م بلال م نے بدھ، 20 اپریل 2011 کو شائع کیا۔
ورڈپریس بلاگ اور بلاگ کے ایڈمن پینل کے بارے میں تھوڑی بہت تفصیل پہلے اس لنک پر لکھی جا چکی ہے۔ مزید اب بلاگ کے ایڈمن پینل کا چھوٹا سا عمومی جائزہ یہاں لکھ رہا ہوں۔ عمومی جائزے سے پہلے ایک بات۔ وہ یہ کہ اکثر لوگ ورڈپریس پوسٹس (Posts) اور صفحات (Pages) میں فرق نہیں کر پاتے کیونکہ یہ دونوں دیکھنے، لکھنے اور شائع کرنے میں ایک جیسے ہیں۔ دراصل بلاگ بنانے کا مقصد اپنے خیالات اور نظریات وغیرہ کو لکھ کر دوسروں تک پہنچانا ہوتا ہے۔ بلاگ پر روز یا جب کبھی بھی لکھنا ہو تو اپنی تحریر پوسٹ کر دی جاتی ہے۔ یوں آئے دن نئی سے نئی تحاریر»»»
««« مکمل تحریر پڑھیے »»»
م بلال م نے منگل، 19 اپریل 2011 کو شائع کیا۔
سب سے پہلے تو ورڈپریس بلاگ کے ایڈمن پینل کے ڈیش بورڈ پر ہی پوسٹ اور کمنٹ وغیرہ کا خلاصہ ہوتا ہے کہ کتنے کمنٹ ہوئے ہیں۔ کتنے زیرِغور ہیں اور اسی طرح باقی تفصیل بھی ہوتی ہے۔ مزید کمنٹس کی تفصیل اور دیکھ بھال کے لئے بائیں سائیڈبار میں Comments کے لنک پر کلک کریں۔ ایک نیا صفحہ کھلے گا اور وہاں پر کمنٹس اور ان کی دیگر تفصیل ہو گی۔ نئے صفحہ پر جہاں تمام کمنٹس ہوں گے وہیں پر سب سے اوپر اس تصویر جیسا ماحول»»»
««« مکمل تحریر پڑھیے »»»
م بلال م نے سوموار، 18 اپریل 2011 کو شائع کیا۔
ورڈپریس بلاگ کی سیٹنگز، لنکس اور دیگر تمام چیزیں صرف اور صرف پوسٹ کے لئے ہوتی ہیں کیونکہ اصل چیز تو پوسٹ یعنی آپ کی تحریر ہے۔ بلاگ بنانے کا اصل مقصد بھی یہی ہے یعنی پوسٹ لکھنا اور شائع کرنا ہے۔ پوسٹ لکھنے اور شائع کرنے کے لئے بلاگ کے ایڈمن پینل میں لاگ ان ہونے کے بعد بائیں سائیڈ بار میں Posts کی ذیلی فہرست میں سے Add New کے لنک پر کلک کریں۔ یوں نیچے والی تصویر جیسا صفحہ کھل»»»
««« مکمل تحریر پڑھیے »»»
م بلال م نے ہفتہ، 16 اپریل 2011 کو شائع کیا۔
ورڈپریس بلاگ پر پوسٹس کے زمرہ جات(Posts Categories) بہت اہمیت رکھتے ہیں۔ خاص طور پر پوسٹ کے لئے مناسب زمرہ کا انتخاب اور بھی زیادہ اہمیت رکھتا ہے۔ ورڈپریس کی سیٹنگز، لنکس اور دیگر چیزیں سب کی سب صرف اور صرف پوسٹ کے لئے ہوتی ہیں کیونکہ اصل چیز تو پوسٹ یعنی آپ کی تحریر ہے۔ پوسٹ کے لئے مناسب زمرہ بنانا چاہئے۔ فرض کریں آپ زیادہ تر معاشرے پر لکھتے ہیں تو پھر ”معاشرہ“ کا زمرہ ہونا بہت ضروری ہے تاکہ معاشرے پر لکھی گئی پوسٹ کو»»»
««« مکمل تحریر پڑھیے »»»
م بلال م نے جمعہ، 15 اپریل 2011 کو شائع کیا۔
ورڈ پریس بلاگ کی ایک میڈیا لائبریری ہوتی ہے۔ جہاں بلاگ پر تمام اپلوڈ کردہ فائلز جن میں تصاویر، ویڈیوز اور آڈیو وغیرہ شامل ہوتی ہیں۔ چاہے پوسٹ یا صفحہ لکھتے ہوئے کوئی تصویر وغیرہ اپلوڈ کی جائے یا پھر میڈیا لائبریری کے ذریعے اپلوڈ کی جائے دونوں صورت میں وہ میڈیا لائبریری میں موجود ہوتی ہے۔ پہلے سے اپلوڈ ہوئی فائل میں تبدیلی یا ختم کرنا ہو تو وہ بھی میڈیا لائبریری سے ہی کی جاتی ہے۔ یاد رہے بعض ویب ہوسٹنگ میڈیا لائبریری کے ذریعے فائل اپلوڈ کرنے یا پہلے سے اپلوڈ فائل»»»
««« مکمل تحریر پڑھیے »»»
م بلال م نے جمعہ، 1 اپریل 2011 کو شائع کیا۔
ورڈپریس بلاگ کے دو پہلو ہوتے ہیں۔ ایک وہ جو ساری دنیا دیکھ سکتی ہے، آپ کا بلاگ پڑھ سکتی ہے اور تبصرہ یا رائے (Comment) دے سکتی ہے۔ یہ پہلو وہی ہوتا ہے جو بلاگ کا ایڈریس ہوتا ہے مثال کے طور پرمیرے بلاگ کا یہ پہلو www.mbilalm.com/blog ہے۔لیکن ایک دوسرا پہلو بھی ہوتا ہے جو بلاگ کے مالک کے لئے ہوتا ہے اور اسے ایڈمن پینل بولتے ہیں۔ ایڈمن پینل سے بلاگ کو مکمل کنٹرول کیا جاتا ہے۔ ایڈمن پینل کے ذریعے ہی بلاگ پر تحریر/پوسٹ لکھی یا دیگر تبدیلیاں کی جاتی ہیں۔ ایڈمن پینل میں داخل ہونے کے لئے وہی یوزر نیم اور پاسورڈ دیا جاتا ہے جو ورڈپریس انسٹال کرتے ہوئے بلاگ کے ایڈمن کے لئے دیا ہوتا ہے۔ یاد رہے ڈیٹابیس کا یوزر نیم اور پاسورڈ بلاگ انسٹال کرنے کے لئے ہوتا ہے جبکہ اس کے بعد ایک اور یوزر نیم اور پاسورڈ بلاگ کے ایڈمن کے لئے دیا جاتا ہے اور یہ وہی یوزر نیم اور پاسورڈ ہوتا ہے جس کے ذریعے ایڈمن پینل میں داخل ہوا جاتا ہے۔ایڈمن پینل میں داخل ہونے کے لئے ویب براؤزر میں بلاگ کے ایڈریس کے بعد wp-admin لکھا جاتا ہے۔ مثال کے طور پر اگر بلاگ کا ایڈریس mydomain.com/blog ہے تو ایڈمن پینل کا ایڈریس mydomain.com/blog/wp-admin ہو گا۔
««« مکمل تحریر پڑھیے »»»