محفوظات برائے ”عہدے“ ٹیگ
مئی 9, 2014
16 تبصر ے

گوگل کے پاکستانی نقشہ ساز

گوگل میپ اور گوگل ارتھ کے اتنے جدید ہونے کے پیچھے رضاکار نقشہ سازوں کا بہت بڑا ہاتھ ہے۔ گوگل کے نقشے بنانے (نقشہ نویسی) میں جہاں دیگر دنیا کے لوگوں نے حصہ لیا وہیں پر پاکستانی بھی پیچھے نہ رہے۔ پاکستانی نقشہ ساز دنیا میں منفرد مقام رکھتے ہیں بلکہ انہوں نے پوری دنیا میں پہلی پوزیشن حاصل کی تھی۔ جن چند پاکستانیوں کو گوگل نے میپ میکر کا سب سے بڑا عہدہ (ایڈووکیٹ) دے رکھا ہے، ان میں جبران رفیق، عمر شیخ، عثمان لطیف، فراز احمد، عبدالرحمن اور←  مزید پڑھیے
نومبر 17, 2012
15 تبصر ے

ہمارے بندروں کی دوڑ

جنگل میں الیکشن ہوئے اور بندر بادشاہ بن گیا۔ ایک دن شیر نے ہرنی کا بچہ پکڑ لیا۔ ہرنی نے بادشاہ بندر کو فریاد کی کہ میرا بچہ چھڑائیے۔ بندر نے اپنی دوڑیں لگا دیں۔ بڑی تیزی سے ایک درخت سے دوسرے پر چھلانگیں لگاتے ہوئے پورے جنگل کا چکر لگایا۔ پھر تھک ہار کر کہنے لگا، میں بہت دوڑا، اب بھی اگر شیر تمہارا بچہ نہ چھوڑے تو بھلا میں کیا کر سکتا ہوں۔ ہمارے حکومتی بندروں کا حال بھی اس بندر جیسا ہے۔ جس سمت میں دوڑنا چاہئے اس طرف نہیں جائیں گے بلکہ فضول دوڑ لگاتے ہوئے ڈبل سواری اور موبائل نیٹ ورک پر پابندی←  مزید پڑھیے