نومبر 3, 2010 - ایم بلال ایم
44 تبصر ے

ورڈ پریس اردو تھیم

بسم اللہ الرحمن الرحیم
جب میں نے بلاگ بنایا تو بہت سارے ورڈ پریس کے تھیم دیکھے۔ ایک کو منتخب کر لیا اور بلاگ پر لگا دیا۔ کیونکہ میں ویب ڈیزائننگ اور ڈویلپنگ کا تھوڑا بہت جانتا تھا تو جب بھی وقت ملتا تھیم میں تھوڑی بہت تبدیلی کرتا رہتا۔ ایک دن سوچا کہ اپنے بلاگ کے لئے خود سے تھیم بنایا جائے تو کئی دن کی مشکلات کے بعد ایک تھیم بنا ہی لیا۔ ابھی میرے بلاگ پر جو تھیم چل رہا ہے یہ وہی تھیم ہے جو کئی منازل تہہ کر کے یہاں تک پہنچا ہے۔
مجھے نہیں لگتا کہ اردو کے موجودہ تھیمز کے مقابلے میں میرا تھیم کوئی اہمیت رکھتا ہے، لیکن پھر بھی کئی بار دوستوں نے اس تھیم کی خواہش کی تو میں نے انہیں ارسال کر دیا۔ مزید جب بھی وقت ملتا تو تھیم میں تبدیلیاں کرتا رہتا اور جب نئی ڈومین پر منتقل ہوا تو تھیم کا رنگ تبدیل کر کے موجودہ یعنی نیلا کر دیا اور ساتھ میں ایک اور تھیم بنایا جس کو سبز رنگ دیا۔ اب جو بھی دوست تھیم کی فرمائش کرتا ہے تو میں اسے سبز تھیم دیتا ہوں۔ سبز اور نیلے تھیم میں کوئی خاص فرق نہیں سوائے رنگ کے۔
کچھ دن پہلے تھوڑا سا وقت ملا تو اسی تھیم کو مزید دو رنگوں میں تیار کیا اور کچھ چیزوں کا اضافہ کرنے کے ساتھ ساتھ سبز اردو تھیم کو بھی تھوڑا سا اپڈیٹ کیا۔

ان تینوں میں سے جو تھیم بہتر لگے استعمال کرو بلکہ خود سے تبدیلیاں کر کے اپنی مرضی کا بناؤ بس میری ایک چھوٹی سی گذارش ہے کہ اگر ہو سکے تو نیلا تھیم جو ابھی میرے بلاگ پر چل رہا ہے اسے میرے بلاگ کے لئے ہی رہنے دو۔

آپ کی آسانی کے لئے میں نے یہ تھیم بنائے ہیں مگر میرا مشورہ یہ ہے کہ کوئی بھی مناسب سا تھیم استعمال کرو اور زیادہ توجہ اپنی تحریر پر دو کیونکہ اگر تحریر جاندار ہو گی تو چاہے کوئی بھی تھیم ہو وہ صرف چلے گی نہیں بلکہ دوڑے گی۔

سبز اردو تھیم 2.0 یہاں سے ڈاؤن لوڈ کریں

سلور اردو تھیم 1.0 یہاں سے ڈاؤن لوڈ کریں

سبز زیتون اردو تھیم 1.0 یہاں سے ڈاؤن لوڈ کریں

اس کے علاوہ اگر آپ کسی اور رنگ میں یہی تھیم چاہتے ہیں تو مجھے بتا دیں۔ جب بھی وقت ملا آپ کے پسندیدہ رنگ میں بھی تیار کر دوں گا۔ اگر آپ ویب ڈیزائننگ کا تھوڑا بہت جانتے ہیں تو یہ تھیم بالکل سادہ انداز میں بنائے گئے ہیں اور آپ ان میں آسانی سے تبدیلیاں کر سکتے ہیں۔ ان تھیمز میں کسی پوسٹ کو سوشل نیٹ ورک ویب سائیٹس پر شیئر کرنے کے بٹن بھی ہر پوسٹ کے ساتھ لگا دیئے ہیں۔ مزید Quote Comment پلگ ان کے لئے بھی تھیم کے مطابق کوڈ شامل کر دیا ہے۔ اگر آپ Quote Comment پلگ ان استعمال کریں تو بٹن اور ان کا رنگ خود بخود تھیم کے مطابق ہو جائے گا۔

جو لوگ ویب ڈیزائننگ کے بارے میں نہیں جانتے ان کے لئے کچھ مزید باتیں

اگر آپ تھیم میں تبدیلیاں کرنا چاہتے ہیں تو جہاں جہاں بیک گراؤنڈ میں تصاویر استعمال ہوئی ہیں آپ اسی چوڑائی، اونچائی، نام اور ایکسٹنشن کی تصویر images کے فولڈر میں پہلی کی جگہ رکھ دیں۔ اس کے علاوہ ہیڈر میں ایک چھوٹی سی تصویر دہرائی جا رہی ہے اگر آپ چاہیں تو دہرانے کی بجائے ایک مکمل تصویر استعمال کر سکتے ہیں۔ اس کے لئے header.jpg?ver=1.0 تصویر کی جگہ 983پکسلز چوڑائی اور 160پکسلز اونچائی کی تصویر استعمال کر سکتے ہیں۔ مزید سبز اردو تھیم خاص طور پر نئے لوگوں کے لئے ہے اس لئے سبز اردو تھیم میں دو سٹائل شیٹ بنائی گئی ہیں۔ ایک میں کچھ پچیدہ چیزیں ہیں اور دوسری style-edit.css میں آپ کی آسانی کے لئے صرف رنگ، بیک گراؤنڈ اور فونٹ وغیرہ کی معلومات رکھی ہے۔style-edit.css کو کسی بھی ٹیکسٹ ایڈیٹر جیسے نوٹ پیڈ میں کھولیں اور اپنی مرضی کے رنگ کر لیں۔ رنگ عموما کوڈ میں دیئے ہوئے ہیں مثلاً #C9CFCE۔ اپنی مرضی کے رنگ کا کوڈ دے دیں یا پھر رنگ کا نام بھی لکھ سکتے ہیں۔ ویسے رنگ کا کوڈ دینا زیادہ بہتر ہے۔ یاد رہے رنگ کا کوڈ سات حروف و اعداد پر مشتمل ہوتا ہے جو # سے شروع ہوتا ہے اور ساتھ مزید چھ حروف و اعداد ہوتے ہیں۔ رنگوں کے کوڈ آپ یہاں دیکھ سکتے ہیں۔
نوٹ:- اگر آپ سی ایس ایس کوڈنگ کے بارے میں کچھ نہیں جانتے تو پھر صرف رنگ کے کوڈ کی جگہ نیا کوڈ لکھیں اور images کے فولڈر میں موجود تصاویر تبدیل کر لیں۔ یاد رہے تصاویر کی چوڑائی، اونچائی، نام اور ایکسٹنشن پہلے جیسی ہونی چاہئے۔ اس کے علاوہ کسی اور جگہ پر تبدیلی نہ کریں۔

اپڈیٹ 9 جنوری 2011 :- یہ تینوں تھیم اپڈیٹ کر دیئے ہیں۔ دو تبدیلیاں کی ہیں۔ ایک تو دونوں سائیڈ بارز کو تھوڑا چھوٹا کر دیا ہے اور دوسرا ”محفوظات“ کے لئے ڈراپ ڈاؤن مینیو کی سہولت بھی دے دی ہے۔

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

براہ راست 44 تبصرے برائے تحریر ”ورڈ پریس اردو تھیم

  1. ویسے تو آپ کی تھیم ہر لحاظ سے بہترین ہے بس ایک معمولی سا مسئلہ ہے۔ وہ یہ کہ ” محفوظات” کے بارے میں‌تھوڑی سی تبدیلی لائیں۔ اگر آپ کے بلاگ پر کوئی پرانی تحریر پڑھنی ہو تو کئی دفعہ صفحہ ریفریش کرنا پڑتا ہے۔ اس کی بجائے اگر آپ ڈراپ ڈاؤن مینوئیل کی سہولت مہیا کردیں‌ تو بہت بہتر ہوگا۔
    یہ جو آپ نے اردو ایڈیٹر میں‌ جمعیل نوری نستعلیق کی سہولت دی ہے یہ خوب ہے۔ میں‌ نے خود سے کوشش نہیں‌ کی لیکن اس کی فائل دیکھوں‌گا۔ اگر خود سے کرسکا تو ٹھیک۔۔۔ نہیں‌ تو راہنمائی فرما دیجئے گا۔

  2. گويا صدقہ جاريہ ۔ بہت اچھے ۔ پسند اپنی اپنی مزاج اپنا اپنا ۔ مجھے نيلے اور پہلے سبز تھيم کی اُٹھان زيادہ محسوس ہوتی ہے ۔
    مجھے آپ نے بھولی داستان ياد دلا دی ۔ 2004ء ميں جب ميں نے اپنا پہلا بلاگ بلاگسپاٹ پر بنايا تو اس کے لئے مجھے جہانزيب اشرف صاحب نے تھيم بنا کر دی چونکہ ميں خود تھيم ابھی مکمل نہ کر پايا تھا تو ميں نے جہانزيب صاحب والی تھيم لگا دی جو کچھ ماہ تک چلی پھر ميں نے اپنی والی لگا دی ۔ 2005ء ميں ميں نے ايک بلاگ اُردو کا عليحدہ بنايا تو ملتان والے قدير احمد صاحب نے ايک تھيم اُردوا کر بھيجی اُس ميں کافی کھٹمل [بَگز] تھے ۔ ايک ميرے بڑے بيٹے زکريا نے بنا کر دی جو اُسی سے ملتی تھی تو ميں نے اُسے لگا ديا ۔ اور پھر اُس ميں ترميم کرتا رہا ۔ بلاگسپاٹ پر حکومتی پابندی لگنے پر ورڈپريس پر بلاگ بنايا تو اُردو کی تھيم بيٹے زکريا سے بنوائی کيونکہ ميں نے جو اُردوائی تھی اُس ميں کھٹمل تھے ۔ پھر اُردو ٹيک سے ہوتا ہوا ميں اپنی ڈومين پر پہنچ گيا جو دراصل ميری بيٹی کی ملکيت ہے تو بيٹے زکريا کے ذمہ وہاں بلاگ بنانا لگا ديا ۔ اب ميں چھوٹا چھوٹا سا کام بھی زکريا بيٹے کے ذمہ لگا کر خود بے فکر رہتا ہوں کيونکہ ميں نے سمجھنا شروع کر ديا ہے کہ ميں بوڑھا ہو گيا ہوں اور لوگ کہتے ہيں کمپيوٹر بوڑھوں کے بس کی بات نہيں ہے
    :laughloud:
    لمبی تقرير لکھنے پر معذرت

  3. تھیمز بنانے کا مجھے بہت شوق ہے مگر مجھے ویب ڈیزائننگ کے بارے میں زیادہ معلومات نہیں ہیں۔ اب میں بھی تھیم بنانے کی مزید کوششیں کروں گا۔

  4. بہت خوب بلال عمدہ تھیم ہے :star: فی الوقت ایک چیز ذہن میں آرہی ہے کہ اگر دونوں جانب کے سائیڈ بارز کی چوڑائی کم کر کے تحریر (پوسٹ) والے حصے میں زیادہ گنجائش پیدا کردی جائے تو تحاریر زیادہ بہتر انداز میں نظر آئیں گی۔

  5. [۔ بلاگسپاٹ پر حکومتی پابندی لگنے پر ورڈپريس پر بلاگ بنايا ]
    :eyeroll: یہ پابندی کب کی بات ہے ؟
    کیا اس بارے میں مزید معلومات ہيں۔

  6. اقتباس» عثمان نے لکھا: ویسے تو آپ کی تھیم ہر لحاظ سے بہترین ہے بس ایک معمولی سا مسئلہ ہے۔ وہ یہ کہ ” محفوظات” کے بارے میں‌تھوڑی سی تبدیلی لائیں۔ اگر آپ کے بلاگ پر کوئی پرانی تحریر پڑھنی ہو تو کئی دفعہ صفحہ ریفریش کرنا پڑتا ہے۔ اس کی بجائے اگر آپ ڈراپ ڈاؤن مینوئیل کی سہولت مہیا کردیں‌ تو بہت بہتر ہوگا۔
    یہ جو آپ نے اردو ایڈیٹر میں‌ جمعیل نوری نستعلیق کی سہولت دی ہے یہ خوب ہے۔ میں‌ نے خود سے کوشش نہیں‌ کی لیکن اس کی فائل دیکھوں‌گا۔ اگر خود سے کرسکا تو ٹھیک۔۔۔ نہیں‌ تو راہنمائی فرما دیجئے گا۔
      

    تھیم پسند کرنے کا بہت شکریہ۔۔۔ اور کوئی حکم سائیں؟ محفوظات کے لئے ڈراپ ڈاؤن مینیو کی سہولت مہیا کر دی ہے۔
    اردو ایڈیٹر میں جمیل نوری نستعلیق یا کوئی اور فونٹ کی سہولت دینا بہت آسان ہے۔ چلیں آپ اپنی کوشش کر لیں اور مجھے امید ہے کہ آپ ضرور کامیاب ہو جائیں گے۔ بالفرض نہ بھی ہو سکا تو میں خدمت کے لئے حاضر ہوں جناب۔
    احمد عرفان شفقت کے تبصرہ کا جواب

    احمد عرفان شفقت بھائی آپ کا بھی بہت بہت شکریہ۔۔۔ :flower: :flower:
    افتخار اجمل بھوپال کے تبصرہ کا جواب

    انکل اجمل معذرت کس بات کی۔ اچھا کیا جو اپنے تجربات سے آگاہ کیا۔ اس سے ہمیں کافی معلومات ملتی ہے۔ ویسے اب آپ کی طبیعت کیسی ہے؟
    اللہ تعالیٰ آپ کو صحت، لمبی عمر اور بے شمار خوشیاں دے۔۔۔آمین
    وقاراعظم کے تبصرہ کا جواب

    تھیم پسند کرنے کا بہت شکریہ۔

    اقتباس» فرحان دانش نے لکھا: تھیمز بنانے کا مجھے بہت شوق ہے مگر مجھے ویب ڈیزائننگ کے بارے میں زیادہ معلومات نہیں ہیں۔ اب میں بھی تھیم بنانے کی مزید کوششیں کروں گا۔  

    سبز اردو تھیم میں دو سٹائل شیٹ کی فائلز بھی دوستوں کی آسانی کے لئے رکھی ہیں۔ کوشش کیجئے اگر میری کسی مدد کی ضرورت ہوئی تو بتائیے گا میں ہر ممکن مدد کے لئے تیار ہوں۔

    اقتباس» کاشف نصیر نے لکھا: عثمان کی رائے سے متفق ہوں  

    آپ کی رائے کے احترام میں مطلوبہ سہولت دے دی ہے۔۔۔ مزید کوئی رائے ہو تو ضرور بتائیے گا۔

    اقتباس» محمداسد نے لکھا: بہت خوب بلال عمدہ تھیم ہے :star: فی الوقت ایک چیز ذہن میں آرہی ہے کہ اگر دونوں جانب کے سائیڈ بارز کی چوڑائی کم کر کے تحریر (پوسٹ) والے حصے میں زیادہ گنجائش پیدا کردی جائے تو تحاریر زیادہ بہتر انداز میں نظر آئیں گی۔
      

    رائے دینے کا بہت شکریہ۔ آپ کا مشورہ واقعی ایک اچھا مشورہ تھا اور مجھے بہت پسند آیا۔ اس لئے جہاں تک مجھے بہتر لگا ہے اتنی سائیڈ بار چھوٹی کر دی ہیں۔ ویسے اگر آپ سمجھتے ہیں کہ مزید چھوٹی کرنے کی ضرورت ہے تو مزید کر لیتے ہیں۔ ویسے میں نے دونوں سائیڈ بار کو بیس بیس پکسلز چھوٹا کیا ہے۔ یوں تحریر کے لئے کل چالیس پکسلز مزید جگہ بن گئی۔

    اقتباس» نورالدین نے لکھا: [۔ بلاگسپاٹ پر حکومتی پابندی لگنے پر ورڈپريس پر بلاگ بنايا ]:eyeroll: یہ پابندی کب کی بات ہے ؟
    کیا اس بارے میں مزید معلومات ہيں۔
      

    سنا ہے ایک بار پابندی لگی تھی۔ میرے پاس اس بارے میں کوئی زیادہ معلومات نہیں۔ ویسے گوگل کرنے سے کافی معلومات مل جائے گی۔ اس کے علاوہ بی بی سی اردو کے درج ذیل لنک ہو سکتا ہے آپ کی کوئی مدد کر سکے۔
    http://www.bbc.co.uk/urdu/interactivity/blog/story/2006/03/060303_reba_blogspot.shtml
    http://www.bbc.co.uk/urdu/science/story/2006/03/060305_blog_compaigne_zs.shtml
    http://newsforums.bbc.co.uk/ws/thread.jspa?threadID=632′ async=’async

    اقتباس» نورالدین نے لکھا: :island: کیا بلاگرز کے لیے اردو تھیم دستیاب ہیں ۔۔ ؟
      

    جی بالکل موجود ہیں۔
    اردو محفل کے چند لنک بھیج رہا ہوں جو بلاگ اسپاٹ کے متعلق ہیں اور یہ لنک آپ کی بہت رہنمائی کر سکتے ہیں۔
    بلاگر کے لیے ڈبلیو پی پریمیم ٹیمپلیٹ (اردو ورژن)
    بلاگر کے لیے اردو کسٹمائزڈ Prometheus ٹیمپلیٹ
    بلاگر ڈاٹ کام راؤنڈر ٹیمپلیٹس
    بلاگسپاٹ کی اردو ٹیمپلیٹس شئیر کریں

    اس کے علاوہ درج ذیل لنک بھی بلاگ اسپاٹ کے بارے میں ہی ہیں یہ بھی دیکھ لیں شاید آپ کو کچھ راہنمائی مل جائے۔
    بلاگسپاٹ پر کس نے اردو بلاگ بنانا ہے؟
    بلاگر ڈاٹ کام پر اردو ایڈیٹر
    بلاگر ڈاٹ کام پر اردو ویب پیڈ
    بلاگر ڈاٹ کام پر اردو ایڈیٹر اور مصنف کے تبصروں کا سٹائل
    بلاگر پر اردو بلاگ میں اشعار کی فارمیٹنگ کریں

    اقتباس» طارق راحیل نے لکھا: کیا ورڈ پریس۔پی کے پر یہ بلاگ انسٹال نہیں کئے جا سکتے۔
    جب تک ہم اپنا ڈومن خرید نہیں سکتے تب تک حسرت ہی رہے گی
      

    جہاں تک میری معلومات ہے اس کے مطابق ورڈپریس ڈاٹ پی کے پر تھیم انتظامیہ ہی اپلوڈ کر سکتی ہے۔ اگر آپ کو کوئی تھیم پسند ہو تو ورڈپریس پی کے کی انتظامیہ سے رابطہ کر لیں ہو سکتا ہے وہ اس معاملے میں آپ کی کوئی مدد کر دیں۔
    یوں تو اپنا ڈومین نیم اور ہوسٹنگ خریدنا اب کوئی بڑی بات نہیں‌رہی اور نہ ہی کوئی زیادہ مہنگا ہے لیکن پھر بھی اس کا ایک متبادل راستہ مفت میں موجود ہے۔ جس کے لے آپ اسد بھائی کے بلاگ کی یہ تحریر دیکھیں۔

  7. میں سبز زیتون اردو تھیم استعمال کر رہا ہوں مگر اس میں تبصروں کا اقتباس لینے کی سہولت نہیں ہے ۔ براہ مہربانی اس تھیم میں تبصرے کا اقتباس لینے کی سہولت فراہم کریں۔ شکریہ

  8. اپڈیٹ:- یہ تینوں تھیم اپڈیٹ کر دیئے ہیں۔ دو تبدیلیاں کی ہیں۔ ایک تو دونوں سائیڈ بارز کو تھوڑا چھوٹا کر دیا ہے اور دوسرا ”محفوظات“ کے لئے ڈراپ ڈاؤن مینیو کی سہولت بھی دے دی ہے۔

  9. اقتباس» پاکستانی نے لکھا: تھیم کے لئے بہت شکریہ ۔۔۔
    برائے مہربانی ان تھیمز کو بھی “محفوظات” کے ساتھ اپڈیٹ کر دیں۔
      

    اپڈیٹ کر دیا ہے۔

    اقتباس» فرحان دانش نے لکھا: میں سبز زیتون اردو تھیم استعمال کر رہا ہوں مگر اس میں تبصروں کا اقتباس لینے کی سہولت نہیں ہے ۔ براہ مہربانی اس تھیم میں تبصرے کا اقتباس لینے کی سہولت فراہم کریں۔ شکریہ
      

    یوں تو آپ اپنے بلاگ پر اقتباس لینے کے لئے پلگ ان لگا چکے ہیں اور ساتھ میں اچھا بھلا چھاپہ بھی لگا چکے ہیں۔ پھر بھی لکھ رہا ہوں۔ ہو سکتا کسی اور کو فائدہ ہو جائے۔
    تبصرے کا اقتباس لینے کے لئے Quote Comment پلگ ان کی ضرورت ہوتی ہے۔ یہ پلگ ان اپنے بلاگ پر اپلوڈ کریں اور ایکٹیو کریں۔ اگر آپ میری بنائی ہوئی تھیم استعمال کر رہے ہیں تو پھر تھیم کی سٹائل شیٹ میں اس پلگ ان کی سٹائل شیٹ پہلے سے موجود ہے۔

    اقتباس» مدرس نے لکھا: ضروری روابط کے لنک کو کیسے تبدیل کیا جاسکتا ہے یا اپنی مرضی کی تبدیلی کیسے کی جاسکتی ہے  

    تھیم کے فولڈر میں ایک فائل ہے left-sidebar.php آپ اس کو ایڈیٹ کر کے روابط تبدیل اور اپنے مرضی کے روابط شامل کر سکتے ہیں۔

  10. کیا آپ کی تھیم میں گوگل کے یا کسی دوسری سائٹ کا اشتہار دینے کی گنجائش ہے اور کیا یہ تھیم انگریزی اسٹائل میں بھی ہے

  11. برادر بلال۔ السلام علیکم
    میرا نام محمد سلیم ہے، میں‌ملتان کا رہنے والا ہوں‌، اآجکل معاش کے سلسلہ میں چین کے شہر شانتو میں مقیم ہوں۔
    اپنی سمجھ کے مطابق فراغت کا استعمال دوسری ثقافتوں کے مضامین کو اردو میں‌ترجمہ کر کے دوست احباب کو ایمیل کرتا رہتا ہوں۔ ہو سکتا ہے میرا ایک اآدھا اآرٹیکل اآپکی نظر سے بھی گزرا ہو ( متأثر کن شخصیت، ایسے لوگ پھر کبھی لوٹ کر نہیں‌آئیں‌گے، مسجدوں‌کا عاشق، اللہ پر بھروسہ کیجیئے، پتھر کا انتظار، منافع کا سودا، بے عیب تصویر، اپنی قیمت کا اندازہ لگائیے— وغیرہ وغیرہ)
    میں چاہتا ہوں کہ اپنی ٹوٹی پھوٹی گزارشات کو ایک بلاگ پر جمع کردوں اور اس کام کا مجھے کوئی تجربہ نہیں۔
    اگر آپ مجھے ایک تھیم عنایت فرما دیں اور کبھی وقت ہو تو بلاگ کیلئے بھی ٹھوڑی سی مدد کردیں
    آپ کے مثبت جواب کا انتظار رہے گا۔۔۔۔
    محمد سلیم / شانتو-چائنا

    1. ماشااللہ، بہت خوبصورت ویب سائٹ ہے اور دلکش انداز میں پیش کی گئی ہے۔ اردو کے سلسلے میں آپکی خدمات قابل ستائش ہیں۔

      اللہ تعالی آپکی نعم ا لبدل عطا فرمائے۔ آمین

  12. مدرس کے تبصرہ کا جواب
    ان تھیمز میں گوگل وغیرہ کے اشتہارات کے لئے کوئی جگہ نہیں رکھی گئی لیکن آپ خود سے کئی جگہ پر اشتہارات دے سکتے ہیں۔ جیسے سائیڈ بار وغیرہ میں۔ اس کے علاوہ یہ تھیم اردو کے لئے بنائے گئے ہیں۔ انگریزی سٹائل میں نہیں ہیں۔
    محمد سلیم کے تبصرہ کا جواب
    وعلیکم السلام
    خالی تھیم سے بات نہیں بنے گی۔ تھیم منتخب کرنے سے پہلے آپ کو اپنا ایک بلاگ بنانا ہو گا۔ بلاگ کے لئے یا تو آپ کو اپنی ذاتی ڈومین اور ہوسٹنگ درکار ہو گی یا پھر کوئی مفت کی بلاگنگ سروس بھی استعمال کر سکتے ہیں۔ مفت کی بلاگنگ سروس میں بلاگ سپاٹ یعنی بلاگر اور ورڈپریس ڈاٹ کام وغیرہ زیادہ مشہور ہیں اس کے علاوہ ایک طریقہ آپ کو یہاں سے بھی پتہ چل سکتا ہے۔
    جب آپ اپنا بلاگ بنا لیں گے پھر اس کے بعد اپنی منتخب کردہ بلاگنگ سروس کے مطابق آپ تھیم بھی منتخب کر لیں۔ یاد رہے ورڈپریس ڈاٹ کام پر آپ اپنی تھیم اپلوڈ نہیں کر سکتے بلکہ انہوں نے پہلے سے جو تھیم رکھی ہوئی ہیں صرف ان میں سے کسی ایک کو منتخب کر سکتے ہیں۔
    مزید کوئی مدد ہو تو حکم کیجئے میں حتی المقدور کوشش کروں گا کہ آپ کی مدد کر سکوں۔
    دعاؤں میں‌یاد رکھیئے گا۔

  13. پیارے بلال بھائی، اتنی محبت سے جواب دینے کا شکریہ۔
    آپ کے کہنے پر میں‌ابتدائی طور پر ورڈ پریس ڈاٹ کام پر ایک بلاگ بنا رہا ہوں، اس کے بعد آپ سے مزید مدد چاہوں‌گا۔
    دعا گو / محمد سلیم

  14. بلال بھائی ۔۔
    آپکا بلاگ دیکھ کر بہت متاثر ہوا ۔اور سوچا کہ آپکی تھیم پر کچھ ہاتھ آزمایا جائے جب کام شروع کیا تو بہت سی نئی معلومات حاصل ہوئیں۔بہرحال آپکا بہت بہت شکریہ۔۔۔

  15. اقتباس» عامرسلطان نے لکھا:
    جناب بلال بھائی!
    کچھ مدد درکار ہے۔ورڈ پریس میں بلاگ یا پیراگراف کورائٹ سےلفٹAlign کیسےکرتے ہیں۔

    بلاگ یا پیراگراف کو دائیں یا بائیں کرنے کے لئے کئی ایک طریقے استعمال ہو سکتے ہیں۔ اسٹائل شیٹ میں تبدیلی کی جا سکتی ہے یعنی تھیم کی style.css فائل میں تبدیلی کی جاتی ہے۔ جہاں text-align:left; کوڈ استعمال کیا جا سکتا ہے یا پھر تحریر پوسٹ کرتے ہوئے پیراگراف کو منتخب کر کے ٹیکسٹ الائن کا بٹن استعمال کیا جا سکتا ہے یا ایچ ٹی ایم ایل ٹیگ <p align="left"> لگایا جا سکتا ہے۔ یاد رہے جس پیراگراف کے شروع میں یہ ٹیگ لگایا جائے تو پھر پیراگراف کے آخر پر ایچ ٹی ایم ایل کے اصولوں کے مطابق اس ٹیگ کو بند بھی کیا جائے یعنی پیراگراف کے آخر پر </p>کوڈ لکھا جائے۔

    1. بلال بھائی آپ کا بہت شکریہ ۔۔۔ آپ نے بلکل صحیح کہا۔۔ لیکن ایک ٹیگ کا مزید اضافہ کر لیا جائے تو بہت آسانی ہو جاتی ہے۔۔۔
      direction: rtl;
      کا۔۔۔
      ویسے میں آپ کی سائٹ اپنے ادارے کی ایک ویب پر استعمال کر رہا ہوں۔۔
      مجھے یہ معلوم کرنا تھا کہ کیا کسی بھی طریقہ سے یہ ہو سکتا ہے کہ جس کمپیوٹر میں جمیل نوری نستعلیق کا فونٹ نہ ہو وہاں ہماری سائٹ اسی انداز سے کھلے۔۔۔
      اور مزید یہ کہ یہ اردو ایڈیٹر سے تو آپ نے بندہ کا دل خوش کردیا۔۔ مزہ آگیا۔۔ مجھے امید نہیں تھی کہ اردو بلاگنگ پر کسی نے اتنا کام کیا ہے مزہ آگیا۔۔ اللہ سے دعا ہے کہ اللہ آپ کو اور مزید ہمت طاقت دے۔۔۔

  16. السلام علیکم، جناب میرا نام محمد سلیم ہے ، میں‌کراچی سے ہوں، میری ویب سائٹ http://www.kirtaas.comآپ نے شاید دیکھی ہو، مجھے اس کے اردو ورژن کے لئے اردو تھیم بنانی ہے ، کیا کوئی میری مدد کر سکتاہے میں آپ کا مشکور رہونگا۔

    شکریہ
    شیخ محمد سلیم

  17. السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
    امید ہیکہ مزاج علی باخیر ہوگے
    ضروری تحریر اینکہ ناچیز کو آپ بلاک سے کافی کچھ سیکھنے کو ملا اس سے میں‌اس بات سے ناواقف تھا ان پیج علاوہ

  18. بڑھتی آنکھوں اور چڑھتی سانسوں کو شاہد کا سلام

    بلال بھائی ماشا اللہ خوب کام کیا ہے بلکہ لاجواب کام کیا ہے، کچھ دنوں سے ورڈ‌پریس کی جانب توجہ ہوئی ہے تو اس حوالے سے افراد اور انکے کارنامے دیکھ رہا ہوں آپ کا کام بھی تعریف کے لائق ہے اس لئے یہ چند الفاظ قبول فرمالیں

    والسلام

    1. محترم ورڈپریس ڈاٹ کام کی ویب سائیٹ پر بنائے ہوئے بلاگ پر آپ تھیم اپلوڈ نہیں کر سکتے بلکہ انہوں نے پہلے سے جو تھیم دے رکھی ہیں ان میں سے ہی کسی کا انتخاب کر سکتے ہیں۔ میری بنائی ہوئی تھیم اپنی ذاتی ہوسٹنگ پر ورڈپریس سی ایم ایس کے ذریعے بنائے ہوئے بلاگ پر لگائی جاتی ہیں۔

  19. بھائی میں نے یہ تھیم ڈاون لوڈ تو کرلی ہے۔ مگر ڈریم ویور پر مجھ سے ایڈٹ نہیں ہورہی۔ تھوڑی رہنمائی فرمائیں۔ شکریہ

  20. بھائی کیا یہ تھیم بلاگر کیلئے مل سکتی ہے ۔ برائے مہربانی ضرور جواب دیجئے

  21. السلام علیکم بلال بھائی!
    میں نے بلاگر ڈاٹ کام پر بلاگ بنایا ہے۔میں اس میں آپ کا کمنٹ فارم استعما کرنا چاہتاہوں۔اس حوالے سے نابلد بھی ہوں۔ بہت تکے بھی مارے لیکن ناکام رہا۔ برائے مہربانی اس کا اگر کوئی طریقہ ہے تو بتائیں۔ اگر چاہیں تو۔۔۔۔۔۔۔
    عین نوازش ہوگی۔

  22. بہت اعلئ تھیم ہے۔ میں بھی ویب سایٹ بنا رہا ہوں- امید یے آپ کے تھیم سےمدد ملے گی۔ شکریہ 😉

  23. آپکی اس انتک کوشش کو میں سلام پیش کرتا ہوں، آپکی خدمت میں میرا ایک عرض ہے، ذارا اپنا میل پتہ سینڈ کرو۔ ایڈوانس شکریہ

Leave a Reply to کاشف نصیر جواب منسوخ کریں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *