اپریل 7, 2011 - ایم بلال ایم
تبصرہ کریں

ورڈپریس بلاگ – پرما لنک کی ترتیبات (Permalink Settings)

بلاگ پر ہر پوسٹ، کیٹیگری اور ٹیگ وغیرہ کے یو آر ایل ورڈپریس خود بخود بناتا ہے۔ عام طور پر خودبخود بننے والے پوسٹ کے یوآرایل میں سب سے پہلے بلاگ کا ایڈریس پھر سوالیہ نشان، پھر p= لکھا ہوتا ہے اور پھر پوسٹ کا آئی ڈی ہوتا ہے۔ پوسٹ کا آئی ڈی ایک خاص ترتیب سے ورڈپریس خود بناتا ہے۔
کسی پوسٹ، کیٹیگری اور ٹیگ وغیرہ کا یوآر ایل بننے کا طریقہ ہم خود اپنی مرضی کا بھی بنا سکتے ہیں۔ چند ایک بنے بنائے یو آرایل کے طریقے ورڈپریس میں پہلے سے موجود ہوتے ہیں۔ ورڈ پریس کے بننے بنائے یوآر ایل کے طریقے منتخب کرنے یا خود اپنی مرضی کا طریقہ بنانے کے لئے Permalink کی ترتیب کی جاتی ہے۔ Permalink Settings کے لئے بلاگ کے ایڈمن پینل میں لاگ ان ہو کر بائیں سائیڈ بار میں Settings کی ذیلی فہرست میں سے Permalink کے لنک پر کلک کریں۔نیا صفحہ کھلے گا جیسا کہ تصویر میں نظر آ رہا ہے۔ تصویر میں ہر پرمالنک کے طریقے کو ایک نمبر دیا گیا ہے اور پھر اسی حساب سے اس کی وضاحت کی گئی ہے۔

1:- Default
یہ وہ طریقہ ہے جو پہلے بیان کیا گیا ہے اور یہ ورڈپریس کی انسٹالیشن کے ساتھ ہی لاگو ہو جاتا ہے۔اس طریقے سے بننے والے پوسٹ کے یوآرایل میں سب سے پہلے بلاگ کا ایڈریس پھر سوالیہ نشان، پھر p= لکھا ہوتا ہے اور پھر پوسٹ کا آئی ڈی ہوتا ہے۔

 
2:- Day and name
اس طریقے کو منتخب کرنے سے پوسٹ کے یو آر ایل میں سب سے پہلے بلاگ کا ایڈریس پھر جس تاریخ کو پوسٹ شائع ہوئی وہ والی مکمل تاریخ اور آخر پر پوسٹ کا عنوان ہوتا ہے۔

 
3:- Month and name
اس طریقے کو منتخب کرنے سے بلاگ کے ایڈریس کے بعد جس سال میں پوسٹ شائع ہوئی وہ، پھر جس مہینے میں شائع ہوئی اور آخر پر پوسٹ کا عنوان ہوتا ہے۔

 
4:- Numeric
اس طریقے کو منتخب کرنے سے پوسٹ کا یو آر ایل کچھ اس طرح سے بنتا ہے کہ سب سے پہلے بلاگ کا ایڈریس پھر لفظ ” archives “ اور آخر پر بلاگ کا آئی ڈی ہوتا ہے۔

 
5:- Custom Structure
اس میں خود سے یوآرایل بنانے کا طریقہ درج کیا جاتا ہے۔ مثال کے طور پر ہم ایک طریقہ بناتے ہیں جس کے نتیجہ میں پوسٹ کا یوآرایل کچھ اس طرح بنے گا۔
http://www.myblog.com/myword/2011/06/30/post-title
سب سے پہلے یہ بات یاد رکھیں کہ کوڈ کے شروع میں ”/“ لگاتے ہیں پھر ہر چیز جو یو آر ایل میں شامل کرنی ہوتی ہے اس کے کوڈ کے بعد ”/“ لگاتے ہیں۔ اب کوڈ تیار کرتے ہیں۔
بلاگ کا ایڈریس تو خودبخود شامل ہو جائے گا اس لئے http://www.myblog.com کو چھوڑ کر باقی حصے کا کوڈ تیار کرنا ہے۔ بلاگ کے ایڈریس کے بعد ایک لفظ ”myword“ شامل کیا ہے تو اس کا کوڈ ”myword“ ہی ہو گا کیونکہ یہ ایک لفظ ہے تو اس لئے اسے ویسے کا ویسا لکھ دیں گے۔ اس کے بعد سال لکھا ہے تو سال کا کوڈ ”%year%“ ہے۔ اس کے بعد مہینے کا کوڈ”%monthnum%“ہے اور دن کا کوڈ ”%day%“۔ آخر پر پوسٹ کا عنوان شامل کرنا ہے تو اس کا کوڈ ”%postname%“ ہے۔ یوں سارے کوڈ ملا کر اور ”/“ لگا کر سارا کوڈ کچھ یوں بنے گا

/myword/%year%/%monthnum%/%day%/%postname%/

 
6:- Optional
اگر سب سے پہلے طریقے یعنی Default کی بجائے کوئی اور طریقہ منتخب کرتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ کیٹیگری کا یوآرایل کچھ اس بنے کہ پہلے بلاگ کا ایڈریس پھر کوئی اپنی مرضی کا لفظ اور پھر کیٹیگری کا عنوان ہو تو Category base میں وہ اپنی مرضی کا لفظ لکھ دیں جو آپ کیٹیگری کے یوآرایل میں شامل کرنا چاہتے ہیں اور اسی طرح ٹیگ کے یوآرایل میں اپنی مرضی کا لفظ شامل کرنے کے لئے Tag base میں وہ لفظ لکھ دیں۔ فرض کریں Category base میں mycat لکھتے ہیں اور Tag base میں mytag لکھتے ہیں تو کیٹیگری اور ٹیگ کے یوآرایل کچھ اس طرح ہوں گے۔
کیٹیگری کا یوآر ایل
http://www.myblog.com/mycat/category-title
ٹیگ کا یو آر ایل
http://www.myblog.com/mytag/tag-title

 
جب بھی کوئی تبدیلی کریں گے۔ وہ تب تک محفوظ نہیں ہو گی جب تک سب سے نیچے نظر آنے والے Save Changes کے بٹن پر کلک نہیں کریں گے۔ اس لئے جب بھی کوئی تبدیلی کر کے محفوظ کرنا چاہیں تو Save Changes کا بٹن ضرور دبائیں۔

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

تبصرہ تحریر کریں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *