اپریل 1, 2011 - ایم بلال ایم
2 تبصر ے

Byethost کے وسٹا پینل (Vista Panel) کے فائل مینیجر کا استعمال

وسٹا پینل میں لاگ ان ہوں اور پھر File Management میں Online File Manager میں جائیں۔ نئی ٹیب میں فائل مینیجر کھل جائے گا۔ یہاں کئی ایک فولڈر ہوں گے۔ اگر وسٹا پینل میں کوئی ڈومین نیم شامل کیا ہوا ہے تو اس ڈومین نیم کا بھی ایک فولڈر ہو گا۔ ڈومین نیم کے فولڈر میں جائیں۔

ایک بات یاد رکھیں کہ ڈومین نیم کے فولڈر کے اندر htdocsآپ کی ویب سائیٹ کا مرکزی یعنی روٹ فولڈر ہے۔ اس میں جو فائل رکھیں گے وہ آپ کی ویب سائیٹ کے اصل ایڈریس سے کھلے گی۔ مثال کے طور پر اگر ویب سائیٹ کا ایڈریس mydomain.co.cc ہے تو پھر جب کوئی mydomain.co.cc کھولے گا تو htdocs والا فولڈر کھلے گا۔
اب ہم روٹ فولڈر یعنی htdocs میں ایک نیا فولڈر بناتے ہیں، پھر اس میں مواد اپلوڈ کرتے ہیں اور مواد میں ضروری تبدیلیاں کرتے ہیں یعنی اگر کمپریس/ذپ فائل ہے تو اسے ایکٹریکٹ/ان ذپ کرتے ہیں اور فائلز کو ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کرتے ہیں۔

نیا فولڈر بنانا
اب ہم htdocs میں موجود ہیں اس لئے یہاں کوئی بھی کام کریں گے وہ htdocs پر لاگو ہو گا۔ اب New dir پر کلک کریں ۔ نیا صفحہ سامنے آئے گا۔ یہاں New directory name میں فولڈر کا نام دیں اور پھر سبز رنگ کے چیک کے نشان والا بٹن دبا دیں۔ یوں htdocs کے فولڈر میں ایک مزید فولڈر بن گیا ہے۔ اب بیک کے نشان والا بٹن دبا دیں۔ فرض کریں ہم نے نئے فولڈر کا نام data رکھا ہے۔
فائل اپلوڈ کرنا
اب data کے فولڈر میں کوئی فائل اپلوڈ کرنے کے لئے Data کا فولڈر کھولیں اور Upload کا بٹن دبا دیں۔ ایک نیا صفحہ کھلے گا اس میں Browse کر کے اپنے کمپیوٹر سے اپنی مطلوبہ فائل جو اپلوڈ کرنا چاہتے ہیں اسے منتخب کریں اور چیک کے نشان والا بٹن دبا دیں۔ یوں فائل اپلوڈ ہونا شروع ہو جائے گی۔ جب اپلوڈنگ مکمل ہو جائے تو ایک نیا صفحہ کھلے گا، اس صفحہ پر فائل اپلوڈ ہونے کی تصدیق ہو گی۔ اب بیک کے نشان والا بٹن دبا دیں۔ یوں واپس فائل مینیجر والے صفحہ پر پہنچ جائیں گے اور اپلوڈ کی ہوئی فائل نظر آنا شروع ہو جائے گی۔

فائل ایکسٹریکٹ/ان ذپ کرنا
کسی کمپریس/ذپ فائل کو ایکسٹریکٹ/ان ذپ کرنے کے لئے اس فائل کے چیک باکس کو منتخب کریں اور Unzip کا بٹن دبا دیں۔ نئے صفحہ پر چیک کے نشان والا بٹن دبا دیں۔ یوں فائل ان ذپ ہونا شروع ہو جائے گی اور جب مکمل ہو گی تو نیا صفحہ کھلے کا اور یہاں پر بیک کے نشان والا بٹن دبا دیں۔ یوں واپس فائل مینیجر میں پہنچ جائیں گے اور جہاں ذپ ہوئی فائل پڑی تھی اس کے ساتھ ہی ان ذپ ہوئی فائل یا فولڈر بھی آ جائے گا۔
فائل کاپی/منتقل کرنا
جو فائلز یا فولڈرز کسی دوسری جگہ منتقل کرنے ہیں ان کو منتخب کریں اور Moveکا بٹن دبا دیں۔ نئے صفحہ پر پوچھا جائے گا کہ آپ انہیں کہاں منتقل کرنا چاہتے ہیں تو یہاں پر مطلوبہ جگہ کا پتہ دے دیں۔ جیسا کہ تصویر میں blog کے فولڈر کا پتہ دیا ہوا ہے۔ اس کے بعد Set all targetdirectories کا بٹن دبا کر چیک کے نشان والا بٹن دبا دیں۔ نئے صفحہ پر فائلز منتقل ہونے کی تصدیق کا پیغام ہو گا اور یہاں پر بیک کے نشان والا بٹن دبا دیں۔ یوں فائل مطلوبہ جگہ پر منتقل ہو چکی ہیں۔

ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کرنے کی صورت میں فائلز ایک جگہ سے ختم ہو کر دوسری جگہ پہنچ جاتی ہیں اگر کاپی کرنا چاہیں تو Copy کا بٹن استعمال کرلیں۔ یوں فائلز پہلی جگہ پر بھی موجود ہیں گی اور نئی جگہ پر ان کی کاپی ہو جائے گی۔
-> ایک فولڈر میں موجود دوسرے فولڈر میں داخل ہونے کے لئے اس فولڈر پر کلک کیا جاتا ہے لیکن ایک فولڈر سے واپس پچھلے فولڈر میں جانے کے لئے جہاں فائلز اور فولڈرز کے نام نظر آ رہے ہیں ان میں سب سے اوپر Up .. لکھا ہے اس پر کلک کرنے سے ایک فولڈر سے نکل کر اس سے پچھلے فولڈر میں چلے جائیں گے۔

 
فائل زیلا ایف ٹی پی کلائنٹ کے ذریعے فائل اپلوڈ یا ختم کرنے کے بارے میں جاننے کے لئے یہاں دیکھیں۔

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

براہ راست 2 تبصرے برائے تحریر ”Byethost کے وسٹا پینل (Vista Panel) کے فائل مینیجر کا استعمال

  1. جب بھی فائل اپ لود کی جاتی تویہ گواب ملتا ہے
    Checking files:

    * File wordpress-3.3.1.tar.gz is too big. This file will not be uploaded.

    Transferring files to the FTP server:

تبصرہ تحریر کریں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *