تازہ تحاریر
تازہ تبصرے
-
- عابد وسیم» اردو کلیدی تختہ بنانا
- م بلال م» میرے بارے میں
- م بلال م» اردو بلاگوں کے تھوڑے قارئین کی وجوہات
- م بلال م» ویب سائیٹ وائرس ختم کرنے کا طریقہ
- قاری غلام محی الدین» میرے بارے میں
- قاری غلام محی الدین» میرے بارے میں
- فرحت کیانی» اردو بلاگوں کے تھوڑے قارئین کی وجوہات
- زاہد» ویب سائیٹ وائرس ختم کرنے کا طریقہ
- عمر» متفرق سوالات اور تبصرے
- م بلال م» متفرق سوالات اور تبصرے
- م بلال م» متفرق سوالات اور تبصرے
- عمر» متفرق سوالات اور تبصرے
- عمر» متفرق سوالات اور تبصرے
- محمد اقبال مغل» پاکستان بلاگ ایوارڈ - شام سویرے ہون ووٹاں ای ووٹاں
- محمد فاروق» اردو فارمیٹر - شامل پلگ ان - اردو انگریزی بلاگنگ ایک سات…
ٹیگز
-
اردو بلاگنگ فونیٹک اردو کیبورڈ phonetic internet read pakistan کی بورڈ install urdu keyboard layout اردو فونیٹک کی بورڈ urdu blog رسم الخط ورڈپریس قوم نظام keyboard layout urdu bloging urdu معاشرہ اردو اور بلاگ urdu keyboard society computer ورڈ پریس بلاگ اردو کیبورڈ اردو in urdu اردو لکھنا ورڈ پریس فونیٹک keyboard setting کمپیوٹر language keyboard انٹرنیٹ phonetic urdu keyboard اردو بلاگنگ اردو انسٹالیشن urdu installation کی بورڈ لے آؤٹ لکھنا english fonetic layout کیبورڈ سیٹنگ pak urdu installer nation کیبورڈ انگریزی fonts wordpress blog unicode فانٹ اردو بلاگ بنانا فانٹس education write islam wordpress urdu and blog صوتی پاکستان یونیکوڈ اردو بلاگ زبان installation system لے آؤٹ اردو کیبورڈ لے آؤٹ urdu phonetic keyboard
محفوظات
فیس بک
Technology blogs
Blogs Directory
Blog Directory
Add blog to our directory.
Add Your Blog Blog Site 

Blogs Blog Tools Allie Marie































اردو بلاگنگ کی دنیا میں مجھ جیسے نو وارد لوگوں کے لیے آپکی یہ تحریر رستہ دکھانے والے ستاروں کی مانند ہے۔ آپ کا بہت شکریہ۔
.-= احمد عرفان شفقت کے بلاگ سے آخری تحریر … رُوبہ زوال ہاسٹنگ =-.
عمدہ اور وضاحت کے ساتھ بات واضح کیا گیا ہے ۔ قارئین اسے یقینا مفید پائیں گے ۔
ماشاءاللہ بہت شکریہ محمد بلال بھائی اللہ تعالیٰ آپ کو اس کا اجر عطا فرمائے آمین
بہت بہت شکریہ جناب
لیکن افسوس یہ کہ خود آپکی سائٹ کے فونٹٹھیک نظر نہیں آ رہا یعنی نقطے الفاظکے نیچے دکھائی دے رہے ہیں۔
شکریہ۔
آپ کا بھی بہت بہت شکریہ۔ چلو کسی کو تو میری تحریر سے کوئی فائدہ ہوا۔ میرے لئے یہی کافی ہے۔
تحریر پسند کرنے کا بہت شکریہ۔
آپ کا بھی بہت شکریہ۔۔۔ اللہ تعالیٰ آپ کو خوش رکھے۔۔۔آمین
میں آپ کی بات سمجھا نہیں۔ اگر کسی سکرین شاٹ سے تھوڑا بتائیں تو مسئلہ کا کوئی حل سوچا جائے۔ ویسے میرے پاس تو فائر فوکس اور ایکسپلورر پر بالکل ٹھیک نظر آرہا ہے۔۔۔
اسلام علیکم
بہت اچھا لگا آپکی ویب سائٹ دیکھ کر
ماشإاللہ کافی محنت کی ہے آپنے اس پر
اور فونٹ بالکل ٹیک ہیں
فیصل بھائ نے شاید فونٹ انسٹال نہیںکیے ہونگے
میںآپ سے تھوڑی اور مدد بھی لینا چاہوںگا
مہربانی کر کے اپنا مجھے ایک ٹیسٹ ای میل کر دیں میرے اڈریس پر
اور کبھی مجھسے کوئ کام ہو تو بھائ حاضر ہے
میںنیٹ ورک ایڈمنسٹریٹر ہوںشعبے کے لحاظ سے
ای میل کا انتظار رہے گا
اللہ آپکا حافط و ناصر
والسلام
ضیإالرحیم
میری کاوش پسند کرنے کا بہت بہت شکریہ۔
آپ کو ٹیسٹ ای میل کر دی تھی۔
برادر فیصل! آپ شاید اوبنٹو پر فائر فاکس کے ذریعے موجود تھے، اوبنٹو کے نئے ورژن میں جمیل نوری نستعلیق فائر فاکس پر ایسے ہی مسئلے کرتا ہے۔ یہ تو پھر بھی اس کے بگ عارف کریم نے کم کر دیے ہیں شروع میں تو جمیل کا حلیہ ہی بگڑا ہوا تھا۔
.-= ابوشامل کے بلاگ سے آخری تحریر … ملا برادر کی غیر متوقع گرفتاری، اسباب و محرکات =-.
السلام علیکم
بلال بھائی بلاگنگ کی دنیا میں میں کافی پرانی ہوں۔۔۔اردو ٹیک پر پہلی لڑکی بلاگر۔۔۔میں نے کافی ساری تھیمز بھی لوکلائز کی ہیں۔۔۔اردو محفل پر بھی آپ نے شاید امن ایمان نک سے میری کوئی پوسٹ پڑھی ہو۔۔۔مجھے آپ سے کچھ مدد چاہیے۔۔۔ایک تو شادی کے بعد میری آدھے سے زیادہ عقل میری بیٹی محترمہ کھا چکی ہیں۔۔
میں ونڈوز xp پر اردو انسٹال کررہی ہوں۔۔۔سب کام ہوجاتا ہے لیکن Language bar ایکٹو نہیں ہورہی۔۔۔شاید ونڈوز کسی دوسری سی-ڈی سے انسٹال ہوئی ہو۔۔تو یہ مسئلہ بن سکتا ہے۔۔۔؟؟؟ یا کوئی اور بات ہے۔۔؟؟
دوسری بات میں نے اپنا بلاگ اردو ٹیک سے ختم کرکے ورڈپریس پر منتقل کردیا ہے۔۔۔یہاں مجھے اردو سپورٹ کیسے ملے گی۔۔؟؟بلاگ انسٹال کرتے ہوئے میں نے اردو آپشن منتخب کی تھی جس کی وجہ سے اردو پوسٹس پڑھی تو آرام سے جاتی ہے لیکن اردو ایڈیٹر نہ ہونے کی وجہ سے اردو لکھی نہیں جاتی۔۔۔۔اس سلسلے میں میری مدد کردیں۔۔بہتتتت مہربانی ہوگی۔
وعلیکم السلام
اردو محفل کے حوالے سے آپ کو جانتا ہوں خاص طور پر انٹرویو سیکشن کے حوالے سے اور اردو محفل پر آپ کی کوئی نہیں بلکہ بہت ساری پوسٹ پڑھی ہیں۔ پرانی یاد تازہ کرنے کے حوالے سے میرے ہی شروع کیے ہوئے تھریڈ کی یہ پوسٹ دیکھیں۔
http://www.urduweb.org/mehfil/showthread.php?11805&p=261611#post261611
سب سے پہلی بات اگر کسی دوسری سی ڈی کی وجہ سے مسئلہ ہو تو اردو انسٹال کرتے ہوئے جب سی ڈی سے فائلز کاپی ہو رہی ہوتی ہیں تو اس وقت فائل مسنگ کا یا کوئی دوسرا ایرر آ جانا چاہئے اگر ایسا نہیں ہو رہا تو اس کا مطلب ہے سی ڈی ٹھیک ہے اور مطلوبہ فائلز ٹھیک کاپی ہو رہی ہیں۔





اب آتے ہیں لینگوئج بار کی طرف۔ اگر اردو ٹھیک انسٹال ہو گئی ہے اور آپ نے اپنا مطلوبہ کی بورڈ لے آؤٹ بھی انسٹال کر لیا ہے اور بائیں طرف کے آلٹ شفٹ سے لینگوئج موڈ بھی تبدیل ہو رہا ہے اور اردو لکھی جا رہی ہے۔ بس ٹاسک بار پر لینگوئج بار نظر نہیں آ رہی تو اس کی سیٹنگ کچھ اس طرح سے ہے۔
سب سے پہلے تو وہیں جائیں جہاں ہم Install files for complex script and right-to-left languages کے چک باکس کو منتخب کرتے ہیں یعنی
Start —> Control Panel —> Regional and Language Options —>Languages
اب یہاں اوپر والی تصویر کے مطابق Details پر کلک کریں۔ نئی ظاہر ہونے والی ونڈو میں نیچے بائیں جانب Language Bar کے بٹن پر کلک کریں۔ جیسا کہ نیچے نظر آنے والی تصویر میں دیکھایا گیا ہے۔
اب نئی ظاہر ہونے والی ونڈو میں Show the Language bar on the desktop اور Show text labels on the Language bar کے چیک باکس کو منتخب کر دیں جیسا کہ نیچے والی تصویر میں ہے۔
اب OK اور مزید OK کرکے تمام ونڈوز کو بند کر دیں۔ امید ہے نیچے والی تصویر کی طرح ٹاسک بار پر لینگوئج بار نظر آ رہی ہو گی۔
ویسے کئی بار ایسا بھی ہوتا ہے کہ لینگوئج بار، ٹاسک بار کی بجائے ڈیسکٹاپ پر یا کسی بھی ونڈو کے کی ٹائیٹل بار پر اوپر کی طرف دائیں جانب نظر آنا شروع ہو جاتی ہے۔ جیسا کہ اس تصویر میں نظر آ رہی ہے۔
ایس صورت میں اگر آپ ٹاسک بار پر لینگوئج بار کو لے جانا چاہیں تو لینگوئج بار پر ایک چھوٹا سا منی مائز کا بٹن نظر آ رہا ہوتا ہے اس کو کلک کرنے سے لینگوئج بار، ٹاسک بار پر چلی جاتی ہے۔ لینگوئج بار کے منی مائز بٹن کو اوپر والی تصویر میں سرخ رنگ سے ظاہر کیا گیا ہے۔
امید ہے آپ کا یہ مسئلہ تو حل ہو گیا ہو گا۔
اگر آپ نے اپنا بلاگ ورڈپریس ڈاٹ کام پر منتقل کیا ہے تو جہاں تک میری معلومات ہے اس کے مطابق تو ایسی صورت میں آپ کو اردو ایڈیٹر کی سہولت نہیں ملے گی۔ اگر آپ نے اپنی ہوسٹنگ پر ورڈپریس سی ایم ایس انسٹال کیا ہے تو اردو ایڈیٹر کے لئے بہتر چیز اردو پیڈ پلگ ان ہے جو آپ کو اردو محفل کے ڈاؤن لوڈ سیکشن سے مل جائے گا۔
اردو محفل پر اردو ایڈیٹر کے لئے درج ذیل لنک دیکھیں۔
http://www.urduweb.org/mehfil/showthread.php?18614
مزید کوئی مشکل ہو تو بتائیں۔
بلال اتنی تفصیل سے جواب لکھنے کا بے حد شکریہ۔۔۔ویسے آپس کی بات ہے انٹرویو سیکشن میں آپ نے میری پوسٹس پڑھی تھیں تو اپنی اس پوسٹ میں آپ میرے بارے میں لکھنا بھول کیوں گئےجس کا آپ نے یہاں ربط دیا ہے :think: چلیں چھوڑیں۔۔۔اب اس بات پر کیا لڑنا :shame: (مائنڈ نہ کیجئے گا۔۔۔اردو محفل کے پرانے رکن سے مل کر اچھا لگا تھا)
بلال بھائی کنٹرول پینل ہی سے میری Language bar ایکٹو نہیں اس لیے toggle والا سلسلہ نہیں۔۔۔کی بورڈ لے آؤٹ انسٹال ہے۔۔۔language box میں انگلش کی بورڈ کے بعد فونیٹک کی بورڈ لکھا نظر آرہا ہے لیکن اُس کے نیچے بار ان ایکٹو ہے وہ کلک ہو تو آگے آپ کے بتائے ہوئے طریقہ پر عمل کروں گی۔۔۔فائلز ٹھیک کاپی ہورہی ہیں۔۔۔میں نے کتنی بار ڈیلیٹ کرکے پھر سے انسٹال کیا ہے۔۔۔ہر بار پی سی ری بوٹ بھی کیا ہے۔۔۔پتہ نہیں مسئلہ کیا ہے۔۔اور ہاں میرے کمپیوٹر پر ان پیج فائل میں سیو اردو پڑھی جارہی ہے۔۔۔جب اردو ڈیلیٹ کرتی ہوں تب وہاں ڈبے ڈبے بن جاتے ہیں اس کا مطلب یہ ہوا نا کہ اردو انسٹال تو ہوجاتی ہے مسئلہ آگے کہیں جا کر ہے۔۔۔۔آپ پلیزز مجھے کسی اچھے فری ہوسٹ کا بتا دیں گے جہاں میں اپنا بلاگ رکھ سکوں۔۔؟؟؟
بات تو آپ کی ٹھیک ہے واقعی آپ کے بارے میں لکھنا یاد ہی نہیں رہا تھا۔ دراصل ایک دن یونہی الٹا سیدھا لکھنے کو دل کیا تو جس جس کا نام سامنے آتا جاتا ان پر لکھتا گیا۔
میں نے مائنڈ نہیں کیا کیونکہ ایسی باتیں ہوتی رہیں تو اسی بہانے گپ شپ ہو جاتی ہے۔ چلیں تب کی اب معذرت کرتے ہیں۔ :laughloud:
کیا آپ اوپر والی تصویر کے مطابق اپنے کمپیوٹر کا سکرین شارٹ بھیج سکتی ہیں۔ یعنی
Start —> Control Panel —> Regional and Language Options —>Languages —>
Details والی ونڈو کا سکرین شارٹ تاکہ اندازہ ہو کہ جو فونیٹک کی بورڈ لکھا نظر آ رہا ہے وہ کس زبان کے زمرہ میں ہے۔
اس کے علاوہ ایسا کریں کہ انگلش کے کی بورڈ کو چھوڑ کر باقی جتنے بھی کی بورڈ لے آؤٹ ہیں سب کو ریموو کر دیں اور پھر کنٹرول پینل میں جا کر Add Remove Programs میں سے بھی فونیٹک یا دوسرے کی بورڈ لے آؤٹ ختم کر دیں۔ اس کے بعد درج ذیل لنک سے کی بورڈ لے آؤٹ ڈاؤن لوڈ کر کے انسٹال کریں۔
http://dl.dropbox.com/u/2580033/urdu-paksign-keyboard.zip
بے شک یہ کی بورڈ لے آؤٹ بعد میں ختم کر دینا لیکن اس سے کچھ اندازہ ہو گا کہ آخر مسئلہ کہاں آ رہا ہے۔ اگر پھر بھی مسئلہ حل نہ ہو تو سب کچھ ختم کر کے درج ذیل لنک کے مطابق شروع سے اردو ایکٹیو کریں۔
http://www.mbilalm.com/blog/install-urdu-in-xp/
اس سے کم از کم یہ ہو گا کہ ایک ترتیب سے اردو ایکٹیو کرتے ہوئے اندازہ ہو جائے گا کہ کہاں کوئی ایرر آتا ہے یا کہاں مسئلہ ہو رہا ہے۔اگر پھر مسئلہ حل نہ ہو تو بتائیے گا۔ ویسے آپ ونڈوز میں ایڈمینسٹریر کے اکاؤنٹ سے ہی لاگ ہیں نا؟
ویسے اس لاجک کی مجھے سمجھ نہیں آئی کیونکہ ان پیج کا یونیکوڈ اردو سے کوئی تعلق نہیں۔ ہاں اگر انپیج کا نیا ورژن تین ہو تو پھر بھی ہے لیکن ورژن تین کا بھی اردو ایکٹیو ہونے سے کوئی تعلق نہیں۔ خیر ہو سکتا ہے آپ کے کمپیوٹر میںکوئی تعلق بن چکا ہو۔
اچھے فری ہوسٹ کا تو کوئی علم نہیں لیکن آج کل کافی بلاگرز فری ڈومین نیم اور فری ہوسٹ کو آزما رہے ہیں۔ ابھی تک تو سب ٹھیک چل رہا ہے۔ آگے دیکھیں کیا ہوتا ہے۔ ویسے آپ بھی اسے آزما لیں۔ فری ڈومین نیم کے لئے http://www.co.cc/ ویب سائیٹ ہے اور فری ہوسٹنگ کے http://byethost.com/ ہے۔ ویسے فری ڈومین نیم اور فری ہوسٹ کو استعمال کرتے ہوئے بلاگ سیٹ اپ کرنے کے لئے درج ذیل لنک پر ایک بہترین پوسٹ موجود ہے۔
http://blog.bilaunwan.co.cc/2010/computer/create-free-blog-site/
اردو میں بلاگ بنانے کے لئے اسی پوسٹ کے تبصروں میں موجود محمد اسد کا تبصرہ ڈیٹابیس کے متعلق بھی ہے اسے دیکھنا نہ بھولئے گا۔ ویسے تبصرے کا لنک درج ذیل ہے۔
http://blog.bilaunwan.co.cc/2010/computer/create-free-blog-site/comment-page-1/#comment-92
چلیں ابھی تو میں آپ کی معذرت قبول کرلیتی ہوں لیکن یاد رکھیے گا یہ ایک مشروط قسم کی قبولیت ہےکیونکہ آپ سے ابھی کام باقی ہے۔۔۔
کام کامیابی سے پایہ تکمیل تک پہنچ جانے کے بعد ہی فیصلہ ہوگا کہ مکمل طور پر معذرت قبول کرنی ہے یا نہیں۔۔۔ :talktohand:
خیر خیر مذاق برطرف میں واقعی دلی طور پر آپ کی مشکور ہوں کہ آپ اتنے صبر اور تفصیل سے جواب دے رہے ہیں۔۔آپ واقعی بہت اچھے مددگار ہیں۔
بلال میں تصویر لگا رہی ہوں اگر ٹیگ یہاں ٹھیک سے نہ کام کرے تو آپ خود ٹھیک کر لیجئے گا۔۔۔ابھی میں نے پھر سے ہر قسم کے فانٹس ۔۔کی بورڈ لے آؤٹ سب آل ڈیلیٹ کیا۔۔۔اردو فائلز کو بھی ڈیلیٹ کیا۔۔اور پھر دوبارہ اردو انسٹال کی۔۔۔انسٹال کرتے ہوئے کسی قسم کا ایرر میسج نہیں آتا۔۔۔لیکن بار پھر بھی ایکٹو نہیں ۔۔۔ابھی کوئی بھی کی بورڈ لے آؤٹ ابھی انسٹال نہیں کیا۔
یہ تصویر کی-بورڈ ڈیلیٹ کرنے سے پہلے کی ہے۔۔اس وقت وہاں صرف انگلش کی بورڈ ہی نظر آرہا ہے۔
باقی کا کام آپ کی ہدایت کے بعد کروں گی۔۔۔ابھی بس اردو فائلز کاپی کی ہیں۔
پہلی بات کہ ٹیگ ٹھیک نہیں لگا ہوا۔ دوسری اور اہم بات کہ آپ نے جہاں تصویر اپلوڈ کی ہے وہ آپ کا پاسورڈ پروٹکٹڈ اکاؤنٹ ہے اس لئے تصویر دیکھنا ممکن نہیں ہو سکا۔
فونٹ ختم کرنے کی ضرورت نہیں تھی کیونکہ جہاں تک مجھے پتہ ہے یہ فونٹس کی وجہ سے مسئلہ نہیںآرہا۔ باقی آپ نے لکھا کہ اردو فائلز کو بھی ڈیلیٹ کیا ہے تو کیا آپ بتائیں گی کہ یہ کونسی اردو فائلز ہیں؟ کیونکہ سمجھ نہیں آرہی کہ اردو انسٹالیشن میں ایسی کونسی اردو فائلز ہیں جن کا مجھے علم نہیں۔
خیر میری ہدایات کا لنک تو پہلے بتا چکا ہوں اور پھر بتا دیتا ہوں۔ جو کہ درج ذیل ہے۔
http://www.mbilalm.com/blog/install-urdu-in-xp/
اس لنک کے مطابق انسٹالیشن کرتی جائیں تو میرے خیال میں سب ٹھیک ہو جائے گا۔ ویسے اگر آپ نے فائلز کاپی کر لی ہیں یعنی Install files for complex script and right-to-left languages والے چیک باکس کو منتخب کرنے کے بعد کمپیوٹر کو ری سٹارٹ کر چکی ہیں تو پھر آپ نے کافی حد تک کام مکمل کر لیا ہے۔ اب درج ذیل لنک سے کی بورڈ لے آؤٹ ڈاؤن لوڈ کریں اور انسٹال کر لیں۔
http://dl.dropbox.com/u/2580033/urdu-paksign-keyboard.zip
کی بورڈ لے آؤٹ کی انسٹالیشن کے ساتھ ہی سب کچھ خود بخود ہو جائے گا۔
اگر پھر بھی نہ ہو تو بتائیے گا۔
:pray: :pray: :pray:
شکر ہے میری کھوئی ہوئی بار واپس مل گئی۔۔۔آپ کا کی-بورڈ لے آؤٹ بھی انسٹال کیاتھا لیکن بار نہیں ایکٹو ہوئی تو اچانک میری نظر کی-بورڈ addکرتے ہوئے اوپر ایڈوانسڈ ٹیب پر پڑی۔۔۔تو وہاں System Configuration میں ایڈوانسڈ ٹیکسٹ آپشن ٹرن آف تھی۔۔۔اسے اُن چیک کیا تو language bar خود ہی ٹاسک بار میں دیکھائی دینے لگی۔۔۔اب میں پرفیکٹ اردو لکھ سکتی ہوں۔۔اس سے پہلے جو کی-بورڈ نصب تھا اس سے” ء یں” اس طرح کے لفظ نہیں لکھے جاتے تھے۔۔لامحالہ مجھے کسی کا بلاگ کھول کر اردو ایڈیٹر میں ان لفظوں کو لکھنا پڑتا تھا لیکن شکر ہے اب یہ مسئلہ بھی حل ہوگیا۔۔۔۔بلال آپ کا بہتتتتتتتت شکریہ :rainbow:
آپ نے اپنے قیمتی وقت میں سےاتنا تفصیلا جواب لکھنے کے لیے وقت نکالا۔۔۔اور انتظار بھی نہیں کروایا۔۔اور فرحت کی طرح میں بھی کہوں گی کہ ایم بلال ایم۔کام ایک بہترین سائٹ ہے جہاں اردو سے متعلق ہر قسم کی انفارمیشن موجود ہے اور خاص کر آپ کا دوستانہ اور مخلصانہ رویہ۔۔۔اللہ تعالیٰ آپ کو خوش رکھے۔
اور ہاں آپ کی مکمل معذرت قبول کی گئی ہے :youkiddingme: میں اردو محفل پر اب نہیں جاتی ورنہ اُس پوسٹ پر ضرور کچھ نہ کچھ لکھتی۔ خیر ایک بار پھر بہتت سارا شکریہ۔
بلال صاحب اپنے بلاگ پر سوشل بک مارکنگ کے بٹن بھی لگائیں تاکہ ہم اس بلاگ کو اپنے دوستوں سے شیعر کر سکیں۔ شکریہ
Asad کے تبصرہ کا جواب
محترم سوشل بک مارکنگ کے بٹن تو پہلے ہی ہر پوسٹ کے ساتھ لگے ہوئے تھے۔ اب بلاگ کے سوشل بک مارکنگ کے چند بٹن سائیڈبار میں شامل کر دیئے ہیں۔
پِنگ بیک :- م بلال م | عزم نو
بلال بھائی آپ کی بلاگ پر مجھے بہت سی ایسی معلومات ملی جسے میں بہت زمانے سے تلاش کر رہا تھا ۔ آپ کے بلاگ کی معلومات سے مجھے بڑی خوشی ہوئی۔
بلال بھائی میں اپنا بلاگ شروع کرنا چاہتا ہوـں اس کے لئے مجھے سب سے پہلے کیا کرنا چاہئے . آپ اس سلسلے میں مجھیے تفصیل سے معلومات دیجئے. بڑی مہربانی ہوگی. شکریہ. والسلام , آپ کا بھائی علی محمد المحمدی
آپ نےاردو میں بلاگ بنانا ہے یا انگریزی میں.ا
اس کے لئے آپ ورڈ پریس انسٹال کرسکتے ہیں.اس کے لئے آپ کو ہوسٹنگ اور ڈومین کی ضرورت ہو گی.جو آپ فری میں حاصل کر سکتے ہیں.
ہوسٹنگ کےلئے http://www.000webhost.com
ڈومین کے لئے http://www.co.cc
تجربات کے لئے یہ استعمال کرتے ہیں.پھر کوئی ڈومین خریدنا
میں ابھی تک http://www.co.cc والی ڈومین استعمال کر رہا ہو ں
محترم بلاگ بنانے پر تو پوری کتاب لکھ چکا ہوں جس میں بلاگ بنانے کے متعلق مکمل تفصیل موجود ہے۔ وہ کتاب آپ درج ذیل لنک پر دیکھ سکتے ہیں۔
http://www.mbilalm.com/blog/urdu-and-blog/
مجھے جمیل نستعلیق 512کے بی کے سائز تک چاہیئے کیا یہ ممکن ہے؟ اگرچہ بجائے ایک ٹی ٹی ایف فائل کے دس ہوں
آفیشلی تو ایسا کوئی ورژن ریلیز نہیں کیا گیا لیکن اس بارے میں کچھ کرتے ہیں۔ ویسے آپ کو ایسا چاہئے کیوں؟ دوسرا کیا آپ کو صرف جمیل نستعلیق چاہئے یا پھر پورا پاک اردو انسٹالر ایسی حالت میں بھی چاہئے؟
آپ کی سائیت اچھئ ھے؛
اگر ہوسکے تو اس کا جواب جلدی دیں
جی جواب دے دیا ہے۔ اب آپ کچھ بتائیں پھر مزید میں کچھ بتاتا ہوں۔ ویسے میں اس معاملے میں تحقیق کرتا ہوں اگر کوئی مناسب ٹول مل گیا جس سے ایسا کیا جا سکے تو ضرور کر دوں گا۔
بلال بھائی میں بہت دنوں سے آپ کے اس کاوش سے فائدہ اٹھا رہا ہوں، یعنی میں اپنے کمپوٹر پر اردو استعمال کررہا ہوں۔
اب مجھے اپنے موبائل “nokia C7″ میں اردو لکھنے کی ضرورت ہے اس بارے میں آپ میرے مدد کرسکتے ہیں یا نہیں؟
بھائی کیونکہ Nokia C7 سیمبین ہے اور سیمبین کے بارے میں میری معلومات محدود ہے۔ اس معاملے پر میں آپ کی کوئی مدد نہیں کر سکتا۔
thanks a lot.
But don’t forget me if you found any solution for this.
مجھے AFTAB KEYBOARD میں تحریر کرنے کی عادت ہے اور آپ کے اس INSTALLATION میں صرف PHONETIC آرہا ہے براہ کرم تعاون فرمائیں
محترم فی الحال میرے پاس آفتاب کیبورڈ موجود نہیں۔ ویسے آپ خود بھی اردو کیبورڈ لے آؤٹ بنا سکتے ہیں۔ اردو حروف کی یونیکوڈ قدریں دیکھیں اور پھر کیبورڈ لے آؤٹ بنا لیں۔ دونوں چیزوں کے لنک الفاظ پر لگا دیئے ہیں۔
میرا جو سوال تھا اس کا جواب مجھے نہیں ملا میرا سوال تھا کہ اردو کی بورڈ دو ہوتے ہیں ایک آفتاب اور دوسرا فونیٹک تو آفتاب کیسے آئے گا مہربانی کرکے بتائیں -
محمد وصی اختر بن محمد قمرالحسن بھائی آپ جب “pak udru installer” اپنے کمپوٹر پر انسٹال کرے گے تو فونیٹک کی بورڈ خود بخود انسٹال ہوتا ہے۔
پھر آپ “Language bar” کے ذریعے آپ اسے تبدیل کریں گے۔