محفوظات برائے ”urdu encoding system“ ٹیگ
اپریل 4, 2011
8 تبصر ے

ورڈپریس بلاگ – پڑھنے کی ترتیبات (Reading Settings)

Reading Settings بلاگ کی پڑھنے کی سیٹنگز کے متعلق ہے۔ Reading Settings کے لئے بلاگ کے ایڈمن پینل میں لاگ ان ہو کر بائیں سائیڈ بار میں Settings کی ذیلی فہرست میں سے Reading کے لنک پر کلک کریں۔نیا صفحہ کھلے گا جیسا کہ تصویر میں نظر آ رہا ہے۔ تصویر میں ہر سیٹنگ کو ایک نمبر دیا گیا ہے اور پھر اسی حساب سے اس کی وضاحت کی گئی ہے۔ 1:- جب کوئی بلاگ کھولے تو سب سے پہلے صفحہ کیا نظر آئے اس کے لئے Front page displays کو ترتیب دیا جاتا ہے۔ Front page displays کی سیٹنگ دو طرح کی ہوتی ہے۔ ایک جو عام طور پر ہوتی ہے یعنی بلاگ پر لکھی گئی تازہ ترین پوسٹ پہلے صفحہ پر نظر آ رہی ہوتی ہیں۔ اگر اسے تبدیل کرنا ہو تو A static page کے ریڈیو بٹن منتخب کیا جاتا ہے۔ اس میں ہوتا یہ ہے کہ اگر بلاگ کے پہلے صفحہ پر تازہ ترین پوسٹ دکھانے کی بجائے کوئی اور صفحہ دیکھانا ہو تو Front page والی فہرست میں سے اس صفحہ کو منتخب کر دیا جاتا ہے۔ یوں بلاگ کے پہلے صفحہ پر تازہ ترین پوسٹ کی بجائے وہ صفحہ جو منتخب کیا ہوتا ہے وہ نظر آنا شروع ہو جاتا ہے۔←  مزید پڑھیے
نومبر 10, 2010
22 تبصر ے

اردو ویب سائیٹ اور اینکوڈنگ سسٹم

کچھ ویب ڈیزائنر و ڈویلپر کو اردو ویب سائیٹ بنانے میں تھوڑا مسئلہ ہوتا ہے۔ بلکہ جو انگلش میں ویب سائیٹ بنا رہے ہیں اگر وہ یہ کہیں کہ انہیں اردو میں ویب سائیٹ بنانی نہیں آتی تو اس پوسٹ سے ان کو بھی اس بات کا علم ہو جائے گا کہ اردو ویب سائیٹ بنانے کے لئے کسی بڑی کوڈنگ کی ضرورت نہیں ہوتی۔ زیادہ تر مسئلہ یہی ہوتا ہے کہ اردو ٹھیک طرح نظر نہیں آتی۔ عام طور پر یہ اینکوڈنگ سسٹم (Encoding System) کا مسئلہ ہوتا۔ اردو ویب پیج بناتے ہوئے اگر اینکوڈنگ کا دھیان نہ رکھا جائے تو پیج کا حلیہ بگڑ جاتا ہے اور اردو کی بجائے کوئی خلائی زبان ہی نظر آنا شروع ہو جاتی ہے۔ جیسے ” السلام Ø¹Ù„Û “۔ اس کے علاوہ ایک صورت»»»←  مزید پڑھیے