محفوظات برائے ”اردو بلاگنگ“ زمرہ     ( صفحہ نمبر 18 )
مارچ 7, 2011
19 تبصر ے

بلاگ کیا ہے؟

لفظ ”بلاگ(Blog)“ ویب لاگ(Web Log) سے بنا ہے۔ بلاگ ایک قسم کی ذاتی ڈائری ہی ہے جو آپ انٹرنیٹ پر لکھتے ہیں۔ ذاتی ڈائری اور بلاگ میں ایک فرق یہ ہے کہ ذاتی ڈائری آپ تک یاچند ایک لوگوں تک محدود ہوتی ہے جبکہ بلاگ پوری دنیا کے سامنے کھلی کتاب کی مانند ہوتا ہے۔ جہاں آپ اپنی سوچ اور شوق کے مطابق اپنے خیالات، تجربات اور معلومات لکھتے ہیں اور قارئین سے تبادلہ خیال کرتےہیں۔ آپ یوں بھی کہہ سکتے ہیں کہ بلاگ آپ کی شخصیت کی عکاسی کرتا ہے۔ جیسے آپ ہوں گے ویسا ہی آپ کا بلاگ ہو گا۔ اس کے علاوہ جیسے آپ ذاتی ڈائری میں شاعری اور اچھی باتیں لکھتے ہیں اسی طرح بلاگ پر بھی آپ شاعری، اچھی باتیں ، تصاویر اور ویڈیوز شیئرکرسکتےہیں۔ ←  مزید پڑھیے
نومبر 3, 2010
44 تبصر ے

ورڈ پریس اردو تھیم

مجھے نہیں لگتا کہ اردو کے موجودہ تھیمز کے مقابلے میں میرا تھیم کوئی اہمیت رکھتا ہے، لیکن پھر بھی کئی بار دوستوں نے اس تھیم کی خواہش کی تو میں نے انہیں ارسال کر دیا۔ مزید جب بھی وقت ملتا تو تھیم میں تبدیلیاں کرتا رہتا اور جب نئی ڈومین پر منتقل ہوا تو تھیم کا رنگ تبدیل کر کے موجودہ یعنی نیلا کر دیا اور ساتھ میں ایک اور تھیم بنایا جس کو سبز رنگ دیا۔ اب جو بھی دوست تھیم کی فرمائش کرتا ہے تو میں اسے سبز تھیم دیتا ہوں۔ سبز اور نیلے تھیم میں کوئی خاص فرق نہیں سوائے رنگ کے۔ کچھ دن پہلے تھوڑا سا وقت ملا تو اسی تھیم کو مزید دو رنگوں میں تیار کیا اور کچھ چیزوں کا اضافہ کرنے کے ساتھ ساتھ سبز اردو تھیم کو بھی تھوڑا سا اپڈیٹ کیا۔

ان تینوں میں سے جو تھیم بہتر لگے استعمال کرو بلکہ خود سے تبدیلیاں کر کے اپنی مرضی کا بناؤ بس میری ایک چھوٹی سی گذارش ہے کہ اگر ہو سکے تو نیلا تھیم جو ابھی میرے بلاگ پر چل رہا ہے اسے میرے بلاگ کے لئے ہی رہنے دو۔

آپ کی آسانی کے لئے میں نے یہ تھیم بنائے ہیں مگر میرا مشورہ یہ ہے کہ کوئی بھی مناسب سا تھیم استعمال کرو اور زیادہ توجہ اپنی تحریر پر دو کیونکہ اگر تحریر جاندار ہو گی تو چاہے کوئی بھی تھیم ہو وہ صرف چلے گی نہیں بلکہ دوڑے گی۔ اپڈیٹ 9 جنوری 2011 :- یہ تینوں تھیم اپڈیٹ کر دیئے ہیں۔ دو تبدیلیاں کی ہیں۔ ایک تو دونوں سائیڈ بارز کو تھوڑا چھوٹا کر دیا ہے اور دوسرا ”محفوظات“ کے لئے ڈراپ ڈاؤن مینیو کی سہولت بھی دے دی ہے۔←  مزید پڑھیے
جولائی 4, 2010
23 تبصر ے

کھلا محبت نامہ آپ کے نام

ایک زمانہ تھا جب لوگ صنم کو خط لکھتے اور جب خط مکمل لکھ لیتے تو دوبارہ پڑھتے تاکہ اگر کوئی غلطی ہوئی ہو تو درست کر لی جائے۔ لیکن اکثر یہی محسوس کرتے کہ یہ الفاظ اظہار محبت کے لئے بہتر نہیں۔ پھر کیا ہوتا، خط کو پھاڑ دیتے اور نیا خط لکھنے بیٹھ جاتے۔ یہی عمل کئی بار دہرایا جاتا اور جب دل اکتا جاتا تو سوچتے کہ سیدھی سیدھی بات لکھتے ہیں۔ اگر صنم کو پیار پر یقین آنا ہوا تو آ جائے گا، نہیں تو نہیں۔ آج میرے ساتھ بھی کچھ ایسا ہی ہوا۔←  مزید پڑھیے
اگست 8, 2009
50 تبصر ے