June 10, 2010
28 تبصر ے

وادی ناران کاغان کی سیر – تصاویر حصہ اول

دو جون 2010ء کی صبح ہم گجرات سے ناراں، کاغاں کے لئے نکلے۔ سارا سفر گپ شپ کرتے ہوئے گذارا۔ یوں تو دل کر رہا ہے کہ سارے سفر اور سیروتفریح کے لمحات کو قلمبند کروں لیکن وقت ساتھ نہیں دے رہا۔ جب تک کچھ لکھتا ہوں یا نہیں لکھتا تب تک آپ اگر دیکھنا پسند کریں تو پیارے پاکستان کے پیارے علاقے کی تصاویر دیکھیں۔ میں نے کوشش کی ہے کہ ہر تصویر کے ساتھ جگہ کا نام اور وقت لکھ سکوں۔ پہلی تصویر ناران سے آگے بٹہ کنڈی اور وہاں سے پہاڑ کے اوپر ایک مقام ”لالہ زار“ کی ہے۔ لالہ زار میں یہ چلو بھر پانی تھا :-) لیکن میرے دوست سلیم نے فوٹوگرافی کا ایسا فن دکھایا کہ←  مزید پڑھیے
April 25, 2010
11 تبصر ے

دور حاضر میں بے شمار مسائل اور بیماریوں کی جڑ

اللہ نہ کرے جب کسی انسان کی ریڑھ کی ہڈی ٹوٹ جائے تو وہ کئی لحاظ سے بے بس ہو جاتا ہے۔ کہتے ہیں انرجی کسی ملک کی ریڑھ کی ہڈی ہوتی ہے۔ آج ہمارے ملک کی ریڑھ کی ہڈی بُری طرح ٹوٹے ہوئے بھی ایک عرصہ ہونے کو ہے لیکن ہمارے حکمران کرسی بچانے کے چکر میں اس مرض کا علاج کرنے کی بجائے عام کو جھوٹے دلاسے اور جھوٹے سرکاری بیان دیتے رہتے ہیں۔ انہیں بیانات اور اشتہارات پر غریب عوام کا بے شمار پیسا لگا دیا گیا ہے۔ اگر یہی پیسا اپنی واہ واہ بنانے کی بجائے کسی کام پر لگایا جاتا تو آج ہمارے حالات بالکل ٹھیک نہ سہی لیکن کم از کم آج جیسے نہ ہوتے۔ ہمیں جھوٹے دلاسے دینے والے، ہمیں بجلی کم استعمال کرنے کا کہنے والے خود آرام سے عیاشی کی زندگی گزار رہے ہیں۔ جن کے گھروں اور دفتروں میں بڑے بڑے جنریٹر اور یو پی ایس لگے ہیں۔ جو جہاں جائیں وہاں بجلی بند نہیں ہوتی چاہے وہ نتھیا گلی ہی کیوں نہ ہو۔ ہمارے ٹیکسوں اور ہمارے خون پسینے کی کمائی سے ہمارے نوکر ہمیں ہی ذلت کی زندگی دے رہے ہیں۔←  مزید پڑھیے
March 31, 2010
7 تبصر ے
March 19, 2010
4 تبصر ے

پی ٹی اے اردو ویب سائیٹ کا افتتاح

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی(پی ٹی اے) نے انٹر نیٹ پر اپنی سرکاری ویب سائیٹ کا آغازاردو میں بھی کر دیا ہے۔ صارفین پی ٹی اے کی ویب سائٹ کے ذریعے اس کی مختلف سہولیات بھی استعمال کر سکیں گے۔ صارفین اس ویب سائیٹ پر اپنی شکایات کا اندراج ”شکایات“ کے نام سے موجود لنک کے تحت ایک سادہ اور آسان شکایت فارم پر کر کے بہ آسانی کرا سکیں گے۔ اس کے علاوہ پی ٹی اے کی اردو ویب سائٹ پرسم انفارمیشن سسٹم 668 ، چوری شدہ موبائل کو ایمی نمبر کے ذریعے بلاک کرانا، ٹیلی کام سیکٹر کی کارکردگی کے اعدادوشمار اور پی ٹی اے کی دیگر ایسی سہولیات بھی موجود ہوں گی۔←  مزید پڑھیے
February 21, 2010
6 تبصر ے