محفوظات برائے ”کمپنی کی مصنوعات“ ٹیگ
مارچ 15, 2014
15 تبصر ے

انٹرنیٹ کا بادشاہ – گوگل

گوگل کے ذریعے مواد کی تلاش بہت مشہور ہے۔ اس کی معیاری تلاش پر لطیفے بھی ہیں۔ مثلاً بچہ گم گیا تو باپ نے کہا کہ پریشانی کی کوئی بات نہیں، ابھی گوگل کے ذریعے اپنا بچہ تلاش کر لیتا ہوں۔ ویسے گوگل کے اپنے بھی کئی کام انوکھے ہیں۔ جیسے اس کا ہیڈکواٹر ”گوگل پلکس“ دفتر کم اور کھیل کا میدان زیادہ لگتا ہے۔ بے شک گوگل انٹرنیٹ کا بادشاہ ہے اور اس کے بغیر انٹرنیٹ ادھورا لگتا ہے، مگر اب گوگل کی بادشاہت خطرے میں ہے۔ حقیقت میں گوگل امریکہ کے لئے جاسوسی←  مزید پڑھیے
فروری 20, 2014
4 تبصر ے

بلاگ سے پیسے کمانا

ایک طرف بلاگرز بلاگنگ کے ذریعے اپنے تخلیقی فن کو نکھارتے اور بڑے اداروں میں جگہ بناتے ہیں تو دوسری طرف گھر بیٹھے پیسے بھی کماتے ہیں۔ بلاگ سے پیسے کمانے کا سب سے مشہور طریقہ اشتہار بازی ہے۔ بلاگرز کی اکثریت لکھاری ہوتی ہے اور کئی بلاگرز اپنی بلاگ تحاریر کی یا کوئی دوسری کتاب لکھ کر اس کی سافٹ اور ہارڈ کاپی بلاگ کے ذریعے فروخت کرتے ہیں۔ کئی پاکستانی انگریزی بلاگرز اچھی خاصی رقم کماتے ہیں، مگر اردو بلاگرز میں ایسی کوئی بات نہیں۔ اس کی وجہ←  مزید پڑھیے