محفوظات برائے ”اردو بلاگنگ“ ٹیگ     ( صفحہ نمبر 9 )
اپریل 1, 2011
2 تبصر ے

Byethost کے وسٹا پینل (Vista Panel) کے فائل مینیجر کا استعمال

وسٹا پینل میں لاگ ان ہوں اور پھر File Management میں Online File Manager میں جائیں۔ نئی ٹیب میں فائل مینیجر کھل جائے گا۔ یہاں کئی ایک فولڈر ہوں گے۔ اگر وسٹا پینل میں کوئی ڈومین نیم شامل کیا ہوا ہے تو اس ڈومین نیم کا بھی ایک فولڈر ہو گا۔ ڈومین نیم کے فولڈر میں جائیں۔ ایک بات یاد رکھیں کہ ڈومین نیم کے فولڈر کے اندر htdocsآپ کی ویب سائیٹ کا مرکزی یعنی روٹ فولڈر ہے۔ اس میں جو فائل رکھیں گے وہ آپ کی ویب سائیٹ کے اصل ایڈریس سے کھلے گی۔ مثال کے طور پر اگر ویب سائیٹ کا ایڈریس mydomain.co.cc ہے تو پھر جب کوئی mydomain.co.cc کھولے گا تو htdocs والا فولڈر کھلے گا۔ اب ہم روٹ فولڈر یعنی htdocs میں ایک نیا فولڈر بناتے ہیں، پھر اس میں مواد اپلوڈ کرتے ہیں اور مواد میں ضروری تبدیلیاں کرتے ہیں یعنی اگر کمپریس/ذپ فائل ہے تو اسے ایکٹریکٹ/ان ذپ کرتے ہیں اور فائلز کو ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کرتے ہیں۔←  مزید پڑھیے
مارچ 22, 2011
9 تبصر ے

مفت کا ڈومین نیم اور ہوسٹنگ پر اردو بلاگ بنانا

اس طریقے سے بلاگ بنانے کے لئے پہلے مفت ڈومین نیم لینا ہوتا ہے اور پھر ہوسٹنگ کا اکاؤنٹ بنانا ہوتا ہے۔ ڈومین نیم www.co.cc ویب سائیٹ سے حاصل کریں گے اور ہوسٹنگ www.byethost.com سے حاصل کریں گے۔ پھر ڈومین نیم، ہوسٹنگ کی سیٹنگ اور پھر ہوسٹنگ پر ورڈ پریس سی ایم ایس انسٹال کر لیں گے۔ مفت ڈومین نیم حاصل کرنا 1:- سب سے پہلے co.cc پر جائیں اور Create an account now کے لنک پر جائیں۔ 2:- فارم میں مطلوبہ معلومات درج کریں، I accept the Terms of Serviceکے چیک باکس کو منتخب کریں اور Create an account now کے بٹن کو کلک کر دیں۔ معلومات درست درج کرنے کی صورت میں آپ نئے صفحہ پر پہنچ جائیں گے۔ نئے صفحہ پر اگر مزید کوئی معلومات پوچھی جائے تو وہ فراہم کریں اور Continue کا بٹن دبا دیں۔ یوں آپ کا اکاؤنٹ بن جائے گا۔←  مزید پڑھیے
مارچ 21, 2011
15 تبصر ے

بلاگر ڈاٹ کام پر اردو بلاگ بنانا

بلاگر ڈاٹ کام پر بلاگ بنانے کے لئے محترم جہانزیب اشرف صاحب کا کتابچہ ”بلاگ اسپاٹ اور اردو“ بہت کارآمد ہے۔ اس کتابچہ کو یہاں لکھنے کی بجائے بہتر ہے کہ آپ وہ کتابچہ ڈاؤن لوڈ کر لیں اور اس سے رہنمائی حاصل کرتے ہوئے اپنا بلاگ بنائیں۔ یاد رہے بلاگر اور بلاگ اسپاٹ ایک ہی سروس کے دو نام ہیں۔ اس کے علاوہ بلاگر ڈاٹ کام پر اردو بلاگ بنانے اور پھر اس کے تھیم اور تھیم میں تبدیلی کے لئے اردو محفل کے درج ذیل چند ایک لنک بہت مدد کر سکتے ہیں۔←  مزید پڑھیے
مارچ 21, 2011
7 تبصر ے

مفت بلاگنگ سروس فراہم کرنے والی ویب سائٹس

یوں تو بلاگ بنانے کے لئے کئی ایک مفت سروس میسر ہیں۔ جن میں سرفہرستblogger.com اور wordpress.com ہیں۔ یاد رہے بلاگر اور بلاگ اسپاٹ ایک ہی سروس کے دو نام ہیں۔ ان کے علاوہ مفت سروس کا استعمال کرتے ہوئے ایک طریقہ اور بھی ہے۔اس طریقے کا بہت کم لوگوں کو علم ہے اور اس طریقے کو ہم تک پہنچانے کے لئے میں محترم بلاگر محمد اسد صاحب کا شکر گزار ہوں۔ جن کی بدولت کم از کم مجھے اس طریقے کا پتہ چل سکا۔ اس طریقے کے ذریعے ہم ڈومین نیم اور ہوسٹنگ تو مفت میں حاصل کرتے ہیں لیکن یہ طریقہ ایسے ہی ہے جیسے ڈومین نیم اور ہوسٹنگ خرید کر بلاگ بنایا جاتا ہے۔ میں اس طریقہ کو انوکھا طریقہ کہوں گا۔←  مزید پڑھیے
مارچ 20, 2011
10 تبصر ے

اردو بلاگ بنانا

اردو بلاگ بنانا بہت ہی آسان ہے۔ جس کے لئے بہت زیادہ مہارت کی ضرورت نہیں بلکہ یوں بھی کہہ سکتے ہیں کہ اردو بلاگ بنانا اب بچوں کا کھیل ہے۔ آپ مفت کی سروس استعمال کرتے ہوئے بھی اردو بلاگ بنا سکتے ہیں اور تھوڑے سے پیسے خرچ کر یعنی اپنے ذاتی ڈومین نیم اور ہوسٹنگ پر بھی اردو بلاگ بنا سکتے ہیں۔ اگر آپ کی پہلے سے ہی کوئی ویب سائیٹ ہے تو اس پر یا اس کی سب ڈومین پر بھی اردو بلاگ بنا سکتے ہیں۔ اردو بلاگ بنانے کے لئے کئی طریقے اور بہت قسم کے سی ایم ایس موجود ہیں۔ یہاں چند ایک طریقے اور ”ورڈپریس“ سی ایم ایس کے بارے میں بات کریں گے۔←  مزید پڑھیے