کمپیوٹر اور انٹرنیٹ پر اردو پڑھنے، لکھنے اور اس بارے میں مکمل رہنمائی کے لئے صرف ایک ہی چیز چاہئے اور وہ ہے پاک اردو انسٹالر۔ جب عام صارفین اردو لکھنے کی طرف آئیں گے تو اس کا سب سے زیادہ فائدہ بھی اردو ویب سائیٹ اور بلاگ وغیرہ کو ہو گا۔ وہ اس طرح کہ← مزید پڑھیے
سب سے پہلے عرض ہے کہ کمپیوٹر اور انٹرنیٹ پر اردو لکھنا آسان ہی نہیں بلکہ نہایت ہی آسان ہے۔ میرے خیال میں سارا مسئلہ ہماری ترجیحات کا ہے۔ فرض کریں اگر کوئی مشکل ہو بھی تو جس کی ترجیح اردو لکھنا ہو وہ ہاتھ پاؤں مار کر لکھنا سیکھ جاتا ہے اور جس نے نہیں لکھنی وہ اس بندے کی طرح جس نے کہا تھا دل تو بہت کرتا ہے جیسے بہانے بناتا ہے← مزید پڑھیے
اب میں اردو کمپیوٹنگ، اردو بلاگنگ یا اردو کی کسی بھی قسم کی ترویج کے لئے نہ کوئی تحریر لکھوں گا اور نہ ہی کسی ایسے کام میں شرکت کروں گا جس سے اردو کی ترویج ہوتی ہو۔ دسو یار! ہے کوئی بات کرنے والی؟ تین سال پہلے سوچا تھا، چلو بلاگ بناتا ہوں اور فلسفے جھاڑا کروں گا۔ ادھر ادھر سے پکڑ کر بونگیاں مار دیا کروں گا لیکن میں تو چند ایک تحاریر کے علاوہ ساری تحاریر ہی فضول لکھ گیا۔← مزید پڑھیے
کمپیوٹر اور انٹرنیٹ پر تقریباً ہر جگہ نہایت آسانی سے اردو لکھی جا سکتی ہے۔ چند ایک سافٹ ویئر جیسے کورل ڈرا اور فوٹوشاپ وغیرہ کے علاوہ کسی بھی جگہ اردو لکھنے میں کوئی دشواری نہیں ہونی چاہئے۔ لیکن بعض دوستوں کو کسی ٹیکسٹ ایڈیٹر جیسے مائیکروسافٹ ورڈ وغیرہ میں کئی دفعہ اردو لکھنے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے جیسے اردو لکھتے ہوئے اگر درمیان میں کوئی انگلش کا لفظ لکھا جائے تو تحریر خراب ہو جاتی ہے۔ مائیکروسافٹ ورڈ میں جیسے انگلش لکھی جاتی ہے بالکل ویسے ہی آسانی سے اردو بھی لکھی جا سکتی ہے۔← مزید پڑھیے
پاک اردو انسٹالر کے کچھ بینر تیار کیے ہیں تاکہ جو کوئی اردو کی ترویج میں حصہ ڈالتے ہوئے بینر اپنی ویب سائیٹ یا بلاگ پر لگانا چاہے، وہ آسانی سے، اپنی ضرورت اور پسند کے مطابق لگا لے۔ ہر بینر کے ساتھ اس کو اپنی ویب سائیٹ یا بلاگ پر لگانے کا کوڈ بھی لکھ دیا ہے۔ بس اس کوڈ کو← مزید پڑھیے