متفرق سوالات اور تبصرے

بسم اللہ الرحمن الرحیم
اس صفحہ کو بنانے کا مقصد یہ ہے کہ اگر آپ کوئی سوال یا بات کرنا چاہتے ہیں اور تلاش کے باوجود بھی آپ کو اس کے متعلقہ موضوع نہیں مل رہا تو پھر آپ وہ سوال یا بات یہاں کر سکیں۔ موضوع کی تلاش کے لئے بلاگ یا مرکزی ویب سائیٹ پر موجود تلاش والے خانے کا استعمال کریں۔ اگر تلاش کے باوجود بھی متعلقہ موضوع نہ ملے تو پھر ادھر ادھر تبصرہ یا سوال کرنے کی بجائے اسی صفحہ پر اپنی بات لکھ دیں۔ اگر اس بات کا متعلقہ موضوع ”بیاضِ بلال“ میں موجود ہوا تو آپ کی اس طرف راہنمائی کر دی جائے گی، نہیں تو یہیں پر جواب دے دیا جائے گا۔

امید کرتا ہوں کہ آپ میرے ساتھ تعاون فرمائیں گے اور معلومات کو بہتر سے بہتر انداز میں دوسروں تک پہنچانے کا ذریعہ بنیں گے۔ شکریہ۔

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

براہ راست 21 تبصرے برائے تحریر ”متفرق سوالات اور تبصرے

  1. السلام علیکم ورحمتہ اللہ و برکاتہ
    امید ہے آپ خیر خیریت سے ہونگے،
    میں بلاگنگ میں نیا ہوں۔
    کیا آپ مجھے اپنے دوست بلاگرز کی لسٹ میں شامل کرسکتے ہیں۔۔۔
    شکریہ

  2. اسلام وعلیکم
    کیا میں آپکے بلاگ پر اپنی تحریر لکھ سکی ھوں-میرے پاس ویب سائت/ بلاگ کا پتہ بھی نہیں ھے- میری راہنمائ فرمائیے

  3. بلال بھائی آپ FAQs کیوں نہیں بنا لیتے مثلا جو سوالات بار بار پوچھے جاتے ہیں یا آپ کے خیال میں لوگوں کے زہن میں آ سکتے ہیں ان کے جوابات پہلے سے ہی کسی جگہ لکھ کر اس کا لینک اپنی ویب سائٹ کے ٹاپ مینو میں دے دیں۔

    1. عامر شہزاد بھائی آپ جب بھی آتے ہیں، زبردست آئیڈیا ہی لاتے ہیں۔ یوں تو اس بارے میں پہلے ایک صفحہ بنایا تھا مگر اب تفصیلی FAQs کا بندوبست کرتا ہوں۔
      اتنے زبردست مشورے کے لئے بہت شکریہ۔

  4. اسلام علیکم ،
    برادر میرا تعلق صحافت سے گزشتہ 10 سال سے اس خرابے کی سیاحت کر رہا ہوں۔ یہ میرا وسیلہ روزگار بھی ہے اور ذریعہ اظہار بھی۔
    ہر روز خبروں کی نشر و اشاعت میں سچائی اور حقیقت کہیں دور چھوڑ کر ریٹنگ اور اشتہارات کو اولیت دینی پڑتی ہے تو ضمیر ملامت کرتا ہے۔
    سوچتا رہا ہوں کہ ایک ایسی نیوز ویب سائیڈ شروع کی جائے جہاں عالم اسلام سے مطعلق وہ خبریں شائع کی جائیں جو کمرشل میڈیا کی زینت نہیں بن پاتیں۔
    اگر ممکن ہو تو یہاں پوڈ سکاسٹ نیوز بلیٹن بھی شائع کیے جا سکیں۔
    مجھے کمپیوٹر سے تو اگاہی ہے لیکن ویب ڈیلپمنٹ کے بارے میں کچھ خاص
    نہیں جانتا۔
    آپ کے بلاگ کا قاری ہوں اس لئے آپ سے اس سلسلے میں آپ سے مشورہ اور رہنمائی درکار ہے امید ہے آپ تعاون فرمائیں گے۔

  5. محترم بلال صاحب! کیا پرانے بلاگز آپ ویب سائٹ سے ختم کر دیتے ہیں؟
    میں نے ایک تحریر دو دن قبل بلاگز میں لکھی تھی جو اس موضوع پر تھی کہ بہت سے پروگرامز جو ویڈیو ایڈیٹنگ کے لیے استعمال ہوتے ہیں جیسے یو لیڈ ویڈیو سٹوڈیو یا کورل ویڈیو سٹوڈیو اُن میں اُردو لکھیں تو وہ دائیں سے بائیں نہیں لکھی جاتی بلکہ جو حرف بھی لکھیں وہ اُلٹ سائیڈ پر آتا ہے اور دوسرا یہ کہ حرف ایک دوسرے کے ساتھ جڑ کر نہیں آتے بلکہ علیحدہ علیحدہ آتے ہیں برائے مہربانی اس بارے میں وضاحت کیجیے گا۔۔۔

  6. محبی و محترم ایم بلال صاحب
    السلام علیکم
    مجھے ایک مسئلہ درپیش ہے۔ میں اردو میں کچھ ڈیٹا ایم ایس ورڈ کی فائل میں ٹیبل بنا کر محفوظ کر رہا ہوں۔ ابتدا میں فائل کا نام بھی اردو میں تھا لیکن محسوس ہوا کہ کمپیوٹر کو یہ جسارت ناگوار گزری ہے اس لیے فائل کو ری نیم کر کے انگریزی میں نام دے دیا گیا۔ اس کے بعد کچھ دیر تک تو کمپیوٹر نے کوئی اعتراض نہیں کیا لیکن پھر اس نے عجیب رویہ اپنا لیا ہے کہ اکثر جب پہلے سے سیو فائل میں ڈیٹا کا اضافہ کر کے اسے سیو کیا جائے ، تو نئے سرے سے فائل کا نام طلب کر لیتا ہے۔
    مجھے محسوس ہو رہا ہے کہ اردو کو کمپیوٹر نے غالباً ابھی تک مکمل مانوس زبان کی حیثیت سے قبول نہیں کیا ہے۔
    ایک چھوٹا سا مسئلہ اور ہے کہ ورڈ کی فائل میں جب اردو میں کمپوزنگ کی جاتی ہے تو الفاظ بلکہ اکثر الفاظ کے بعض حروف کے درمیان بھی فاصلہ خاصا زیادہ ہوتا ہے ، اس فاصلے کو کم کرنے کا گُر عنایت فرمائیں۔
    میں کمپیوٹر کو “مشرف بہ اردو” کرنے کے سلسلے میں آپ کی زبردست خدمات کا بہت معترف ہوں اور آپ کے لیے دعاگو رہتا ہوں۔
    بہت دعاگو
    کلیم چغتائی

  7. محبی و محترم ایم بلال صاحب
    السلام علیکم
    میں نے آپ کی خدمت میں دو عدد مسائل ارسال کیے تھے۔ ہنوز ان کے جواب سے محروم ہوں ۔ ایم ایس ورڈ میں ٹیبل بنا کر کچھ ڈیٹا کا اندراج کیا جا رہا ہے۔ اکثر ایسا ہورہا ہے کہ تھوڑے سے ڈیٹا کے اندراج کے بعد جب فائل کو سیو کیا جائے تو کمپیوٹر نئے سرے سے فائل کا نام طلب کر لیتا ہے ۔ مجبورا ہمیں اس فائل کو کسی اور نام سے سیو کرنا پڑتا ہے اور اگر ہم یہ کوشش کریں کہ نئی فائل کو پہلی والی فائل کے نام سے سیو ایز کر لیا جائے تو محترم کمپیوٹر صاحب اطلاع دیتے ہیں کہ کوئی فائل ایرر ہے ، ہمیں اس قسم کی سرگرمیوں کی اجازت نہیں ہے۔ بالآخر ہمیں نئی فائل سے اضافی یعنی تازہ شامل شدہ ڈیٹا کاپی کر کے پرانی فائل میں سیو کرنا پڑتا ہے ۔ یوں ’’کان گھما کر پکڑنے کی مشق ‘‘ جاری ہے۔ ازراہ کرم اس مسئلے کو حل کرنے کا طریقہ عنایت فرمائیں۔ دوسرا ننھا سا مسئلہ یہ ہے کہ ایم ایس ورڈ میں جب نستعلیق فونٹ میں کوئی عبارت لکھی جاتی ہے تو اس کے الفاظ کا اور اکثر الفاظ کے حروف کا بھی درمیانی فاصلہ خاصا زیادہ ہوتا اور ہم کوشش کے باوجود یہ دوریاں پاٹنے میں کامیاب نہیں ہو سکے ہیں۔
    بہت دعا گو
    کلیم چغتائی

  8. محبی و محترم ایم بلال صاحب
    السلام علیکم
    16 اور 22 جولائی 2013ء کو دو عدد پیغامات ارسال کیے تھے۔ آپ سے شکایت ہے کہ آپ نے جواب سے محروم رکھا ہوا ہے۔
    بہت دعاگو
    کلیم چغتائی

  9. محترم
    السلام علیکم
    میں آپ کو اس حوالے سے زحمت دینا چاہتا ہوں کہ سعودی عرب میں مقیم میرے ایک دوست نے پاک اردو انسٹالر پروگرام اپنے پی سی میں انسٹال کرنے کی بہت کوشش کی لیکن کامیاب نہ ہو سکے ۔ ان کا خیال ہے کہ چونکہ وہ “پاکستان اردو” کے نام سے ایک سافٹ وئیر اپنے کمپیوٹر میں پہلے انسٹال کر چکے تھے اس لیے غالبآ ان کا پی سی “پاک اردو انسٹالر ” کو قبول نہیں کر رہا ہے۔ براہ کرم اس سلسلے میں رہنمائی فرمائیں۔ کیا انہیں موجود سافٹ وئیر ڈیلیٹ یا “ان انسٹال” کرنے کے بعد “پاک اردو انسٹالر” انسٹال کرنا پڑے گا؟
    بے حد شکریہ اور بہت دعائیں
    کلیم چغتائی

  10. Mr. Bilal
    Salams
    After two years I found your website for the Urdu word processor. I am glad that I am able to type Urdu on Ms. Word. But I cannot find the key strokes to type the Word “ALLAH” . Please inform me which key strokes do I have to use to type the word “Allah in Urdu. Please respond as soon as possible on my email
    Thanks

  11. آج دنیا میگزین میں آپ کا آرٹیکل “انٹرنیٹ پر کمائی کے طریقے” پڑھ کر بہت خوشی ہوئی، یہاں پر اس موضوع پر ایک اہم جز ” فوریکس ٹریڈ’ کے بارے میں مکمل آرٹیکل کی اشد ضرورت ہے ، کیونکہ ان دنوں بہت سے لوگ اس ٹریڈ میں شامل ہوچکے ہیں ، فوریکس ٹریڈنگ کے بارے میں مکمل مثبت اور منفی پہلوؤں پرآرٹیکل ہونا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

  12. اسلام علیکم جناب بلال صاحب

    تقریباً ۴ سال کے سناٹے کے بعد ایک نوجوان شاھین
    لگتا ہے آپ مسلسل محنت کے بعد اب آرام کرنا چاہتے ہیں لیکن ابھی ہماری منزل پر نہیں آئی ۔ میں آپکی کی اردو زبان اور قوم کے نوجوانوں کو اردو بلاگنگ کی طرف توجہ دلانے کی زبردست خدمات کا معترف ہوں اور میں بھی اس کارِخیر میں کود پڑا ہوں اور آپ جیسے ـ’’اپنے بڑوں‘‘ کی رہنمائی چاہتا ہوں۔

    شکرگزار
    محمد انس

  13. السلام علیکم بردر آپ کا بلاک اردو زبان کی ترقی کے لئے کام کر رہا ہے اس لئے اس بات کی وضاحت درکار تھی
    آپ کی رہنمائی درکار ہے
    مجھے نہیں معلوم کہ یہ جگہ اس سوال کے لئے درست ہے کہ نہیں اگر درست ہے تو ٹھیک ورنہ اس کو متعلقہ جگہ پر منتقل فرما دیجیے گا۔ ایڈوانس میں شکریہ
    ایک لفظ ہے ۔۔۔۔ نشان دہی۔۔۔۔۔ نشاندہی۔۔۔۔
    کونسا درست لکھا گیا ہے؟
    اُردو لغت (تاریخی اصول کے مطابق نشان دہی ) درست ہے
    جبکہ
    فرہنگ آصفیہ۔۔۔۔کے مطابق یہ الفاظ (نشان دہی ) قائدے کے حساب سے غلط بنا ہوا ہے درست لفظ نشاندہی ہے
    اَب آپ ہی کچھ رہنمائی فرمائیں ہماری۔
    اُمید کرتا ہوں کہ بہت سے دوستوں کو سیکھنے کو ملے گا۔ شکریہ

تبصرہ تحریر کریں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *