محفوظات برائے ”آٹا“ ٹیگ
جون 7, 2013
12 تبصر ے

وزیر اعلیٰ لاہور کا اقبال بلند ہو

محترم وزیر اعلیٰ لاہور! آپ کا اقبال ہمالیہ سے بھی بلند ہو۔ یوں تو آپ کا کوئی ثانی نہیں لیکن آپ کی وہ انگلی جس سے آپ انگلی کرتے، معذرت جناب، غلطی ہو گئی، دراصل میری مراد یہ تھی کہ آپ کی انگشتِ حکمیہ نے انتخابی مہم میں کیا خوب جوش دکھائے۔ اسی نے مائیک توڑے اور دشمنوں کو ناکوں چنے چبوائے۔ پھر زرداری کو کب سڑکوں پر گھسیٹ رہے ہیں؟ بڑے بھائی صاحب تو بس جوش خطابت میں آپ کو نفسیاتی کہہ گئے جبکہ آپ تو شیر ہیں، بس دُم کی کمی ہے۔←  مزید پڑھیے
جولائی 3, 2008
1 تبصرہ

میں نے کیا دیکھا

خرم ابن شبیر کی طرح میرا دل بھی کیا کہ کوئی حیرت انگیز واقعہ لکھوں۔ جب کچھ لکھنے لگتا تو بار بار ایسا لگتا کہ اب لکھوں تو کیا لکھوں۔ ساتھ ہی بزرگوں کی باتیں یاد آتی ہیں کہ ہم نے یہ دیکھا ہم نے وہ دیکھا یعنی اُن کے بچپن، جوانی اور بڑھاپے کی یاداشت کہ ہم نے زمین کو دو حصوں میں تقسیم ہوتے دیکھا←  مزید پڑھیے
جون 19, 2008
تبصرہ کریں

کیا واقعی ہم سب بھکاری ہیں؟

ویسے پاکستان کی سیاست بھی ایک پُر جوش و پُر لطف تماشا ہے۔ الیکشن کے دنوں میں ضروریات زندگی مہیا کرنے کا وعدہ کیا جاتا ہے اور الیکشن کے بعد پھر وہی ذلالت۔ الیکشن میں سیاست دان بھکاری ہوتے ہیں جو کہ چند دن اور پھر الیکشن کے بعد ہم لوگ، جو کہ سالہا سال۔ اب تو یہ سوچنے پر مجبور ہو گئے ہیں کہ کیا واقعی ہم سب بھکاری ہیں؟←  مزید پڑھیے