محفوظات برائے ”urdu“ ٹیگ     ( صفحہ نمبر 5 )
اکتوبر 25, 2011
تبصرہ کریں

گلوبل ویلیج، بین الاقوامی زبان اور پاکستان

کسی قوم کی کتنی تعداد اس سطح تک پہنچتی ہے جہاں وہ اس گلوبل ویلیج کا حصہ بنتے ہوئے گلوبل ویلیج کی زبان اپناتی ہے؟ دنیا گلوبل ویلیج میں شامل ہوتی ہے لیکن ساری دنیا شامل ہوتے ہوئے عام طور پر اپنی زبان اپناتی ہے۔ اس کے بعد جس بندے نے جس سطح تک جانا ہوتا ہے، اس کے مطابق وہ دیگر کوئی زبان سیکھتا ہے←  مزید پڑھیے
اکتوبر 24, 2011
5 تبصر ے

پاکستان کی ترقی کا راز اردو میں پوشیدہ

جیسے دستانہ پہن کر کسی چیز کو چھونے کا احساس اتنا اچھا نہیں ہوتا جتنا ننگے ہاتھوں چھو کرہوتا ہے، بالکل ایسے ہی اگر ہم کسی دوسری زبان کا غلاف چڑھا کر کوئی بات سمجھنے کی کوشش کریں گے، تو وہ اتنی اچھی نہیں سمجھ سکیں گے، جتنی اپنی زبان اردو میں سمجھ سکتے ہیں←  مزید پڑھیے
اکتوبر 23, 2011
8 تبصر ے

ہمارے لئے اردو کیوں ضروری ہے؟

معاشرہ کی ترقی کے لئے کئی تبدیلیاں کرنی پڑتی ہیں اور پہلی تبدیلی سوچ میں کرنی ہوتی ہے۔ سوچ کی تبدیلی کے بعد چاہے خونی انقلاب برپا ہو یا فکری انقلاب لیکن سب سے پہلی شرط سوچ کی تبدیلی ہے۔ سوچ کی تبدیلی کے لئے پہلی شرط زبان کا انتخاب ہے←  مزید پڑھیے
اکتوبر 15, 2011
37 تبصر ے

کمپیوٹر پر اردو ہماری ترجیح نہیں یا مشکل ہے

سب سے پہلے عرض ہے کہ کمپیوٹر اور انٹرنیٹ پر اردو لکھنا آسان ہی نہیں بلکہ نہایت ہی آسان ہے۔ میرے خیال میں سارا مسئلہ ہماری ترجیحات کا ہے۔ فرض کریں اگر کوئی مشکل ہو بھی تو جس کی ترجیح اردو لکھنا ہو وہ ہاتھ پاؤں مار کر لکھنا سیکھ جاتا ہے اور جس نے نہیں لکھنی وہ اس بندے کی طرح جس نے کہا تھا دل تو بہت کرتا ہے جیسے بہانے بناتا ہے←  مزید پڑھیے
اگست 16, 2011
42 تبصر ے

ٹیکسٹ ایڈیٹر میں اردو لکھنا

کمپیوٹر اور انٹرنیٹ پر تقریباً ہر جگہ نہایت آسانی سے اردو لکھی جا سکتی ہے۔ چند ایک سافٹ ویئر جیسے کورل ڈرا اور فوٹوشاپ وغیرہ کے علاوہ کسی بھی جگہ اردو لکھنے میں کوئی دشواری نہیں ہونی چاہئے۔ لیکن بعض دوستوں کو کسی ٹیکسٹ ایڈیٹر جیسے مائیکروسافٹ ورڈ وغیرہ میں کئی دفعہ اردو لکھنے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے جیسے اردو لکھتے ہوئے اگر درمیان میں کوئی انگلش کا لفظ لکھا جائے تو تحریر خراب ہو جاتی ہے۔ مائیکروسافٹ ورڈ میں جیسے انگلش لکھی جاتی ہے بالکل ویسے ہی آسانی سے اردو بھی لکھی جا سکتی ہے۔←  مزید پڑھیے