March 10, 2011
7 تبصر ے

بلاگنگ کے فوائد

کسی کام کے مثبت نتائج تب ہی برآمد ہوتے ہیں جب آپ اس کام کو مثبت انداز میں کرتے ہیں۔ بلاگنگ کے مثبت نتائج اور حقیقی فوائد حاصل کرنے کے لئے آپ کو مثبت انداز میں بلاگنگ کرنا ہو گی۔ میری نظر میں اس تیز رفتار دور میں بلاگنگ کے بے شمار فوائد ہیں جن میں سے چند ایک بیان کرتا ہوں۔ بلاگنگ سے انسان کو بہت کچھ سیکھنے، اپنی آواز دوسروں تک پہنچانے اور دوسروں کی رائے کا پتہ چلتا ہے جس سے انسان کا ذہن کافی وسیع سوچنا شروع کر دیتا ہے۔ بلاگ کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہے کہ فی الحال یہ سب سے آسان اور سستا طریقہ ہے جس کے ذریعہ آپ اپنی آواز، سوچ، تجزیات اور تجربات منٹوں میں دوسروں تک پہنچا سکتے ہیں اور کسی موضوع پر دوسروں کی رائے حاصل کر سکتے ہیں۔ بلاگنگ رائے عامہ ہموار کرنے میں بڑا اہم کردار ادا کرتی ہے۔ کم از کم پچھلی ایک صدی میں دنیا میں سب سے زیادہ تبدیلیاں قلم کے زور پر ہوئیں۔ سائنس کے اس دور میں جہاں دنیا ایک گلابل ویلیج بن گئی ہے وہاں قلم کا سب سے آسان اور مؤثر استعمال بلاگنگ ہی ہے۔ بلاگنگ جہاں بڑے بڑے لکھاریوں کو آسانیاں دیتی ہے وہی پر ایک عام بندے کو اپنے جوہر دیکھانے اور لکھنے کے ہنر کو مزید بہتر کرنے کا موقع فراہم کرتی ہیں۔ کئی بندے لکھنا چاہتے ہیں، اپنی سوچ اور تجربات دوسروں تک پہنچانا چاہتے ہیں۔ لیکن ہر بندہ کتاب، اخبارات یا رسائل میں لکھ نہیں سکتا لیکن بلاگنگ کے ذریعے بہت کچھ، بڑی آسانی سے اور آزادی کے ساتھ لکھا جا سکتا ہے اور تھوڑے سے بھی تھوڑے علم کو دوسروں تک آسانی سے پہنچایا جا سکتا ہے۔←  مزید پڑھیے
March 8, 2011
19 تبصر ے

بلاگ پر کیا اور کیسے لکھا جائے؟

کچھ لوگوں کو سمجھ نہیں آتی کہ بلاگ پر لکھیں تو کیا لکھیں اور کہاں سے شروع کریں اس بارے میں میرا خیال ہے کہ بس پہلا قدم اٹھانے کی ضرورت ہوتی ہے۔ آگے آگے آپ کا اپنا بلاگ خود، دیگر بلاگز اور قارئین کے تبصرےیہ سمجھاتےجاتے ہیں کہ کیا لکھا جائے۔ سب سے پہلے تو آپ اپنے بلاگ پر اپنا تعارف کرائیں تاکہ قارئین کو آپ کے بارے میں پتہ چلے۔ اس کے بعد مزید اپنے شوق اور شعبہ کے مطابق لکھیں۔ بلاگنگ شروع کرنے کابہترین طریقہ یہ ہے کہ آپ جو دیکھتے ہیں، جو محسوس کرتے ہیں ان کو سادہ الفاظ کی شکل دیں اور بلاگ لکھ دیں۔ فرض کریں آپ نے کہیں کو حادثہ دیکھا یا کوئی منفرد چیز دیکھی اب آپ اس حادثہ یا منفرد چیز سے کیا نتیجہ نکالتے ہیں؟ ایسا کیوں ہوا؟اس کے پیچھے کیا محرکات تھے؟ اس سے آپ نے اور دوسروں نے کیا اثر لیا وغیرہ وغیرہ سوچیں اور پھر انہیں اپنے بلاگ پرلکھ کر دوسروں سے شیئر کر دیں۔ ایک تو آپ کی آواز دوسروں تک پہنچ جاتی ہے اور پھر دوسرے جب اپنی رائے دیتے ہیں تو آپ کو اندازہ ہوتا ہے کہ دوسرے اس بارے میں کیا سوچتے ہیں۔ ←  مزید پڑھیے
March 7, 2011
19 تبصر ے

بلاگ کیا ہے؟

لفظ ”بلاگ(Blog)“ ویب لاگ(Web Log) سے بنا ہے۔ بلاگ ایک قسم کی ذاتی ڈائری ہی ہے جو آپ انٹرنیٹ پر لکھتے ہیں۔ ذاتی ڈائری اور بلاگ میں ایک فرق یہ ہے کہ ذاتی ڈائری آپ تک یاچند ایک لوگوں تک محدود ہوتی ہے جبکہ بلاگ پوری دنیا کے سامنے کھلی کتاب کی مانند ہوتا ہے۔ جہاں آپ اپنی سوچ اور شوق کے مطابق اپنے خیالات، تجربات اور معلومات لکھتے ہیں اور قارئین سے تبادلہ خیال کرتےہیں۔ آپ یوں بھی کہہ سکتے ہیں کہ بلاگ آپ کی شخصیت کی عکاسی کرتا ہے۔ جیسے آپ ہوں گے ویسا ہی آپ کا بلاگ ہو گا۔ اس کے علاوہ جیسے آپ ذاتی ڈائری میں شاعری اور اچھی باتیں لکھتے ہیں اسی طرح بلاگ پر بھی آپ شاعری، اچھی باتیں ، تصاویر اور ویڈیوز شیئرکرسکتےہیں۔ ←  مزید پڑھیے
February 19, 2011
5 تبصر ے

سونے، جاگنے اور سوچنے کا بہترین وقت

میں نے محسوس کیا ہے کہ رات کے آخری پہر میں ایک عجیب قسم کا سحر ہے۔ مجھے تو یہ وقت بہت ہی اچھا لگتا ہے۔ اس وقت میں جو بھی کام کروں اس میں دل بہت لگتا ہے۔ کتاب پڑھوں، کچھ لکھوں یا کمپیوٹر پر کام کروں یا کوئی بھی تخلیقی کام کرنا چاہوں تو دماغ دیگر اوقات کی نسبت زیادہ اچھا کام کرتا ہے۔ ایک اور عجیب چیز میں نے محسوس کی ہے کہ رات کا اندھیرا جذبات سے لبریز ہے تو دن کی روشنی عقل کے تابع ہے۔ ا س بات کا اندازہ مجھے اپنی لکھی ہوئی تحریروں سے ہوا۔ جو تحاریر میں نے رات کے اوقات میں لکھیں ان میں جذبات غالب تھے اور جو میں نے دن کے اوقات میں لکھیں ان میں منطق سے بات کی۔ جو وقت ان دونوں یعنی جذبات اور عقل کے درمیان آتا ہے یعنی رات کا آخری پہر سے صبح تک کا وقت، شاید وہ اسی لئے مجھے پسند آیا ہے کہ اس میں دونوں چیزیں ایک ساتھ مل رہی ہوتی ہیں۔ اس وقت کسی بھی کام میں جذبات و عقل دونوں شامل ہوتی ہیں اور انسان جذبات و عقل یعنی دل و دماغ کو ساتھ لے کر چلے تو سوچ میں میانہ روی رہتی ہے اور انسان کی خوشی کے لئے میانہ روی بہت ضروری ہے کیونکہ مجھے لگتا ہے کہ جذبات کے بغیر انسان ایک مشین بن کر رہ جاتا ہے اور صرف جذبات انسان کو شدت پسندی کی طرف لے جاتے ہیں۔←  مزید پڑھیے
December 27, 2010
24 تبصر ے

ٹیکسٹ باکس پر اردو ویب پیڈ لگانا

کمپیوٹر اور انٹرنیٹ پر کسی بھی جگہ اردو لکھنے کا سب سے بہتر طریقہ یہ ہے کہ آپ اپنے کمپیوٹر پر اردو ایکٹیو کریں اور پھر جہاں اردو لکھنی ہو وہاں لکھ لیں۔ ابھی اردو ایکٹیو کرنے کے بارے میں زیادہ لوگ نہیں جانتے اس لئے بلاگ یا مختلف فورمز پر اردو لکھنے کے لئے ٹیکسٹ باکس پر ہی ایسا ماحول بنا دیا گیا ہے جس سے کمپیوٹر پر اردو ایکٹیو کیے بغیر بھی اردو لکھی جا سکتی ہے۔ کسی ٹیکسٹ باکس میں اردو لکھنے کے لئے جاوا سکرپٹ کوڈ کا استعمال کیا جاتا ہے اور عام طور پر اس کام کے لئے نبیل بھائی کا ”اردو ویب پیڈ“ استعمال کیا جاتا ہے۔ ورڈ پریس کے ٹیکسٹ باکس/ایریا کے لئے نبیل بھائی کا اردو ایڈیٹر پلگ ان کافی بہتر ہے۔ ورڈپریس بلاگ پر اردو ایڈیٹر پلگ ان اپلوڈ اور ایکٹیو کیا جاتا ہے تو سارا کام ہو جاتا ہے یعنی تمام ٹیکس باکس اور ایریا میں اردو ویب پیڈ شامل ہو جاتا ہے لیکن اس ٹیوٹوریل میں ہم خود کسی ٹیکسٹ باکس پر اردو ویب پیڈ لگانا سیکھتے ہیں۔←  مزید پڑھیے