م بلال م نے جمعرات، 2 جون 2011 کو شائع کیا۔
میرے بلاگ/ ویب سائیٹ کی کوئی بھی تحریر اور کسی بھی قسم کی فائل اگر آپ اپنے بلاگ، فورم، کسی بھی قسم کی ویب سائیٹ یا پرنٹ کر کے شائع کرنا چاہیں تو درج ذیل باتوں کا خاص خیال رکھیں۔
• بغیر اطلاع کیے آپ کوئی بھی تحریر پوری کی پوری شائع نہیں کر سکتے۔ لیکن بغیر اطلاع کیے اپنے بلاگ، فورم یا ویب سائیٹ پر کسی تحریر کا تقریباً 25 فیصد حصہ شائع کر سکتے ہیں اور ساتھ میں حوالہ بمعہ لنک دینا ضروری»»»
مکمل تحریر پڑھیے »»»
م بلال م نے ہفتہ، 23 اپریل 2011 کو شائع کیا۔
مجھے لگتا ہے اردو کمپیوٹنگ اور بلاگنگ کے ذریعے ہم اپنے معاشرے میں قدرے آسانی سے بہتری لا سکتے ہیں۔ ہو سکتا ہے کہ میں غلط ہوں لیکن فی الحال میں کچھ ایسا ہی سوچتا ہوں۔ میرے پہلے کتابچے”اردو اور کمپیوٹر“ کو جب دوست احباب نے بہت زیادہ اہمیت دی اور مزید لوگوں نے اردو بلاگنگ کے بارے میں پوچھنا شروع کیا تو مجھے تکنیکی حوالے سے اردو بلاگنگ پر لکھنے کے لئے مزید تحریک ملی اور آج اللہ کے فضل سے ایک اور چھوٹی سی کتاب ”اردو اور بلاگ“ کے عنوان سے پیش کر رہا ہوں۔ اس کتاب میں ”بلاگ کیا ہے؟“ سے لے کر مکمل اردو بلاگ بنانے اور چلانے تک کی معلومات ہے۔ اس کتاب کے لئے»»»
مکمل تحریر پڑھیے »»»
م بلال م نے جمعہ، 22 اپریل 2011 کو شائع کیا۔
میں نے کئی لوگوں کو ”اردو بلاگ“ بنانے کا مشورہ دیا بلکہ قائل کرنے کے لئے بڑی وضاحت تک کی اور پھر چند ایک لوگوں کو خود ہی اردو بلاگ بنا کر بھی دیا کیونکہ مجھے لگتا ہے کہ اس وقت اردو بلاگنگ ہی سب سے آسان اور موثر ذریعہ ہے جس سے ہم اپنے نظام اور اپنی سوچ میں بہتری لانے کے ساتھ ساتھ انسانوں کے اس ہجوم کو ایک قوم میں تبدیل کر سکتے ہیں۔ میں جو کر رہا ہوں مجھے معلوم ہے کہ یہ کچھ بھی نہیں، ابھی بہت کام کرنا ہے لیکن مجھے لگتا ہے کہ بے شک بہت آہستہ ہی سہی لیکن میں منزل کی جانب سفر کر رہا ہوں، قطرہ قطرہ ملا رہا ہوں، اپنی طرف سے کوشش میں مصروف ہوں، اب سمندر بنے نہ بنے مجھے اس سے کوئی غرض نہیں کیونکہ میرا کام صرف سفر جاری رکھنا»»»
مکمل تحریر پڑھیے »»»
م بلال م نے جمعرات، 21 اپریل 2011 کو شائع کیا۔
یہاں ایچ ٹی ایم ایل (HTML) کی تھوڑی بنیادی قسم کی معلومات لکھ رہا ہوں تاکہ جو لوگ ایچ ٹی ایم ایل کے بارے میں بالکل نہیں جانتے انہیں بھی تھوڑا بہت پتہ چل سکے۔ اگر پوری ایچ ٹی ایم ایل پر لکھنے بیٹھوں تو یہ خود ایک کتاب بن جائے گی۔ یہ ٹیوٹوریل خاص طور پر نئے اردو بلاگرز کے لئے ہے۔ بلاگ پر کئی دفعہ تحریر لکھتے ہوئے یا کمنٹ کرتے ہوئے تھوڑی بہت ایچ ٹی ایم ایل کی ضرورت پڑ سکتی ہے جیسے کبھی کسی لفظ پر لنک لگانا یا پھر کسی تحریر کو نمایا وغیرہ کرنے کے لئے اس کا رنگ»»»
مکمل تحریر پڑھیے »»»
م بلال م نے بدھ، 20 اپریل 2011 کو شائع کیا۔
ورڈپریس بلاگ اور بلاگ کے ایڈمن پینل کے بارے میں تھوڑی بہت تفصیل پہلے اس لنک پر لکھی جا چکی ہے۔ مزید اب بلاگ کے ایڈمن پینل کا چھوٹا سا عمومی جائزہ یہاں لکھ رہا ہوں۔ عمومی جائزے سے پہلے ایک بات۔ وہ یہ کہ اکثر لوگ ورڈپریس پوسٹس (Posts) اور صفحات (Pages) میں فرق نہیں کر پاتے کیونکہ یہ دونوں دیکھنے، لکھنے اور شائع کرنے میں ایک جیسے ہیں۔ دراصل بلاگ بنانے کا مقصد اپنے خیالات اور نظریات وغیرہ کو لکھ کر دوسروں تک پہنچانا ہوتا ہے۔ بلاگ پر روز یا جب کبھی بھی لکھنا ہو تو اپنی تحریر پوسٹ کر دی جاتی ہے۔ یوں آئے دن نئی سے نئی تحاریر»»»
مکمل تحریر پڑھیے »»»
م بلال م نے منگل، 19 اپریل 2011 کو شائع کیا۔
سب سے پہلے تو ورڈپریس بلاگ کے ایڈمن پینل کے ڈیش بورڈ پر ہی پوسٹ اور کمنٹ وغیرہ کا خلاصہ ہوتا ہے کہ کتنے کمنٹ ہوئے ہیں۔ کتنے زیرِغور ہیں اور اسی طرح باقی تفصیل بھی ہوتی ہے۔ مزید کمنٹس کی تفصیل اور دیکھ بھال کے لئے بائیں سائیڈبار میں Comments کے لنک پر کلک کریں۔ ایک نیا صفحہ کھلے گا اور وہاں پر کمنٹس اور ان کی دیگر تفصیل ہو گی۔ نئے صفحہ پر جہاں تمام کمنٹس ہوں گے وہیں پر سب سے اوپر اس تصویر جیسا ماحول»»»
مکمل تحریر پڑھیے »»»
م بلال م نے سوموار، 18 اپریل 2011 کو شائع کیا۔
ورڈپریس بلاگ کی سیٹنگز، لنکس اور دیگر تمام چیزیں صرف اور صرف پوسٹ کے لئے ہوتی ہیں کیونکہ اصل چیز تو پوسٹ یعنی آپ کی تحریر ہے۔ بلاگ بنانے کا اصل مقصد بھی یہی ہے یعنی پوسٹ لکھنا اور شائع کرنا ہے۔ پوسٹ لکھنے اور شائع کرنے کے لئے بلاگ کے ایڈمن پینل میں لاگ ان ہونے کے بعد بائیں سائیڈ بار میں Posts کی ذیلی فہرست میں سے Add New کے لنک پر کلک کریں۔ یوں نیچے والی تصویر جیسا صفحہ کھل»»»
مکمل تحریر پڑھیے »»»
م بلال م نے اتوار، 17 اپریل 2011 کو شائع کیا۔
ورڈپریس کے ذریعے بلاگ بنانے کے بعد جب پہلی دفعہ پوسٹ لکھنے والے صفحہ پر جاتے ہیں تو جہاں پوسٹ لکھی جاتی ہے وہاں پر ویژول ایڈیٹر (Visual Editor) چل رہا ہوتا ہے۔ ورڈپریس ویژول ایڈیٹر کے ساتھ ساتھ ایچ ٹی ایم ایل ایڈیٹر (HTML Editor) کی سہولت بھی دیتا ہے۔ یہ لکھنے والی کی مرضی، ضرورت اور قابلیت ہے کہ وہ ان دونوں ایڈیٹرز میں سے کس میں پوسٹ لکھنا پسند کرتا ہے۔ پوسٹ لکھنے کے دوران دونوں ایڈیٹرز کا استعمال»»»
مکمل تحریر پڑھیے »»»
م بلال م نے ہفتہ، 16 اپریل 2011 کو شائع کیا۔
ورڈپریس بلاگ پر پوسٹس کے زمرہ جات(Posts Categories) بہت اہمیت رکھتے ہیں۔ خاص طور پر پوسٹ کے لئے مناسب زمرہ کا انتخاب اور بھی زیادہ اہمیت رکھتا ہے۔ ورڈپریس کی سیٹنگز، لنکس اور دیگر چیزیں سب کی سب صرف اور صرف پوسٹ کے لئے ہوتی ہیں کیونکہ اصل چیز تو پوسٹ یعنی آپ کی تحریر ہے۔ پوسٹ کے لئے مناسب زمرہ بنانا چاہئے۔ فرض کریں آپ زیادہ تر معاشرے پر لکھتے ہیں تو پھر ”معاشرہ“ کا زمرہ ہونا بہت ضروری ہے تاکہ معاشرے پر لکھی گئی پوسٹ کو»»»
مکمل تحریر پڑھیے »»»
م بلال م نے جمعہ، 15 اپریل 2011 کو شائع کیا۔
ورڈ پریس بلاگ کی ایک میڈیا لائبریری ہوتی ہے۔ جہاں بلاگ پر تمام اپلوڈ کردہ فائلز جن میں تصاویر، ویڈیوز اور آڈیو وغیرہ شامل ہوتی ہیں۔ چاہے پوسٹ یا صفحہ لکھتے ہوئے کوئی تصویر وغیرہ اپلوڈ کی جائے یا پھر میڈیا لائبریری کے ذریعے اپلوڈ کی جائے دونوں صورت میں وہ میڈیا لائبریری میں موجود ہوتی ہے۔ پہلے سے اپلوڈ ہوئی فائل میں تبدیلی یا ختم کرنا ہو تو وہ بھی میڈیا لائبریری سے ہی کی جاتی ہے۔ یاد رہے بعض ویب ہوسٹنگ میڈیا لائبریری کے ذریعے فائل اپلوڈ کرنے یا پہلے سے اپلوڈ فائل»»»
مکمل تحریر پڑھیے »»»