اپریل 13, 2011 - ایم بلال ایم
1 تبصرہ

ورڈ پریس بلاگ کا یوزر بنانا، تبدیل اور ختم کرنا

نیا یوزر بنانا
بلاگ کے ایڈمن پینل میں لاگ ان ہو جائیں۔ بائیں سائیڈ بار میں Users کی ذیلی فہرست میں Add New کے لنک پر کلک کریں۔ نیا صفحہ کھلے گا۔ یہاں پر Username، E-mail اور Password ضروری ہیں وہ درج کریں اور ساتھ میں اگر چاہیں تو یوزر کے متعلق دوسری معلومات بھی درج کر دیں۔

اگر چاہیں تو First Name میں یوزر کے نام کا پہلا حصہ لکھیں اور Last Name میں یوزر کے نام کا دوسرا اور آخری حصہ لکھیں اس کے علاوہ اگر یوزر کی کوئی ویب سائیٹ ہے تو وہ Website میں درج کر دیں۔ مزید اگر چاہتے ہیں کہ یوزر کو اس کا اکاؤنٹ بننے کے متعلق اور لاگ ان ہونے والے یوزر نیم اور پاسورڈ کی تفصیل ای میل کی صورت میں بھی مل جائے تو پھر Send Password والے چیک باکس کو بھی منتخب کر دیں۔ اس کے بعد یوزر کا Role منتخب کریں اور Add User کا بٹن دبا دیں۔ یوزر کا رول یعنی یوزر کے اختیارات کے بارے میں تفصیل سے جاننے کے لئے یہاں دیکھیں۔

یوزر کا پاسورڈ اور دیگر تبدیلیاں کرنا
بلاگ کے ایڈمن پینل میں لاگ ان ہونے کے بعد بائیں سائیڈ بار میں Users کی ذیلی فہرست میں Users کے لنک پر کلک کریں۔ اب یوزرز کا مرکزی صفحہ کھلے گا۔ جس یوزر کا پاسورڈ، اختیارات یا دیگر کوئی تبدیلی کرنا چاہتے ہیں اس یوزر کے نام پر ماؤس لے کر جائیں گے تو ساتھ میںEdit اور Delete کے لنک ظاہر ہوں گے۔ Edit کے لنک پر کلک کریں۔

اب نیا صفحہ کھلے گا یہاں جو جو معلومات تبدیل کرنا چاہتے ہیں وہ تبدیل کر لیں اور اگر پاسورڈ تبدیل کرنا چاہتے ہیں تو سب سے آخر پر New Password میں دو دفعہ پاسورڈ لکھیں اور Update Profile کا بٹن دبا دیں۔ کوئی یوزر خود بھی اپنی معلومات اور پاسورڈ تبدیل کر سکتا ہے سوائے Role کے یعنی ایڈمنسٹریٹر کے علاوہ کوئی بھی اپنے یا کسی دوسرے کے اختیارات میں تبدیلی نہیں کر سکتا۔ خود اپنی تفصیلات میں تبدیلی کرنے کے لئے بائیں سائیڈ بار میں Your Profile کے لنک پر کلک کریں۔

مزید اوپر والی تصویر میں نمبر شمار دیئے ہیں اور ان کی تفصیل درج ذیل ہے۔
1:- پوسٹ لکھتے ہوئے دو قسم کے ایڈیٹر ظاہر ہوتے ہیں۔ ایک HTML اور دوسرا Visual۔ اگر چاہتے ہیں کہ پوسٹ لکھتے ہوئے Visual Editor ظاہر نہ ہو تو Disable the visual editor when writing کے چیک باکس کو منتخب کر دیں۔ اس سے Visual Editor بند ہو جائے گا۔
2:- ایڈمن کنٹرول پینل کے دو طرح کے رنگ دستیاب ہیں۔ دونوں میں سے جو رنگ منتخب کرنا چاہتے ہیں وہ Admin Color Scheme والے ریڈیو بٹن سے منتخب کر لیں۔
3:- کمنٹس میں تبدیلی یا ختم کرنے کے لئے ورڈپریس نے کچھ کی بورڈ شارٹ کٹ بنائے ہیں۔ عام طور پر وہ شارٹ کٹ کام نہیں کرتے اگر چاہتے ہیں کہ وہ شارٹ کٹ کام کریں تو پھر Keyboard Shortcuts والے چیک باکس کو منتخب کر دیں۔ مزید شارٹ کٹ کی معلومات کے لئے ساتھ موجود More information کے لنک پر کلک کریں۔
4:- اگر ایڈمن پینل میں لاگ ان ہوں تو بلاگ یا ایڈمن پینل کے اوپر یوزر کے لئے چند ضروری لنکس کی ایک پٹی ظاہر ہوتی ہے۔ وہ پٹی دیکھنے یا ختم کرنے کے لئے Show Admin Bar والے دونوں چیک باکس میں سے اپنی مرضی کے مطابق منتخب کر لیں۔
5:- یہ وہ Username ہوتا ہے جو یوزر بناتے ہوئے دیا جاتا ہے اور اسی کے ذریعے ایڈمن پینل یا بلاگ پر لاگ ان ہوا جاتا ہے۔ Username جو ایک دفعہ رکھ دیا جاتا ہے وہی رہتا ہے۔ اس میں تبدیلی نہیں کی جا سکتی۔
6:- یوزر بناتے ہوئے جس قسم کے اختیارات دیئے جاتے ہیں ان میں بعد میں بھی تبدیلی ہو سکتی ہے۔ تبدیلی کے لئے Role کی فہرست میں سے اپنی ضرورت کے مطابق یوزر رول منتخب کریں۔ یاد رہے ایڈمنسٹریٹر کے علاوہ کوئی بھی اپنے یا کسی دوسرے کے اختیارات میں تبدیلی نہیں کر سکتا۔ یوزر اور یوزر کے اختیارات کی تفصیل جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔
7:- پہلا نام اور آخری نام ضروری نہیں ہوتا لیکن اگر چاہیں تو درج کر دیں یا پہلے سے لکھے ہوئے میں تبدیلی یا ختم بھی کر سکتے ہیں۔
8:- جب بھی کوئی یوزر پوسٹ یا کمنٹ کرتا ہے تو بلاگ پر اس کی پوسٹ یا کمنٹ کے ساتھ اس کا نام بھی ظاہر ہوتا ہے۔وہ نام Nickname میں نظر آ رہا ہوتا ہے۔ اگر نام تبدیل کرنا چاہیں تو Nickname میں تبدیلی کر لیں اور پھر Display name publicly as میں سے اسے منتخب کر دیں۔
9:- یوزر کا ای میل ضروری ہوتا ہے کیونکہ اسی کے ذریعے یوزر کو بلاگ کے متعلق اطلاعات موصول ہوتی ہیں اور سب سے زیادہ اگر یوزر اپنا پاسورڈ بھول جائے تو اسی ای میل کے ذریعے اپنا پاسورڈ دوبارہ حاصل کیا جا سکتا ہے۔ اگر ای میل میں تبدیلی کرنا چاہیں تو E-mail میں سے کر سکتے ہیں۔
10:- یوزر کی اگر کوئی ویب سائیٹ ہو اور وہ اسے بلاگ پر دوسروں کے ساتھ شیئر کرنا چاہے تو Website میں اپنی ویب سائیٹ کا ایڈریس لکھ دے۔ عام طور پر جہاں بھی بلاگ پر یوزر کا نام ظاہر ہو گا وہاں پر اس کے نام پر اس کی ویب سائیٹ کا لنک لگا ہو گا۔ اس کے علاوہ یاہو میسنجر اور گوگل ٹاک وغیرہ کا آئی ڈی بھی اگر لکھنا چاہیں تو لکھ سکتے ہیں۔
11:- عام طور پر ورڈپریس بلاگ کے تھیم ایسے بنائے جاتے ہیں کہ ہر پوسٹ کے ساتھ پوسٹ لکھنے والے کا تھوڑا سا تعارف بھی خود بخود شامل ہو جاتا ہے۔ یہ وہی تعارف ہوتا ہے جو Biographical Info میں لکھا ہوتا ہے۔ اگر آپ بھی ہر پوسٹ کے ساتھ اپنا تھوڑا سا تعارف دیکھانا چاہیں تو اپنا تعارف Biographical Info والے ٹیکسٹ ایریا میں لکھ دیں۔
12:- پاسورڈ کی تبدیلی کے لئے New Password کے سامنے والے دونوں ٹیکسٹ باکس میں اپنا نیا پاسورڈ لکھیں۔

یوزر کی پروفائل میں کوئی تبدیلی تب تک محفوظ نہیں ہو گی جب تک تبدیلی کرنے کے بعد Update Profile والا بٹن نہیں دبائیں گے۔

یوزر اکاؤنٹ ختم کرنا
کوئی بھی یوزر خود اپنا اکاؤنٹ ختم نہیں کر سکتا۔ یوزر اکاؤنٹ بنانے یا ختم کرنے کا اختیار صرف ایڈمنسٹریٹر کے پاس ہوتا ہے۔ یوزر اکاؤنٹ ختم کرنے کے لئے بلاگ کے ایڈمن پینل میں لاگ ان ہونے کے بعد بائیں سائیڈ بار میں Users کی ذیلی فہرست میں Users کے لنک پر کلک کریں۔ اب یوزرز کا مرکزی صفحہ کھلے گا۔ جس یوزر کااکاؤنٹ ختم کرنا چاہتے ہیں اس یوزر کے نام پر ماؤس لے کر جائیں گے تو ساتھ میںEdit اور Delete کے لنک ظاہر ہوں گے۔ Delete کے لنک پر کلک کریں۔
نیا صفحہ کھلے گا۔ یہاں پوچھا جائے گا کہ Delete all posts and links یعنی کیا آپ یوزر اکاؤنٹ کے ساتھ ساتھ اس یوزر کی تمام پوسٹ اور لنکس بھی ختم کرنا چاہتے ہیں یا پھر Attribute all posts and links to یعنی کیا آپ یوزر اکاؤنٹ تو ختم کرنا چاہتے ہیں لیکن اس کی تمام پوسٹ اور لنکس کو کسی دوسرے یوزر کے نام منتقل کرنا چاہتے ہیں۔ اس ریڈیو بٹن کے انتخاب کی صورت میں ساتھ موجود یوزر کی فہرست میں سے اس یوزر کا انتخاب کریں جس کے نام پوسٹ اور لنکس منتقل کرنا چاہتے ہیں۔

اس کے بعد Confirm Deletion کا بٹن دبا دیں۔ یوزر اکاؤنٹ ختم ہو جائے گا اور واپس یوزرز کے مرکزی صفحہ پر پہنچ جائیں گے۔

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

براہ راست ایک تبصرہ برائے تحریر ”ورڈ پریس بلاگ کا یوزر بنانا، تبدیل اور ختم کرنا

تبصرہ تحریر کریں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *