یونیکوڈ کیا ہے؟
یونیکوڈ (Unicode) ایک ایسا نظام ہے جو کسی بھی کمپیوٹر آپریٹنگ سسٹم یا کمپیوٹر پروگرام میں تمام زبانوں کے ہر ایک ایک حرف کو ایک خاص عدد مہیا کرتا ہے۔ کمپیوٹر کی دنیا اس خاص عدد سے مراد صرف وہی حرف لے گی جو یونیکوڈ نے ترتیب دے رکھا ہے۔ مثال کے طور پر اردو کے حرف “ب” کو 0628 عدد دیاگیا ہے اب کسی بھی کمپیوٹر میں 0628 یونیکوڈ قدر (Unicode Value) سے مراد حرف “ب” ہی لیا جائے گا۔
حقیقت میں کمپیوٹر صرف اعداد کو ہی سمجھتا ہے۔ کمپیوٹر سکرین پر نظر آنے والے حروف، الفاظ، تصاویر اور باقی سب کے پس پردہ کمپیوٹر اعداد کے ایک پچیدہ نظام کے تحت چلتا ہے۔ اسی طرح کسی بھی چیز کو محفوظ کرنے کے لئے بھی اعداد کے نظام کو ہی استعمال کرتا ہے۔ جب صارف (User) کوئی حرف یا حروف دیکھنا چاہتا ہے تو کمپیوٹر کی یاداشت میں محفوظ اعداد کو کسی ایک نظام کے تحت حرف یا حروف میں تبدیل کیا جاتا ہے۔ اعداد کی حرف میں تبدیلی کے نظام کو اینکوڈنگ سسٹم (Encoding System) کہتے ہے۔ کسی بھی اینکوڈنگ سسٹم میں پہلے سے ہی یہ بات مقرر کر دی جاتی ہے کہ کس عدد کے بدلے کونسا حرف دیکھانا ہے۔ آج کل جو اینکوڈنگ سسٹم استعمال کیا جا رہا ہے اسے یونیکوڈ کہتے ہیں۔ یونیکوڈ نظام سے پہلے بھی کئی نظام موجود تھے۔ جن میں زیادہ مشہور آسکی (ASCII) اور آنسی (ANSI) تھے۔ لیکن یونیکوڈ نظام سے پہلے والے نظاموں میں کئی ایک مسائل تھے۔ سب سے بڑا مسئلہ یہ تھا کہ اُن نظاموں میں اعداد کے بدلے حروف مہیا کرنے کی تعداد بہت کم تھی۔ جو کہ کسی ایک زبان کے پورے حروف اور علامات کے لئے بھی ناکافی تھی۔ اس کے علاوہ کسی بھی نظام میں ہر کسی کی ضرورت پوری کرنے کی اہلیت نہیں تھی اس لئے مختلف ممالک اور کمپنیاں اپنی ضرورت کے مطابق مختلف اینکوڈنگ سسٹم استعمال کرتی تھیں۔ اس کا سب سے بڑا نقصان یہ ہوتا کہ جب ایک کمپنی کا مواد دوسری کمپنی کے کمپیوٹر پر جاتا تو مختلف اینکوڈنگ سسٹم ہونے کی وجہ سے اعداد کے بدلے حروف بھی مختلف ہو جاتے جس سے مواد میں خرابی پیدا ہو جاتی۔
لیکن یونیکوڈ والوں نے تمام مسائل کا حل تلاش کر لیا اور ایک ایسا نظام متعارف کروایا جس میں اعداد کے بدلے حروف مہیا کرنے کی تعداد بہت بڑھا دی گئی۔ یونیکوڈ نظام میں ایک زبان تو کیا دنیا کی ہر زبان کے ہر حرف کو علیحدہ عدد مہیا کرنے کی گنجائش موجود ہے۔کوئی بھی آپریٹنگ سسٹم ہو، پروگرام ہو یا کوئی بھی زبان ہو یونیکوڈ میں اعداد کے متبادل حروف مہیا کرنے کی اہلیت موجود ہے۔ اس بات کو دیکھتے ہوئے تمام بڑی کمپنیاں جن میں مائیکروسافٹ، آئی بی ایم، ایپل اور اوریکل وغیرہ شامل ہیں نے یونیکوڈ کو دوسرے اینکوڈنگ سسٹم پر ترجیح دی۔ اور یوں یونیکوڈ اینکوڈنگ سسٹم ایک معیاری اینکوڈنگ سسٹم بن گیا جو آج پوری دنیا میں استعمال ہو رہا ہے۔
22 تبصرے برائے تحریر ”یونیکوڈ کیا ہے؟“
تبصرہ تحریر کریں
« پچھلی تحریر اردو حروف کی یونیکوڈ قدریں(Values)



































![Validate my RSS feed [Valid RSS]](http://www.mbilalm.com/blog/wp-content/themes/paksign/images/valid-rss-rogers.png)
شیئر کریں
ای میل
فیس بک
ٹویٹر
گوگل بز
ٹیکنوراٹی
ڈگ
ڈیلیشیئس
بہت شکریہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھإئی بہت زبردست لکھا ہے یونیکوڈ کے حوالے سے بہت کار آمدمعلومات شیئر کی ہے۔
بہت شکریہ
خوش رہیں
.-= عبدالوھاب کاٹھ کے بلاگ سے آخری تحریر … Hello world! =-.
ہم یونیکوڈ ان پیج میں لکھتے ہیں کوئی ایسا حل ہے کہ ہم کسی ویب سائٹ
پر کچھ پڑھیں اور اُ س کا ہم کو ان پیج پر لکھنا ہو تو ہم کس طرح کاپی کریں گے
اگر آپ یونیکوڈ ان پیج یعنی ان پیج کے تازہ ترین ورژن میں لکھتی ہیں تو پھر تو کوئی مشکل نہیں بس کاپی پیسٹ کریں۔ ہاں کاپی پیسٹ کرنے کے لئے ضروری ہے کہ جس ویب سائیٹ سے آپ کاپی کر رہی ہیں وہ بھی کمپیوٹر کی اصل اردو یعنی یونیکوڈ اردو میں ہی ہونی چاہئے۔ تصویری اردو سے کاپی پیسٹ نہیں ہو گا کیونکہ فی الحال یونیکوڈ اردو اور تصویری اردو میں زمین آسمان کا فرق ہے۔ امید ہے سمجھ گئی ہوں گی۔ پھر بھی کسی معلومات کی ضرورت ہو تو بتائیے گا۔ میں اپنے تھوڑے سے علم سے جواب دینے کی حتی المقدور کوشش کروں گا۔
بہت شکریہ اپ کے جواب کا میں انپیج2009 استعمال کرتی ہوں تصویری اردو یہ سمجھ نہیں ایا اب جسے میں آپ کی ویب سائٹ سے کچھ کاپی کر کے ان پیج میں لکھتی ہوں تو وہاں کچھ اور ہی زبان ہوتی ہے
کمپیوٹر کی اردو اور تصویری اردو میں فرق کے لئے آپ درج ذیل لنک پر دیکھیں
http://mbilal.paksign.com/difference-between-graphical-urdu-and-unicode-urdu/
باقی میںخود انپیج کا لیٹسٹ ورژن استعمال نہیں کرتا اس لئے اس بارے میں میری معلومات محدود ہیں۔ جہاں تک مجھے علم ہے اگر آپ کے پاس انپیج کا لیٹسٹ ورژن اگر رجسٹرڈ ہے تو اس میںیونیکوڈ اردو ٹیکسٹ کاپی ہونی چاہئے اور بالکل ٹھیک ہونی چاہئے۔ انپیج کے پرانے ورژن یونیکوڈ سپورٹڈ نہیں اس لئے ان میں یونیکوڈ ٹیکسٹ کاپی کرنے سے کوئی دوسری زبان بن جاتی ہے۔ اس کام کے لئے آپ کو یونیکوڈ ٹو انپیج کنورٹر کی ضرورت ہے۔ آپ درج ذیل لنک سے انپیج ٹو یونیکوڈ اور یونیکوڈ ٹو انپیج سافٹ ڈاؤن لوڈ کر سکتی ہیں۔
http://www.fileden.com/files/2008/5/23/1926615/Inpage%20To%20Unicode%20-%20Unicode%20To%20Inpage%20Pack.rar
کیا مجھے انپیج کا لیٹسٹ ورژن دے سکتے ہیں
پہلی بات یہ کہ میرے پاس انپیج کا لیٹسٹ ورژن نہیں ہے۔ جہاں تک میں نے سنا ہے لیٹسٹ ورژن کا کوئی کریک بھی دستیاب نہیں اس لئے فی الحال اگر آپ کو انپیج کا لیٹسٹ ورژن چاہئے تو وہ آپ کو انپیج والوں سے خریدنا ہی پڑے گا۔
ویسے آپ کو انپیج چاہیے کس لئے؟
اگر آپ صرف ذاتی طور پر اردو لکھنے کے لئے انپیج کا استعمال کرتی ہیں۔ تو پھر آپ کو انپیج کی ضرورت نہیں۔ کیونکہ اب ونڈوز اور دیگر سافٹ ویئرز میں یونیکوڈ کی سپورٹ ہونے کی وجہ سے تقریباً ہر سافٹ ویئر میں اردو لکھی جا سکتی ہے۔ اور وہ بھی بالکل ایسے ہی جیسے انپیج میں لکھی جاتی تھی یعنی آپ نستعلیق فونٹ میں بھی لکھ سکتی ہیں۔ بس آپ کو اپنے کمپیوٹر پر اردو کو انسٹال کرنا ہو گا اور چند ایک ضروری فونٹس کو بھی۔ یہ ایک بہت ہی مختصر طریقہ ہے۔ جس کے بعد آپ تقریباً ہر سافٹ ویئر میں اردو لکھ سکیں گی۔
جو کام آپ انپیج میں کرنا چاہتی ہیں تقریباً وہ سارے کام آپ مائیکروسافٹ ورڈ میں کر سکیں گی۔
ونڈوز وسٹا میں اردو کی انسٹالیشن کے لئے درج ذیل لنک دیکھیں
http://www.mbilalm.com/blog/install-urdu-in-vista/
ونڈوز ایکس پی میں اردو کی انسٹالیشن کے لئے درج ذیل لنک دیکھیں
http://www.mbilalm.com/blog/install-urdu-in-xp/
یا پھر اس بارے میں مکمل معلومات کے لئے اردو اور کمپیوٹر کتابچہ درج ذیل لنک سے ڈاؤن لوڈ کر لیں۔ جس میں اس بارے میں تقریبا ساری معلومات ہے۔
http://www.mbilalm.com/download/urdu-and-computer.php
بہت شکریہ اتنی تفصیل سے جواب دینے کا
پی ڈی ایف 2 یونی کوڈ کوئی ایسا کنورٹر موجود نہیں؟
.-= محمد طارق راحیل کے بلاگ سے آخری تحریر … الودع بلاگر الودع =-.
فی الحال میری معلومات کے مطابق ایسا کوئی کنورٹر موجود نہیں۔
پِنگ بیک :- م بلال کی بیاض » اردو ویب سائیٹ اور اینکوڈنگ
پِنگ بیک :- اردو ویب سائیٹ اور اینکوڈنگ سسٹم - پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمز
محمد طارق راحیل کے تبصرہ کا جواب
جناب urdu.ca پر ایک فری طریقہ ہے انپیج سے یونیکوڈ میں کنورٹ کرنے کا۔ ؔپ نے صرف ان پیج سے اپنا مواد کاپی کر کے اس کے ٹیکسٹ ایڈیٹر میں پیسٹ کرنا ہے اور کنورٹ کا بٹن دبانا ہے۔ؔپ کو یونیکوڈ میں اپنا مواد مل جائے گا۔
بہت اچھا لکھا ہے آپ نے شکریہ
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
کیا حال ہے ؟ بلال بھائی ۔۔۔۔۔۔۔
وعلیکم السلام
اللہ کا بڑا کرم ہے، میں بالکل ٹھیک ہوں۔ آپ سنائیں؟
م بلال کے تبصرہ کا جواب
کیا کوئی یونیکوڈ (Unicode) میں خطاطی نئے فانٹس جاری کیے گئے ہیں؟
اگر ہیں تو برائے کرم شیئر کریں ۔
شکریہ
محمد ابراہیم میسوری کے تبصرہ کا جواب
محترم فونٹس اور فونٹس کے بارے میں تازہ ترین معلومات کے لئے درج ذیل دو لنک دیکھیں۔
http://fonts.alqlm.org/
http://font.urduweb.org/
:island:
جناب آپ کی معلومات توواقعی قابل رشک ہے۔لیکن جناب کوئی ایسا سافٹویئر بتاو جس میں ڈکشنری ہم خود بنا سکے۔ اردو ٹو اردو یا اردو ٹو انگلش اور انگلش ٹو اردو ڈکشنری—-مہربانی
محترم میری نظر میں ایسا کوئی سافٹ ویئر نہیں۔ ویسے اس لنک پر آپ کو اردو لغت مل جائے گی۔