April 28, 2013
9 تبصر ے

جمہوریت کیا ہے؟

جمہوریت کی آج تک کوئی واضح تعریف نہیں ہو سکی۔ میرا خیال ہے کہ لوگوں کی رائے سے نظام ترتیب دینے کو جمہوریت کہتے ہیں۔ اسلام کی زیرنگرانی مسلمانوں کے اتفاق رائے سے نظام ترتیب دینے کو ”اسلامی جمہوریت“ کہا جائے گا۔ جو لوگ صرف موجودہ ووٹنگ سسٹم یا مغربی نظام کو ہی جمہوریت سمجھتے ہیں، میرے خیال میں وہ ایک بڑی غلط فہمی میں مبتلا ہیں۔ ←  مزید پڑھیے
April 24, 2013
18 تبصر ے

خلفاء راشدین کیسے منتخب ہوئے

اسلام میں خلیفہ منتخب کرنے کا طریقہ کار نہیں ملتا۔ اگر خلیفہ منتخب کرنے کا کوئی خاص طریقہ ہوتا تو کم از کم خلفاء راشدین ضرور اس طریقے سے منتخب ہوتے، جبکہ خلفاء راشدین مختلف حالات میں مختلف طریقوں سے منتخب ہوئے۔ تحریر پڑھیں اور فیصلہ آپ لوگ خود کریں کہ خلفاء راشدین منتخب ہونے کے طریقوں میں وہ کونسا مشترک بنیادی اصول تھا جس کو سب سے زیادہ ترجیح دی جاتی؟ وہ کونسی بات تھی جو خلافت کو بادشاہت سے ممتاز کرتی؟ اسلام نے خلیفہ منتخب کرنے کا اختیار کس کو دیا؟←  مزید پڑھیے
April 22, 2013
6 تبصر ے

زندوں کی نہیں، مردوں کی قدر یہاں

ویسے اگر میں مر گیا تو تم میری خبر تک نہیں لو گے۔ تُو ایک دفعہ مر تو سہی، پھر دیکھ، میں خبر لیتا ہوں یا نہیں؟ پیارے یہاں زندوں کی نہیں بلکہ مردوں کی قدر ہوتی ہے۔ اے میرے دوست! اگر اپنی قدر کرانا چاہتا ہے تو تجھے مرنا پڑے گا اور یہی آج کی دنیا کا دستور ہے۔←  مزید پڑھیے
April 9, 2013
20 تبصر ے

خلافت اور جمہوریت – ایک تصویر کے دو رخ؟

پہلے نظام کو سمجھیں پھر خلافت یا جمہوریت کی مخالفت کریں۔ مغرب کے دلدادہ جو بغیر سوچے سمجھے خلافت کی مخالفت کرتے ہیں، پہلے وہ خلافت کو تو سمجھیں۔ معتبر لوگ منتخب کر کے مجلس شوری بناؤ یا قومی اسمبلی، پھر خلیفہ منتخب ہو یا صدر، بات تو ایک ہی ہے۔ بس ہر کسی نے اپنا اپنا نام دے رکھا ہے۔ حقیقت تو یہ ہے کہ خلافت ایک جمہوری طریقہ ہے۔←  مزید پڑھیے
April 8, 2013
10 تبصر ے

انٹرنیٹ انٹرنیٹ اور گوبھی گوبھی ہوتی ہے

جس طرح گوبھی گوبھی اور بندے بندے ہوتے ہیں، اسی طرح انٹرنیٹ انٹرنیٹ اور حقیقی زندگی حقیقی ہوتی ہے۔ بھائی جی! سالگرہ کیک کی تصویر اور اصلی کیک میں بہت فرق ہوتا ہے۔ اپنے انٹرنیٹ والے خاندان کے لئے بھی وقت نکالا کریں اور ملتے رہا کریں۔ اس سے محبتیں بڑھتی ہیں۔ ویسے اچھی جان پہچان کے بعد ملیں، یہ نہ ہو کوئی آپ کو اغواء کر لے۔←  مزید پڑھیے