محفوظات برائے ”create mysql database“ ٹیگ
اپریل 1, 2011
2 تبصر ے

سی پینل (cPanel) میں مائی ایس کیو ایل ڈیٹابیس بنانا

سی پینل میں لاگ ان ہوں اور MySQL Databases میں جائیں۔ New Database میں اپنی ڈیٹا بیس کا نام لکھیں اور Create Database کے بٹن کو دبا دیں۔ یوں ایک نیا صفحہ کھلے گا جہاں پر ڈیٹابیس کامیابی سے بننے کی تصدیق ہو گی اور ساتھ میں ڈیٹابیس کا مکمل نام لکھا ہو گا۔ Go Back کے بٹن پر کلک کر کے واپس ڈیٹابیس والے مرکزی صفحہ پر آ جائیں۔Current Databasesکی فہرست میں نئی بنائی ہوئی ڈیٹابیس نظر آنا شروع ہو جائے گی لیکن Users والا کالم خالی ہو گا۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ ابھی تک اس ڈیٹابیس کا کوئی یوزر نہیں بنایا گیا۔ اب اسی صفحہ پر تھوڑا نیچے Add New User والی جگہ پر جائیں اور Username میں کوئی یوزر نیم لکھیں اور پھر Password لکھ کر Create User کا بٹن دبا دیں۔←  مزید پڑھیے
اپریل 1, 2011
تبصرہ کریں

Byethost کے وسٹا پینل (Vista Panel) میں مائی ایس کیو ایل ڈیٹابیس بنانا

وسٹا پینل میں لاگ ان ہوں۔ Database Management میں MySQL Databases میں جائیں۔Create a NEW database میں ڈیٹا بیس کا نام لکھ کر Create Database کا بٹن دبا دیں۔ نیا صفحہ کھلے گا اور یہاں پر ڈیٹابیس کا مکمل نام موجود ہو گا۔ ڈیٹابیس کے نام میں ایک حصہ وہ ہو گا جو ڈیٹا بیس بناتے ہوئے دیا تھا تو دوسرا وسٹاپینل کا یوزر نیم ہو گا۔ جہاں بھی ڈیٹابیس کا نام لکھنا ہو گا وہاں پر پورا نام لکھنا ہو گا۔ byethost کے وسٹاپینل میں ڈیٹابیس کا یوزر بنانے کی ضرورت نہیں پڑتی کیونکہ یہ پہلے جب byethost کا اکاؤنٹ بناتے ہیں تب ہی بن جاتا ہے اور اکاؤنٹ کی تفصیل کی جو ای میل byethost کی طرف سے موصول ہوتی ہے اس میں ڈیٹابیس کا یوزر نیم اور پاسورڈ موجود ہوتا ہے۔←  مزید پڑھیے