اردو اور کمپیوٹر (مکمل کتابچہ)
میں نے ایک چھوٹی سی کوشش کی کہ اردو کمپیوٹنگ کے متعلق بنیادی معلومات کو ایک جگہ جمع کر سکوں اور اس کوشش کے نتیجہ میں ایک چھوٹا سا کتابچہ ”اردو اور کمپیوٹر“ کے عنوان سے تیار کر دیا ہے۔
میری یہ چھوٹی سی کاوش
میرے دوست غلام عباس کے نام
جس نے مجھے پہلی بار یونیکوڈ اردو کے بارے میں بتایا
اس کتابچہ کا مقصد کمپیوٹر اور انٹرنیٹ پر اردو کی ترویج ہے تاکہ کمپیوٹر اور انٹرنیٹ استعمال کرنے والے لوگ آسانی سے اردولکھ سکیں اور اپنی زبان کی ترقی کے لئے کام کر سکیں۔ اس کتابچہ کی سافٹ کاپی مفت میں دستیاب ہے۔ اگر کوئی چاہے تو اس کتابچہ کی فہرست بمعہ لنک یا ڈاؤن لوڈ لنک اپنی ویب سائیٹ، بلاگ یا فورم پر شائع کر سکتا ہے۔
اس کتابچہ میں کمپیوٹر پر اردو، اردو فونٹ اور اردو کی بورڈ انسٹال کرنے کے علاوہ کمپیوٹر پر اردو لکھنے کے اصول یعنی اردو ٹائیپنگ کے اصول، کمپیوٹر کی اصل اردو اور تصویری اردو میں فرق، اردو حروف کی یونیکوڈ ویلیوز، اردو کی بورڈ لے آؤٹ تیار کرنا اور اردو فونٹ کے متعلق تفصیل سے اور کئی جگہ پر تصاویر کے ساتھ وضاحت کی گئی ہے۔ کتابچہ کے شروع میں عام طور پر ذہن میں پیدا ہونے سوالات کو جوابات کے ساتھ درج کیا گیا ہے۔
میں امید کرتا ہوں کہ اس کتابچہ سے کمپیوٹر اور انٹرنیٹ پر اردو لکھنے کے لئے معلومات کافی لوگوں تک پہنچے گی۔
آن لائن پڑھنے کے لئے درج ذیل فہرست دیکھیں۔
• چند اہم اور ضروری باتیں (اردو اور کمپیوٹر عمومی سوالات)
• ونڈوزسیون (7) میں اردو کی انسٹالیشن (Installation)
• ونڈوز وسٹا (Vista) میں اردو کی انسٹالیشن (Installation)
• ونڈوز ایکس پی (XP) میں اردو کی انسٹالیشن (Installation)
• کمپیوٹر پر اردو لکھنے کے اصول
• کمپیوٹر کی ”اردو“ اور ”تصویری اردو“ میں فرق
• اردو کی بورڈ لے آؤٹ (Urdu Keyboard Layout)
• رسم الخط یعنی فونٹ (Font) کیا ہے؟
• اردو حروف کی یونیکوڈ قدریں(Unicode Values)
مکمل کتابچہ پی ڈی ایف فائل میں یہاں سے ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔
42 تبصرے برائے تحریر ”اردو اور کمپیوٹر (مکمل کتابچہ)“
تبصرہ تحریر کریں
آپ ”بیاضِ بلال“ کے قاری ہیں اور مجھے بہت عزیز ہیں، لیکن خیال رہے یہ ”اردو اور کمپیوٹر (مکمل کتابچہ)“ والا صفحہ ہے اور اس صفحہ پر صرف اسی موضوع کے مطابق بات کی جائے گی۔ موضوع سے ہٹ کر سوال پوچھنے یا تبصرہ کرنے کی تفصیل یہاں ملاحظہ فرمائیں۔ برائے مہربانی ابھی یہاں جو بھی لکھیں موضوع کے مطابق ہی لکھیں۔ شکریہ۔« پچھلی تحریر چند اہم اور ضروری باتیں (اردو اور کمپیوٹر)































شیئر کریں
ای میل
فیس بک
ٹویٹر
گوگل بز
ٹیکنوراٹی
ڈگ
ڈیلیشیئس





![Validate my RSS feed [Valid RSS]](http://www.mbilalm.com/blog/wp-content/themes/paksign/images/valid-rss-rogers.png)






آپ کا کتابچہ ماشاء اللہ واقعی معلوماتی اور بالترتیب ہدایات فراہم کرتاہے۔ میں نے بھی اپنے بلاگ میں کتابچے کا لنک دے دیا ہے۔
جزاک اللہ بھائی!
یہ بھی اردو زبان کی بڑی خدمت ہے۔ انشاءاللہ آپ کی اجازت سے اپنے بلاگ پر بھی لنک لگاؤں گا۔
خوش رہیے۔
آپ کی یہ کاوش قابل صد ستائش ہے. امید ہے آپ مستقبل میں بھی ترویج اردو کے سلسلے میں کوشاں رہیں گے. ڈھیروں دعائیں……………………………..
محبتوں کے اس دریا میں ‘ ایک قطرہ میرا بھی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بہت شکریہ
بہت ہی اچھی کوشش بلال صاحب آپ کی۔ اگر ہمارے پاکستانی بھائی زیادہ سے زیادہ علوی یا جمیل نستعلیق فونٹ کو استعمال میں لائین تو اردو زبان میں ویب سائیٹ بنانے میں بہت مدد ملے گی۔ آپ کی کوششوں میں ہم سب شریک ہیں۔
السلام علیکم بلال بھائی آپ کی کاوش زبردست ہے میرے پاس الفاظ نہیں ہیں
اللہ تبارک وتعالی آپ کو صحت تندرستی اور برکت والی زندگی عطا فرمائے۔
میری بڑی خواہش تھی کہ دوسرے ملکوں کی طرح ہمارے ملک میں بھی کمپیوٹر ہماری زبان میں ہو۔
اپنی اس کوشش کو جاری رکھیں مرحبا مرحبا
اردو زندا باد