اپریل 23, 2011 - ایم بلال ایم
45 تبصر ے

اردو اور بلاگ (مکمل کتاب)

میں چاہتا ہوں کہ اردو اور کمپیوٹر کے متعلق بنیادی معلومات کو ایک جگہ پر جمع کر سکوں اور چند کلک کے فاصلے پر سب کچھ مہیا کروں کیونکہ مجھے لگتا ہے اردو کمپیوٹنگ اور بلاگنگ کے ذریعے ہم اپنے معاشرے میں قدرے آسانی سے بہتری لا سکتے ہیں۔ ہو سکتا ہے کہ میں غلط ہوں لیکن فی الحال میں کچھ ایسا ہی سوچتا ہوں۔
میرے پہلے کتابچے”اردو اور کمپیوٹر“ کو جب دوست احباب نے بہت زیادہ اہمیت دی اور مزید لوگوں نے اردو بلاگنگ کے بارے میں پوچھنا شروع کیا تو مجھے تکنیکی حوالے سے اردو بلاگنگ پر لکھنے کے لئے مزید تحریک ملی اور آج اللہ کے فضل سے ایک اور چھوٹی سی کتاب ”اردو اور بلاگ“ کے عنوان سے پیش کر رہا ہوں۔

میری یہ کاوش
ماوراء، عمار ابن ضیاء اور ”اردو محفل“ کے نام
جن کی وجہ سے میں بلاگ بنانے میں کامیاب اور پھر یہ سب لکھنے کے قابل ہوا

اس کتاب کو لکھنے کا مقصد صرف اور صرف اردو بلاگنگ کی ترویج ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ آسانی سے اردو بلاگ بنا سکیں اور پھر اچھے سے اچھا لکھ کر ملک و قوم کی ترقی کے ساتھ ساتھ معلومات کے خزانے انٹرنیٹ پر ہر ایک کے لئے آسانی سے اور وہ بھی ”اردو“ میں مہیا کر سکیں۔ اس کتاب کی سافٹ کاپی مفت میں دستیاب ہے۔ اگر کوئی چاہے تو اس کتاب کی فہرست بمعہ لنک یا ڈاؤن لوڈ لنک اپنی ویب سائیٹ، بلاگ یا فورم پر شائع کر سکتا ہے۔

اس کتاب میں ”بلاگ کیا ہے؟“ سے لے کر مکمل اردو بلاگ بنانے، بلاگ لکھنے اور بلاگ کی دیگر چیزوں تک کی معلومات ہے۔

 
آن لائن پڑھنے کے لئے درج ذیل فہرست دیکھیں۔

 
باب اول:   بلاگ

       •    بلاگ کیا ہے؟

       •    بلاگنگ کے فوائد

       •    بلاگ پر کیا اور کیسے لکھا جائے؟

       •    اردو بلاگرز کے لئے چند تکنیکی مشورے

 
باب دوم:   اردو بلاگ

       •    اردو بلاگ بنانے کا طریقہ

       •    بلاگنگ سروس اور انتخاب کے لئے مشورہ

       •    بلاگسپاٹ پر مفت اردو بلاگ بنانے کا طریقہ

       •    ذاتی ڈومین نیم اور ہوسٹنگ پر اردو بلاگ بنانے کا طریقہ

 
باب سوم:   ورڈپریس انسٹالیشن

       •    سی پینل (cPanel) کے فائل مینیجر کا استعمال

       •    سی پینل (cPanel) میں مائی ایس کیو ایل ڈیٹابیس بنانا

       •    ورڈپریس کی انسٹالیشن (Installation)

 
باب چہارم:   ورڈ پریس کی سیٹنگ

       •    ورڈپریس بلاگ اور بلاگ کا ایڈمن پینل

       •    ورڈپریس بلاگ – عمومی ترتیبات (General Settings)

       •    ورڈپریس بلاگ – لکھنے کی ترتیبات (Writing Settings)

       •    ورڈپریس بلاگ – پڑھنے کی ترتیبات (Reading Settings)

       •    ورڈپریس بلاگ – مباحثہ کی ترتیبات (Discussion Settings)

       •    ورڈپریس بلاگ – میڈیا کی ترتیبات (Media Settings)

       •    ورڈپریس بلاگ – پرما لنک کی ترتیبات (Permalink Settings)

       •    ورڈپریس بلاگ – بیک اپ، ریسٹور اور منتقلی (Import and Export)

 
باب پنجم:   ورڈ پریس کا استعمال

       •    ورڈپریس تھیم انسٹال کرنا اور لگانا

       •    ورڈپریس بلاگ اور تھیم کوڈ میں تبدیلی کرنا

       •    ورڈپریس پلگ ان انسٹال کرنا اور چلانا

       •    ورڈ پریس بلاگ کے یوزر اور ان کے اختیارات

       •    ورڈ پریس بلاگ کا یوزر بنانا، تبدیل اور ختم کرنا

       •    ورڈپریس بلاگ پر لنک شامل، تبدیل اور ختم کرنا

       •    ورڈپریس بلاگ – میڈیا لائبریری (Media Library)

       •    ورڈپریس بلاگ – پوسٹ کے زمرہ جات (Categories)

       •    ورڈپریس بلاگ پوسٹ – ٹیکسٹ ایڈیٹر کا استعمال

       •    ورڈپریس بلاگ – پوسٹ لکھنا اور شائع کرنا

       •    ورڈپریس بلاگ – کمنٹس کی دیکھ بھال

       •    ورڈپریس بلاگ – ایڈمن پینل کا عمومی جائزہ

 

باب ششم:   متفرقات

       •    بنیادی ایچ ٹی ایم ایل (HTML)

       •    معلوماتی ویب سائیٹ کے لنک

 
مکمل کتاب پی ڈی ایف فائل میں یہاں سے ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

براہ راست 45 تبصرے برائے تحریر ”اردو اور بلاگ (مکمل کتاب)

  1. جزاک اللہ
    جس طرح آپ اپنے بلاگ پر پوسٹنگ کر رہے تھے مجھے یقین تھا کوئی بڑا کارنامہ سامنے آنے والا ہے
    ماشاءاللہ
    اللہ تعالیٰ آپ کو کامیاب فرمائے آمین

  2. اردو ادب میں‌بلاگ کی تاریخ آپ کی جملہ مساعی کے بغیر نا مکمل رہے گی۔ اللہ آُپ کو مزید توفیقات سے مستفیض فرمائے۔ آمین۔

  3. بہت خوب اور عمدہ کاوش ہے۔ اس کتاب سے نہ صرف ہم جیسے بلاگرز بلکہ کمپیوٹر کے طالب علم بھی مستفید ہوسکیں گے۔ اللہ تعالیٰ آپ کو اس کا اجر عطا فرمائے۔

  4. عامر کے تبصرہ کا جواب
    مبارک باد اور دعا اور میرا کام پسند کرنے کا بہت شکریہ۔
    اللہ تعالیٰ آپ کو بے شمار خوشیاں دے۔۔۔آمین
    خرم ابن شبیر کے تبصرہ کا جواب
    بس جی ہم نے تو چھوٹا سا کام کیا تھا لیکن آپ دوستوں نے اسے بڑا بنا دیا ہے۔ پسند کرنے کا بہت شکریہ۔
    اللہ تعالیٰ آپ کی زندگی میں آسانیاں پیدا کرے۔۔۔آمین
    علی عامر کے تبصرہ کا جواب
    میرے کام کو پسند کرنے اور میرے لئے نیک خواہشات کا بہت شکریہ۔
    اللہ تعالیٰ آپ کو خوش رکھے۔۔۔آمین
    عدنان شاہد کے تبصرہ کا جواب
    میری اس کاوش کو پسند کرنے کا بہت شکریہ۔
    ویسے اردو کی اصل خدمت تو تب ہو گی جب آپ لوگ بلاگنگ جاری رکھیں گے۔ اس کے علاوہ نئے لوگوں کو بھی اس طرف لائیں گے۔
    اللہ تعالیٰ آپ کو بے شمار خوشیاں دے اور آپ کی ہر پریشانی کو دور کرے۔۔۔آمین
    عطاء رفیع کے تبصرہ کا جواب
    خیر مبارک جناب۔ آپ کا بہت بہت شکریہ۔
    فرحان دانش کے تبصرہ کا جواب
    میرے کام کو پسند کرنے کا بہت بہت شکریہ۔
    محمداسد کے تبصرہ کا جواب
    محترم اس سلسلہ میں آپ کا بھی حصہ ہے اور میں نے کتاب میں آپ کا ذکر کیا ہے کیونکہ ایک تحریر تو صرف اور صرف آپ کی وجہ سے لکھی گئی ہے۔
    اللہ تعالیٰ آپ کو بے شمار خوشیاں دے اور اسی طرح اردو بلاگنگ کرنے کی ہمت دے۔۔۔آمین
    عمران اقبال کے تبصرہ کا جواب
    میرے کام کو پسند کرنے کا بہت شکریہ۔
    اللہ تعالیٰ آپ کو خوش رکھے۔۔۔آمین

  5. بلال بھائی، میری طرف سے بھی بہت بہت مبارک ہو :clap: ۔ امید ہے کہ یہ آپ کے پہلے کتابچے ”اردو اور کمپیوٹر“ کی طرح لوگوں کے بہت کام آئے گی۔ اللہ تعالی آپ کو کامیاب کرے۔

  6. بلال بھائی بہت بہت شکریہ آپ نے اردو دان طبقہ پہ ایک احسان کیا ہے
    آپ کی یہ محنت واقع ہی قابل تحسین ہے میری طرف سے اس کتابچہ پہ مبارک باد قبول کریں
    میں‌ایک فورم کے اردو میں‌ٹیٹوریل تیار کرنے کا اردہ رکھتا تھا اور اس حوالے سے گوگل نے یہاں تک پہنچادیا
    آپ کا یہ کام دیکھ کر میں‌اس کا معترف ہوں‌کہ میں‌آپ سے اچھا ٹیٹوریل نہیں‌لکھ سکتا لہذا آپ کے شکریہ کے ساتھ وہاں‌آپ کی ویب کا لنک ہی دے دیا ہے
    http://www.siratulhuda.com/forums/showthread.php/2435

  7. محفل پر مبارک دی لیکن یہاں‌ لکھنا بھول گیا۔
    خاص الخاص مبارک باد قبول فرمائیں۔ :clap:
    آج سے آپ کو بابائے ورڈ پریس کا خطاب دیا جاتا ہے! 😆

  8. غلام عباس مرزا کے تبصرہ کا جواب
    سب سے پہلے تو میرے کام کو پسند کرنے کا بہت شکریہ۔ باقی محترم کوشش تو یہی ہے کہ چلتے رہیں چلتے رہیں۔ دیکھیں کیا ہوتا ہے۔
    شاکرالقادری کے تبصرہ کا جواب
    آپ میرے بلاگ پر تشریف لائے یہ میرے لئے اعزاز کی بات ہے۔ میری چھوٹی سی کاوش کو پسند کرنے، اسے اتنی اہمیت دینے اور حوصلہ افزائی کا بہت بہت شکریہ۔
    اللہ تعالیٰ آپ کو بے شمار خوشیاں دے۔۔۔آمین
    عامر شہزاد کے تبصرہ کا جواب
    میرے کام کو پسند کرنے کا بہت بہت شکریہ۔
    اللہ تعالیٰ آپ کو خوش رکھے۔۔۔آمین
    ابوبکر کے تبصرہ کا جواب
    میری چھوٹی سی کاوش پسند کرنے اور پھر اسے اپنے فورم پر شیئر کرنے کا بہت شکریہ۔
    یہ تو آپ کا بڑا پن ہے ورنہ میں اس قابل کہاں۔
    ہو سکے تو فورم پر کتاب کا وہ لنک دیں جو میں نے یہاں دے رکھا ہے کیونکہ اس سے مجھے اندازہ ہو جائے گا کہ کتنے لوگوں نے اور کہاں کہاں سے کتنی دفعہ ڈاؤن لوڈ ہوئی۔
    اللہ تعالیٰ آپ کو بے شمار خوشیاں دے۔۔۔آمین
    عثمان کے تبصرہ کا جواب
    جناب اردو محفل پر مبارک باد دے دی تو پھر آپ کی مبارک باد ہو گئی۔ یہاں نہ بھی دیتے تو کوئی مسئلہ نہیں تھا۔ خیر آپ نے اتنی زیادہ حوصلہ افزائی کی اس کے لئے بہت بہت شکریہ۔
    اجی ہم کہاں کے بابائے ورڈپریس؟ آپس کی بات ہے خطاب تو کافی اچھا ہے لیکن ایک خطرہ ہے کہ کچھ خاص لوگ کہیں عمر میں بھی مجھے بابا ہی نہ سمجھ بیٹھیں؟ :rotfl: :rotfl: :rotfl:

  9. بلال بھیا کتاب کی تکمیل پر بہت بہت مُبارک ہو۔ آپنے اُردو بلاگنگ کی ترویج میں ہمیشہ اپنا کردار بہترین طریقے سے سرانجام دیا مگر اس مرتبہ تو آپنے لوہا کر دیا :clap: بہت خوب۔

  10. السلام علیکم

    محترم بلال بھائی

    جناب یاسر بھائی کے ذریعے آپ کی ویب سائٹ کا پتہ چلا۔۔۔۔ بہت بہترین ہے جناب ۔ ۔

    اس کتاب کو محفوظ کر دیا ہے اور عزم ہے کہ میں بھی ایک بلاگ بنانے کی کوشش کروں ۔ ۔ دیکھتے ہیں کتنا عرصہ لگتا ہے !!

    بس دعا میں یاد رکھیئے گا ۔ اللہ آسانی کرے ۔

    والسلام

  11. اقتباس» نورمحمد نے لکھا:
    السلام علیکم
    محترم بلال بھائی
    جناب یاسر بھائی کے ذریعے آپ کی ویب سائٹ کا پتہ چلا۔۔۔۔ بہت بہترین ہے جناب ۔ ۔
    اس کتاب کو محفوظ کر دیا ہے اور عزم ہے کہ میں بھی ایک بلاگ بنانے کی کوشش کروں ۔ ۔دیکھتے ہیں کتنا عرصہ لگتا ہے !!
    بس دعا میں یاد رکھیئے گا ۔ اللہ آسانی کرے ۔
    والسلام

    السلام علیکم
    محترم بلال بھائی

    جیسا کہ میں نے اوپر بتایا تھا کہ کوشش کروں گا۔ ۔ ۔ بس تھوڑے ہاتھ پیر مارنے کے بعد کچھ یہ حاصل ہوا ہے ۔
    http://noon-meem.blogspot.com/

    امید ہے کہ آپ اپنے قیمتی مشوروں سے ضرور نوازیں گیں

    والسلام ۔ نورمحمد

  12. اقتباس» م بلال نے لکھا:
    نورمحمد کے تبصرہ کا جواب
    میری یہ کاوش پسند کرنے کا بہت بہت شکریہ۔
    بہت خوب آپ نے ماشاءاللہ کافی اچھی بلاگ بنا لیا۔ امید ہے آپ اچھے سے اچھا لکھ کر اردو بلاگنگ میں ایک بہترین بلاگر ثابت ہوں گے۔

    بہت بہت شکریہ ۔ ۔ محترم ۔ ۔ بس آپ اسی طرح میری راہنمائ کرتے رہیئے گا ۔ جزاک اللہ کثیرا ۔

  13. السلام علیکم ورحمۃ اللہ
    بلال بھائی اتنی خوبصورت اور اتنی قیمتی تحریر کو منظر عام پر لانے پر بہت بہت مبارک ہو اور جناب میں‌تو یہاں‌ایک بات کہنے کے لیے آیا ہوں‌کہ آپ کی تحریر کو میں‌نے چیدہ چیدہ پڑھا ہے اور اب مذید تفصیل سے پڑھنے کا ذھن بنا ہے اب تو میں‌بھی ایک بلاگ بنا کر ہی رہوں‌گا انشااللہ بس آپ کی رہنمائی چاہیے امید ہے آپ رہنمائی کرتے رہیں‌گے ۔ مجھے بس یہ بتا دیں‌دو لفظوں‌میں‌کہ میں‌آپ جیسا بلاگ کہاں‌اور کیسے بناوں؟؟؟؟شکریہ

  14. السلام علیکم
    بلال بھائی
    بہت خوب
    میں‌ نیا نیا اس میدان میں‌ اترا ہوں اور آپ کی یہ تحریر بہت ہی فائدہ مند ثابت ہوئی۔
    جزاک اللہ

  15. بلال بھائی ایک چھوٹی سی خامی کی طرف اشارہ کرنا چاہوں گا۔ پی ڈی ایف کتاب A4 صفحات پر نہیں لکھی گئی۔ اس لیے جب پرنٹنگ کریں تو کتاب 51 صفحات پر آتی ہے۔ اگر اسی کتاب کو اے فور پر اچھی طرح ترتیب دے کر لکھا جاتا تو صفحات کی تعداد کچھ کم ہو سکتی تھی۔ چونکہ ذاتی پرنٹنگ اتنی سستی نہیں ہوتی، اس لیے چند صفحات کا فرق، کافی اہم ہو سکتا ہے۔

  16. السلام علیکم
    جناب بلال بھائی
    آپ نے بہت اچھا کام کیا ہے ،اللہ آپ کو جزا ء خیر دے ۔ایک پو چھنی تھی وہ یہ ہے کہ انپیج اردو سے کاپی کرکے انٹرنیٹ کے کسی
    ٹیکسٹ باکس میں کس طرح پیسٹ کریں ؟یعنی کونسا کنورٹر سافٹ ویر استعمال کروں ؟

  17. بلال بھائی آپ کی اس کاوش کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے آپ نے بہت ہی لاجواب کام کیا ہے۔ آپ نے میرا بہت بڑا مسئلہ حل کردیا ہے۔ کتاب پڑھ کر دیکھتا ہوں۔ :clap:

  18. بلال بھائی آپ کی راہنمائی سے ۔ ۔ ۔ صرف آپ کی راہنمائی اور شوق سے چند دنوں میں اتنا سا کام ہو سکا ہے براہ کرم چیک کریں ۔ آپ کا ڈا ئون لوڈ والا لنک شامل نہیں ہو رہا میں چاہتا ہوں وہ بھی میرے بلاگ کی رونق بنے ۔ آپ کی توجہ کی ضرورت ہے
    http://mustafamalik.wordpress.com

  19. یہ ویب سایٹ مجھے اب تک سب سے اچھی لگی ہے کیونکہ اس میں اردو کی تحریر ی نقش بلکل واظع ہے دوسری سا یٹ کی طرح نہیں جہاں اردو پڑھنا زرا مشکل ہوتا ہے۔

  20. بلال بھائی مبارک ہو آ پ ہما رے دِل میں گھر بنا چکے ہیں! میں اللہ کا شکر گزار ہوں کہ اُس نے ہمیں اآپ جیسے وطن دوست سے بخشا۔ آپ ماشاءاللہ بہت اچھے اِنسان ہیں۔ آپ مجھےیہ بتا سکتے ہیں کہ آپ نے اپنے بلاگ میں یہ اُردو ٹائپ کرنے والا پروگرام کیسے کیا ہے؟ میں بھی اپنا اُردو بلاگ بنانا چاہتا ہوں ۔ اللہ آپ کو میری مدد کرنے کی توفیق دے۔ آمین!
    وسلام
    آپ کا بھائی
    عدیل احمد فقیرؔ

  21. بلال صاحب! آپ نے اردو میں بلاگ بنا کر سب پاکستانیوں کا دل جیت لیا ھے
    ”اردو اور بلاگ (مکمل کتاب)“ بہت ھی اچھی کتاب ھے مہربانی کر کے کمپیوٹر اور انٹرنیٹ کے بارے میں اور کتابیں بھی ویب سائٹ پر لائیں

  22. آپ کی کتاب پڑھی بہت پسند آئی۔ اور اسی چیز کو مد نظر رکھتے ہوئے میں نے بھی ایک کورس کا آغاز کیا ہے۔ جس میں جدید طریقوں سے ویب ڈیزائننگ سکھائی گئی ہے۔ بلاگ کا پتہ یہ ہے۔
    sumrasoft.blogspot.com

  23. السلام علیکم
    آج مجھے ایک مشکل کے حل کی تلاش نے آپ تلک پہنچا دیا،اور جب آپ کے بارے میں جانا تو خوشی ہوئی اور اسی بہانے میری مشکل بھی حل ہوگئی،
    میں آپ کاممنون اور آپ کے حق میں دعاگوہ رہوں گا
    سید مہتاب شاہ
    فلم ،ٹی وی آرٹسٹ
    کراچی

  24. محترم، اسلام علیکم،
    عرض یہ ہے کہ اردو انسٹالر کے انسٹال کرنے کے بعد ایک مسئلہ کا سامنا ہے۔ اس کا حل بتائیے۔
    کوئی بھی پیراگراف جو تین یا چار لائنوں کا ہوتا ہے اس کو ایم ایس ورڈ میں لکھتے ہوئےاس پیرا گراف کو جسٹیفائی کرتے ہیں تو آخری لائن جو کہ دو یا چار حروف پر ہوتی ہے وہ بجائے رائٹ ہینڈ کے لیفٹ کی طرف ہو جاتی ہے جو کہ اردو لکھائی میں بری لگتی ہے۔ اس کا حل بتائیں۔ لکھائی مندرجہ ذیل کی طرح ہو جاتی ہے۔
    آخری لائن جو کہ دو یا چار حروف پر ہوتی ہے وہ بجائے رائٹ ہینڈ کے لیفٹ کی طرف ہو جاتی ہے جو کہ اردو لکھائی میں بری
    لگتی ہے۔ اس کا حل بتائیں۔”
    غلام علی کلیار

  25. اسلام و علیکم
    میں نے بھی ایک بلاگ بنایا ہے بلاگرپر۔ کافی حد تک میں اسے اردو میں منتقل کرچکا ہوں اب میں اسں میں تاریخ کو بھی اردو میں بدلنا چاہتا ہوں، اس کے لئے مجھے کیا کرنا ہوگا؟

Leave a Reply to عمران اقبال جواب منسوخ کریں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *