ونڈوزسیون (7) میں اردو کی انسٹالیشن (Installation)

• اردو کی بورڈ لے آؤٹ اور لینگوئج بار کی سیٹنگ کرنا
• اردو فونٹ انسٹال کرنا
اب ان دونوں کاموں کی تفصیل یعنی یہ کس طرح کرنے ہیں۔
اردو کی بورڈ لے آؤٹ اور لینگوئج بار کی سیٹنگ کرنا
سب سے پہلے کوئی بھی اردو کی بورڈ لے آؤٹ (Keyboard Layout) جو آپ کو پسند ہو وہ اپنے کمپیوٹر پر انسٹال (Install) کریں۔
ایک اردو کی بورڈ لے آؤٹ آپ یہاں سے ڈاؤن لوڈ (Download) کر سکتے ہیں۔
عام طور اردو کی بورڈ لے آؤٹ کی انسٹالیشن کے ساتھ ہی ونڈوز سیون میں اردو سپورٹ مکمل طور پر شامل ہو جاتی ہے اور Taskbar پر Language bar نظر آنا شروع ہو جاتی ہے جیسا کہ ذیل کی تصویر میں نظر آ رہی ہے۔
![]()
اب آپ کا کمپیوٹر اردو لکھنے کے قابل ہو گیا ہے۔ جس سافٹ ویئر میں اردو لکھنی ہو وہاں پر بائیں طرف کا Alt+Shift دبائیں تو آپ کا کمپیوٹر اُس سافٹ ویئر میں اردو موڈ میں ہو جائے گا یعنی جب بھی کوئیKey دبائیں گے تو اردو لکھی جائے گی۔ اسی طرح کسی سافٹ ویئر کا موڈ انگلش میں تبدیل کرنے کے لئے دوبارہ بائیں طرف کا Alt+Shift دبائیں جس سے دوبارہ انگلش موڈ ہو جائے گا۔ اگر کسی سافٹ ویئر میں دیکھنا ہو کہ آپ کا کمپیوٹر اس سافٹ ویئر میں کس موڈ پر ہے تو ٹاسک بار پر موجود لینگوئج بار دیکھیں۔
اگر اردو موڈ پر ہو تو لینگوئج بار اس طرح ہو گی۔
![]()
اگر انگلش موڈ پر ہو تو لینگوئج بار ایسے ہو گی۔
![]()
ایک کی بورڈ لے آؤٹ ختم کر کے دوسرا شامل کرنا
اپنے انسٹال (Install) کیے ہوئے کی بورڈ لے آؤٹ (Keyboard Layout) کو ختم کر کے کوئی نیا کی بورڈ لے آؤٹ منتخب کرنے یا ایک سے زیادہ کی بورڈ لے آؤٹ کے استعمال کے لئے درج ذیل طریقہ ہے جو آپ کو یہ بتاتا ہے کہ اصل میں کی بورڈ لے آؤٹ اور زبان کی Settings کہاں پر ہیں۔
1:- اپنے کمپیوٹر پر کنٹرول پینل کھولیں جس کے لیے Start پر کلک کریں پھر Control Panel پر کلک کریں۔
2:- Change keyboards or other input methods پر کلک کریں۔

3:- اب Change Keyboards پر کلک کریں۔

4:- نئی ظاہر ہونے والی ونڈو میں Add پر کلک کریں۔

5:- اب نئی ظاہر ہونے والی ونڈو میں آپ نے اپنی زبان اور اُس کے کی بورڈ لے آؤٹ کا انتخاب کرنا ہے۔ اس ونڈو میں زبانوں کی فہرست ہے جس میں نیچے جائیں گے تو ایک جگہ Urdu (Islamic Republic of Pakistan) لکھا ہو گا، اسے کھولیں اور پھر اس کی ذیلی فہرست میں Keyboard کو کھولیں، Keyboard کی ذیلی فہرست میں آپ کا انسٹال کردہ کی بورڈ لے آؤٹ اور ساتھ ونڈوز وسٹا کا خودساختہ کی بورڈ لے آؤٹ ظاہر ہوں گے۔ اس میں آپ جو کی بورڈ لے آؤٹ چاہیں منتخب کر لیں۔ یہاں پر آپ ایک سے زیادہ کی بورڈ لے آؤٹ بھی منتخب کر سکتے ہیں۔
یہاں ایک بات یاد رکھیں کہ Keyboard کی ذیلی فہرست میں اپنا انسٹال کئے ہوئے اردو کی بورڈ لے آؤٹ کی بجائے اگر آپ Urdu کو منتخب کر دیتے ہیں جو کہ ونڈوز وسٹا کا خود ساختہ اردو کی بورڈ لے آؤٹ ہے تو جب آپ ”a“ کیKey دبائیں گے تو ”م“ لکھا جائے گا اسی طرح ”b“ سے ”ش“ لکھا جائے گا جو کہ عام طور پر اردو لکھنے والے استعمال نہیں کرتے بلکہ ”a“ سے ”الف“ اور ”b“ سے ”ب“ لکھنا پسند کرتے ہیں۔ یعنی انگلش حروف کی آواز کے مطابق اردو کے حروف۔ اس لئے بہتر ہے کہ Keyboard کی ذیلی فہرست میں صرف اپنا نصب کردہ کی بورڈ لے آؤٹ ہی منتخب کیا جائے۔ جیسا کہ ذیل کی تصویر میں دیکھایا گیا ہے۔

7:- اب OK پھر OK اور پھر OK کرنے کے بعد کنٹرول پینل کو بند کر دیں۔
اب آپ نے جو تبدیلیاں کی ہیں وہ محفوظ ہو چکی ہیں۔ زبان کی تبدیلی کے لئے بائیں طرف کا Alt+Shift دبائیں یا پھر لینگوئج بار سے بھی زبان تبدیل کی جا سکتی ہے۔
لینگوئج بار کی سیٹنگ کرنا
اگر کسی وجہ سے ٹاسک بار پر لینگوئج بار نظر نہ آ رہی ہو یا لینگوئج بار میں دیگر کوئی تبدیلی کرنی ہو تو
Start —> Control Panel —> Change keyboards or other input methods —> Change Keyboards
پر جائیں اور پھر Language Bar والی ٹیب پر کلک کریں گے تو نیچے والی تصویر جیسی ونڈو سامنے آ جائے گی۔

یہاں پر Docked in the taskbar کے ریڈیو بٹن کو منتخب کریں اور پھر OK کر دیں۔ یوں ٹاسک بار پر لینگوئج بار نظر آنا شروع ہو جائے گی۔ اسی طرح اگر ٹاسک بار سے لینگوئج بار ختم کرنا چاہتے ہوں تو Hidden کے ریڈیو بٹن کو منتخب کریں اور OK کر دیں۔ یوں لینگوئج بار غائب ہو جائے گی۔
اردو فونٹ انسٹال کرنا
اپنی مرضی کے اردو فونٹ ڈاؤن لوڈ کریں۔ اردو کے چند ضروری فونٹ آپ یہاں سے بھی ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔
عام طور پر ڈاؤن لوڈ کیے گئے فونٹ کمپیریس/ذپ ہوئے ہوتے ہیں۔ فونٹ انسٹال کرنے سے پہلے انہیں ان ذپ کر کے Copy کر لیں۔ اب کنٹرول پینل میں جائیں اور وہاں پر Fonts کے فولڈر میں اپنی مرضی کے فونٹ Paste کر دیں۔ یوں تمام پیسٹ کردہ فونٹ انسٹال ہو جائیں گے۔ فونٹ چاہے اردو کا ہو یا دیگر کسی زبان کا ونڈوز استعمال کرتے ہوئے فونٹ ایسے ہی انسٹال کیا جاتا ہے۔
اس کے علاوہ یہاں پر موجود فونٹ انسٹالر بھی استعمال کیا جا سکتا ہے جو خود بخود اردو کے ضروری فونٹ انسٹال کر دیتا ہے۔
نوٹ:- یہ تحریر 7 جولائی 2010 کو شائع کی گئی تھی لیکن اس تحریر کو ”اردو اور کمپیوٹر“ زمرہ میں مناسب جگہ پر رکھنے کے لئے تاریخ تبدیل کی گئی ہے۔
28 تبصرے برائے تحریر ”ونڈوزسیون (7) میں اردو کی انسٹالیشن (Installation)“
تبصرہ تحریر کریں
« پچھلی تحریر ونڈوز وسٹا (Vista) میں اردو کی تنصیب (Installation)































شیئر کریں
ای میل
فیس بک
ٹویٹر
گوگل بز
ٹیکنوراٹی
ڈگ
ڈیلیشیئس





![Validate my RSS feed [Valid RSS]](http://www.mbilalm.com/blog/wp-content/themes/paksign/images/valid-rss-rogers.png)






السلام علیکم
کیوں شامل نہیں ہے؟؟؟
اور جزاک اللہ بلال! ماشاءاللہ آپ نے تمام بنیادی معلومات ایک جگہ جمع کر کے کمپیوٹر پر اردو پڑھنا اور لکھنا بہت آسان بنا دیا ہے۔ اب ہمیں معلوم ہے کہ اردو انسٹالیشن سے متعلق کوئی بھی مسئلہ ہو ، آپ نے اس کا ممکنہ حل اپنے بلاگ پر ضرور لکھا ہو گا۔ مجھے ونڈوز 7 میں اردو انسٹال کرنا تھی اور آپ کی مدد سے یہ کام پلک جھپکتے ہو گیا۔
بہت شکریہ۔
(آپکی سمائیلز لسٹ میں
فرحت کیانی کے تبصرہ کا جواب
وعلیکم السلام
بلاگ پر تشریف لانے اور تبصرہ کرنے کا بہت شکریہ۔
واقعی یہ سمائل شامل نہیں۔ :think: ویسے کافی ساری کی ہوئی ہیں کسی اور سے کام چلا لیتیں۔ خیر کوشش کرتا ہوں یہ بھی شامل کر دوں۔
اللہ تعالیٰ آپ کو بے شمار خوشیاں دے۔۔۔آمین
بہت اچھی معلومات ہیں، شکریہ
محترم جناب بلال بھائی
السلام علیکم
امید کہ مزاجَ عالی بخیر ہوں گے۔
بڑی خوشی ہوئی کہ آپ نے اردو سے متعلق نہایت قیمتی معلومات کو یک جا کر دیا۔ اللہ تعالیٰ اس کا آپ کو بہتر سے بہتر بدلہ دونوں جہان میںعطا کرے۔
میرا تعلق ہندوستان سے ہے۔ میں نے اپنی تعلیم دارالعلوم دیوبند سے کی۔ دورانِ تعلیم ہی میںکمپیوٹر سے جڑ گیا تھا۔ اردو سے متعلق کام کرنے میںکتنی دشواری ہوتی ہے، اس کا اندازہ شاید وہی لوگ کرسکیں، جو اردو پر کام کرنا چاہتے ہوں۔
خلاصہ یہ کہ آپ نے بہت بڑے مسئلہ کا حل نکال دیا۔ فجزاک اللہ خیرا فی الدارین۔
مزید درخواست یہ ہے کہHTMLاور ویب سائٹ سے متعلق دوسرے اہم پروگرام اور انٹر نیٹ سے متعلق باتوں کو بھی اگر اس بلاگ میںشائع کریں تو شاید اردو داںطبقہ آپ کا مزید احسان مند ہو۔
والسلام
سید محمد طہٰ قاسمی
بہت بہت شکریہ بھائی
ابھی ابھی سیون نصب کی ہے اور اردو کیلیے پہلے پہلے آپکے بلاگ پر آیا ہوں۔ حیرت انگیز طور پر اردو تختہ بہت ہی آسانی سے نصب ہو گیا ہے۔
جزاک اللہ۔
بہت ہی عمدہ کام کیا ہے بلال آپ نے۔
جزاک اللہ
دیگر مفید معلومات شئیر کریں
عامر شہزاد کے تبصرہ کا جواب
بہت بہت شکریہ جناب
طہ قاسمی کے تبصرہ کا جواب
بھائی میری چھوٹی سی کاوش پسند کرنے کا بہت شکریہ۔
مجھ سے جہاں تک ہو سکتا ہے میں معلومات شیئر کرتا رہتا ہوں۔ ویسے ایچ ٹی ایم ایل اور باقی ویب کی زبانوں کی معلومات تو آپ کو بے شمار ویب سائیٹس پر مل جائیں گی۔ میری کوشش ہوتی ہے کہ اردو کمپیوٹنگ کے متعلق زیادہ سے زیادہ معلومات شیئر کر سکوں۔
فیصل کے تبصرہ کا جواب
چلیں یہ تو اچھی بات ہے کہ میری وجہ سے کسی کو فائدہ ہوا۔
محب علوی کے تبصرہ کا جواب
بہت بہت شکریہ جناب
دیگر مفیدمعلومات شئیر کریں کے تبصرہ کا جواب
بھائی جتنی کر سکتا ہوں اتنی کر رہا ہوں اور کوشش یہی ہے کہ مستقبل میں بھی یہ کام جاری رہے۔ دیکھیں کیا ہوتا ہے۔
بھت بھت شکریہ
پِنگ بیک :- اردو بلاگ ASAKPKE » Blog Archive » وینڈوز/ لینکس/میگ میں اردو لکھیں سمیت/بغیر انٹرنیٹ کے
brother how to write urdu in facebook. i mean how to choose fonts. i am to write urdu but cant choose nice fonts. thanks brother.
فیس بک پر ابھی ایسی کوئی سہولت نہیں جس کو استعمال کرتے ہوئے فانٹ تبدیل کیا جا سکے۔ اسلئے فیس بک پر اردو تاہوما فونٹ میں ہی لکھی جاتی ہے۔
شکریہ جناب
ویسے میں اپنی ویب سائٹ پر اردو لکھ سکتا ہوں مگر جمیل نوری فونٹس نہیں استعمال کر سکتا۔ کیا یہ ممکن ہے کہ ویب سائٹ کے فونٹس تبدیل کر سکوں۔
السلام علیکم! آ پ کی رہنمائی کا بہت بہت شکریہ :flower: اللہ تعالی آپ کے کام میں برکت عطا فرمائے۔
السلام علیکم۔ ایک بات یہ نوٹ کی گئی ہے کہ اگر اس پیج پر تھوڑی دیر بعد آیا جائے ایک مرتبہ پڑھنے کے بعد یعنی۔۔۔لوڈ۔۔۔ کرنے کے بعد ۔۔۔ کسی اور جگہ سے کوئی تحریر کاپی کرکے اس جگہ پر پیسٹ کرو تو پیسٹ تو ہوجاتی ہے مگر ایڈیٹ نہیں ہوتی اس کی کیا وجہ ہے؟ کرسر اور تحریر دونوں نظر نہیں آتے؟ جب کہ ونڈوز سیون استعمال کی جا رہی ہے۔ الٹیمیٹ ایڈیشن اپ ڈیٹیٹڈ۔
وعلیکم السلام
محترم میرے پاس ونڈوز ایکس پی اور سیون دونوں پر اور انٹرنیٹ ایکسپلورر اور موزیلا فائر فاکس استعمال کرتے ہوئے ایسا کوئی مسئلہ نہیں آ رہا۔ مزید آپ کسی دوسرے کمپیوٹر، اپریٹنگ سسٹم یا براؤزر سے چیک کریں اگر پھر بھی مسئلہ آئے تو بتائیے گا۔
Salam Bilal Bahi
Thank You for the keyboard lay out.BUT i shall be very thank full if you give me the Inpage Monotype (r) Keyboard Layout for windows 7
آپ کو مونو ٹائیپ کی بورڈ لے آؤٹ کا لنک ای میل میںبھیج دیا ہے۔ اگر میری ای میل ان باکس میں نہ ہو تو برائے مہربانی سپیم فولڈر بھی دیکھ لیجئے گا۔
پِنگ بیک :- م بلال م | عزم نو
جناب بلاب بھائی
السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ
آج ہم نے اس بلاگ پر وزٹ کیا۔ بہت ہی عمدہ بلاگ تیار کیا ہے آپ نے۔ ہمیں کچھ فونٹ کی بھی ضرورت ہے۔جسے ہم ابھی ڈاؤن لوڈ کریں گے۔ براہِ کرم یہ بتائیں کہ ان پیج کا کوئی تازہ ورزن اگر آپ کے پاس ہے تو پتا بتائیں۔ جو ونڈوز سیون پر چل سکے۔ سنا اب ان پیج میں کشش وغیرہ کی بھی سہولت آ گئی ہے۔ کیا اس میں فوٹ نوٹ کی بھی سہولت آئی ہے؟ امید کہ تعاون فرمائیں گے۔
والسلام
جی آر بھٹی
نوئیڈا، اترپردیش، بھارت
وعلیکم السلام
محترم میرے پاس انپیج کا ایسا کوئی ورژن نہیں ہے۔ ویسے بھی میں انپیج استعمال نہیں کرتا کیونکہ اب میں ویسے ہی ہر جگہ اردو لکھ سکتا ہوں تو پھر انپیج کی کیا ضرورت۔۔۔
اسلام و علیکم دوست اچھی معلومات ھیں شکرء
السلام و علیکم!
پہلے تو اآپ مبارک باد کے مستحق ہیں کہ اردو کی ترقی کے لیے ایک بہتر قدم بڑھایا، اللہ اآپ کی مدد فرمائے – آمین
مجھے اردو کشیدہ یعنی کیلیگرافی سے متعلق معلوم کرنا ہے، کہ اگر ایسا کوئی کام کرنا ہو تو کیسے کریں؟ کیا کوئی ایسا سافٹ ویئر ہے یا کوئی پلگ ان کی طرح کی کوئی یوٹیلٹی جس کی مدد سے اردو کشیدہ کاری میں مدد مل سکے۔
جزاک اللہ خیرا کثیرہ
احمد ہارون
وعلیکم السلام
محترم اردو کشیدہ کے لئے ایک فانٹ موجود ہے۔ یہ فانٹ آپ اس لنک سے ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔
http://fonts.urduweb.org/ufonts/ttf/jameel-noori-kasheeda-regular-1.ttf
اس کے علاوہ اسی کام کے لئے ایک سافٹ ویئر ”کلک“ ہے۔ میں یہ سافٹ ویئر استعمال نہیں کرتا۔ اگر آپ گوگل وغیرہ میں ”کلک کی مدد سے خطاطی“ یا اسی طرح کا کچھ اور لکھ کر تلاش کریں تو آپ کو کافی معلومات مل جائے گی۔ ویسے اب تو اردو کے متعلق کافی مواد انٹرنیٹ پر موجود ہے۔ بس تلاش اردو میں کریں تو بہت قیمتی معلومات تک پہنچ جائیں گے۔
:island: اسلام علیکم
الحمد للہ بہت اچھی کوشش ہے
اللہ رب العزت مزید ترقی عطا فرماے
مجھے بہت بہت فائدہ ہوا ۔۔۔۔۔یہ شعر آپ کے لئے۔۔۔
میری کوشش کو سراہو ،میرے ہمراہ چلو
میں نے ایک شمع جلای ہے ،ہواوں کے خلاف
محمدفضل کریم مسجد ام الحسنین بنگلور کرناٹک انڈیا
ابھی ابھی آپ کی تحریر سے ونڈوز 7 میں اردو لکھنے کے قابل ہوئی
اسلام علیکم و رحمتہ اللہ:
ایم بلال م کے لئے دعا گو ہوں جس نے اردو کی افادیت کو جانتے ہوئے اس بلاگ مین ہماری ضروریات کو مد نظر رکھے ہوئے ہر اس مسئلے کا حل رکھ دیا ہے جو کہ کمپیوٹر کے متعلقہ ہے۔مین اس کی ترقی کے لئے دعا گو ہوں۔