جنوری 2, 2009 - ایم بلال ایم
49 تبصر ے

اردو اور کمپیوٹر (مکمل کتابچہ)

میں نے ایک چھوٹی سی کوشش کی کہ اردو کمپیوٹنگ کے متعلق بنیادی معلومات کو ایک جگہ جمع کر سکوں اور اس کوشش کے نتیجہ میں ایک چھوٹا سا کتابچہ ”اردو اور کمپیوٹر“ کے عنوان سے تیار کر دیا ہے۔

میری یہ چھوٹی سی کاوش
میرے دوست غلام عباس کے نام
جس نے مجھے پہلی بار یونیکوڈ اردو کے بارے میں بتایا

اس کتابچہ کا مقصد کمپیوٹر اور انٹرنیٹ پر اردو کی ترویج ہے تاکہ کمپیوٹر اور انٹرنیٹ استعمال کرنے والے لوگ آسانی سے اردولکھ سکیں اور اپنی زبان کی ترقی کے لئے کام کر سکیں۔ اس کتابچہ کی سافٹ کاپی مفت میں دستیاب ہے۔ اگر کوئی چاہے تو اس کتابچہ کی فہرست بمعہ لنک یا ڈاؤن لوڈ لنک اپنی ویب سائیٹ، بلاگ یا فورم پر شائع کر سکتا ہے۔

اس کتابچہ میں کمپیوٹر پر اردو، اردو فونٹ اور اردو کی بورڈ انسٹال کرنے کے علاوہ کمپیوٹر پر اردو لکھنے کے اصول یعنی اردو ٹائیپنگ کے اصول، کمپیوٹر کی اصل اردو اور تصویری اردو میں فرق، اردو حروف کی یونیکوڈ ویلیوز، اردو کی بورڈ لے آؤٹ تیار کرنا اور اردو فونٹ کے متعلق تفصیل سے اور کئی جگہ پر تصاویر کے ساتھ وضاحت کی گئی ہے۔ کتابچہ کے شروع میں عام طور پر ذہن میں پیدا ہونے سوالات کو جوابات کے ساتھ درج کیا گیا ہے۔

میں امید کرتا ہوں کہ اس کتابچہ سے کمپیوٹر اور انٹرنیٹ پر اردو لکھنے کے لئے معلومات کافی لوگوں تک پہنچے گی۔

 
آن لائن پڑھنے کے لئے درج ذیل فہرست دیکھیں۔
 

       •    چند اہم اور ضروری باتیں (اردو اور کمپیوٹر عمومی سوالات)

       •    ونڈوزسیون (7) میں اردو کی انسٹالیشن (Installation)

       •    ونڈوز وسٹا (Vista) میں اردو کی انسٹالیشن (Installation)

       •    ونڈوز ایکس پی (XP) میں اردو کی انسٹالیشن (Installation)

       •    کمپیوٹر پر اردو لکھنے کے اصول

       •    کمپیوٹر کی ”اردو“ اور ”تصویری اردو“ میں فرق

       •    اردو کی بورڈ لے آؤٹ (Urdu Keyboard Layout)

       •    رسم الخط یعنی فونٹ (Font) کیا ہے؟

       •    یونیکوڈ (Unicode) کیا ہے؟

       •    اردو حروف کی یونیکوڈ قدریں(Unicode Values)

       •    اردو کی بورڈ لے آؤٹ بنانا

 
مکمل کتابچہ پی ڈی ایف فائل میں یہاں سے ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

براہ راست 49 تبصرے برائے تحریر ”اردو اور کمپیوٹر (مکمل کتابچہ)

  1. عمار بھائی اور عبدالقدوس بھائی بس یونہی حوصلہ افزائی ہوتی رہی تو یہ سلسلہ مزید چلتا رہے گا۔
    بلاگ پر تشریف لانے کا شکریہ

  2. زبردست۔ کتابچہ بہت اچھا بنایا ہے۔ مزید “پڑھنے میں مشکلات” والا صفحہ بھی دیکھا ہے۔ اچھا ہے۔ اس کے کود کا ذکر آپ نے کیا تھا؟

  3. شکریہ ماوراء۔۔۔ جی پڑھنے میں مشکلات والے صفحہ کا ہی ذکر کیا تھا۔ کیا اس میں کوئی کمی یا غلطی ہے تو وہ بھی بتا دیں تاکہ اسے درست کر سکوں۔۔۔

  4. بلال بھائی آداب
    آپ واقعی لائق تحسین ہے۔آپ اردو کی ترویج کے لیے جو محنت کر رہے ہیں،وہ کسی تعریف کی محتاج نہی ہے۔
    دعا گو آواراہ پنچھی

  5. آوارہ پنچھی میری چھوٹی سی کاوش پسند کرنے کا بہت شکریہ۔ جناب میں تو سمندر کا ایک چھوٹا سا قطرہ ہوں۔ آپ اردو محفل پر جا کر دیکھیں لوگ سمندر کے سمندر بہہ رہے ہیں۔ اردو کے متعلق معلومات کا ایک بہت بڑا ذخیرہ آپ کو ملے گا۔
    دعاؤں میں‌یاد رکھیے گا۔۔۔

  6. آپ نے کمال کر دیا۔اردو آجکل ایسے چل رھی ھے جیسے دوسرے امور۔میں گو پاکستان سے باہر ھوں لیکن ھمیشہ اردو زبان ھی استعمال کرتا ھوں۔اللہ آپکو توفیق دیں کہ آپ مزید اس کام کو آگے لے جایں۔

  7. سعید صاحب میری چھوٹی سی کاوش پسند کرنے کا بہت بہت شکریہ۔ آپ نے بجا فرمایا کہ اردو کا حال پاکستان میں ایسے ہی ہے جیسے باقی امور۔ اگر آپ جیسے دوست مل کر اردو کے لئے کام کرتے رہے تو انشاءاللہ وہ دن دور نہیں جب ہماری زبان ضرور ترقی کرے گی۔

    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    یاسر عمران مرزا صاحب بلاگ پر تشریف لانے کا بہت شکریہ۔ مجھے بھی یہ جان کر خوشی ہوئی ہے کہ آپ ضلع گجرات سے تعلق رکھتے ہیں اور میں ڈنگہ کے بارے میں جانتا ہوں اور کئی بار وہاں جانا بھی ہوا ہے۔

  8. بلال صاحب
    بہت اچھا لگا آپ کا بلاگ دیکھ کر اور یہ جان کر کے آپ گجرات سے تعلق رکھتے ہیں، میں گجرات کے ایک چھوٹے شہر ڈنگہ سے تعلق رکھتا ہوں ، امید ہے آپ جانتے ہوں گے
    شکریہ

  9. اقتباس» خرم شہزاد خرم نے لکھا: بہت خوب جناب کیا بات ہے ہم جیسے کے لیے بہت ہی فائدہ مند کتابچہ ہے بہت شکریہ بلال بھائی

    خرم شہزاد خرم بھائی میری چھوٹی سی کاوش پسند کرنے کا بہت شکریہ۔۔۔

    اقتباس» راسخ كشميری نے لکھا: بلال بھائی
    جزاک اللہ خیر

    راسخ کشمیری بھائی بہت بہت شکریہ۔۔۔ آپ کی حوصلہ افزائی میری کئی مشکلات حل کرتی رہی ہے اور میں امید کرتا ہوں مزید بھی آپ میری حوصلہ افزائی کرتے رہیں گے۔۔۔
    ہوسکے تو دعاؤں میں‌یاد رکھیے گا۔۔۔
    اللہ تعالیٰ آپ کو بے شمار خوشیاں دے۔۔۔آمین

  10. بہت خُوب کام کیا ہے ۔ جزاک اللہ خیر
    کوئی دو ہفتے گذرۓ مین یہاں آیا اور کچھ لکھنے بھی لگا تھا کہ بجلی بند ہو گئی ۔ اُس دن بجلی متواتر پانچ گھنٹے بند رہی ۔ تین چار دن بجلی نے تنگ کئے رکھا ۔ بعد میں بھول گیا
    .-= افتخار اجمل بھوپال کے بلاگ سے آخری تحریر … الھدٰی انٹرنیشنل =-.

  11. السلام علیکم، بھائی ایم بلال!
    میں کمپیوٹر یا انٹر نیٹ کے بارے میں کچھ بھی نہیں جانتا لیکن اردو زبان کی محبت مجھے ایسی ایسی جگہوں پر لے جا رہی ہے کے نا قابلَ بیان خوشی ہوتی ہے۔ اردو محفل کے راستے آج ہی ادھر آ نکلا تو آپ کا بلاگ دیکھ کر یہ سوچھنے پر مجبور ہو گیا کہ اردو زبان سے محبت کرنے والے کتنے قیمتی ہیرے مختلف جگہوں پر بکھرے پڑے ہیں لیکن ان کا قدردان کوئی نہیں ہے۔
    اگر آپ اور آپ ایسے دوسرے محبان اردو ( جو اپنی تمام مصروفیات پسَ پشت ڈال کر( اردو زبان کو کمپیوٹر اور انٹر نیٹ پر استعمال کے قابل بنانے کا عظیم کام بلا معاوضہ سر انجام دے رہے ہیں، تو آپ کو ملک کا سب سے بڑا اعزاز دیا جاتا۔
    لیکن معاملہ بالکل اس کے بر عکس ہے۔
    اللہ ہمارے حکمرانوں کو توفیق دے کے وہ آپ ایسے ہیروں کی قدر کریں۔
    یہ کام حکومتی سظح پر کیے جانے چاہیئں لیکن حکمرانوں کو اپنی تجوریاں بھرنے سے فرست ہی کب ملتی ہے؟
    میں آپ کو دل کی اتھا گہرائیوں سے اردو کی خدمت کرنے پر مبارک باد دیتا ہوں۔
    امید ہے آپ اس سلسلے میں اپنی محنت جاری رکھیں گے۔
    اللہ آپ کو اس نیک کام کا اجر عطا فرمائے۔آمین،ثم آمین
    خیر اندیش
    عبدالعزیز راقم،
    چھوٹا گلہ ،راولاکوٹ،آزاد کشمیر

  12. السلام علیکم
    آپکے بلاگ پر آتا رہتا ہوں اور کتابچہ بھی ڈاؤنلوڈ کیا تھا میں نے۔۔۔ ہاں یہاں تبصرہ اور شکریہ نہیں ادا کیا تھا تو سوچا کہ نیک کام میں مزید دیر کیسی!(دیر تو پہلے ہی کر دی ہے(
    سو، بہت مبارکباد اور شکریہ ان اہم معلومات کو اکٹھا کرنے کیلئے۔ :peace: :worship:

    ایک بات پوچھنی تھی، اگر میں اپنے بلاگ پر اس کتانچے کا ربط دینا چاہوں تو کیا کرنا ہو گا جیسے کہ آپ نے اور اور بھی کئی حضرات نے امیج میں ایمبیڈ کیا ہوا ہے۔۔۔ اس کا طریقہ بتا دیں۔
    جزاک اللہ خیر
    .-= عین لام میم کے بلاگ سے آخری تحریر … شعیب اور ثانیہ؛ دامادِ ہندوستان اور بہوٗ پاکستان =-.

  13. اقتباس» افتخار اجمل بھوپال نے لکھا: بہت خُوب کام کیا ہے ۔ جزاک اللہ خیر
    کوئی دو ہفتے گذرۓ مین یہاں آیا اور کچھ لکھنے بھی لگا تھا کہ بجلی بند ہو گئی ۔ اُس دن بجلی متواتر پانچ گھنٹے بند رہی ۔ تین چار دن بجلی نے تنگ کئے رکھا ۔ بعد میں بھول گیا

    سب سے پہلے تو حوصلہ افزائی کرنے کا بہت شکریہ۔ میں نے بھی کئی بار آپ کے تبصرے کا جواب دینا چاہا لیکن کئی بار مصروفیت اور زیادہ دفعہ بجلی کی وجہ سے جواب نہیں دے پایا۔ آپ کے ہاں تو صرف پانچ گھنٹے بجلی بند رہی لیکن ہمارے ہاں تو پندرہ پندرہ گھنٹے تک بجلی کا نام و نشان نہیں ہوتا۔

    اقتباس» عبدالعزیز راقم نے لکھا: السلام علیکم، بھائی ایم بلال!
    میں کمپیوٹر یا انٹر نیٹ کے بارے میں کچھ بھی نہیں جانتا لیکن اردو زبان کی محبت مجھے ایسی ایسی جگہوں پر لے جا رہی ہے کے نا قابلَ بیان خوشی ہوتی ہے۔ اردو محفل کے راستے آج ہی ادھر آ نکلا تو آپ کا بلاگ دیکھ کر یہ سوچھنے پر مجبور ہو گیا کہ اردو زبان سے محبت کرنے والے کتنے قیمتی ہیرے مختلف جگہوں پر بکھرے پڑے ہیں لیکن ان کا قدردان کوئی نہیں ہے۔
    اگر آپ اور آپ ایسے دوسرے محبان اردو ( جو اپنی تمام مصروفیات پسَ پشت ڈال کر( اردو زبان کو کمپیوٹر اور انٹر نیٹ پر استعمال کے قابل بنانے کا عظیم کام بلا معاوضہ سر انجام دے رہے ہیں، تو آپ کو ملک کا سب سے بڑا اعزاز دیا جاتا۔
    لیکن معاملہ بالکل اس کے بر عکس ہے۔
    اللہ ہمارے حکمرانوں کو توفیق دے کے وہ آپ ایسے ہیروں کی قدر کریں۔
    یہ کام حکومتی سظح پر کیے جانے چاہیئں لیکن حکمرانوں کو اپنی تجوریاں بھرنے سے فرست ہی کب ملتی ہے؟
    میں آپ کو دل کی اتھا گہرائیوں سے اردو کی خدمت کرنے پر مبارک باد دیتا ہوں۔
    امید ہے آپ اس سلسلے میں اپنی محنت جاری رکھیں گے۔
    اللہ آپ کو اس نیک کام کا اجر عطا فرمائے۔آمین،ثم آمین
    خیر اندیش
    عبدالعزیز راقم،
    چھوٹا گلہ ،راولاکوٹ،آزاد کشمیر

    وعلیکم السلام محترم عبدالعزیز راقم۔
    دیر سے جواب دینے پر معذرت جیسا کہ میں پہلے بھی لکھ چکا ہوں کہ بجلی اور مصروفیت بلاگ کی طرف آنے ہی نہیں دیتے۔
    خیر آپ جیسے لوگ یونہی حوصلہ افزائی کرتے رہیں تو مجھ جیسے نکمے لوگوں کو تحریک ملتی رہتی ہے اور کچھ نہ کچھ بہتر کرنے کا جذبہ بیدار رہتا ہے۔
    اللہ تعالیٰ آپ کو بے شمار خوشیاں دے۔۔۔آمین

  14. اقتباس» عین لام میم نے لکھا: السلام علیکم
    آپکے بلاگ پر آتا رہتا ہوں اور کتابچہ بھی ڈاؤنلوڈ کیا تھا میں نے۔۔۔ ہاں یہاں تبصرہ اور شکریہ نہیں ادا کیا تھا تو سوچا کہ نیک کام میںمزید دیر کیسی!(دیر تو پہلے ہی کر دی ہے(
    سو، بہت مبارکباد اور شکریہ ان اہم معلومات کو اکٹھا کرنے کیلئے۔:peace::worship:
    ایک بات پوچھنی تھی، اگر میں اپنے بلاگ پر اس کتانچے کا ربط دینا چاہوں تو کیا کرنا ہو گا جیسے کہ آپ نے اور اور بھی کئی حضرات نے امیج میں ایمبیڈ کیا ہوا ہے۔۔۔ اس کا طریقہ بتا دیں۔
    جزاک اللہ خیر

    وعلیکم السلام
    میری چھوٹی سی کاوش پسند کرنے اور حوصلہ افزائی کرنے کا بہت شکریہ۔
    اگر آپ اپنے بلاگ پر اردو اور کمپیوٹر کتابچہ کا لنک امیج امبیڈ کر کےدیناچاہتےہیں تو اس کے لئے درج کوڈ سائیڈ بار یا کسی بھی جگہ جہاں آپ لنک دیناچاہتے ہیں وہاں پیسٹ کر دیں۔ اس کے علاوہ اگر آپ سائیڈ بار میں widgets کے طور پر شامل کرنا چاہتے ہیں تو اپنے بلاگ کے ڈیش بورڈ پر جائیں اور Appearance کی مینیو میں Widgets کو منتخب کریں اور Text Arbitrary text or HTML کو کلک اینڈ ڈریگ کر کے جس سائیڈ بار میں رکھنا چاہتے ہیں اس میں شامل کریں اور پھر وہاں جو Titleدینا چاہتے ہیں وہ دیں اور نیچے بڑے والے ٹیکسٹ باکس میں یہ کوڈ کاپی کر دیں۔

    کوڈ:-
    سبز بینر کے لئے

    <center><a href="http://www.mbilalm.com/download/urdu-and-computer.php"><img border="0" src="http://dl.dropbox.com/u/2580033/urdu-and-computer-green.gif" title="For Download (Urdu and Computer) Booklet Click Here" width="170" height="210"></a></center>

    نیلے بینر کے لئے

    <center><a href="http://www.mbilalm.com/download/urdu-and-computer.php"><img border="0" src="http://dl.dropbox.com/u/2580033/urdu-and-computer-blue.gif" title="For Download (Urdu and Computer) Booklet Click Here" width="170" height="210"></a></center>

  15. او کمال کرتا ای یارا!
    تو وہ فائل جسے پڑھ کر میں نے حال ہی میں اُردو لکھنا سیکھی ہے، اس کے مصنف آپ ہیں۔ میری طرف سے چُمی قبول کیجئے۔
    ویسے میں ابھی بلاگنگ کے ابتدائی مراحل میں ہوں۔ مطلب کہ طفل مکتب ہوں۔ اگر اجازت دیں تو گاہے بگاہے آپ کو تکلیف دیتا رہوں؟

    ایک فین!

  16. اقتباس» عثمان نے لکھا: او کمال کرتا ای یارا!
    تو وہ فائل جسے پڑھ کر میں نے حال ہی میں اُردو لکھنا سیکھی ہے، اس کے مصنف آپ ہیں۔ میری طرف سے چُمی قبول کیجئے۔
    ویسے میں ابھی بلاگنگ کے ابتدائی مراحل میں ہوں۔ مطلب کہ طفل مکتب ہوں۔ اگر اجازت دیں تو گاہے بگاہے آپ کو تکلیف دیتا رہوں؟ایک فین!

    میرے بلاگ پر تشریف لانے اور میری چھوٹی سی کاوش پسند کرنے کا بہت بہت شکریہ۔
    ویسے آپ کا شکریہ ادا کرنے کا منفرد انداز پسند آیا لیکن دھیان سے آج کل بلاگستان میں کافی گرمی ہے۔۔۔
    خیر مذاق کے علاوہ آپ جب چاہیں جناب حکم کریں مجھ سے جہاں تک ہو سکا میں کروں گا۔
    اللہ تعالیٰ آپ کو بے شمار خوشیاں دے۔۔۔آمین

  17. احترام کے قابل M-BILAL خالق کائنات آپ پر مہربان رہے- میرے لئے آپ اسلئے محترم ہیں کہ آپ نے نئے بلاگروں کی رہنمائ کے لئے جو مضامین لکھے ہیں ان سے میں بھی مستفیض ہوا ہو‌ں خاص طور پر آپ نے جو کتابچہّ ڈاون لوڈ کروایا تھا وہ بہت ہی شاندار ھے اس کا اندازہ اس طرح لگا ئیں میں جو کہ کمپیوٹر بھی صحیح طور پر چلانا نہیں جانتا اپنے خیالات کا اظہار بلاگ کی صورت میں کر پایا ہوں جوکہ universe-zeeno.blogspot.com پر موجود ہے برائے مہربانی تبصرہ فر ما ئیں نوازش ہوگی
    مجھے آپ کے پرُ خلوص مشورے درکار ہیں-شکریہ
    احسان مند -Md
    .-= ایم۔ڈی کے بلاگ سے آخری تحریر … حمد =-.

  18. اقتباس» مشتاق نے لکھا: السلام علیکم
    ایم بلال بھائی بہت ہی اچھا کام کیا ہے آپ نے۔ اللہ تعالٰی مزید ہمت اور توفیق دے آمین

    وعلیکم السلام
    میرے چھوٹے سے کام کو پسند کرنے کا بہت شکریہ۔
    ہو سکے تو دعاؤں میں یاد رکھئے گا۔
    اللہ تعالیٰ آپ کو بے شمار خوشیاں دے۔۔۔آمین

  19. السلام علیکم
    بلال بھائی بہت ہی اچھا بلاگ ہے۔ خوش رہیئے
    پہلی زیارت ہے آپ کے اس بلاگ کی اور آنے کی وجہ خرم ابن شبیر بھائی کا ایک پیغام دینا ہے۔

    برادرم ابن خرم ابن شبیر کی تقریب نکاح آج منعقد ہو چکی۔ بحمد اللہ
    سب کو مبارک باد
    اور بلال بھائی ان کا آپ کے لئے پیغام ہے کہ آپ ان سے فون پر رابطہ کر لیں۔

    شکریہ
    و السلام علیکم
    راجہ اکرام

  20. آپ کا کتابچہ ماشاء اللہ واقعی معلوماتی اور بالترتیب ہدایات فراہم کرتاہے۔ میں نے بھی اپنے بلاگ میں کتابچے کا لنک دے دیا ہے۔

  21. آپ کی یہ کاوش قابل صد ستائش ہے. امید ہے آپ مستقبل میں بھی ترویج اردو کے سلسلے میں کوشاں رہیں گے. ڈھیروں دعائیں……………………………..

  22. محبتوں کے اس دریا میں ‘ ایک قطرہ میرا بھی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بہت شکریہ

  23. بہت ہی اچھی کوشش بلال صاحب آپ کی۔ اگر ہمارے پاکستانی بھائی زیادہ سے زیادہ علوی یا جمیل نستعلیق فونٹ کو استعمال میں لائین تو اردو زبان میں ویب سائیٹ بنانے میں بہت مدد ملے گی۔ آپ کی کوششوں میں ہم سب شریک ہیں۔

  24. السلام علیکم بلال بھائی آپ کی کاوش زبردست ہے میرے پاس الفا‌ظ نہیں ہیں
    اللہ تبارک وتعالی آپ کو صحت تندرستی اور برکت والی زندگی عطا فرمائے۔
    میری بڑی خواہش تھی کہ دوسرے ملکوں کی طرح ہمارے ملک میں بھی کمپیوٹر ہماری زبان میں ہو۔
    اپنی اس کوشش کو جاری رکھیں مرحبا مرحبا

  25. السلام علیکم؛

    ماشا اللہ اور چشم بد دور۔ آپ کی کاوش واقعی قابل داد و ستائش ہے۔ آج پہلی بار نظر پڑی اور دل کو تسلی ہوئی کہ اردو پر کام کرنے والے دلدار ابھی ھیں۔

    ایک گزارش ہے کہ ایک لفظ کی تصحیح کر لیں۔ ”تحریر“ کی جمع ”تحریرات“ ہے ۔ ”تحاریر “ نہیں ہے۔ امید ہے اس پر تکسیر کی بات آپ کی دل آذاری کا باعث نہیں بنے گی۔

    1. وعلیکم السلام
      میری کاوش پسند کرنے کا بہت بہت شکریہ۔
      محترم مجھے تو ٹھیک طرح اردو نہیں آتی تھی مگر آپ جیسے مخلص لوگوں نے تصحیح کر کر کے مجھے اردو لکھنے کے قابل بنا دیا ہے۔ رہی بات تحریر کی جمع کی تو اس پر پہلے بھی ایک دفعہ بحث ہوئی تھی اور اساتذہ نے کہا تھا کہ ”تحاریر“ بھی درست ہے۔ باقی میں پھر دوبارہ تحقیق کرتا ہوں۔ ایک دفعہ پھر شکریہ کہ آپ نے اس طرف توجہ دلائی۔

  26. bhai je ye bht zbrdst hai mger mujhy ab asan sa urdu key bord b chahiye …… jis k sath main utni hi asani k sath likhna b seekh jao’n…….jazak ALLAH

    (Muneeb ur Rehman (MULTAN

  27. میں عرصہ 20 سال سے اردو کمپوزنگ سے شعبہ سے منسلک ہوں۔ اور teachبھی کر رہاہوں۔ بے شمار کتابیں ناچیز نے کمپوز کی ہیں۔ لیکن ایک فاونٹ نہیں مل رہا تھا۔ نفیس نستعلیق وہ آپ کے ویب سائٹ سے ملا ۔ (نفیس رقم شاہ صاحب کی رائیٹنگ ) میں اگر فاونٹ مل جائیں تو نوازش ہو گی۔

  28. آپ کا بہت شکریہ آپ نے فاونٹ سے متعلق رہنمائی فرمائی۔ ایک اورمشکل سے دو چار ہوں کیا ان پیج کا کوئی ایسا ورژن آ گیا ہے جس میں یہ تمام فاونٹ چلیں جو مائیکرو سافٹ‌ورڈ میں چلتے ہیں۔ ان پیج میں‌موجود ڈکشنری کیسے کام کرے گی؟

Leave a Reply to م بلال م جواب منسوخ کریں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *