محفوظات برائے ”سعد“ ٹیگ
نومبر 29, 2022
تبصرہ کریں

پاکستان کا خوبصورت گھنٹہ گھر چوک ملتان

بچپن میں ایک دفعہ ملتان گیا تھا اور پھر ستائیس سال بعد اس شہر میں دوبارہ قدم رکھا۔ بس جی اک شام محبوب کے پہلو میں بیٹھ کر عکس بنانا تھا۔ اور یہاں بھی ”تیرے“ نام کا دیا جلانا تھا۔ اور جو تھل جیپ ریلی دیکھنے پہنچے تو رات ملتان میں، پاکستان کے مشہور و معروف برڈر اور فوٹوگرافر ڈاکٹر سید علی حسان کے آستانے پر ٹھہرے۔ باقی پیر محبوب کو قدموں میں لاتے ہیں مگر ہمارے مرشد ہمیں ہی محبوب کے قدموں میں لے گئے۔ ویسے بھی عشق کا تقاضا یہی ہے کہ تو زیر ہو، تو قدموں میں بیٹھ، نہ کہ محبوب۔ پاکستان کے دیگر خوبصورت چوک چوراہوں کی طرح ملتان کا گھنٹہ گھر چوک بھی زبردست ”فوٹوجینک“ ہے۔ اوپر سے یہاں تاریخ تہہ در تہہ پروئی ہوئی ہے۔ جس طرف بھی کیمرہ کر کے تصویر بناؤ تو کچھ نہ کچھ تاریخ عکس بند ہو ہی جاتی ہے۔ اگر اک طرف قلعہ کہنہ قاسم میں بہاؤ الدین زکریا اور شاہ رکن عالم کے مزارات اور دیگر عمارتیں ہیں تو دوسری طرف انگریز دور کا گھنٹہ گھر ہے۔ بہرحال اُس رات جب گھنٹہ گھر چوک پہنچے تو تصویر بنانے کے لئے جگہ ڈھونڈ ہی لی۔ اور وہ تھی دم دمہ آرٹ گیلری کی چھت۔۔۔ مگر ہوا یوں کہ←  مزید پڑھیے
اپریل 24, 2013
18 تبصر ے

خلفاء راشدین کیسے منتخب ہوئے

اسلام میں خلیفہ منتخب کرنے کا طریقہ کار نہیں ملتا۔ اگر خلیفہ منتخب کرنے کا کوئی خاص طریقہ ہوتا تو کم از کم خلفاء راشدین ضرور اس طریقے سے منتخب ہوتے، جبکہ خلفاء راشدین مختلف حالات میں مختلف طریقوں سے منتخب ہوئے۔ تحریر پڑھیں اور فیصلہ آپ لوگ خود کریں کہ خلفاء راشدین منتخب ہونے کے طریقوں میں وہ کونسا مشترک بنیادی اصول تھا جس کو سب سے زیادہ ترجیح دی جاتی؟ وہ کونسی بات تھی جو خلافت کو بادشاہت سے ممتاز کرتی؟ اسلام نے خلیفہ منتخب کرنے کا اختیار کس کو دیا؟←  مزید پڑھیے