اپریل 1, 2011 - ایم بلال ایم
تبصرہ کریں

Byethost کے وسٹا پینل (Vista Panel) میں مائی ایس کیو ایل ڈیٹابیس بنانا

وسٹا پینل میں لاگ ان ہوں۔ Database Management میں MySQL Databases میں جائیں۔Create a NEW database میں ڈیٹا بیس کا نام لکھ کر Create Database کا بٹن دبا دیں۔ نیا صفحہ کھلے گا اور یہاں پر ڈیٹابیس کا مکمل نام موجود ہو گا۔ ڈیٹابیس کے نام میں ایک حصہ وہ ہو گا جو ڈیٹا بیس بناتے ہوئے دیا تھا تو دوسرا وسٹاپینل کا یوزر نیم ہو گا۔ جہاں بھی ڈیٹابیس کا نام لکھنا ہو گا وہاں پر پورا نام لکھنا ہو گا۔ byethost کے وسٹاپینل میں ڈیٹابیس کا یوزر بنانے کی ضرورت نہیں پڑتی کیونکہ یہ پہلے جب byethost کا اکاؤنٹ بناتے ہیں تب ہی بن جاتا ہے اور اکاؤنٹ کی تفصیل کی جو ای میل byethost کی طرف سے موصول ہوتی ہے اس میں ڈیٹابیس کا یوزر نیم اور پاسورڈ موجود ہوتا ہے۔
ڈیٹابیس کا کام مکمل ہو چکا ہے۔ کئی دفعہ بلاگ بنانے کے بعد جب اردو لکھی جاتی ہے تو ٹھیک نظر نہیں آتی۔ عام طور پر اس خرابی کی وجہ ڈیٹابیس کی Collation ہوتی ہے۔ اس لئے بلاگ بنانے سے پہلے تسلی کر لیں کہ ڈیٹابیس کی Collationٹھیک ہے یعنی utf8_general_ci ہی ہے۔ ڈیٹا بیس کی Collation دیکھنے یا تبدیل کرنے کے لئے وسٹا پینل میں جائیں اور پھر Database Management میں phpMyAdmin پر کلک کر دیں۔ نئے صفحہ پر Current Databases کے ساتھ ڈیٹابیس کا نام ہو گا اور ساتھ ہی Connect now لکھا ہو گا اس پر کلک کر دیں۔ ایک نئی ٹیب کھلے گی جو کہ ڈیٹابیس کا phpMyAdmin ہے یہاں Operations پر کلک کریں اور اس صفحہ کے سب سے نیچے Collation میں utf8_general_ci منتخب کر کے Go کا بٹن دبا دیں۔ یوں ڈیٹابیس کی Collation اردو کے مطابق ہو جائے گی اور بلاگ پر اردو ٹھیک لکھی اور پڑھی جائے گی۔

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

تبصرہ تحریر کریں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *