اپریل 19, 2011 - ایم بلال ایم
تبصرہ کریں

ورڈپریس بلاگ – کمنٹس کی دیکھ بھال

سب سے پہلے تو ورڈپریس بلاگ کے ایڈمن پینل کے ڈیش بورڈ پر ہی پوسٹ اور کمنٹ وغیرہ کا خلاصہ ہوتا ہے کہ کتنے کمنٹ ہوئے ہیں۔ کتنے زیرِغور ہیں اور اسی طرح باقی تفصیل بھی ہوتی ہے۔ مزید کمنٹس کی تفصیل اور دیکھ بھال کے لئے بائیں سائیڈبار میں Comments کے لنک پر کلک کریں۔ ایک نیا صفحہ کھلے گا اور وہاں پر کمنٹس اور ان کی دیگر تفصیل ہو گی۔ نئے صفحہ پر جہاں تمام کمنٹس ہوں گے وہیں پر سب سے اوپر اس تصویر جیسا ماحول ہو گا۔

تصویر میں اس وقت All کا لنک کھلا ہوا ہے یعنی یہ تمام کے تمام کمنٹس دیکھنے کا لنک ہے۔ اس کے بعد Pending ہے اور ساتھ میں کچھ تعداد ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ اتنی تعداد میں کمنٹس زیرِغور کے لئے پڑے ہیں۔ دراصل یہ ایسے کمنٹس ہیں جو قارئین نے کر تو دیئے ہیں لیکن تب تک بلاگ پر ظاہر نہیں ہوں گے جب تک آپ انہیں اجازت نہیں دیتے۔ اگر سارے کے سارے کمنٹس کی بجائے صرف زیرِغور والے کمنٹس دیکھنے ہوں تو Pending پر کلک کر دیں۔ یوں جو صفحہ کھلے گا وہاں پر صرف زیرِ غور والے کمنٹس ہوں گے۔ اس کے بعد Approved لکھا ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ جن کمنٹس کو بلاگ پر ظاہر ہونے کی اجازت مل چکی ہے صرف وہ والے کمنٹس دیکھنے کے لئے Approved پر کلک کریں۔ اس کے بعد Spam ہے اور ساتھ میں کچھ تعداد ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ اتنی تعداد کے کمنٹس کو ورڈپریس نے فضول کمنٹس کے زمرہ میں ڈال دیا ہے۔ ایسے فضول کمنٹس دیکھنے کے لئے Spam پر کلک کریں۔ وقتاً فوقتاً Spam کمنٹس کو دیکھتے رہنا چاہئے کیونکہ کئی دفعہ ورڈپریس غلطی سے ٹھیک کمنٹس کو بھی Spam میں ڈال دیتا ہے۔ اس لئے اگر کبھی ایسا ہو تو Spam میں موجود ٹھیک کمنٹس کو Not Spam کر دیا جاتا ہے۔ اس کے بعد Trash ہے اور ساتھ میں تعداد ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ اتنی تعداد میں کمنٹس کو آپ ختم کر چکے ہیں اور وہ Trash میں پڑے ہوئے ہیں۔ ایسے ختم کیے ہوئے کمنٹس دیکھنے کے لئے Trash پرکلک کریں۔
اس سب کے بعد نیچے کمنٹس ہوتے ہیں۔ جیسا کہ نیچے والی تصویر میں نظر آ رہا ہے۔ تصویر میں چند ضروری چیزوں کو نمبر دیا گیا ہے اور پھر نمبروں کے حساب سے ہی تھوڑی بہت تفصیل لکھی ہے۔

1:- یہاں پر کمنٹ کرنے والے کا اوتار اگر اس نے کوئی اوتار سیٹ کیا ہو تو، اس کے ساتھ کمنٹ کرنے والے کا نام اور پھر اگر کمنٹ کرنے والے نے ویب سائیٹ لکھی ہو تو اس کی ویب سائیٹ اور پھر ای میل اور کمنٹ کرنے والے کا آئی پی ہوتا ہے۔ دراصل یہاں پر کمنٹ کرنے والے متعلق معلومات ہوتی ہیں۔

 
2:- کمنٹ کرنے والے نے جو کمنٹ لکھا ہو وہ یہاں پر ہوتا ہے۔

 
3:- جس پوسٹ پر کمنٹ کیا ہو یہاں پر اس پوسٹ کا عنوان ہوتا ہے تاکہ پتہ چل سکے کہ کس پوسٹ پر کمنٹ کیا گیا ہے۔

 
4:- یہاں جو لنک نظر آ رہے ہیں وہ عام طور پر ظاہر نہیں ہوتے بلکہ جب کمنٹ کے اوپر ماؤس لے کر آتے ہیں تو یہ تمام لنک ظاہر ہوتے ہیں پھر اگر کسی لنک کے استعمال کی ضرورت ہو تو اس پر کلک کر دیتے ہیں۔ ان لنک کی تفصیل درج ذیل ہے۔

Unapprove/Approve
اگر کمنٹ کو پہلے ہی بلاگ پر ظاہر ہونے کی اجازت مل چکی ہو تو یہاں پر Unapprove کا لنک ہو گا۔ کمنٹ کو بلاگ سے ختم کر کے زیرِغور والے زمرہ میں ڈالنے کے لئے Unapprove کے لنک پر کلک کریں اور اگر کمنٹ پہلے ہی زیرِغور والے زمرہ میں ہو تو یہاں پر Approve کا لنک ہو گا۔ ایسی صورت میں کمنٹ کو بلاگ پر ظاہر کرنے کے لئے Approve کے لنک پر کلک کریں۔ یوں کمنٹ Approve ہو جائے گا۔

Reply
کسی کمنٹ کا جواب دینے کے لئے Replyکا لنک استعمال کیا جاتا ہے۔ Reply پر کلک کرنے سے اس کمنٹ کے ساتھ ہی ٹیکسٹ ایڈیٹر آ جاتا ہے۔ اس ٹیکسٹ ایڈیٹر میں جواب لکھ کر Submit Reply کا بٹن دبا دیا جاتا ہے۔

Quick Edit اور Edit
Quick Edit کے لنک پر کلک کرنے سے ٹیکسٹ ایڈیٹر یہیں کمنٹس کے صفحہ پر چل جاتا ہے اور کمنٹ میں تبدیلی کر کے Update Comment کا بٹن دبا دیا جاتا ہے۔ Quick Edit میں تھوڑے کم اختیارات ہوتے ہیں۔ جب کہ Edit کے لنک پر کلک کرنے سے نیا صفحہ کھلتا ہے اور پھر کمنٹ میں جو جو تبدیلی کرنی ہو وہ کر کے Update Comment کا بٹن دبا دیا جاتا ہے۔ Edit پر چند ایک اختیار زیادہ ہوتا ہے۔

Spam
اگر کسی کمنٹ کو فضول کمنٹ کے زمرہ میں ڈالنا ہو تو Spam کے لنک پر کلک کر دیا جاتا ہے۔ یوں کمنٹ فضول زمرہ میں چلا جاتا ہے اور آئندہ بھی اسی نام اور ای میل وغیرہ سے آنے والے کمنٹ خودبخود فضول زمرہ میں منتقل ہوتے جاتے ہیں۔

Trash
اگر کسی کمنٹ کو ختم کرنا ہو تو Trash کا لنک استعمال کیا جاتا ہے۔ یوں کمنٹ ختم ہو کر Trash میں چلا جائے گا۔

History اور Remove Luv وغیرہ
عام طور پر یہ دونوں اور اس جیسے کئی اور لنک نہیں ہوتے۔ یہ دونوں یا دیگر لنک صرف اسی صورت میں ہوتے ہیں جب کمنٹ وغیرہ کے لئے کوئی پلگ ان انسٹال کیے گئے ہوں۔

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

تبصرہ تحریر کریں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *