محفوظات برائے ”اردو کمپیوٹنگ“ زمرہ
جون 11, 2015 - ایم بلال ایم
11 تبصر ے

انٹرنیٹ پر تخلیقی مواد کی حفاظت اور چوروں کے خلاف کاروائی

Protect Copyrights and Stop Copyright Infringement on Internet کسی بھی تخلیقی مواد مثلاً تحریر یا تصویر کے تخلیق ہونے کے ساتھ ہی اس پر کاپی رائیٹ خود بخود لاگو ہو جاتا ہے اور کسی رجسٹریشن کی ضرورت نہیں ہوتی۔ کسی کا تخلیقی مواد بغیر اجازت استعمال کرنا کاپی رائٹ کی خلاف ورزی اور اخلاقی جرم ہے۔ ہمارے ملک میں یہ جرم زوروشور سے ہو رہا ہے۔ انٹرنیٹ پر مواد چور پریشانی کا باعث بنے ہوئے ہیں۔ ایسے ہٹ دھرم چوروں کا بہتر علاج یہی ہے کہ ان کی ویب سائیٹس، بلاگز اور اکاؤنٹس وغیرہ ہمیشہ کے لئے بند کروا دیں۔ جس کا طریقہ یہ←  مزید پڑھیے
اکتوبر 30, 2013 - ایم بلال ایم
9 تبصر ے

نستعلیق اردو فانٹ میں فیس بک، گوگل اور دیگر ویب سائیٹس

Facebook and other Websites in Urdu Nastaleeq Font گوگل، فیس بک، ٹویٹر، وکی پیڈیا اور ان جیسی دیگر ویب سائیٹس پر اب اردو کافی زیادہ لکھی اور پڑھی جا رہی ہے۔ اکثر احباب اس کوشش میں ہوتے ہیں کہ یہ کسی طرح نستعلیق فانٹ میں نظر آئے۔ موزیلا فائر فاکس اور گوگل کروم براؤزر میں ویب سائیٹ پر موجود اردو نستعلیق میں دیکھی جا سکتی ہے۔ مختلف ویب سائیٹس پر موجود اردو کو بہتر فانٹ یعنی خوبصورت نستعلیق میں دیکھنے کے لئے پاک اردو انسٹالر ساتھ ساتھ سٹائلش پلگ ان اور اس کا سکرپٹ استعمال کریں←  مزید پڑھیے
اگست 12, 2013 - ایم بلال ایم
17 تبصر ے

اردو کے نام پر یاروں کو روتی پھتو

Urdu Alphabet Random جیسے پھتو بھائیوں کے نام پر یاروں کو روتی ہے بالکل ایسے ہی احساس کمتری کے مارے کئی لوگوں نے رونا انگریزی کا ڈالنا ہوتا ہے لیکن بہانے بہانے سے نام علاقائی زبانوں یا اردو کا لیتے ہیں۔ ایک پھتو کہتی ہے کہ اردو کا رسم الخط رومن کر دیا جائے تو شرح خواندگی سو فیصد ہو جائے گی اور ملک ترقی کرے گا۔ واہ جی واہ۔ کیا عجیب منطق ہے۔ لگتا ہے پھتو کو زبان، خواندگی اور ترقی کی ذرا بھی سمجھ نہیں۔ کوئی تو اسے سمجھائے کہ رسم الخط تبدیل کرنے سے بات نہیں بنے گی، بات تو تب بنے گی جب پھتو←  مزید پڑھیے
جون 22, 2013 - ایم بلال ایم
25 تبصر ے

فوٹو شاپ اور کورل ڈرا میں اردو

Urdu in Photoshop and Corel Draw رنگ برنگی تصویروں پر مختلف خوبصورت انداز میں اردو لکھنے کے لئے کئی ایک سافٹ ویئر موجود ہیں لیکن اس وقت مشہور اڈوب فوٹوشاپ اور کورل ڈرا ہیں۔ ابھی انہیں سافٹ ویئرز میں اردو لکھنے کے متعلق دیکھتے ہیں۔ پہلے ڈائریکٹ ان سافٹ ویئرز میں اردو نہیں لکھی جاتی تھی لیکن اب ایسا نہیں۔ اب تو رنگارنگ اردو فانٹس کے ساتھ خوبصورت انداز میں اردو لکھی جا سکتی ہے۔←  مزید پڑھیے
جون 15, 2013 - ایم بلال ایم
26 تبصر ے

پاک اردو انسٹالر کے دو سال

Pak Urdu Installer دو سال قبل آج ہی کے دن پاک اردو انسٹالر ریلیز ہوا۔ کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ پاک اردو انسٹالر اردو کی ترقی میں اتنا اہم کردار ادا کرے گا۔ اس نے اتنی شہرت حاصل کی کہ گوگل تلاش میں پاک اردو انسٹالر کا مشورہ دیتا۔ یہاں ابوشامل، عامر شہزاد، محمد اسد، یاسر عمران، بلال خان، عمربنگش اور شیراز علی کے علاوہ فیس بک کے پیج اشفاق احمد، ڈنگہ لیکس اور اپنی زبان اردو کا ذکر کرنے کے ساتھ ساتھ تمام اردو بلاگرز کا شکریہ ادا کرنا چاہوں گا۔ مزید اعدادوشمار، کارکردگی اور تشہیری مہم کی باتیں تحریر میں موجود ہیں۔←  مزید پڑھیے