پاک اردو انسٹالر
بسم اللہ الرحمن الرحیم
ونڈوز میں اردو پڑھنے اور لکھنے کی سہولت پہلے سے موجود ہوتی ہے۔ ونڈوز ایکس پی (XP) میں اردو بہتر انداز میں پڑھنے اور لکھنے کے لئے تین کام یعنی اردو ایکٹیو (Active)، اردو کی بورڈ لے آؤٹ اور اردو فونٹس انسٹال کرنے پڑتے ہیں جبکہ ونڈوز وسٹا (Vista) اور ونڈوز سیون (7) میں دو کام یعنی اردو کی بورڈ لے آؤٹ اور اردو فونٹس انسٹال کرنے پڑتے ہیں۔ یہ بالکل چھوٹے چھوٹے اور آسان مراحل ہوتے ہیں جو کہ ایک عام کمپیوٹر استعمال کرنے والا بھی نہایت آسانی سے کر سکتا ہے۔ ونڈوز ایکس پی میں اردو ایکٹیو کرنے کے لئے ونڈوز ایکس پی کی سی ڈی کی ضرورت پڑتی ہے۔ اردو کی انسٹالیشن کو مزید آسان بلکہ بہت ہی آسان بنانے کے لئے ”پاک اردو انسٹالر“ تیار کیا ہے۔
فائل سائز MB 14.51
”پاک اردو انسٹالر“ بغیر ونڈوز کی سی ڈی کے تینوں کام خودبخود کر دیتا ہے یعنی اردو ایکٹیو، اردو کی بورڈ لے آؤٹ اور اردو کے چند ضروری فونٹس انسٹال کر دیتا ہے۔ عام طور پر اردو ویب سائیٹس اور دیگر جگہوں پر استعمال ہونے والے اردو کے تین فونٹس ”پاک اردو انسٹالر“ میں شامل کیے گئے ہیں۔ جن میں خوبصورت فونٹ ”جمیل نوری نستعلیق“، کرلپ کا فونٹ ”اردو ویب نسخ“ اور بی بی سی اردو کا فونٹ”اردو نسخ ایشیاء ٹائیپ“ شامل ہیں۔
”پاک اردو انسٹالر“ انسٹال کرنے کے بعد آپ کے کمپیوٹر میں اردو کی مکمل سپورٹ شامل ہو جائے گی۔ جس سے کسی بھی جگہ اردو بہتر انداز میں پڑھنے کے ساتھ ساتھ بالکل آسانی سے اردو لکھی بھی جا سکتی ہے۔ کمپیوٹر پر کسی بھی جگہ جہاں دوسری کوئی زبان لکھی جاتی ہے وہاں پر اردو بھی لکھی جا سکتی ہے۔ حتیٰ کہ ای میل، چیٹ اور کسی فائل یا فولڈر کا نام وغیرہ بھی اردو میں لکھ سکتے ہیں۔ ”پاک اردو انسٹالر“ انسٹال ہونے اور کمپیوٹر ری سٹارٹ کرنے کے بعد Taskbar پر Language bar نظر آنا شروع ہو جاتی ہے۔ جیسا کہ نیچے والی تصاویر میں نظر آرہی ہے۔
”پاک اردو انسٹالر“ یہاں سے ڈاؤن لوڈ کریں
فائل سائز MB 14.51
جس سافٹ ویئر میں اردو لکھنی ہو وہاں پر بائیں طرف کا Alt+Shift دبائیں تو آپ کا کمپیوٹر اس سافٹ ویئر میں اردو موڈ میں ہو جائے گا یعنی جب بھی کوئی Key دبائیں گے تو اردو لکھی جائے گی۔ اسی طرح کسی سافٹ ویئر کا موڈ انگلش میں تبدیل کرنے کے لئے دوبارہ بائیں طرف کا Alt+Shift دبائیں۔ جس سے دوبارہ انگلش موڈ ہو جائے گا۔ اس کے علاوہ لینگوئج بار پر کلک کر کے بھی موڈ تبدیل کیا جا سکتا ہے۔ اگر کسی سافٹ ویئر میں دیکھنا ہو کہ کمپیوٹر اس سافٹ ویئر میں کس موڈ پر ہے تو ٹاسک بار پر موجود لینگوئج بار دیکھیں۔ اگر لینگوئج بار میں ”UR“ لکھا ہو تو اس کا مطلب ہے کہ اردو موڈ پر ہے اور اسی طرح اگر ”EN“ لکھا ہو تو انگلش موڈ پر ہے۔
یاد رہے ایک وقت میں دو یا زیادہ زبانیں بھی شامل کی جا سکتی ہیں۔ دو سے زیادہ زبانیں ہونے کی صورت میں جب بائیں طرف کا Alt+Shift دبائیں گے تو موڈ ایک زبان سے دوسری اور پھر دبانے سے دوسری سے تیسری اور اسی طرح موڈ آخری زبان تک جائے گا اور پھر دبانے سے واپس پہلی پر آجائے گا۔
ایسا انسٹالر بنانا میری کافی پرانی خواہش تھی جو کہ وقت کے ساتھ ساتھ دم توڑ چکی تھی۔ کچھ دن پہلے ابو شامل صاحب کی تحریر نے اس کام کو کرنے کی تحریک دی اور اللہ کے فضل سے میں ”پاک اردو انسٹالر“ بنانے میں کامیاب ہو گیا۔ پاک اردو انسٹالر بنانے کی کامیابی پر سب سے پہلے اللہ تعالیٰ اور پھر اردو محفل، نبیل نقوی صاحب اور ابو شامل صاحب کا شکر گزار ہوں کیونکہ یہ کام صرف اور صرف انہیں کے تعاون اور حوصلہ افزائی ممکن ہو سکا۔
اپڈیٹ نمبر 1 (18 جون 2011ء) :- اب ونڈوز کے تینوں ورژن یعنی ایکس پی، وسٹا اور سیون کے لئے ایک ہی ”پاک اردو انسٹالر“ کام کرے گا۔ یعنی اب ہر ونڈوز کے لئے علیحدہ علیحدہ انسٹالر کی بجائے ایک ہی انسٹالر ڈاؤن لوڈ کریں اور پھر جس ونڈوز پر چاہیں انسٹال کریں۔ مزید تفصیل یہاں دیکھ سکتے ہیں۔
اپڈیٹ نمبر 2 (29 جون 2011ء) :- 64Bit ونڈوز پر اردو انسٹال کرنے کی سہولت بھی ”پاک اردو انسٹالر“ میں شامل کر دی گئی ہے۔ یعنی اب چاہے ونڈوز ایکس پی، وسٹا یا سیون 32Bit ہو یا 64Bit سب کے لئے ایک ہی ”پاک اردو انسٹالر“ کام کرے گا۔
77 تبصرے برائے تحریر ”پاک اردو انسٹالر“
تبصرہ تحریر کریں
« پچھلی تحریر بلاگ اور ویب سائیٹ کی پالیسی































شیئر کریں
ای میل
فیس بک
ٹویٹر
گوگل بز
ٹیکنوراٹی
ڈگ
ڈیلیشیئس





![Validate my RSS feed [Valid RSS]](http://www.mbilalm.com/blog/wp-content/themes/paksign/images/valid-rss-rogers.png)






ایک مشورہ پیش خدمت ہے اور وہ یہ کہ اگر آپ یہ اپڈیٹ 1 ختم کریں اور اسی پیج پر سے وہ تینوں ونڈوز کے الگ لنک بھی ختم کریں ۔اور اسکی جگہ صرف اپڈیٹ 1 کا لنک دیں نیز اپڈیٹ 1 سے اعتراجات ختم کردیں کہ بے جا طوالت کا سبب ہے ۔معترض جإے بھاڑ میں۔
نیز آپ یہ کریں کہ جو کی بورڈ لے آوٹ دیے ہیں اس کو بھی ادھر ہی اسی پیج پر پوسٹ کرلیں۔
نتیجہ اسکا یہ ہوگا کہ اگر ہم کسی نوارد کو آپکا لنک بھیج دیں تو تمام معلومات اسی پیج پر ہونگی ۔اسکو اپڈیٹ شدہ پیج کی طرف جانا نہیں پڑے گا۔اسی طرح وہ اسانی سے ایک ہی پیج پر بات کو سمجھ کر اسانی سے مدد حاصل کر سکے گا۔
یہ ایک مشورہ ہے۔باقی آپ جیسے مناسب سمجھیں۔شکریہ
یعنی اپڈیٹ 1 کے مشترکہ انسٹالر والا لنک دیں۔
السلام علیکم۔ دوستوں نے اتنا کچھ آپ کی اس گراں قدر محنت اور دوستوں کی آسانی کے لیے لکھ دیا ہے کہ میرے لکھنے کے لیے کچھ چھوڑا ہی نہیں ہے جتنا کچھ اوپر تحریر کیا گیا ہے سب کچھ میر ی طرف سے بھی سمجھیں واقعی بہت اچھا کام کیا ہے آپ نے،ابو شامل صاحب اور نبیل نقوی صاحب کا میں بھی شکر گزار ہوں کی انھوں نے ہیرے کو تراشنے میں تعاون کیا اور اس ہیرے (محمدبلال) کی روشنی سے ہم لوگوں نے اپنی اپنی اردو سے مطلعق مشکلات میں آسانی کر لی۔ :flower: :gift: :heart: :rainbow:
جناب من
سلام مسنون
امید ہے بعافیت ہوں گے ۔
پہلے پہل تو آپ کی بڑی مہربانی کہ آپ کی وجہ سے میں اپنے بلاگ کو اردو سانچے میں ڈھال سکا ۔
دوسری بات کہ میں ونڈو سیون استعمال کر رہا ہوں ۔میں نے ونڈو سیون والا پاک انسٹالر ڈاؤن لوڈ کر کے انسٹال کیا تو پہلے میں فیس بک پہ ٹھیک اردو لکھ اور پڑھ سکتا تھا ۔
پر اب فیس بک پہ اردو کا حال ہماری سڑکوں کا سا ہو چلا ہے ۔
برادرم
اس کا کیا حل ہو ؟؟؟
جناب بلاگ اسپاٹ کے لیے اردو سانچے کم ہیں ۔جب کہ ورڈ پریس کے لیے اردو سانچے معیاری ، جازب نظر اور کثیر بھی ہیں ۔
ورڈ پریس کے سانچے کو اگر بلاگ اسپاٹ کے لیے استعمال کرنا ہوتا کیا کر نا ہوگا ۔؟؟؟؟
براہ کرم رہنمائی فرمائیے گا۔
والسلام
فرخ صدیقی ۔کراچی
م بلال م کے تبصرہ کا جواب
جناب تو پھر آپ مجھے Inpage 3 Professional 3.11 ای- میال کر دیں۔
جناب ایک اور بات یہ ہے کہ آپ کا Pak Urdu Installer، ونڈوز 32bitپر تو کام کرتا ہے۔ مگر Windows 7 Ultimate 64bit پر کام نہیں کرتا۔
جناب اسکا حل پیش کریں۔
نویدخان کے تبصرہ کا جواب
بھائی جان!!!
آپ بلال بھائی کو پریشان نہ کریں ۔وہ کافی قابل قدر کام کررہے ہیں ۔ان کا ٹائم قیمتی ہے۔
یہ رہا آپ کے لیے نئے ان پیج 3 کا فل ورکنگ لنک بمع کثیر تعداد میں خوبصورت اردو /عربی فونٹس اور کی بورڈز۔
دعا گو
فرخ صدیقی
http://www.ziddu.com/download/14785569/InpagePro3.06…SINP.rar.html
وعلیکم السلام
سب سے پہلے تو پسند کرنے کا بہت شکریہ۔
محترم آپ کی اطلاع پر میں نے کئی ایک سسٹم پر دوبارہ پاک اردو انسٹالر کو چیک کیا ہے لیکن کسی جگہ مجھے ایسا کوئی مسئلہ نظر نہیں آیا۔ اگر ممکن ہے تو یہ بتائیں کہ جس کمپیوٹر پر مسئلہ آ رہا ہے وہاں پر ونڈوز کونسی ہے اور کیا آپ نے پاک اردو انسٹالر انسٹال کرنے کے بعد کمپیوٹر کو ری سٹارٹ کیا تھا؟ اس کے علاوہ بگڑے ہوئے فونٹ کا اگر سکرین شاٹ دیکھا دیں تو بڑی مہربانی ہو گی تاکہ اس مسئلہ کو ختم کیا جا سکے۔
وعلیکم السلام
محترم یہ بتائیں کہ فیس بک پر اردو پڑھنے میں مشکل آ رہی ہے یا پھر لکھنے میں یا پھر دونوں میں؟ اگر آپ فیس بک پر جہاں اردو پڑھنے میں مشکل ہو رہی ہے اس کا سکرین شاٹ دیکھا دیں تو میرے لئے اس مسئلہ کو سمجھنے میں کافی آسانی ہو گی۔
دوسری بات:- ورڈپریس کا سانچہ اور بلاگ اسپاٹ کا سانچہ دونوں مختلف چیزیں ہیں اور مختلف طریقے سے بنتے ہیں۔ فی الحال میرے علم میں ایسی کوئی بات نہیں جس سے ورڈپریس کے سانچے کو بلاگ اسپاٹ پر استعمال کیا جا سکے۔
محترم آپ کی نشان دہی پر ونڈوز 64Bit پر اردو انسٹال کرنے کی سہولت بھی پاک اردو انسٹالر میں شامل کر دی گئی ہے۔ آپ نیا ورژن ڈاؤن لوڈ کر لیں۔ اس سے 64Bit پر بھی اردو انسٹال ہو جائے گی۔ اگر کوئی مسئلہ ہو تو ضرور اطلاع کریں تاکہ اسے ٹھیک کیا جا سکے۔ شکریہ
آپ کے مشورے کے مطابق اس صفحہ کو تصویری اردو اور انگریزی دونوں صورتوں میں بنا دیا ہے۔ جن کے لنک درج ذیل ہیں۔
تصویری اردو میں http://www.mbilalm.com/urdu-installer.php
انگریزی میں http://www.mbilalm.com/pak-urdu-installer.php
درویش خُراسانی کے تبصرہ کا جواب
درویش خُراسانی کے تبصرہ کا جواب
وعلیکم السلام
محترم میری یہ کاوش پسند کرنے اور اتنے اچھے الفاظ میں تبصرہ کرنے کا بہت بہت شکریہ۔ باقی آپ کا مشورہ واقعی بہترین ہیں اس لئے پہلی فرصت میں اس پر عمل کرنے کی کوشش کرتا ہوں۔
اللہ تعالیٰ آپ کو بے شمار خوشیاں دے۔۔۔آمین
محمد عالمگیر کے تبصرہ کا جواب
وعلیکم السلام
میرا یہ کام پسند کرنے کا بہت بہت شکریہ۔
اللہ تعالیٰ آپ کو بے شمار خوشیاں دے۔۔۔آمین
نویدخان کے تبصرہ کا جواب
محترم میرے پاس آپ کا مطلوبہ انپیج نہیں ہے۔ ویسے فرخ صدیقی بھائی نے ایک انپیج کا لنک دیا ہے اگر اس سے کام چل سکے تو ٹھیک نہیں تو کم از کم میں اس معاملے پر آپ کی کوئی مدد نہیں کر سکتا۔
فرخ صدیقی کے تبصرہ کا جواب
آپ کا بہت شکریہ کہ آپ نے میری مشکل آسان کر دی ورنہ میں سوچ رہا تھا کہ اب نوید خان بھائی کو ان کا مطلوبہ انپیج کہاں سے فراہم کروں۔
بہت ہی عمدہ تخلیق ہے ۔ اس پیکج سے ان لوگوں کے لیے بہت آسانی ہو گئی ہے جو کمپیوٹر پر اردو چلانا چاہتے ہیں مگر اس سے متعلقہ طریقہ کار کا انہیں علم نہیں ہے۔
اللہ پاک آپ کو اس کا اجر عظیم عطا فرمائے۔ آمین۔
پِنگ بیک :- اردوویب بلاگ » Blog Archive » لینکس اردو انسٹالر
بلال بھائی،
اس گراں قدر کاوش پر آپ کی جتنی بھی تعریف کی جائے۔ کم ہے۔
اللہ آپ کی توفیقات میں اضافہ فرمائے۔ آمین۔
بلال بھائی بہت اچھا کام کیا ہے آپ نے اور اللہ تعالیٰ آپ کو اس کام کا اجر دے۔ آمین
السلام علیکم آپ کی نئی کاوش اتنی اچھی اور اتنی زیادہ لوگوں کی ضرورت ہے کہ ہر کوئی آپ کو شکریہ کہنا چاہتا ہے۔آپ سے یہ معلوم کرنا ہے کہ اگر کوئی شخص جس کو یہ معلوم نہیں کہ وہ اپنے کمپیوٹر پر اردو کیسے لکھے تو ہم ویسے تو اس ویب سائٹ کا ایڈرس اس کو دے دیتے ہیں کہ اس جگہ پر جاو اور اس نئی کاوش سے فائدہ اٹھاو ۔ کیا ایسا بھی کوئی طریقہ ہےکہ بندہ ڈائیریکٹ اس سوفٹ وئیر کو ڈاون لوڈ کر کے انسٹال کر لے یہ اس جگہ پر آ کر ہی وہ اس سے فائدہ اٹھا سکتا ہے؟
پِنگ بیک :- م بلال م کی بیاض » » پاک اردو انسٹالر کے بینر
اشتیاق علی کے تبصرہ کا جواب
علی عامر کے تبصرہ کا جواب
وسیم علی کے تبصرہ کا جواب
آپ سب کا حوصلہ افزائی کرنے اور میرے لئے نیک خواہشات کا بہت بہت شکریہ۔
اللہ تعالیٰ آپ سب کو بے شمار خوشیاں دے۔۔۔آمین
وعلیکم السلام
سب سے پہلے تو حوصلہ افزائی کرنے کا بہت بہت شکریہ۔
محترم ڈاؤن لوڈ کا لنک اوپر دیا ہے ایک مرتبہ یہاں دوبارہ لکھ دیتا ہوں۔
http://www.mbilalm.com/download/pak-urdu-installer.php
یہ پاک اردو انسٹالر کو ڈاؤن لوڈ کرنے کا مستقل لنک ہے یعنی جیسے ہی پاک اردو انسٹالر میں کوئی اپڈیٹ ہو گی تو اس لنک پر تازہ ترین ورژن ہی دستیاب ہو گا۔ باقی جو ادھر ادھر کے لنک لوگوں نے پھیلا دیئے ہیں ان میں زیادہ پر پرانا ورژن ہے اور کچھ لنک کام نہیں کر رہے اس لئے بہتر ہے کہ مندرجہ بالا لنک ہی دیا جائے تاکہ تازہ ترین معلومات اور آسان طریقہ سے لوگوں تک پہنچے۔
عرض ہے کہ “پاک اردو انسٹالر یہاں سے ڈاؤن لوڈ کریں” کا لنک صفحے پر سب سے اوپر ہونا چاہیے، نئے بندوں کو آسانی ہوگی۔
عامر شہزاد بھائی آپ نے ہمیشہ کی طرح اچھا مشورہ دیا ہے۔ ڈاؤن لوڈ لنک کو اوپر اور نمایا جگہ پر بھی لگا دیا ہے۔
جناب تھوڑی سی تکلیف اور کریں۔ یہ تبدیلی اس مین صفحے پر بھی کر دیں۔ http://www.mbilalm.com/urdu-installer.php
محترم آپ کے حکم کے مطابق ادھر بھی تبدیلی کر دی ہے۔ اور کوئی حکم جناب؟
:flower: السلام علیکم۔ آپ سے معلوم یہ کرنا ہےکہ اردو انسٹالر کو جب سعودی عرب میں انسٹال کیا گیا تو وہاں انگلش اور عربی تو الٹ شیفٹ کرکے آ رہی ہے مگر اردو نہیں آ رہی ہے اس کے لیے کون سی کی استعمال کی جائے گی۔ یا کیا کرنا ہوگا؟ مہربانی فرما کی جلدی جواب تحریر فرما دیں
وعلیکم السلام
محترم سب سے پہلے تو جب بھی کوئی سوال کریں تو ساتھ ونڈوز کا ضرور بتایا کریں کیونکہ مختلف ونڈوز میں مسئلہ مختلف طریقے سے حل ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ مسئلہ تھوڑی تفصیل سے بتایا کریں۔ خیر پہلے تو ونڈوز کا بتائیں اس کے علاوہ یہ بتائیں کہ عربی پاک اردو انسٹالر انسٹال کرنے سے پہلے موجود تھی یا بعد میں عربی کا اضافہ کیا گیا ہے۔ مزید یہ کہ کیا تینوں زبانیں یعنی انگریزی، عربی اور اردو لینگوئج بار میں آ رہی ہیں یا نہیں؟
دو سے زیادہ زبانیں ہونے کی صورت میں جب بائیں طرف کا Alt+Shift دبائیں گے تو موڈ ایک زبان سے دوسری اور پھر دبانے سے دوسری سے تیسری اور اسی طرح موڈ آخری زبان تک جائے گا اور پھر دبانے سے واپس پہلی پر آجائے گا۔
السلام علیکم۔ جواب کا بہت بہت شکریہ۔ پٹرھا تھاکہ ونڈوز کوئی سی بھی ہو یہ انسٹالر سارے معملات خود دیکھ لے گا اس لیے ان تعمام اشیاٰ کا زکر ہیں کیا گیا تھا۔
ایکس پی سروس پیک تھری
پہلے سے انگلش اور عربی انسٹال تھیں۔
آخری مرتبہ اردوانسٹالر سی نیٹ سے ڈاون لوڈ کرکے انسٹال کیا گیا۔
:love:
آپ نے واقعی کمال کردکھایا ہے، آپ کو یاد رکھنے کے لیے اور خدمات کم نہیں تھیں کہ ایک اور۔۔۔ میں دعا کرتا ہوں کہ آپ بے شمار ایسے احسانات کیے جائیں۔
:think: اچھا
بلا ل، اسلام علیکم
امید ہے کہ آپ عافیت سے ہونگے، بہت عرصہ سے آپ کے اس انسٹالر کے ذریعے اپنے کمپوٹر کو اردو دان بنا چکا ہوں،
میں اسے بطور ایک مستند اور معیاری پروگرام کے دیکھتا ہوں۔ ضروری ہے کہ اس سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھایا جائے۔ اس مقصد کے حصول کےلئے لازم ہوگا کہ یہ زیادہ سے زیادہ بندوں تک پہنچے۔
میرے خیال میں اگر آپ مناسب سمجھیں تو اس پیج کے لنک کا ایک بٹن بنا دیں، جس کو میرے جیسے مبتدی لوگ جو صرف لکھنا ہی جانتے ہیں اپنے بلاگ پر لگا دیں اسطرح کہ قاریئن میں سے کوئی اگر اردو سپورٹ انسٹال کرنا چاہے تو وہیں سے کلک کرکے انسٹالر کے صفحہ تک پہنچ جائے۔
میں نے صرف اپنا خیال ظاہر کیا ہے۔ اس بارے میں مذید کوئی فیصلہ کرنا یا اسے عملی جامع پہنانا آپ کی صوابدید پر ہے۔
جزاک اللہ الخیر
مخلص
وعلیکم السلام
محترم اس کام کے لئے پاک اردو انسٹالر کے کچھ بینرز بنائے تھے، تاکہ جو دوست اس انسٹالر کی تشہیر میں حصہ لینا چاہیں وہ اپنے بلاگ/ویب سائیٹ پر اس کا بینر آسانی سے لگا لیں۔ بینرز کی تفصیل آپ درج ذیل لنک پر دیکھ سکتے ہیں۔
http://www.mbilalm.com/blog/banners-of-pak-urdu-installer/
سلام!
آپ کا تہہ دل سے شکریہ کہ آپ نے اردو لکھنے اور بولنے والوںکی ایک بہت بڑی مشکل آسان کر دی۔ میرا آپ سے ایک سوال ہے۔ میری والدہ جو کہ پروفیسر ہیں ان کی ایک کتاب زیرِ تکمیل ہے۔ وہ ساری کتاب انپیج میں لکھی گئی ہے جو سب کو معلوم ہے ایک انتہائی نا اہل پروگرام ہے بالکل ہمارے حکمرانوں کی طرح۔ آپ سے گزارش ہے کہ مجھے کوئی اےسا طریقہ بتائیںجس سے میںاس پروگرام میںلکھی گئی کتاب کو کسی دوسرے قابلِاعتماد پروگرام مثلا مائکروسافٹورڈ میں لے آئوں۔ اگر ایسا ممکن نہیںتو براہِکرم کوئی ایسا طریقہ بتائیں جس سے کتاب کی تکمیل میںآسانی ہو۔ شکریہ۔
اللہ حافظ
وعلیکم السلام
محترم اس کام کے لئے کئی ایک انپیج ٹو یونیکوڈ کنورٹر موجود ہیں۔ درج ذیل لنک سے آپ ”پاک انپیج ٹو یونیکوڈ کنورٹر“ کی معلومات اور ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔
http://www.urduweb.org/mehfil/showthread.php?26252
پلیز بلال صاحب سینڈ دی ان پیج 3.06کا لنک ٹھیک کام نہیں کر رہا ہے
http://www.ziddu.com/download/14785569/InpagePro3.06…SINP.rar.html
جو ٹھیک لنک ہے پلیز ای میل پر سینڈ کر دیں شکریہ
بلال بھائی گڈ بائی
شہزاد حسین
محترم میں پہلے بھی اوپر عرض کر چکا ہوں کہ میرے پاس آپ کا مطلوبہ انپیج نہیں ہے۔ ویسے فرخ صدیقی بھائی نے ایک انپیج کا لنک دیا ہے اگر اس سے کام چل سکے تو ٹھیک نہیں تو کم از کم میں اس معاملے پر آپ کی کوئی مدد نہیں کر سکتا۔
جزاک اللہ۔۔۔ خدا آپکو اجر عطا فرمائے۔ اردو انسٹالر بنا کر آپ نے بہت بڑا کام سر انجام دیا ہے۔جتنی تعریف کی جائے کم ہے۔ اللہ آپکو اردو پر مزید کام کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔
میری یہ کاوش پسند کرنے کا بہت بہت شکریہ۔
اللہ تعالیٰ آپ کو بے شمار خوشیاں دے۔۔۔آمین
Dear Brother,
Your software is very useful . I would like to use this with my I Pad , I would be thankful for your support.
Regards,
Zia
محترم ”پاک اردو انسٹالر“ ونڈوز کے لئے بنایا گیا ہے۔ اس لئے یہ آئی پیڈ پر نہیں چل سکتا۔ فی الحال میرا آئی پیڈ کے بارے میں کوئی تجربہ نہیں اس لئے میں کچھ نہیں بتا سکتا۔ ویسے اگر آپ اردو محفل فورم پر اپنا یہ سوال کریں تو کئی دوست آپ کی بہتر راہنمائی کر دیں گے۔
السلام علیکم!
قابلِ احترام م بلال م صاحب۔ آپ نے جس نے قدر محنت سے پاک اردو کی بورڈ تیار کیا ہے صحیح معنوں میں اسے خراج تحسین پیش کرنے کے لیے میرے پاس الفاظ نہیں۔ آپ نے یہ کام کسی ذاتی مفاد کے لیے نہیں بلکہ صرف انٹرنیٹ پر اردو صارفین کی آسانی کے لیے کیا۔آپ کی اس کاوش کی بدولت بہت سارے اردو صارفین جو کہ ونڈوز ایکس پی میں اردو انسٹال کرنے اور اسے فعال کرنے کے سلسلہ میں ہمیشہ پریشان رہتے ہیں ان سب کو اس پریشانی سے چھٹکارہ حاصل ہوگیا ہوگا۔ میں بھی ایک آئی ٹی فارم کا ادنیٰ سا رکن ہوں اور آئی ٹی کی تعلیم کو اردو زبان میں فروغ دینا میری انٹرنیٹ پر اوَلین ترجیح ہے۔ آپ (میرے داخل کیے گئے ویب سائٹ/بلاگ کے لنک پر کلک کرکے) دیکھ سکتے ہیں۔ انشاءاللہ تعالیٰ جس آئی ٹی فارم پر میں کام کرتا ہوں وہاں پر آپ کا بنایا ہوا سافٹ ویئر بھی شیئر کروں گا اور بلاگ کا لنک بھی پوسٹ کروں گا۔اللہ تعالیٰ آپ اور آپ کے حلقہ احباب کو اپنی رحمتوں کے سائے تلے ہمیشہ خوش رکھے اور اس نیکی کو آپ کی اور اس نیک کام میں آپ کا ساتھ دینے والوں کی مغفرت کا ذریعہ بنادے۔۔ آمین
السلام علیکم!
بلال بھائی آپ کا شکریہ۔
http://www.siratulhuda.com/forums/showthread.php/4572
اسلام و علیکم
امید ہے اپ خیریت سے ہونگے میرا مسئلہ یہ ہے کہ میں ایچ ٹی ایم ایل میں یا دوسرے بروگرام میں اردو لکھتا ہوں تو اردو ٹھوٹی بوٹی سی ہوتی ہے کیا وجہ ہے
وعلیکم السلام
محترم آپ کس پروگرام میں اردو لکھتے ہیں تو وہ ٹوٹ رہی ہے؟ پروگرام کا نام بتائیں تو تب ہی میں مزید تفصیل بتا سکتا ہوں۔ اس کے علاوہ ایچ ٹی ایم ایل لکھنے کے لئے کس ٹیکسٹ ایڈیٹر کا استعمال کر رہے ہیں؟
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
اللہ تعالی آپ کو اور اس کار خیر میں شریک تمام ہی محبان اردو جزائے خیر دے۔
دل کی گہرائیوں سے آپ لوگوں کا ممنوں ہوں۔
میری ایک گذارش تھی کہ اگر آپ لوگ نوکیا ودیگر اسمارٹ فون کے لئے بھی ایک آسان سا کی بورڈ تیار کرتے تو اردو کی ایک اور بڑی خدمت ہوجاتی۔
اللہ آپ حضرات کے لئے آسانی فرمائے ۔ آمین
والسلام
بلال بھائی، اگر لینکس اردو انسٹالر کا بھی ربط اپنی بلاگ پر کسی جگہ دے دیتے تو اچھا تھا
!