محفوظات برائے ”متفرقات“ زمرہ     ( صفحہ نمبر 8 )
فروری 26, 2013
19 تبصر ے

گاؤں کی انجمن اور چاچا فیقو

قاری بھی کیا زبردست چیز تھا۔ منت سماجت اور چندہ جمع کرنے میں مہارت رکھتا۔ میں منہ کالا کرنے کی بجائے انجمن کے لئے دیواریں کالی کرتا۔ چاچے فیقو کا کام تو بس انجمن کو چھیڑنا ہی تھا۔ گاؤں کے کئی بڈھے دریائے چناب میں ڈوبکی لگا کر دل پشوری کر لیتے تھے۔ نوجوانوں کے برعکس بڈھے سارے کپڑے اتار کر، ایک ہاتھ آگے، ایک پیچھے رکھا اور دریا میں گھس گئے۔←  مزید پڑھیے
فروری 21, 2013
14 تبصر ے

میں اور تو

میں کبھی پانچ دریاؤں کی سرزمین ہوں تو کبھی معدنیات والا خزانہ ہوں۔ مہمان نوازی میں بھی ملتا ہوں اور بہتے پانیوں میں بھی پایا جاتا ہوں۔ وادی وادی گھومتا ہوں تو کبھی سنگلاخ پہاڑوں کا سینہ چیرتا ہوں۔ سارا کھیل ہی اس میں کا ہے۔ اس میں نے بڑا عجیب تماشہ لگا رکھا ہے۔ میں گھٹ کر مر رہا ہوں۔ کوئی سوچے، کوئی سمجھے، کوئی غور کرے، کوئی تو محسوس کرے←  مزید پڑھیے
فروری 19, 2013
15 تبصر ے

بلاگستان کی کہکشاں کے چاند ستارے

اردو بلاگستان میں کوئی سورج کی طرح دھکتے ہوئے چڑھتے ہیں اور کوئی چاند بن کر چمکتے ہیں۔ سورج اور چاند کی وجہ سے ستارے نظر انداز کر دیئے جاتے ہیں۔ لوگوں کو چاند کی خواہش ہے مگر مجھے ستارے پسند ہیں۔ قاری زمین کی مانند ہے۔ بے شک سورج، چاند اور ستارے خوبصورت لگتے ہیں مگر یہ سبھی زمین کے محتاج ہیں۔ اگر زمین نہ ہو تو ان کی کوئی وقعت نہیں۔←  مزید پڑھیے
جنوری 23, 2013
8 تبصر ے

مستری جی خدا حافظ کیونکہ لاہور چلے ہم

آج شام انہیں کہا کہ مستری جی خدا حافظ کیونکہ لاہور چلے ہم۔ ارے کیا آپ نہیں جانتے کہ لاہور میں اردو بلاگرز کانفرنس ہو رہی ہے اس لئے میں تو آج ہی پہنچ جاؤں گا اور کانفرنس تک لاہور میں ہی ڈیرے ڈال دوں گا۔ آخر دیکھوں تو سہی اردو بلاگ فورم والوں نے کیا انتظام کیا ہے۔ کہیں ایسا نہ ہو کہ تقریب راوی پل پر اور کھانا چوبرجی اس لئے←  مزید پڑھیے
دسمبر 20, 2012
28 تبصر ے

اگر کل قیامت ہوئی تو؟

صبح کے پانچ بجے پتہ چلا کہ بڑے بڑے آگ کے گولوں کی بارش نے امریکہ میں تباہی مچا دی۔ پانی کی ہمالیہ سے بھی زیادہ بلند سمندری لہر پاکستان کی طرف بڑھ رہی ہے اور جلد ہی ہم سب ختم ہو جائیں گے۔ پوری دنیا میں بس چند انسان زندہ بچیں گے۔ کیا مایا مذہب واقعی←  مزید پڑھیے