محفوظات برائے ”اردو اور بلاگ“ ٹیگ     ( صفحہ نمبر 4 )
اپریل 9, 2011
5 تبصر ے

ورڈپریس تھیم انسٹال کرنا اور لگانا

بلاگ کی ظاہری شکل و صورت کو تھیم کہا جاتا ہے۔ تھیم ایک طرح سے بلاگ کا لباس ہوتا ہے۔ آسان الفاظ میں یوں بھی کہہ سکتے ہیں کہ بلاگ کی ظاہری شکل و صورت کو اپنی مرضی کا کرنے کے لئے تھیم کا استعمال کیا جاتا ہے۔ ورڈپریس سی ایم ایس کے ذریعے بلاگ بنانے کے بعد پہلا مرحلہ اپنی مرضی کا تھیم انسٹال کرنا اور پھر اسے بلاگ پر لگانا ہوتا ہے۔ یوں تو ورڈپریس انسٹال ہونے کے ساتھ ایک تھیم بھی انسٹال ہوجاتا ہے اور خود بخود لگ جاتا ہے لیکن اس طریقہ میں ہم اپنی مرضی کا تھیم انسٹال کرنا اور پھر لگانا سیکھیں گے۔ جس جگہ -> کا نشان ہو گا اس سے مراد یہ ہے کہ یہ کوئی ٹِپ یا ٹرِک ہے جس سے آپ کو آسانی ہو گی۔ یاد رہے ورڈپریس ڈاٹ کام پر بلاگ بنانے کی صورت میں خود سے تھیم انسٹال نہیں کیا جا سکتا بلکہ ورڈپریس ڈاٹ کام کی طرف سے پہلے سے انسٹال شدہ تھیمز میں سے ہی کوئی تھیم بلاگ پر لگایا جا سکتا ہے۔ یہ تحریر ذاتی ہوسٹنگ پر ”ورڈپریس سی ایم ایس“ کے ذریعے بلاگ بنانے والوں کے لئے ہے۔←  مزید پڑھیے
اپریل 8, 2011
تبصرہ کریں

ورڈپریس بلاگ – بیک اپ، ریسٹور اور منتقلی (Import and Export)

جس طرح کمپیوٹر کا بیک اپ بنایا جاتا ہے تاکہ کسی خرابی کی صورت میں مواد محفوظ رہے اور پھر خرابی درست کر کے بیک اپ کو ریسٹور کر لیا جائے۔ ایسے ہی وقتاً فوقتاً ویب سائیٹ کا بیک اپ بھی بنایا جاتا ہے تاکہ کسی خرابی کی صورت میں ریسٹور کیا جا سکے اور مواد ضائع نہ ہو۔ اس کے علاوہ ویب سائیٹ کا مواد ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کرنے کے لئے بیک اپ بناتے ہیں اور پھر دوسری/نئی جگہ پر ریسٹور کر لیتے ہیں۔ کمپیوٹر کی دنیا میں بیک اپ بنانے کو بہت اہمیت دی جاتی ہے کیونکہ پتہ نہیں کس وقت کیا ہو جائے اور کونسی کمپیوٹر مشین کہاں جواب دے جائے۔ اس لئے اس خطرے کو مدِ نظر رکھتے ہوئے بیک اپ بنانے کی عادت اپنائیں۔ کم از کم بلاگ کا بیک اپ وقتاً فوقتاً ضرور بنائیں۔ میری عادت ہے کہ میں وقتاً فوقتاً بیک اپ بناتا رہتا ہوں اس کے علاوہ جب بھی کوئی نئی پوسٹ لکھتا ہوں تو پوسٹ شائع کرنے کے بعد ایک دفعہ بیک اپ ضرور بناتا ہوں۔←  مزید پڑھیے
اپریل 7, 2011
تبصرہ کریں

ورڈپریس بلاگ – پرما لنک کی ترتیبات (Permalink Settings)

بلاگ پر ہر پوسٹ، کیٹیگری اور ٹیگ وغیرہ کے یو آر ایل ورڈپریس خود بخود بناتا ہے۔ عام طور پر خودبخود بننے والے پوسٹ کے یوآرایل میں سب سے پہلے بلاگ کا ایڈریس پھر سوالیہ نشان، پھر p= لکھا ہوتا ہے اور پھر پوسٹ کا آئی ڈی ہوتا ہے۔ پوسٹ کا آئی ڈی ایک خاص ترتیب سے ورڈپریس خود بناتا ہے۔ کسی پوسٹ، کیٹیگری اور ٹیگ وغیرہ کا یوآر ایل بننے کا طریقہ ہم خود اپنی مرضی کا بھی بنا سکتے ہیں۔ چند ایک بنے بنائے یو آرایل کے طریقے ورڈپریس میں پہلے سے موجود ہوتے ہیں۔ ورڈ پریس کے بننے بنائے یوآر ایل کے طریقے منتخب کرنے یا خود اپنی مرضی کا طریقہ بنانے کے لئے Permalink کی ترتیب کی جاتی ہے۔ Permalink Settings کے لئے بلاگ کے ایڈمن پینل میں لاگ ان ہو کر بائیں سائیڈ بار میں Settings کی ذیلی فہرست میں سے Permalink کے لنک پر کلک کریں۔نیا صفحہ کھلے گا جیسا کہ تصویر میں نظر آ رہا ہے۔ تصویر میں ہر پرمالنک کے طریقے کو ایک نمبر دیا گیا ہے اور پھر اسی حساب سے اس کی وضاحت کی گئی ہے۔ ←  مزید پڑھیے
اپریل 6, 2011
تبصرہ کریں

ورڈپریس بلاگ – میڈیا کی ترتیبات (Media Settings)

کسی پوسٹ میں تصویر اور ویڈیو وغیرہ شامل کرنے اور فائل کس فولڈر میں اپلوڈ ہو کی ترتیب Media Settings سے کی جاتی ہے۔ Media Settings کے لئے بلاگ کے ایڈمن پینل میں لاگ ان ہو کر بائیں سائیڈ بار میں Settings کی ذیلی فہرست میں سے Media کے لنک پر کلک کریں۔نیا صفحہ کھلے گا جیسا کہ تصویر میں نظر آ رہا ہے۔ تصویر میں ہر سیٹنگ کو ایک نمبر دیا گیا ہے اور پھر اسی حساب سے اس کی وضاحت کی گئی ہے۔ 1:- Image sizes جب کسی پوسٹ میں تصویر شامل کرنے کے لئے تصویر اپلوڈ کرتے ہیں یا پھر Media Library میں سے تصویر منتخب کرتے ہیں تو جو نئی ونڈو سامنے آتی ہے اس میں Insert into Post کے بٹن کے ساتھ Thumbnail، Medium اور Large کے ریڈیو بٹن ہوتے ہیں اور ساتھ میں ہر ایک کا سائز (چوڑائی ضرب اونچائی) لکھا ہوتا ہے۔ وہ سائز یہیں سے ترتیب دیئے جاتے ہیں کہ کس کا سائز کیا رکھنا ہے۔ دراصل یہ سہولت کے لئے ہوتا ہے کہ بلاگ کے تھیم کے مطابق سائز درج کر دیا جائے اور جب بھی پوسٹ میں کوئی تصویر شامل کرنی ہو تو خود سے سائز درج نہ کرنا پڑیں بلکہ پہلے سے درج کردہ تین سائزوں میں سے کوئی ایک منتخب کر لیا جائے۔←  مزید پڑھیے
اپریل 5, 2011
تبصرہ کریں

ورڈپریس بلاگ – مباحثہ کی ترتیبات (Discussion Settings)

Discussion Settings بلاگ پر کمنٹ کی سیٹنگز کے متعلق ہے۔ یہاں ہی ترتیب دیا جاتا ہے کہ کون کون کمنٹ کر سکتا ہے اور کون نہیں۔ Discussion Settings کے لئے بلاگ کے ایڈمن پینل میں لاگ ان ہو کر بائیں سائیڈ بار میں Settings کی ذیلی فہرست میں سے Discussion کے لنک پر کلک کریں۔نیا صفحہ کھلے گا جیسا کہ تصویر میں نظر آ رہا ہے۔ تصویر میں ہر سیٹنگ کو ایک نمبر دیا گیا ہے اور پھر اسی حساب سے اس کی وضاحت کی گئی ہے۔ 1:- Default article settings Attempt to notify any blogs linked to from the article کی تفصیل یہ ہے کہ اگر آپ اپنی کسی تحریر میں کسی دوسرے بلاگ کا کوئی لنک دیتے ہیں اور یہاں یہ چیک باکس منتخب کیا ہو گا تو پھر تحریر کے شائع ہونے کے ساتھ ہی اس دوسرے بلاگ کو اطلاع مل جائے گی کہ آپ نے اپنی فلاں تحریر میں اس کے بلاگ کا لنک دیا ہے۔ ایسا اسی صورت میں ہو گا جب دوسرے بلاگ والے نے اطلاع موصول ہونے کی اجازت دے رکھی ہو گی۔←  مزید پڑھیے