محفوظات برائے ”متفرقات“ زمرہ     ( صفحہ نمبر 14 )
جولائی 20, 2010
19 تبصر ے

قبیلہ جس کے ہتھیار انٹرنیٹ اور گوگل ارتھ ہیں

درخت کاٹنے والے لکڑ چوروں نے جب برازیلی قبیلے کے علاقے پر دھاوا بولا تو قبائلیوں نے تیر کمان نہیں جدید ٹیکنالوجی کے بل پہ انہیں شکست دے دی۔ ایک سبق آموز داستان 18 جولائی 2010ء کے سنڈے ایکسپریس میں چھپنے والی ایک سپیشل رپورٹ کا یہ عنوان تھا۔ یوں تو ساری رپورٹ ہی 35 سالہ قبائلی سردار ”علمیر نارایا موگا“ کی ہمت اور جدیدیت پسندی پر لکھی ہے لیکن یہاں اس رپورٹ کے چند اقباس پیش کروں گا۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کس طرح سردار علمیر جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے اپنے علاقے کے جنگل اور اپنی قبائلی روایات کی حفاظت کر رہا ہے۔سردار علمیر کا آبائی جنگل دراصل مشہور زمانہ ایمیزن بارانی جنگلات (Rainforest) کا حصہ ہے۔ سردار علمیر ایک پست قامت اور گھٹے جسم کا مالک انسان ہے۔ گول چہرے پر چھوٹی چھوٹی چمک دار آنکھیں ہیں۔ چست و چالاک ہے اور اپنے مقصد کے لیے بڑا سرگرم! دوسروں کو اکثر اپنے سامنے سیاہ نوٹ بک کھولے بیٹھا ملتا ہے۔ اس کے گھر کی دیواریں تیر کمانوں اور دیگر قبائلی سوغاتوں سے سجی ہیں۔ یہ اس کا چھوٹا سا گھر ہی ہے جہاں سے سردار نے اپنے وطن میں ”جنگل کٹائی“(Deforestation) کے خلاف زبردست جنگ چھیڑ رکھی ہے۔ تاہم اس کے ہتھیار نیزے یا تیر کمان نہیں بلکہ انٹرنیٹ، گوگل ارتھ اور جی پی ایس ہیں۔←  مزید پڑھیے
جولائی 2, 2010
18 تبصر ے

نیا نام، نئی جگہ اور نئے ڈیرے

آپ سے گذارش ہے کہ اگر آپ نے اپنے بلاگ رول یا کسی بھی جگہ میرے بلاگ کا ربط دیا ہوا ہے تو تبدیلی کر کے نیا ربط شامل کر دیں۔ شکریہ۔ یہی تحریر میرے نئے بلاگ پر بھی موجود ہے۔ برائے مہربانی نئے نام، نئی جگہ یعنی میرے نئے ڈیرے پر اپنی قیمتی رائے دیجئے تاکہ میں بلاگ کو مزید بہتر کر سکوں۔ اس کے علاوہ تمام بلاگز ایگریگیٹر ویب سائیٹس جیسے اردو سیارہ، اردو لاگز اور ماورائی فیڈر وغیرہ وغیرہ کے منتظمین سے گذارش ہے کہ میرے بلاگ کا ربط تبدیل کر دیا جائے۔

بلاگ کے متعلق چند ضروری روابط درج ذیل ہیں

بلاگ کا پتہ

http://www.mbilalm.com/blog/

تحاریر کے آر ایس ایس کا ربط

http://www.mbilalm.com/blog/feed/

تبصروں کے آر ایس ایس کا ربط

http://www.mbilalm.com/blog/comments/feed/

←  مزید پڑھیے
مارچ 19, 2010
4 تبصر ے

پی ٹی اے اردو ویب سائیٹ کا افتتاح

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی(پی ٹی اے) نے انٹر نیٹ پر اپنی سرکاری ویب سائیٹ کا آغازاردو میں بھی کر دیا ہے۔ صارفین پی ٹی اے کی ویب سائٹ کے ذریعے اس کی مختلف سہولیات بھی استعمال کر سکیں گے۔ صارفین اس ویب سائیٹ پر اپنی شکایات کا اندراج ”شکایات“ کے نام سے موجود لنک کے تحت ایک سادہ اور آسان شکایت فارم پر کر کے بہ آسانی کرا سکیں گے۔ اس کے علاوہ پی ٹی اے کی اردو ویب سائٹ پرسم انفارمیشن سسٹم 668 ، چوری شدہ موبائل کو ایمی نمبر کے ذریعے بلاک کرانا، ٹیلی کام سیکٹر کی کارکردگی کے اعدادوشمار اور پی ٹی اے کی دیگر ایسی سہولیات بھی موجود ہوں گی۔←  مزید پڑھیے
فروری 21, 2010
6 تبصر ے
اکتوبر 14, 2009
6 تبصر ے

بے ہنگم موبائل نیٹ ورک میں پھنسی عوام

آلو اور ٹماٹر کا کیا بھاؤ ہے اور فلاں موبائل کنکشن کتنے کا ہے، فلاں کنکشن کے ساتھ کتنا فری بیلنس ملے گا؟ یہ وہ وقت تھا جب آپ راہ چلتے زیادہ تر دکانوں یا ریڑھی والوں سے ایسے سوالات کر سکتے تھے۔ کچھ ہماری بھیڑ چال، کچھ موبائل ٹیکنالوجی کی بھر مار اور کچھ حکومتی اداروں کی غفلت نے ایسے ایسے بیج بوئے جن کی فصل بالکل تھوڑے عرصہ میں پک کر تیار ہو چکی اور اب ہم کاٹ رہے ہیں اور مستقبل قریب میں مزید کاٹنے والے ہیں۔←  مزید پڑھیے