دسمبر 28, 2008 - ایم بلال ایم
79 تبصر ے

ونڈوز ایکس پی (XP) میں اردو کی تنصیب (Installation)

یہاں ”پاک اردو انسٹالر“ کے بغیر ونڈوز ایکس پی میں اردو انسٹال کرنے کا طریقہ دیکھتے ہیں تاکہ اگر کوئی انسٹالر کے بغیر اردو انسٹال کرنا چاہے یا پھر کم انٹرنیٹ سپیڈ ہونے کی وجہ سے ”پاک اردو انسٹالر“ ڈاؤن لوڈ کرنے میں مسئلہ ہو تو پھربھی وہ آسانی سے اردو انسٹال کر سکے۔ جیسا کہ پہلے لکھا ہے کہ ونڈوز ایکس پی میں اردو انسٹال کرنے اور اردو بہتر انداز میں ملاحظہ کرنے کے لئے تین چھوٹے چھوٹے کام کرنے پڑتے ہیں۔
 
         • ونڈوز ایکس پی میں اردو ایکٹیو کرنا
         • اردو کی بورڈ لے آؤٹ اور لینگوئج بار کی سیٹنگ کرنا
         • اردو فونٹ انسٹال کرن

 
         اب ان تینوں کاموں کی تفصیل یعنی یہ کس طرح کرنے ہیں۔

 
ونڈوز ایکس پی میں اردو ایکٹیو کرنا
1:- اپنے کمپیوٹر پر کنٹرول پینل کھولیں جس کے لیے Start پر کلک کریں پھر Control Panel پر کلک کریں۔ کنٹرول پینل کھلنے کے بعد اگر کنٹرول پینل میں صرف دس (10) کے قریب I-Con نظر آرہے ہیں تو یہ Category View پر ہے پہلے اسے Classic View پر کر لیں یعنی بائیں طرف اوپر کی جانب لکھے ہوئے Switch to Classic View پر کلک کریں۔ اب I-Con کی تعداد زیادہ ہو گئی ہو گی۔

2:- Regional and Language Options پر کلک کریں۔
3:- نئی ظاہر ہونے والی ونڈو میں Languages پر کلک کریں۔

4:- Install files for complex script and right-to-left languages (including Thai) کے چیک باکس کو منتخب کر دیں۔
5:- OK کرنے کے بعد Apply کر کے ونڈوز ایکس پی کی سی ڈی کمپیوٹر کے C.D Rom میں ڈالیں۔ اب چند سیکنڈ کے لئے انتظار کریں کیونکہ چند فائلز کمپیوٹر میں کاپی ہو رہی ہیں۔ کاپی ہونے کے بعد ایک پیغام ظاہر ہو گا جس کا مطلب ہے کہ کیا آپ کمپیوٹر کو ری سٹارٹ کرنا چاہتے ہیں تو اسے Yes کر دیں اور کمپیوٹر کو ری سٹارٹ ہونے دیں۔
آپ کے کمپیوٹر پر اردو ایکٹیو ہو چکی ہے۔ اب دوسرا مرحلہ شروع ہوتا ہے جس میں اردو کی بورڈ لے آؤٹ انسٹال کرنا ہوتا ہے۔

 
اردو کی بورڈ لے آؤٹ اور لینگوئج بار کی سیٹنگ کرنا
کوئی بھی اردو کی بورڈ لے آؤٹ (Keyboard Layout) جو آپ کو پسند ہو وہ اپنے کمپیوٹر پر انسٹال (Install) کریں۔ ایک اردو کی بورڈ لے آؤٹ آپ یہاں سے ڈاؤن لوڈ (Download) کر سکتے ہیں۔
عام طور پر اردو کی بورڈ لے آؤٹ کی انسٹالیشن کے بعد ونڈوز ایکس پی میں اردو کی مکمل سپورٹ شامل ہو جاتی ہے اور Taskbar پر Language bar نظر آنا شروع ہو جاتی ہے جیسا کہ ذیل کی تصویر میں نظر آ رہی ہے۔

اب آپ کا کمپیوٹر اردو لکھنے کے قابل ہو گیا ہے۔ جس سافٹ ویئر میں اردو لکھنی ہو وہاں پر بائیں طرف کا Alt+Shift دبائیں تو آپ کا کمپیوٹر اُس سافٹ ویئر میں اردو موڈ میں ہو جائے گا یعنی جب بھی کوئیKey دبائیں گے تو اردو لکھی جائے گی۔ اسی طرح کسی سافٹ ویئر کا موڈ انگلش میں تبدیل کرنے کے لئے دوبارہ بائیں طرف کا Alt+Shift دبائیں جس سے دوبارہ انگلش موڈ ہو جائے گا۔ اگر کسی سافٹ ویئر میں دیکھنا ہو کہ آپ کا کمپیوٹر اس سافٹ ویئر میں کس موڈ پر ہے تو ٹاسک بار پر موجود لینگوئج بار دیکھیں۔

اگر انگریزی موڈ پر ہو تو لینگوئج بار ایسے ہو گی

 
کی بورڈ لے آؤٹ ختم اور شامل کرنا
کوئی نیا کی بورڈ لے آؤٹ شامل کرنے یا پہلے سے شامل کیے ہوئے کی بورڈ لے آؤٹ کو ختم کرنے کے لئے درج ذیل طریقہ دیکھیں۔
Start —> Control Panel —> Regional and Language Options —>Languages
پر جائیں گے تو نیچے والی تصویر جیسی ونڈو کھلے گی۔

Details پر کلک کریں۔ اب اگر آپ پہلے سے انسٹال اردو کی بورڈ لے آؤٹ کو ختم کرنا چاہتے ہیں تو اس کی بورڈ لے آؤٹ کو منتخب کر کے Remove پر کلک کر دیں۔ یہاں ایک بات یاد رکھیں کہ ونڈوز کا انگلش زبان کے لئے پہلے سے موجود کی بورڈ لے آؤٹ جو عام طور پر English(United States) ہے اسے ہرگز Remove نہ کریں کیونکہ یہی کی بورڈ لے آؤٹ آپ انگلش لکھنے کے لئے استعمال کرتے ہیں۔
نئے کی بورڈ لے آؤٹ کو منتخب کرنے کے لئے Add پر کلک کریں۔

Input Language والی فہرست میں Urdu کو منتخب کریں اور Keyboard layout / IME والی فہرست میں اپنے انسٹال کئے ہوئے اردو کی بورڈ لے آؤٹ کو منتخب کریں۔ پھر OK پر کلک کریں۔

یہاں ایک بات یاد رکھیں کہ Keyboard layout /IME والی فہرست میں اپنا انسٹال کیے ہوئے اردو کی بورڈ لے آؤٹ کی بجائے اگر آپ Urdu کو منتخب کر دیتے ہیں جو کہ ونڈوز ایکس پی کا خود ساختہ اردو کی بورڈ لے آؤٹ ہے تو جب آپ ”a“ کیKey دبائیں گے تو ”م“ لکھا جائے گا اسی طرح ”b“ سے ”ش“ لکھا جائے گا جو کہ عام طور پر اردو لکھنے والے استعمال نہیں کرتے بلکہ ”a“ سے ”الف“ اور ”b“ سے ”ب“ لکھنا پسند کرتے ہیں۔ یعنی انگلش حروف کی آواز کے مطابق اردو کے حروف۔اس لئے بہتر ہے کہ اپنا انسٹال کیا ہوا اردو کی بورڈ لے آؤٹ ہی منتخب کریں۔
مزید ایک بات یاد رکھیں کہ Input Language والی فہرست میں Urdu کو ہی منتخب کرنا ہے جبکہ اردو کی بورڈ لے آؤٹ کا معاملہ Keyboard layout / IME والی فہرست میں ہے۔
8:- اب OK اور پھر OK کرنے کے بعد کنٹرول پینل کو بند کر دیں۔
اب آپ نے جو تبدیلیاں کی ہیں وہ محفوظ ہو چکی ہیں۔ زبان کی تبدیلی کے لئے بائیں طرف کا Alt+Shift دبائیں یا پھر لینگوئج بار سے بھی زبان تبدیل کی جا سکتی ہے۔

 
لینگوئج بار کی سیٹنگ کرنا
اگر کسی وجہ سے ٹاسک بار پر لینگوئج بار نظر نہ آ رہی ہو یا لینگوئج بار میں دیگر کوئی تبدیلی کرنی ہو تو
Start —> Control Panel —> Regional and Language Options —>Languages —>Details
پر جائیں گے تو نیچے والی تصویر جیسی ونڈو نظر آئے گی۔

Language Bar… کے بٹن پر کلک کریں۔
یہاں یاد رہے کہ یہ بٹن تب کام کرتا ہے جب کمپیوٹر کی مرکزی زبان کے ساتھ ساتھ دوسری کسی زبان کا کی بورڈ لے آؤٹ بھی شامل کیا گیا ہو۔ اگر مرکزی زبان کے ساتھ کسی دوسری زبان جیسے اردو کی بورڈ لے آؤٹ بھی شامل ہو لیکن پھر بھی یہ بٹن کام نہ کر رہا ہو تو اس کا مطلب ہے کہ رجسٹری میں کوئی گڑبڑ ہو چکی ہے۔ Language Bar… بٹن کو کام کرنے کے قابل بنانے کے لئے رجسٹری میں تبدیلی کرنی پڑتی ہے لیکن ایک ٹپ سے بھی یہ کام ہو جاتا ہے۔ ٹپ یہ کہ عارضی طور پر کسی بھی زبان کا کوئی بھی کی بورڈ لے آؤٹ Add کا بٹن دبا کر شامل کریں اور Apply کا بٹن دبا دیں۔ اس سے Language Bar… کا بٹن کام کرنا شروع ہو جائے گا اور رجسٹری میں جو خرابی تھی وہ بھی ٹھیک ہو جائے گی۔ جب Language Bar… کا بٹن کام کرنا شروع کر دے تو پھر بے شک عارضی طور پر شامل کردہ کی بورڈ لے آؤٹ ختم کر دیں۔
Language Bar… کا بٹن دبانے کے بعد ایک نئی ونڈو کھلے گی جس میں Show the Language bar on the desktop کے چیک باکس کو منتخب کرنے کے بعد OK کا بٹن دبا دیں۔

یوں ٹاسک بار پر لینگوئج بار نظر آنا شروع ہو جائے گی۔

 
اردو فونٹ انسٹال کرنا
اپنی مرضی کے اردو فونٹ ڈاؤن لوڈ کریں۔ اردو کے چند ضروری فونٹ آپ یہاں سے بھی ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔
عام طور پر ڈاؤن لوڈ کیے گئے فونٹ کمپیریس/ذپ ہوئے ہوتے ہیں۔ فونٹ انسٹال کرنے سے پہلے انہیں ان ذپ کر کے Copy کر لیں۔ اب کنٹرول پینل میں جائیں اور وہاں پر Fonts کے فولڈر میں اپنی مرضی کے فونٹ Paste کر دیں۔ یوں تمام پیسٹ کردہ فونٹ انسٹال ہو جائیں گے۔ فونٹ چاہے اردو کا ہو یا دیگر کسی زبان کا ونڈوز استعمال کرتے ہوئے فونٹ ایسے ہی انسٹال کیا جاتا ہے۔
اس کے علاوہ یہاں پر موجود فونٹ انسٹالر بھی استعمال کیا جا سکتا ہے جو خود بخود اردو کے ضروری فونٹ انسٹال کر دیتا ہے۔

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

براہ راست 79 تبصرے برائے تحریر ”ونڈوز ایکس پی (XP) میں اردو کی تنصیب (Installation)

  1. عبدالقدوس صاحب اور عادل جاوید چودھری صاحب بلاگ پر تشریف لانے کا بہت شکریہ۔ چلیں میری چھوٹی سے کاوش سے کسی کو تو فائدہ ہوا۔ اگر ایسے ہی حوصلہ افزائی ہوتی رہی تو مزید لکھنے کی کوشش کرتا رہوں گا۔
    والسلام

  2. ماوراء میں نے ایک چھوٹا سا کتابچہ لکھا تھا اس بارے میں اُس کے تمام صفحات مکمل یہاں ایک ایک پوسٹ کر نے رکھ دیئے ہیں باتی کتابچہ بھی اپلوڈ کر دیا ہے۔ اسے جلد ہی محفل اور القلم پر بھی رکھ دوں گا۔۔۔ آج کل مصروفیت کچھ زیادہ تھی جس کی وجہ سے دیر ہو رہی ہے باقی جلد سے جلد اسے مکمل کرنے کی کوشش کروں گا۔۔۔
    کتابچہ کا لنک یہ رہا۔۔۔

  3. اقتباس» چوھدری نیازمحمد باٹھ نے لکھا: السلام علکم ۔۔۔۔۔لاجواب
    مہربانی فرما کر ( ونڈوز وسٹا)اور(آفس2007)کو بھی اردومیں استعال کرنے کے بارے میں لکھیں۔شکریہ

    جی ضرور۔۔۔ انشاء اللہ میں کوشش کروں گا کہ اس بارے میں جلد ہی لکھوں باقی اگر آپ وسٹا میں اردو کی تنصیب کے بارے میں جاننا چاہتے ہیں تو درج ذیل لنک پر دیکھیں
    http://www.mbilalm.com/blog/install-urdu-in-vista/

  4. محمد بلال بھائی
    السلام علیکم!
    بہت آسان، تفصیلی اور مکمل باتصویر طریقہ لکھا ہے آپ نے۔ جس کو دیکھ کر کمپیوٹر کا ابتدائی طالب علم بھی بڑی آسانی سے اپنے سسٹم میں اردو انسٹال کرسکتا ہے۔ شکریہ

  5. اقتباس» kmazizi نے لکھا: محمد بلال بھائی
    السلام علیکم!
    بہت آسان، تفصیلی اور مکمل باتصویر طریقہ لکھا ہے آپ نے۔ جس کو دیکھ کر کمپیوٹر کا ابتدائی طالب علم بھی بڑی آسانی سے اپنے سسٹم میں اردو انسٹال کرسکتا ہے۔ شکریہ

    وعلیکم السلام
    میری چھوٹی سی کاوش پسند کرنے کا بہت بہت شکریہ۔
    اللہ تعالیٰ آپ کو بے شمار خوشیاں دے۔۔۔آمین

  6. Asalamu Alaikum
    hey Man u r Realy True {alistani and Tru Sincere Guy whose sharing his knowledge to others, i never see any guy lik eu b4. i m not your friend but will bcome soon your best friend bcoz i proud u that u r sharing good information about urdu , thankx buddy thankx a lot for your work, take care and live long life

  7. السلام علیکم!
    برادر سب سے پہلے تو اتنا اچھا کارنامہ انجام دینے پر میری طرف سے دلی مبارکباد قبول کیجئے!!

    اردو انسٹال ہو چکی ہے۔ لکھی جا رہی ہے۔ فانٹ تبدیل کرنا نہیں آتا کیا فانٹ سٹائل تبدیل ہوسکتا ہے؟

    مثال کے طور پر نوری نستعلیق فانٹ کیسے Apply ہوسکتا ہے؟

  8. محمد ثاقب کے تبصرہ کا جواب
    وعلیکم السلام
    اگر آپ نے اردو فونٹ ڈاؤن لوڈ نہیں کیا تو میرے بلاگ کا یہ ربط دیکھیں یہاں پر اردو فونٹ کو ڈاؤن لوڈ کرنے اور پھر انسٹال کرنے کا طریقہ بتایا ہوا ہے۔ فونٹ انسٹال کرنے کے بعد آپ جہاں اردو لکھ رہے ہیں اگر وہاں پر فونٹ کی تبدیلی کا آپشن موجود ہے تو اس لسٹ میں اردو فونٹ بھی آ چکے ہوں گے۔ اپنی لکھی ہوئی تحریر کو منتخب کر کے فونٹ تبدیل کر لیں۔

  9. اسلام علیکم
    پیارے بھائی میں نے کوشش کی ہے مگر کی بورڈ کی Setting میں جب میں urdu phonetic keyboard layout کو منتحخب کرنے کے بعد جب okکرتا ہوں تو دوبارہ okکرنے پر یہ massegeملےتا ھے windows could not properly load the urduاس مسلے کا ھحل بتا دیں
    جزاک اللہ

  10. اقتباس» عثمان علی نے لکھا:
    اسلام علیکم
    پیارے بھائی میں نے کوشش کی ہے مگر کی بورڈ کی Setting میں جب میںurdu phonetic keyboard layout کو منتحخب کرنے کے بعد جب okکرتا ہوں تو دوبارہ okکرنے پر یہ massegeملےتا ھے windows could not properly load the urduاس مسلے کا ھحل بتا دیں
    جزاک اللہ

    وعلیکم السلام
    بھائی آپ مندرجہ بالا طریقہ کے مطابق پہلے پانچ نقاط میں بیان کیا گیا طریقہ پورا کریں اور پھر یہاں سے اردو کی بورڈ لے آؤٹ ڈاؤن لوڈ کریں اور انسٹال کریں۔ یہ بھی فونیٹک اردو کی بورڈ لے آؤٹ ہی ہے۔ بلکہ اس میں عربی کی بھی مکمل سپورٹ شامل ہے۔ امید ہے اگر آپ کے کمپیوٹر کی ونڈوز میں مسئلہ نہ ہوا تو سب کچھ ٹھیک طرح سے انسٹال ہو جائے گا اور آپ اپنے کمپیوٹر پر اردو لکھ سکیں گے۔

  11. بھای آ پ نے اردو لکھنے والوں کے لے جو کاوش کی ہے اسکا اجر تو اللہ ہی دے گا
    ہم تو آپ کا شکریہ ہی ادا کر سکتے ہیں

  12. جزاک اللہ،مجھے لینگویج بارکے سلسلے میں پریشانی کاسامناتھا،آپ کی بتائی ہوئی ٹپ کی بدولت یہ مسئلہ حل ہوگیا۔thanks

  13. بیلال بلال بھائی اپ کا بہت شکریہ اور مجھے ہر وقت نئے انفارمیشن سے اگاہ کرین شکریہ

  14. بہت خوب !
    ماشا ٕ ء اللہ
    اللہ آپ کو جزائے خیر عطا فرمائے ۔
    آمین ثم آمین
    شکریہ
    محمد سالک

  15. ڈئیر
    میں اپنی ایک ویب سائیٹ بنانا چاہتا ہوں کیا آپ میری اس سلسلے میں کوئی مدد کر سکتے ہیں۔ یہ بھی بتائیں کہ میں اس ویب سائیٹ کو روزانہ کی بنیاد پر اپ لوڈ کیسے کر سکتا ہوں
    شکریہ

  16. بسم اللہ الرحمن الرحیم
    السلام علیکم
    ماشاء اللہ بہت عمدہ کام ہے۔ اللہ مزید ترقی سے نوازے-
    مجھے اردو کا مسئلہ درپیش تھا ڈیڑھ گھنٹے کی تلاش کے بعد بلال صاحب نے یہ مشکل حل کردی
    جزاکم اللہ

  17. Hi Bilal,
    Jazakallah for this urdu software. I want a physical urdu keyboard, can you help me out where to get it.

    Thanks and best regards,

    Imdad

    1. محترم مارکیٹ میں اردو کی بورڈ موجود ہیں اور میرے خیال میں یہ آسانی سے مل جاتے ہیں۔ ویسے اردو لکھنے کے لئے اردو کی بورڈ ”ہارڈویئر“ کی ضرورت نہیں ہوتی بلکہ اس کے بغیر بھی لکھی جا سکتی ہے۔ خیر آپ مارکیٹ میں پتہ کریں تو آپ کو مل جائیں گے۔ مزید کوئی بات ہو تو بتائیے گا۔

  18. ماشاء اللہ اللہ تعالی آپ کو مزید ترقی عطا فرمائے
    اردو میں کام کرتے ہوئے دیکھ کر بہت خوشی ہو تی ہے مگر پھر سے افسو س کر نا پڑتا ہے کہ اکثر اردو والے بھی انگلش میں کام کرنے کو اور بات کرنے کو بہت پسند کرتے ہیں
    لیکن ان نادانوں کو یہ علم نہ ہے کہ کسی غیرکی زبان کتنی نقصان دہ ہوتی ہے اللہ آپ کا حامی وناصر ہو
    والسلام
    غلام مرتضی رانا
    محلہ رحمان کالونی فروکہ روڈ ساہیوال ضلع سرگودہا

  19. السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
    امید کہ مزاج عالی باخیر ہونگے
    آپ کا اردو عربی انساٹل بہت پسند آیا باآسانی اردو عربی لکھنے کی آسانی ہوگئی ۔
    ایک ضروری بات یہ معلوم کرنی ہے کہ میں نے اردو انسٹالر لوڈکیا ہے لیکن وہ فونیٹک مین لکھا تا جس میں لکھرہا ہوں بلکہ عربی فونٹ میں لکھا کیا کرنا ہوگا جو ہم ورڈمیں با آسانی نستعلیق فونٹ‌میں لکھ سکیں برائے مہربانی مجھے کوئی مشورہ دیجئے اللہ آپ کو جزائے خیر دےگا ۔ آپ نے قطرہ قطرہ سمندر ڈیزائن کیا اس طرح ڈیزائن کیسے کرتے ہیں برائے مہربانی بتائیں

  20. بلال کیا بات ہے. یار میرے پاک اردو ینسٹال تو ہو گیا ہےپر پی سی کی فانٹ بہت چھوٹی ہو گی ہے پلییز حل بتا دیں

  21. کیسے مزاج ہیں جناب
    مٰیں نے اردو کیبورڈ انسٹال کیا ہے. اردو زبان کی سیٹنگ بھی ہو جاتی ہیں مگر نوری نستعلیق فونٹ نہیں آتا اس کی کیا وجہ ہو سکتی ہیں

  22. کھڈےاں خاص الےکٹرک سٹور
    slam jnb mina ne xpmain urdu instaler kya hia per mery likhai ke alfaz alag alag ho jate hia is ki kea problme hia plz help me.

    1. جب کسی لفظ کے درمیان ”ی“ استعمال ہو تو وہاں پر چھوٹی ”ی“ لکھیں جو کہ ”I“ پر ہے۔ اسی طرح جب کسی لفظ کے درمیان نون (ن) استعمال ہو تو وہاں نون نقطہ والا لکھیں نہ کہ نون غنہ (ں)۔

  23. بلال بھائی کیا یہ ممکن ھے کہ بلاگ یا چیٹ وغیرہ میں جمیل نوری نستعلیق یا نوری تستعلیق فونٹ میں لکھا جا سکے۔ کوئی طریقہ ہو تہ بتائیں اور اگر نہیں ھے تو پلیز اس پر کام کریں۔ اخلاق احمد کمالی، ملتان

  24. سلام اپ کے یے تحریر دیکھ کر زیادہ خوشی ہویے لیکن میرے کمپیوٹر میں انسٹال نہیں ہو ہا ہے ہر بار انسٹالیشن میں ایرور لکھتا ہیے

  25. بلال بھائی آپکا بہت شکریہ کہ آپ نے اتنا اچھا کام کیا ہے، اللہ آپ کو اجرِ عظیم عطا فرمائے۔ میری بہت بڑی مشکال حل ہو گئی ہے۔اور جیسے اوپر ایک اخلاق صاحب نے لکھا ہے کہ کیا یہ ممکن ہے ک ہم فیس بک، کسی بلاگ یا چیٹ کرتے وقت نوری نستعلیق اور جمیل نوری فونٹ استعمال کر سکیں، اگر یہ ممکن ہے تو پلیز بتا دیں اگر نہیں تو پلیز ، پلیز اس پر کام کریں۔ شکریہ! اللہ آپ کو اجر، عظیم عطا فرمائے۔ آمین!

  26. محترم بلال بھائی اسلام علیکم!
    میرے ساتھ ایک مسلہ ہے میں نے عربی کے کچھ فونٹس خریدے تھے اور وہ Wordاور مکمل Officeمیں ٹھیک کام کر ہے ہیً مگر میں عربی کے ساتھ اردو بھی لکھنا چاہتا ہوں Jameel nastleeq اور دیگرفونٹس تو ہیں مگر میں Noori Nastleeq کو استعمال کرنا چاہتا ہوں۔
    2: یا تو مجھے ایسا طریقہ بتائیں جس سے میں وہ (خریدے ہوئے عربی) فونٹ InPageچلا سکو۔
    اآپ کی مہربانی ہوگی۔
    http://www.facebook.com/talha.makhdoom
    والسلام

  27. بلال بھائی کیا یہ ممکن ھے کہ بلاگ یا چیٹ وغیرہ میں جمیل نوری نستعلیق یا نوری تستعلیق فونٹ میں لکھا جا سکے۔ کوئی طریقہ ہو تہ بتائیں اور اگر نہیں ھے تو پلیز اس پر کام کریں۔ حمود الرحمن لاہورر

  28. سلام سر میں آپکا بہت ہی شکرگزار ہوںمیں 2 ماہ سے ایسا سیسٹم ڈھونڈرہاتھا ۔آج یوٹیوب سے کلپ دیکھا تو میری مشکل حل ہوئی۔لیکن یہ فوٹوشاب میں نہیں لکھ پا رہاپلیز ہلپ می۔

  29. سلام سر میں آپکا بہت ہی شکرگزار ہوںمیں 2 ماہ سے ایسا سیسٹم ڈھونڈرہاتھا ۔آج یوٹیوب سے کلپ دیکھا تو میری مشکل حل ہوئی۔لیکن یہ فوٹوشاب میں نہیں لکھ پا رہاپلیز ہلپ می۔

  30. السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
    بھائی جان یہ بتائیں کہ ای میل کے ساتھ اٹیچ کی گئی فائل کا سائز 25ایم بی س زائد ہو تو وہ کس طرح اٹیچ کریں گے؟

  31. جناب میرے کمپوٹر میں فوٹو شاپ میں اردو نہیں لکھی جارہی ہے. میں نے بہت کوشش کی لیکن کامیاب نہیں ہوا. پلیز ہلپ می.

  32. ap plz mjy keyboard aftab ka software bhaij skty hain main Ms Word main ya phr kisi bhi software main ager urdu likhna chahon to wahin sy e likh lia kron wrna mjy corel draw ki madad sy kaam krna prta hy.

  33. السلام و علیکم!
    پیارے بھائی اردو فونٹ انسٹال کر لیے ہیں اب اردو فونٹ تبدیل کہاں سے ہونگے۔

  34. بلال بھاٰئی میں پیزاپ فوٹو شاپ استعمال کرتا ھوں لیکن اس میں اردو نھیں لیکھی جا رھی مھربانی کر کے پیزاپ فوٹو شاپ میں اردو لیکھنے کا طریقہ بتا دیں بھت شکرئیا

  35. آپکاکام بہحت اچھا ہےدنیامیں اردو کو متعارف کراں رہیں ہےاور پاکستان کا نام روشن کر رہیں ہے ۔

  36. السلام علیکم،۔۔۔
    بھائی جان اپ نے اردو فونت کا ماشااللہ بہت اچھا پیج منایا ہے لیکن مجھے اس میں ایک مسلا پیش آ راہا ہے میں نے پاک اردو فونٹ انسٹالر اردو فانٹ انسٹالر اور اردو پاک سائن کی بورڈ انسٹال کر لیا ہے لیکن پھر بھی language barمیری task bar پر show نہیں ہو رہی ہے پلیس مجھے اسکا کوئی حل بتائیں ۔۔۔۔

  37. آپ قومی زبان کی خدمت کر رہے ہیں ،یہ سلسلہ جاری رکھیں پوری قوم کی دعا آپ کے ساتھ ہے۔

  38. اسلام و علیکم،
    بلال سب سے پہلے آپ کا شُکریہ ادا کرنا چاہونگی،کیونکہ میں بہت پریشان لگی تھی کیونکہ میں اسکول کے پیپرز ٹائپ کرتی ہوں اور مجھے
    فونٹ وغیرہ کی کوئی معلومات نہیں تھی،یہاں تک کہ مجھے تائپنگ بھی نہیں آتی تھی۔ وہ تو کوشش کر کے میں نے خود ہی سیکھ لی۔ مگر پھر مسئلہ آیا
    اُردو فونٹ کا ۔۔۔۔ پھر پاک اردو انسٹالر مجھے سرچ کرنے پر مل گیا اور اس کے ذریعے میں نے فونٹس کے بارے میں جانا کے اردو میں بھی مختلف طرح کے فونٹ ہوتے ہیں۔ جن میں سب سے ضروری جمیل نوری نستعلیق ہے۔۔۔ غرضیکہ آپ نے اور لوگوں کی طرح میری بھی بہت رہنمائی کی ، جسکی میں تہہِ دل سے شکر گزار ہوں۔

تبصرہ تحریر کریں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *