March 16, 2013
11 تبصر ے

بلاگسپاٹ پر اردو بلاگ بنانا

بلاگسپاٹ پر اردو بلاگ بنانا بہت آسان ہے۔ اس کے لئے گوگل اکاؤنٹ کی ضرورت ہوتی ہے۔ بلاگ بنانے کے بعد اردو بہتر انداز میں پڑھنے کے لئے ٹیمپلیٹ میں اردو فانٹ کے متعلق چند تبدیلیاں کرنی ہوتی ہیں۔ جس سے اردو بلاگ بن جاتا ہے۔ اس کے بعد آپ آسانی سے اردو تحریر لکھ کر اپنی آواز پوری دنیا تک پہنچا سکتے ہیں۔←  مزید پڑھیے
March 14, 2013
17 تبصر ے

جلنے والے کا منہ کالا

کیا آپ نے کبھی محنتی انسان کو اپنی لگن میں کام کرتے اور حاسد کو جلتے دیکھا ہے؟ محنتی لوگ ہیرے اور حسد کرنے والے کوئلے کی مانند ہیں۔ دنیا کا یہی دستور ہے کہ ہیرا سر کا تاج بنتا ہے اور کوئلہ بھٹی میں جلتا ہے۔ حاسد جل جل کر راکھ تو بن جاتا ہے مگر ہیرا کبھی نہیں بن پاتا۔ کوئلے کی طرح جلنے سے بہتر ہے کہ محنت کر کے ہیرا بنو۔←  مزید پڑھیے
March 12, 2013
31 تبصر ے

اردو بلاگرز کی آن لائن ملاقات

سات گھنٹے جاری رہنے والی اردو بلاگرز کی آن لائن ملاقات ختم ہونے پر گوگل نے شکر کیا ہو گا کہ انہوں نے جان تو چھوڑی۔ ملاقات میں بلاگ کیا ہے، بلاگ کے ذریعے پیسے کمانے اور بلاگ کی ٹریفک بڑھانے جیسے موضوعات کے ساتھ ساتھ اردو بلاگنگ کے بہت سارے معاملات زیرِ بحث آئے۔ اتنی بحث ہوئی کہ آخر کار ڈفر میں لگی ٹرک کی بیٹری بھی ختم ہونے لگی۔←  مزید پڑھیے
March 6, 2013
9 تبصر ے

چاچے فیقو کی کہانیاں

چاچا فیقو آج بھی ویسے کا ویسا ہے۔ لڑکیوں کے چکروں کی ایسی ایسی کہانی سناتا ہے کہ اگر وہ کہانیاں انٹرنیٹ پر ڈال دی جائیں تو چند دنوں میں ٹاپ ٹین میں آ جائیں۔ پچھلے دنوں بڑے چسکے لینے والے انداز میں مجھے کہنے لگا کہ سنا پھر انٹرنیٹ پر خوب ننگے پِنڈے (ننگے جسم) دیکھتا ہے یا ابھی تک حاجی ثناء اللہ ہی ہے۔ چاچے کی باتوں اور واقعات پر پوری کتاب لکھی جا سکتی ہے۔←  مزید پڑھیے
March 4, 2013
17 تبصر ے

انجمن قاری کے ساتھ بھاگ گئی

ہم آہستہ آہستہ پیچھے ہٹنے لگے۔ پھر وہ دن آ گیا جب ہمارے لئے واقعی انجمن قاری کے ساتھ بھاگ گئی۔ قاری اب مشہور سٹار بن چکا ہے۔ گاؤں میں آج بھی شاندار محفل تو ہوتی ہے مگر بچہ اِدھر دودھ چھوڑتا ہے تو اُدھر شراب پینا شروع کر دیتا ہے۔ چودھریوں کے اس گاؤں میں بس نام کے چودھری ہیں۔ چاچا فیقو ذرا بھی نہیں بدلا اور آج بھی ویسے کا ویسا ہے۔←  مزید پڑھیے