محفوظات برائے ”اردو بلاگ بنانا“ ٹیگ     ( صفحہ نمبر 2 )
مارچ 24, 2011
9 تبصر ے

ذاتی ڈومین نیم اور ہوسٹنگ پر اردو بلاگ بنانا

ذاتی ڈومین نیم اور ہوسٹنگ پر بلاگ بنانے کے لئے سب سے پہلے ڈومین نیم اور ہوسٹنگ خریدنی پڑتی ہے۔ پھر اس پر بلاگ بنایا جاتا ہے۔ ذاتی ڈومین نیم کا جہاں یہ فائدہ ہوتا ہے کہ آپ اپنے مرضی کے نام کی ڈومین ڈاٹ کام(.com)، ڈاٹ نیٹ (.net) یا ڈاٹ پی کے(.pk) وغیرہ میں حاصل کرتے ہیں وہیں پر ذاتی ہوسٹنگ ہونے کی وجہ سے آپ کو آزادی ہی آزادی اور اختیارات ہی اختیارات ہوتے ہیں۔ کئی سہولیات جو مفت کی سروس میں دستیاب نہیں ہوتیں وہ ذاتی ہوسٹنگ پر منٹوں میں دستیاب ہو جاتی ہیں۔ جیسے بلاگ کے لئے خوبصورت تھیم اور پلگ انز وغیرہ اور پھر ان کا آسان استعمال۔←  مزید پڑھیے
مارچ 20, 2011
10 تبصر ے

اردو بلاگ بنانا

اردو بلاگ بنانا بہت ہی آسان ہے۔ جس کے لئے بہت زیادہ مہارت کی ضرورت نہیں بلکہ یوں بھی کہہ سکتے ہیں کہ اردو بلاگ بنانا اب بچوں کا کھیل ہے۔ آپ مفت کی سروس استعمال کرتے ہوئے بھی اردو بلاگ بنا سکتے ہیں اور تھوڑے سے پیسے خرچ کر یعنی اپنے ذاتی ڈومین نیم اور ہوسٹنگ پر بھی اردو بلاگ بنا سکتے ہیں۔ اگر آپ کی پہلے سے ہی کوئی ویب سائیٹ ہے تو اس پر یا اس کی سب ڈومین پر بھی اردو بلاگ بنا سکتے ہیں۔ اردو بلاگ بنانے کے لئے کئی طریقے اور بہت قسم کے سی ایم ایس موجود ہیں۔ یہاں چند ایک طریقے اور ”ورڈپریس“ سی ایم ایس کے بارے میں بات کریں گے۔←  مزید پڑھیے
مارچ 8, 2011
19 تبصر ے

بلاگ پر کیا اور کیسے لکھا جائے؟

کچھ لوگوں کو سمجھ نہیں آتی کہ بلاگ پر لکھیں تو کیا لکھیں اور کہاں سے شروع کریں اس بارے میں میرا خیال ہے کہ بس پہلا قدم اٹھانے کی ضرورت ہوتی ہے۔ آگے آگے آپ کا اپنا بلاگ خود، دیگر بلاگز اور قارئین کے تبصرےیہ سمجھاتےجاتے ہیں کہ کیا لکھا جائے۔ سب سے پہلے تو آپ اپنے بلاگ پر اپنا تعارف کرائیں تاکہ قارئین کو آپ کے بارے میں پتہ چلے۔ اس کے بعد مزید اپنے شوق اور شعبہ کے مطابق لکھیں۔ بلاگنگ شروع کرنے کابہترین طریقہ یہ ہے کہ آپ جو دیکھتے ہیں، جو محسوس کرتے ہیں ان کو سادہ الفاظ کی شکل دیں اور بلاگ لکھ دیں۔ فرض کریں آپ نے کہیں کو حادثہ دیکھا یا کوئی منفرد چیز دیکھی اب آپ اس حادثہ یا منفرد چیز سے کیا نتیجہ نکالتے ہیں؟ ایسا کیوں ہوا؟اس کے پیچھے کیا محرکات تھے؟ اس سے آپ نے اور دوسروں نے کیا اثر لیا وغیرہ وغیرہ سوچیں اور پھر انہیں اپنے بلاگ پرلکھ کر دوسروں سے شیئر کر دیں۔ ایک تو آپ کی آواز دوسروں تک پہنچ جاتی ہے اور پھر دوسرے جب اپنی رائے دیتے ہیں تو آپ کو اندازہ ہوتا ہے کہ دوسرے اس بارے میں کیا سوچتے ہیں۔ ←  مزید پڑھیے