اردو اور بلاگ (مکمل کتاب)
میں چاہتا ہوں کہ اردو اور کمپیوٹر کے متعلق بنیادی معلومات کو ایک جگہ پر جمع کر سکوں اور چند کلک کے فاصلے پر سب کچھ مہیا کروں کیونکہ مجھے لگتا ہے اردو کمپیوٹنگ اور بلاگنگ کے ذریعے ہم اپنے معاشرے میں قدرے آسانی سے بہتری لا سکتے ہیں۔ ہو سکتا ہے کہ میں غلط ہوں لیکن فی الحال میں کچھ ایسا ہی سوچتا ہوں۔
میرے پہلے کتابچے”اردو اور کمپیوٹر“ کو جب دوست احباب نے بہت زیادہ اہمیت دی اور مزید لوگوں نے اردو بلاگنگ کے بارے میں پوچھنا شروع کیا تو مجھے تکنیکی حوالے سے اردو بلاگنگ پر لکھنے کے لئے مزید تحریک ملی اور آج اللہ کے فضل سے ایک اور چھوٹی سی کتاب ”اردو اور بلاگ“ کے عنوان سے پیش کر رہا ہوں۔
میری یہ کاوش
ماوراء، عمار ابن ضیاء اور ”اردو محفل“ کے نام
جن کی وجہ سے میں بلاگ بنانے میں کامیاب اور پھر یہ سب لکھنے کے قابل ہوا
اس کتاب کو لکھنے کا مقصد صرف اور صرف اردو بلاگنگ کی ترویج ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ آسانی سے اردو بلاگ بنا سکیں اور پھر اچھے سے اچھا لکھ کر ملک و قوم کی ترقی کے ساتھ ساتھ معلومات کے خزانے انٹرنیٹ پر ہر ایک کے لئے آسانی سے اور وہ بھی ”اردو“ میں مہیا کر سکیں۔ اس کتاب کی سافٹ کاپی مفت میں دستیاب ہے۔ اگر کوئی چاہے تو اس کتاب کی فہرست بمعہ لنک یا ڈاؤن لوڈ لنک اپنی ویب سائیٹ، بلاگ یا فورم پر شائع کر سکتا ہے۔
اس کتاب میں ”بلاگ کیا ہے؟“ سے لے کر مکمل اردو بلاگ بنانے، بلاگ لکھنے اور بلاگ کی دیگر چیزوں تک کی معلومات ہے۔
آن لائن پڑھنے کے لئے درج ذیل فہرست دیکھیں۔
باب اول: بلاگ
• بلاگ پر کیا اور کیسے لکھا جائے؟
• اردو بلاگرز کے لئے چند تکنیکی مشورے
باب دوم: اردو بلاگ
• مفت بلاگنگ سروس فراہم کرنے والی ویب سائٹس
• ذاتی ڈومین نیم اور ہوسٹنگ پر اردو بلاگ بنانا
باب سوم: ورڈپریس انسٹالیشن
• سی پینل (cPanel) کے فائل مینیجر کا استعمال
• سی پینل (cPanel) میں مائی ایس کیو ایل ڈیٹابیس بنانا
• ورڈپریس کی انسٹالیشن (Installation)
باب چہارم: ورڈ پریس کی سیٹنگ
• ورڈپریس بلاگ اور بلاگ کا ایڈمن پینل
• ورڈپریس بلاگ – عمومی ترتیبات (General Settings)
• ورڈپریس بلاگ – لکھنے کی ترتیبات (Writing Settings)
• ورڈپریس بلاگ – پڑھنے کی ترتیبات (Reading Settings)
• ورڈپریس بلاگ – مباحثہ کی ترتیبات (Discussion Settings)
• ورڈپریس بلاگ – میڈیا کی ترتیبات (Media Settings)
• ورڈپریس بلاگ – پرما لنک کی ترتیبات (Permalink Settings)
• ورڈپریس بلاگ – بیک اپ، ریسٹور اور منتقلی (Import and Export)
باب پنجم: ورڈ پریس کا استعمال
• ورڈپریس تھیم انسٹال کرنا اور لگانا
• ورڈپریس بلاگ اور تھیم کوڈ میں تبدیلی کرنا
• ورڈپریس پلگ ان انسٹال کرنا اور چلانا
• ورڈ پریس بلاگ کے یوزر اور ان کے اختیارات
• ورڈ پریس بلاگ کا یوزر بنانا، تبدیل اور ختم کرنا
• ورڈپریس بلاگ پر لنک شامل، تبدیل اور ختم کرنا
• ورڈپریس بلاگ – میڈیا لائبریری (Media Library)
• ورڈپریس بلاگ – پوسٹ کے زمرہ جات (Categories)
• ورڈپریس بلاگ پوسٹ – ٹیکسٹ ایڈیٹر کا استعمال
• ورڈپریس بلاگ – پوسٹ لکھنا اور شائع کرنا
• ورڈپریس بلاگ – کمنٹس کی دیکھ بھال
• ورڈپریس بلاگ – ایڈمن پینل کا عمومی جائزہ
باب ششم: متفرقات
• بنیادی ایچ ٹی ایم ایل (HTML)
• معلوماتی ویب سائیٹ کے لنک
مکمل کتاب پی ڈی ایف فائل میں یہاں سے ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔
31 تبصرے برائے تحریر ”اردو اور بلاگ (مکمل کتاب)“
تبصرہ تحریر کریں
« پچھلی تحریر اردو اور بلاگ – کتاب کا پہلا صفحہ































شیئر کریں
ای میل
فیس بک
ٹویٹر
گوگل بز
ٹیکنوراٹی
ڈگ
ڈیلیشیئس





![Validate my RSS feed [Valid RSS]](http://www.mbilalm.com/blog/wp-content/themes/paksign/images/valid-rss-rogers.png)






کتاب کی تکمیل مبارک ہو!
اللہ آپکو ہمیشہ خوش و خوشحال رکھے!
جزاک اللہ!
شکریہ!
جزاک اللہ
جس طرح آپ اپنے بلاگ پر پوسٹنگ کر رہے تھے مجھے یقین تھا کوئی بڑا کارنامہ سامنے آنے والا ہے
ماشاءاللہ
اللہ تعالیٰ آپ کو کامیاب فرمائے آمین
اردو ادب میںبلاگ کی تاریخ آپ کی جملہ مساعی کے بغیر نا مکمل رہے گی۔ اللہ آُپ کو مزید توفیقات سے مستفیض فرمائے۔ آمین۔
ماشاءاللہ بلال بھائی ایک بہت ہی زبردست کاوش ہے :flower: آپ جیسے لوگ صحیح معنوںمیں اردو کی خدمت کررہے ہیں ۔ اللہ پاک آپ کو جزا دے
کتاب کی تکمیل مبارک ہو۔۔۔
اردو بلاگنگ کی ترویج میں آپ کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ :clap: :clap: :clap:
بہت خوب اور عمدہ کاوش ہے۔ اس کتاب سے نہ صرف ہم جیسے بلاگرز بلکہ کمپیوٹر کے طالب علم بھی مستفید ہوسکیں گے۔ اللہ تعالیٰ آپ کو اس کا اجر عطا فرمائے۔
اللہ آپ کی محنت کا اجر دے گا۔۔۔ بہت سوں کو فائدہ ہوگا انشاءاللہ
عامر کے تبصرہ کا جواب
مبارک باد اور دعا اور میرا کام پسند کرنے کا بہت شکریہ۔
اللہ تعالیٰ آپ کو بے شمار خوشیاں دے۔۔۔آمین
خرم ابن شبیر کے تبصرہ کا جواب
بس جی ہم نے تو چھوٹا سا کام کیا تھا لیکن آپ دوستوں نے اسے بڑا بنا دیا ہے۔ پسند کرنے کا بہت شکریہ۔
اللہ تعالیٰ آپ کی زندگی میں آسانیاں پیدا کرے۔۔۔آمین
علی عامر کے تبصرہ کا جواب
میرے کام کو پسند کرنے اور میرے لئے نیک خواہشات کا بہت شکریہ۔
اللہ تعالیٰ آپ کو خوش رکھے۔۔۔آمین
عدنان شاہد کے تبصرہ کا جواب
میری اس کاوش کو پسند کرنے کا بہت شکریہ۔
ویسے اردو کی اصل خدمت تو تب ہو گی جب آپ لوگ بلاگنگ جاری رکھیں گے۔ اس کے علاوہ نئے لوگوں کو بھی اس طرف لائیں گے۔
اللہ تعالیٰ آپ کو بے شمار خوشیاں دے اور آپ کی ہر پریشانی کو دور کرے۔۔۔آمین
عطاء رفیع کے تبصرہ کا جواب
خیر مبارک جناب۔ آپ کا بہت بہت شکریہ۔
فرحان دانش کے تبصرہ کا جواب
میرے کام کو پسند کرنے کا بہت بہت شکریہ۔
محمداسد کے تبصرہ کا جواب
محترم اس سلسلہ میں آپ کا بھی حصہ ہے اور میں نے کتاب میں آپ کا ذکر کیا ہے کیونکہ ایک تحریر تو صرف اور صرف آپ کی وجہ سے لکھی گئی ہے۔
اللہ تعالیٰ آپ کو بے شمار خوشیاں دے اور اسی طرح اردو بلاگنگ کرنے کی ہمت دے۔۔۔آمین
عمران اقبال کے تبصرہ کا جواب
میرے کام کو پسند کرنے کا بہت شکریہ۔
اللہ تعالیٰ آپ کو خوش رکھے۔۔۔آمین
بلال صاحب بہت اچھی بات ہے۔بہت اچھا کام کیا ہے آپ نے۔بس ایسے ہی عزم کے ساتھ چلتے رہیں چلتے رہیں۔
بلال آپ نے نہایت محنت سے یہ کتاب مرتب کی ہے
اللہ آپ کو اجر دے
اردو بلاگنگ میں آپ کی خدمات انتہائی گرانقدر ہیں
بلال بھائی، میری طرف سے بھی بہت بہت مبارک ہو :clap: ۔ امید ہے کہ یہ آپ کے پہلے کتابچے ”اردو اور کمپیوٹر“ کی طرح لوگوں کے بہت کام آئے گی۔ اللہ تعالی آپ کو کامیاب کرے۔
بلال بھائی بہت بہت شکریہ آپ نے اردو دان طبقہ پہ ایک احسان کیا ہے
آپ کی یہ محنت واقع ہی قابل تحسین ہے میری طرف سے اس کتابچہ پہ مبارک باد قبول کریں
میںایک فورم کے اردو میںٹیٹوریل تیار کرنے کا اردہ رکھتا تھا اور اس حوالے سے گوگل نے یہاں تک پہنچادیا
آپ کا یہ کام دیکھ کر میںاس کا معترف ہوںکہ میںآپ سے اچھا ٹیٹوریل نہیںلکھ سکتا لہذا آپ کے شکریہ کے ساتھ وہاںآپ کی ویب کا لنک ہی دے دیا ہے
http://www.siratulhuda.com/forums/showthread.php/2435
محفل پر مبارک دی لیکن یہاں لکھنا بھول گیا۔
خاص الخاص مبارک باد قبول فرمائیں۔ :clap:
آج سے آپ کو بابائے ورڈ پریس کا خطاب دیا جاتا ہے!
غلام عباس مرزا کے تبصرہ کا جواب
سب سے پہلے تو میرے کام کو پسند کرنے کا بہت شکریہ۔ باقی محترم کوشش تو یہی ہے کہ چلتے رہیں چلتے رہیں۔ دیکھیں کیا ہوتا ہے۔
شاکرالقادری کے تبصرہ کا جواب
آپ میرے بلاگ پر تشریف لائے یہ میرے لئے اعزاز کی بات ہے۔ میری چھوٹی سی کاوش کو پسند کرنے، اسے اتنی اہمیت دینے اور حوصلہ افزائی کا بہت بہت شکریہ۔
اللہ تعالیٰ آپ کو بے شمار خوشیاں دے۔۔۔آمین
عامر شہزاد کے تبصرہ کا جواب
میرے کام کو پسند کرنے کا بہت بہت شکریہ۔
اللہ تعالیٰ آپ کو خوش رکھے۔۔۔آمین
ابوبکر کے تبصرہ کا جواب
میری چھوٹی سی کاوش پسند کرنے اور پھر اسے اپنے فورم پر شیئر کرنے کا بہت شکریہ۔
یہ تو آپ کا بڑا پن ہے ورنہ میں اس قابل کہاں۔
ہو سکے تو فورم پر کتاب کا وہ لنک دیں جو میں نے یہاں دے رکھا ہے کیونکہ اس سے مجھے اندازہ ہو جائے گا کہ کتنے لوگوں نے اور کہاں کہاں سے کتنی دفعہ ڈاؤن لوڈ ہوئی۔
اللہ تعالیٰ آپ کو بے شمار خوشیاں دے۔۔۔آمین
عثمان کے تبصرہ کا جواب
جناب اردو محفل پر مبارک باد دے دی تو پھر آپ کی مبارک باد ہو گئی۔ یہاں نہ بھی دیتے تو کوئی مسئلہ نہیں تھا۔ خیر آپ نے اتنی زیادہ حوصلہ افزائی کی اس کے لئے بہت بہت شکریہ۔
اجی ہم کہاں کے بابائے ورڈپریس؟ آپس کی بات ہے خطاب تو کافی اچھا ہے لیکن ایک خطرہ ہے کہ کچھ خاص لوگ کہیں عمر میں بھی مجھے بابا ہی نہ سمجھ بیٹھیں؟ :rotfl: :rotfl: :rotfl:
بلال بھیا کتاب کی تکمیل پر بہت بہت مُبارک ہو۔ آپنے اُردو بلاگنگ کی ترویج میں ہمیشہ اپنا کردار بہترین طریقے سے سرانجام دیا مگر اس مرتبہ تو آپنے لوہا کر دیا :clap: بہت خوب۔
عادل بھیا کے تبصرہ کا جواب
عادل بھیا آپ کا بہت بہت شکریہ کہ آپ نے میرے کام کو پسند کیا اور اتنے اچھے الفاظ میںیاد کیا ورنہ میں اس قابل کہاں۔
السلام علیکم
محترم بلال بھائی
جناب یاسر بھائی کے ذریعے آپ کی ویب سائٹ کا پتہ چلا۔۔۔۔ بہت بہترین ہے جناب ۔ ۔
اس کتاب کو محفوظ کر دیا ہے اور عزم ہے کہ میں بھی ایک بلاگ بنانے کی کوشش کروں ۔ ۔ دیکھتے ہیں کتنا عرصہ لگتا ہے !!
بس دعا میں یاد رکھیئے گا ۔ اللہ آسانی کرے ۔
والسلام
السلام علیکم
محترم بلال بھائی
جیسا کہ میں نے اوپر بتایا تھا کہ کوشش کروں گا۔ ۔ ۔ بس تھوڑے ہاتھ پیر مارنے کے بعد کچھ یہ حاصل ہوا ہے ۔
http://noon-meem.blogspot.com/
امید ہے کہ آپ اپنے قیمتی مشوروں سے ضرور نوازیں گیں
والسلام ۔ نورمحمد
نورمحمد کے تبصرہ کا جواب
میری یہ کاوش پسند کرنے کا بہت بہت شکریہ۔
بہت خوب آپ نے ماشاءاللہ کافی اچھی بلاگ بنا لیا۔ امید ہے آپ اچھے سے اچھا لکھ کر اردو بلاگنگ میں ایک بہترین بلاگر ثابت ہوں گے۔
بہت بہت شکریہ ۔ ۔ محترم ۔ ۔ بس آپ اسی طرح میری راہنمائ کرتے رہیئے گا ۔ جزاک اللہ کثیرا ۔
السلام علیکم ورحمۃ اللہ
بلال بھائی اتنی خوبصورت اور اتنی قیمتی تحریر کو منظر عام پر لانے پر بہت بہت مبارک ہو اور جناب میںتو یہاںایک بات کہنے کے لیے آیا ہوںکہ آپ کی تحریر کو میںنے چیدہ چیدہ پڑھا ہے اور اب مذید تفصیل سے پڑھنے کا ذھن بنا ہے اب تو میںبھی ایک بلاگ بنا کر ہی رہوںگا انشااللہ بس آپ کی رہنمائی چاہیے امید ہے آپ رہنمائی کرتے رہیںگے ۔ مجھے بس یہ بتا دیںدو لفظوںمیںکہ میںآپ جیسا بلاگ کہاںاور کیسے بناوں؟؟؟؟شکریہ
السلام علیکم
بلال بھائی
بہت خوب
میں نیا نیا اس میدان میں اترا ہوں اور آپ کی یہ تحریر بہت ہی فائدہ مند ثابت ہوئی۔
جزاک اللہ
زبردست۔
بلال بھائی اردو میں آپ کا یہ کام تاریخی ہے۔۔
آپ کا بہت بہت شکریہ
پِنگ بیک :- م بلال م کی بیاض » » میری تین سالہ بلاگنگ – پہلا حصہ – ماوراء اور عمار
بلال بھائی ایک چھوٹی سی خامی کی طرف اشارہ کرنا چاہوں گا۔ پی ڈی ایف کتاب A4 صفحات پر نہیں لکھی گئی۔ اس لیے جب پرنٹنگ کریں تو کتاب 51 صفحات پر آتی ہے۔ اگر اسی کتاب کو اے فور پر اچھی طرح ترتیب دے کر لکھا جاتا تو صفحات کی تعداد کچھ کم ہو سکتی تھی۔ چونکہ ذاتی پرنٹنگ اتنی سستی نہیں ہوتی، اس لیے چند صفحات کا فرق، کافی اہم ہو سکتا ہے۔
السلام علیکم
جناب بلال بھائی
آپ نے بہت اچھا کام کیا ہے ،اللہ آپ کو جزا ء خیر دے ۔ایک پو چھنی تھی وہ یہ ہے کہ انپیج اردو سے کاپی کرکے انٹرنیٹ کے کسی
ٹیکسٹ باکس میں کس طرح پیسٹ کریں ؟یعنی کونسا کنورٹر سافٹ ویر استعمال کروں ؟
اچھا کام کیا ھے
بلال بھائی آپ کی اس کاوش کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے آپ نے بہت ہی لاجواب کام کیا ہے۔ آپ نے میرا بہت بڑا مسئلہ حل کردیا ہے۔ کتاب پڑھ کر دیکھتا ہوں۔ :clap:
بلال بھائی آپ کی راہنمائی سے ۔ ۔ ۔ صرف آپ کی راہنمائی اور شوق سے چند دنوں میں اتنا سا کام ہو سکا ہے براہ کرم چیک کریں ۔ آپ کا ڈا ئون لوڈ والا لنک شامل نہیں ہو رہا میں چاہتا ہوں وہ بھی میرے بلاگ کی رونق بنے ۔ آپ کی توجہ کی ضرورت ہے
http://mustafamalik.wordpress.com
بہت خوب جی۔ آپ نے کافی زبردست بلاگ بنا لیا ہے۔ بس تحریر کا فانٹ جمیل نوری نستعلیق کریں۔ مزید ڈاؤن لوڈ لنک کے لئے ویجٹ کا استعمال کر سکتے ہیں۔