تمام پاکستانی میری طرف سے ایک چھوٹا سا تخفہ قبول فرمائیں۔ تخفہ ہے کہ پاکستانی پرچم کس طرح بناتے ہیں اور اس کی پیمائش کیا ہوتی ہیں۔ بات تو چھوٹی سی ہے لیکن ہماری اکثریت پرچم کی شکل و صورت تو جانتی ہے لیکن سو فیصد درست پرچم بنانا تو دور پیمائش تک نہیں جانتے۔ اس لئے میں نے سارا طریقہ، پیمائش اور ساتھ میں ایک کیلکولیٹر بھی تیار کردیا ہے تاکہ کسی بھی پیمائش کا پتہ لگانا آسان ہو سکے۔
جیسا کہ پہلے لکھا ہے چھوٹا سا تخفہ تو یہ واقعی آپ سب کے لئے چھوٹا سا تخفہ ہے لیکن میں نے اس پر بہت محنت کی ہے۔ محنت کسی قسم کی پروگرامنگ یا کسی اور چیز پر نہیں ہوئی بلکہ پاکستانی پرچم بنتا کیسے ہیں اس پر ہوئی ہے۔ افسوس کا مقام تو یہ ہے کہ ابھی تک مجھے کوئی مستند حوالہ نہیں مل سکا۔ وکی پیڈیا اور دیگر ویب سائیٹ نے ایک ہی طریقہ جگہ جگہ کاپی پیسٹ کیا ہوا ہے جو کہ میرے خیال میں نامکمل ہے یا پھر مجھے ان کے طریقوں کی سمجھ نہیں آ رہی۔
آپ سب سے پہلے پاکستانی پرچم کی کچھ تفصیل دیکھیں مزید بحث بعد میں کرتے ہیں۔

مکمل تحریر پڑھیے »»»