محفوظات برائے ”asia“ ٹیگ
جولائی 28, 2022
تبصرہ کریں

اور اب مجھے گوجرانوالہ سے نانگاپربت کا سلسلہ نظر آیا

اگر میں کہوں کہ مجھے گوجرانوالہ سے تقریباً ساڑھے تین سو کلومیٹر دور نانگاپربت کی چوٹی نظر آئی ہے تو کیا آپ مان لو گے؟ اور اگر اس کی تصویر بھی دکھاؤں تو کیا یقین کر لو گے؟ بہرحال ایک پراجیکٹ کے سلسلے میں ہم اک روز فجر کے وقت، گوجرانوالہ کے قریب لودھی مسجد کی فوٹوگرافی کرنے گئے۔ اک خوبصورت صبح کا سندیسہ لئے ہلکی ہلکی روشنی ہو رہی تھی کہ میں نے شور مچا دیا، گاڑی روکو، گاڑی روکو... وہ دیکھو پہاڑ۔۔۔ باقی ٹیم نے یقیناً یہی سوچا ہو گا کہ جس طرح بلی کے خواب میں چھیچھڑے ہوتے ہیں، ایسے ہی منظرباز کے خوابوں میں پہاڑ... بھلا گوجرانوالہ سے پہاڑ کہاں نظر آنے لگے... مگر وہ ایسی حقیقت تھی کہ←  مزید پڑھیے
جون 15, 2011
115 تبصر ے

پاک اردو انسٹالر

اردو کی انسٹالیشن کو مزید آسان بلکہ بہت ہی آسان بنانے کے لئے ”پاک اردو انسٹالر“ تیار کیا ہے۔ ”پاک اردو انسٹالر“ بغیر ونڈوز کی سی ڈی کے تینوں کام خودبخود کر دیتا ہے یعنی اردو ایکٹیو، اردو کی بورڈ لے آؤٹ اور اردو کے چند ضروری فونٹس انسٹال کر دیتا ہے۔ ”پاک اردو انسٹالر“ انسٹال کرنے کے بعد آپ کے کمپیوٹر میں اردو کی مکمل سپورٹ شامل ہو جائے گی۔ جس سے کسی بھی جگہ اردو بہتر انداز میں پڑھنے کے ساتھ ساتھ بالکل آسانی سے اردو لکھی بھی جا سکتی ہے۔ کمپیوٹر پر کسی بھی جگہ جہاں دوسری کوئی زبان لکھی جاتی ہے وہاں پر اردو بھی لکھی جا سکتی ہے۔ حتیٰ کہ ای میل، چیٹ اور کسی فائل یا فولڈر کا نام وغیرہ بھی اردو میں لکھ سکتے ہیں←  مزید پڑھیے