محفوظات برائے ”تصویری اردو“ ٹیگ
فروری 19, 2014
4 تبصر ے

پاکستان کا اردو بلاگستان

بلاگنگ نے پاکستان پہنچنے میں دیر تو لگائی مگر زیادہ دیر بھی نہ لگائی۔ پاکستان کے پہلے بلاگر کے بارے میں حتمی کچھ کہنا مشکل ہے۔ البتہ طارق مصطفیٰ اور عمیر سلام کا شمار اولین پاکستانی بلاگر میں ہوتا ہے۔ جنوری 2004ء میں بی بی سی اردو نے اپنی بلاگنگ کا آغاز کیا۔ جولائی 2005ء میں آن لائن فورم اردو محفل بنی اور اردو بلاگنگ کی دنیا میں انقلاب آ گیا۔ ساتھ ہی اردو سیارہ کے نام سے اردو بلاگز ایگریگیٹر بنا۔ آج کل دیگر کئی بلاگ ایگریگیٹرز موجود ہیں، جیسے اردو کے سب رنگ اور اردو سورس←  مزید پڑھیے
جون 15, 2013
26 تبصر ے

پاک اردو انسٹالر کے دو سال

دو سال قبل آج ہی کے دن پاک اردو انسٹالر ریلیز ہوا۔ کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ پاک اردو انسٹالر اردو کی ترقی میں اتنا اہم کردار ادا کرے گا۔ اس نے اتنی شہرت حاصل کی کہ گوگل تلاش میں پاک اردو انسٹالر کا مشورہ دیتا۔ یہاں ابوشامل، عامر شہزاد، محمد اسد، یاسر عمران، بلال خان، عمربنگش اور شیراز علی کے علاوہ فیس بک کے پیج اشفاق احمد، ڈنگہ لیکس اور اپنی زبان اردو کا ذکر کرنے کے ساتھ ساتھ تمام اردو بلاگرز کا شکریہ ادا کرنا چاہوں گا۔ مزید اعدادوشمار، کارکردگی اور تشہیری مہم کی باتیں تحریر میں موجود ہیں۔←  مزید پڑھیے
جون 2, 2012
4 تبصر ے

اردو کمپیوٹنگ پر میرا ایک لیکچر

یہ اردو اساتذہ کی ایک کانفرنس میں اردو کمپیوٹنگ اور اس کے پسِ منظر پر میرا ایک لیکچر تھا۔ لیکچر کا سکرپٹ حاضر خدمت ہے۔ ہو سکتا ہے کہ اس سے کسی کو فائدہ ہو جائے۔ اس لیکچر میں تھوڑی سی اردو کمپیوٹنگ کی تاریخ، کمپیوٹر کی اصل اردو اور تصویری اردو میں فرق، یونیکوڈ نظام اور اردو کے لئے ہونے والے تکنیکی کام کی معلومات ہے۔←  مزید پڑھیے
جنوری 15, 2012
51 تبصر ے

میرا یار کمپیوٹر بولا ”اردو صرف اردو ہے“

یارو! کل میری بڑی بے عزتی ہوئی ہے۔ دل تو کر رہا ہے ”کمپیوٹر“ کو اچھی بھلی گالیاں نکالوں کیونکہ اس نے کل وہ کیا جس کی کبھی مجھے امید نہیں تھی۔ خیر کمپیوٹر بھی اپنا یار ہے اس لئے اس کی گستاخی پر درگزر کرتے ہیں۔ ویسے بھی بات چیت کے آخر پر اس نے یاروں کا یار بنتے ہوئے بڑے پیار سے بات کی۔ ہوا یوں کہ کل میں کمپیوٹر کو یہ پوچھ بیٹھا ←  مزید پڑھیے