میرے بارے میں
میرا نام محمد بلال اور عمر 27 سال ہے۔ ضلع گجرات، پنجاب، پاکستان سے میرا تعلق ہے۔ تعلیمی قابلیت کچھ خاص نہیں اسی لئے ابھی تک تعلیم ہی حاصل کر رہا ہوں۔ سیر و تفریح کا بہت شوق ہے۔ اسی شوق کی خاطر کچھ شمالی علاقہ جات دیکھ چکا ہوں اور مزید دیکھنے کا پروگرام ہے۔ میں اپنی یاداشت کو تصاویر اور کمپیوٹر پر محفوظ رکھتا ہوں۔ اس کے علاوہ کبھی کبھی کچھ لکھنے کا شوق بھی ہو جاتا ہے خاص طور پر جب معاشرے میں بے چینی، ظلم، جبر، غربت اور افلاس کو دیکھتا ہوں تو لکھنے پر مجبور ہو جاتا ہوں۔ دوست احباب کی تعداد خاصی ہے جن سے دن کے کسی نہ کسی حصہ میں اسلامی، تعلیمی اور ادبی گپ شپ ضرور ہو جاتی ہے جس سے کافی کچھ سیکھنے کو اور سوچنے کو ملتا ہے۔ یوں تو میں کسی قابل نہیں۔ سمندر میں ایک قطرے سے بھی کم اہمیت ہے لیکن ”قطرہ قطرہ ملے تو سمندر ضرور بنتا ہے“ کا قائل ہوں۔ اسی سمندر کی تلاش کے لئے مثبت، فکری اور انقلابی سوچ کو اپنے اندر اور دوسروں کے اندر بیدار کرنے کی وقتاً فوقتاً کوشش کرتا رہتا ہوں۔ ہر بندہ اپنا ایک الگ اندازِ بیاں اور اندازِ سوچ رکھتا ہے اور اگر اسی انداز کو مثبت پہلو دے دے تو وہ کم از کم فکری انداز کا مالک ضرور بن جاتا ہے۔
اللہ تعالٰی ہم سب کا حامی و ناصر ہو۔۔۔آمین



































![Validate my RSS feed [Valid RSS]](http://www.mbilalm.com/blog/wp-content/themes/paksign/images/valid-rss-rogers.png)
اردوکے لیے اپ کی یہ بہت اچھی کاوش ہے۔ جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے۔
میری کاوش پسند کرنے کا بہت بہت شکریہ۔
بلال صاحب ! السلام و علیکم !
میرا نام بھی بلال ہے اور اسی وجہ سے آپ کے بلاگ میں انٹرسٹڈ ہوا لیکن جب آپ کا بلاگ دیکھا تو واہ دل عش عش کر اٹھا واقعی یہ ایک بہت خوبصورت اور باکمال بلاگ ہے ۔ ماشاء اللہ ! آپ کو صاحب اس لئے لکھا ہے کہ آپ مجھ سے چھوٹے ہیں اس لئے بھائی نہیں لکھا ویسے نام کی نسبت سے تو بھائی ہی ہیں ۔خدا کرے آپکا بلاگ دنیا کا مشہور ترین بلاگ بن جائے۔ آمین !
میری دعائیں ہمیشہ آپ کے ساتھ رہیں گی۔
بلال مراد وارثی ۔ کراچی
وعلیکم السلام!
بلال کی طرف سے بلال کا بہت بہت شکریہ۔
اللہ تعالیٰ آپ کو بے شمار خوشیاں دے۔۔۔آمین
اسلام و علیکم! اردو کی ترو یج کے لیے آپ کی کاوش قابلِ تحسین ہے۔
محترم جناب بلال صاحب!
السلام علیکم و رحمتہ اللہ۔
آپ کی کاوش قابلِ صد ستائش ہے۔ آپ نے جو محنت کی ہے وہ نہ صرف لسانِ مادری پر ایک احسان ہے بلکہ ان تمام محنتوں کیلئے بھی ایک عظیم سرمایہ ہے جو کہ انٹرنیٹ کے ذریعے سے دینِ اسلام کی کوئی خدمت سر انجام دے رہے ہیں۔ اللہ تعالیٰ آپ کو جزاء خیر عطاء فرمائے اور مزید ترقی نصیب فرمائے۔
والسلام
عفان فاروقی
قومی زبان کے لئے مشترکہ کام کرنے کی ضرورت ہے۔ اس کے نفاذ سے بڑا مسئلہ اس کے تحفظ کا ہے جس پر بہت کم لوگوں کی توجہ ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ ملک بھر کے اردو دوست ادارے اور افراد مشترکہ لائحہ عمل بنائیں اور ذرائع ابلاغ میںبگڑی اردو کے طوفان کو روکیں۔
السلام علیکم! بلال بھائی!
واقعی آپ بہت محنت کر رہے ہیں۔ آپ کا بلاگ انتہائی اچھا اور مفید ہے۔
ذرا یہ بتائیں کہ اآپ نے اوپر جو فونٹ استعمال کیا ہے ، یہ میں کیسے لگا سکتا ہوں اپنے بلاگ میں۔
سلام بلال بھائی!
میں نے اپنا بلاگ بنانے کیلئے بہت کوششیش کی۔ کبھی wordpressپر، کبھی blogspotپر کبھی blog.com پر۔ لیکن ناکام ۔۔۔
بلاگ بناتا ہوں۔ واپس ڈیلیٹ کرتا ہوں۔
برائے مہربانی آپ میرے لئے ایک بلاگ بناو۔ جو کہ بالکل آپ کے بلاگ جیسا ہو ۔
مشکور رہوںگا،
Replyکا منتظر ہوں۔