م بلال م نے جمعرات، 1 مارچ 2012 کو شائع کیا۔
اردو فارمیٹر – شامل پلگ ان بنانے کا بنیادی مقصد ایسے لوگوں کو آسانی فراہم کرنا ہے جو انگریزی کے ساتھ ساتھ اردو بلاگنگ بھی کرنا چاہتے ہیں۔ مزید ان کے ساتھ ساتھ ایسے لوگ بھی شامل ہیں جن کے بلاگ پر اردو اور انگریزی دونوں زبانوں میں تبصرے (Comments) ہوتے ہیں۔ پلگ ان کے نام کے بارے میں یہ نہ سوچئے گا کہ یہ بوڑھے ابو شامل کے نام پر ہے بلکہ یہ ہمارے نوجوان دوست شامل (ابن فہد) کے نام پر ہے
««« مکمل تحریر پڑھیے »»»
م بلال م نے ہفتہ، 24 دسمبر 2011 کو شائع کیا۔
اینڈرائڈ میں یونیکوڈ کی سہولت تو موجود ہے لیکن کئی اینڈرائڈ موبائلوں پر اردو کی جگہ ڈبے بن جاتے ہیں یا الفاظ ٹوٹ جاتے ہیں اور ساتھ ساتھ کئی موبائلوں پر الفاظ کی ترتیب بھی الٹ جاتی ہے یعنی موبائل پر اردو پڑھنے کی سہولت نہیں ہوتی۔ مگر کئی موبائلوں پر اردو بالکل ٹھیک پڑھی جاتی ہے اور کئی پر تو اردو لکھنے کی سہولت بھی موجود ہوتی ہے
««« مکمل تحریر پڑھیے »»»
م بلال م نے بدھ، 15 جون 2011 کو شائع کیا۔
اردو کی انسٹالیشن کو مزید آسان بلکہ بہت ہی آسان بنانے کے لئے ”پاک اردو انسٹالر“ تیار کیا ہے۔ ”پاک اردو انسٹالر“ بغیر ونڈوز کی سی ڈی کے تینوں کام خودبخود کر دیتا ہے یعنی اردو ایکٹیو، اردو کی بورڈ لے آؤٹ اور اردو کے چند ضروری فونٹس انسٹال کر دیتا ہے۔ ”پاک اردو انسٹالر“ انسٹال کرنے کے بعد آپ کے کمپیوٹر میں اردو کی مکمل سپورٹ شامل ہو جائے گی۔ جس سے کسی بھی جگہ اردو بہتر انداز میں پڑھنے کے ساتھ ساتھ بالکل آسانی سے اردو لکھی بھی جا سکتی ہے۔ کمپیوٹر پر کسی بھی جگہ جہاں دوسری کوئی زبان لکھی جاتی ہے وہاں پر اردو بھی لکھی جا سکتی ہے۔ حتیٰ کہ ای میل، چیٹ اور کسی فائل یا فولڈر کا نام وغیرہ بھی اردو میں لکھ سکتے ہیں»»»
««« مکمل تحریر پڑھیے »»»
م بلال م نے اتوار، 28 دسمبر 2008 کو شائع کیا۔
عام طور پر ہر بندے کا ہاتھ سے لکھنے کا انداز الگ الگ ہوتا ہے۔ کوئی خوبصورت لکھتا ہے تو کوئی عجیب عجیب لکھتا ہے۔ بس اس لکھنے کے انداز کو ہی رسم الخط یعنی فانٹ (Font) کہتے ہیں۔ کمپیوٹر میں بھی لکھائی کے مختلف انداز یعنی رسم الخط (Font) موجود ہوتے ہیں جو ہمیں پسند ہو وہ ہم استعمال کر لیتے ہیں
««« مکمل تحریر پڑھیے »»»