م بلال م نے سوموار، 28 نومبر 2011 کو شائع کیا۔
کمپیوٹر اور انٹرنیٹ پر اردو پڑھنے، لکھنے اور اس بارے میں مکمل رہنمائی کے لئے صرف ایک ہی چیز چاہئے اور وہ ہے پاک اردو انسٹالر۔ جب عام صارفین اردو لکھنے کی طرف آئیں گے تو اس کا سب سے زیادہ فائدہ بھی اردو ویب سائیٹ اور بلاگ وغیرہ کو ہو گا۔ وہ اس طرح کہ
««« مکمل تحریر پڑھیے »»»
م بلال م نے ہفتہ، 15 اکتوبر 2011 کو شائع کیا۔
سب سے پہلے عرض ہے کہ کمپیوٹر اور انٹرنیٹ پر اردو لکھنا آسان ہی نہیں بلکہ نہایت ہی آسان ہے۔ میرے خیال میں سارا مسئلہ ہماری ترجیحات کا ہے۔ فرض کریں اگر کوئی مشکل ہو بھی تو جس کی ترجیح اردو لکھنا ہو وہ ہاتھ پاؤں مار کر لکھنا سیکھ جاتا ہے اور جس نے نہیں لکھنی وہ اس بندے کی طرح جس نے کہا تھا دل تو بہت کرتا ہے جیسے بہانے بناتا ہے
««« مکمل تحریر پڑھیے »»»
م بلال م نے بدھ، 20 جولائی 2011 کو شائع کیا۔
”پاک اردو انسٹالر“ کے لئے کچھ بینر اور وہ بھی مختلف سائز میں تیار کیے ہیں تاکہ جو کوئی اردو کی ترویج کے اس کام میں حصہ ڈالنا چاہے اور ”پاک اردو انسٹالر“ کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لئے اس کا بینر اپنی ویب سائیٹ یا بلاگ پر لگانا چاہے ، وہ آسانی سے، اپنی ضرورت اور پسند کے مطابق لگا لے۔ ہر بینر کے ساتھ اس کو اپنی ویب سائیٹ/بلاگ پر لگانے کا کوڈ بھی لکھ دیا ہے۔ بس اس کوڈ کو ویب سائیٹ/بلاگ تھیم میں مناسب جگہ پر پیسٹ کرنا»»»
««« مکمل تحریر پڑھیے »»»
م بلال م نے بدھ، 15 جون 2011 کو شائع کیا۔
اردو کی انسٹالیشن کو مزید آسان بلکہ بہت ہی آسان بنانے کے لئے ”پاک اردو انسٹالر“ تیار کیا ہے۔ ”پاک اردو انسٹالر“ بغیر ونڈوز کی سی ڈی کے تینوں کام خودبخود کر دیتا ہے یعنی اردو ایکٹیو، اردو کی بورڈ لے آؤٹ اور اردو کے چند ضروری فونٹس انسٹال کر دیتا ہے۔ ”پاک اردو انسٹالر“ انسٹال کرنے کے بعد آپ کے کمپیوٹر میں اردو کی مکمل سپورٹ شامل ہو جائے گی۔ جس سے کسی بھی جگہ اردو بہتر انداز میں پڑھنے کے ساتھ ساتھ بالکل آسانی سے اردو لکھی بھی جا سکتی ہے۔ کمپیوٹر پر کسی بھی جگہ جہاں دوسری کوئی زبان لکھی جاتی ہے وہاں پر اردو بھی لکھی جا سکتی ہے۔ حتیٰ کہ ای میل، چیٹ اور کسی فائل یا فولڈر کا نام وغیرہ بھی اردو میں لکھ سکتے ہیں»»»
««« مکمل تحریر پڑھیے »»»
م بلال م نے جمعرات، 1 جنوری 2009 کو شائع کیا۔
ونڈوز سیون (Windows 7) میں اردو لکھنے کے لئے سب سے آسان طریقہ یہ ہے کہ ”پاک اردو انسٹالر“ ڈاؤن لوڈ کر کے انسٹال کرلیں۔ جس سے ونڈوز سیون میں اردو لکھنے اور پڑھنے کی مکمل سہولت دستیاب ہو جائے گی۔ ”پاک اردو انسٹالر“ آپ یہاں سے ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔
اس کے علاوہ یہاں ”پاک اردو انسٹالر“ کے بغیر ونڈوز سیون میں اردو انسٹال کرنے کا طریقہ دیکھتے ہیں تاکہ اگر کوئی انسٹالر کے بغیر اردو انسٹال کرنا چاہے یا پھر کم انٹرنیٹ سپیڈ ہونے کی وجہ سے ”پاک اردو انسٹالر“ ڈاؤن لوڈ کرنے میں مسئلہ ہو تو پھربھی وہ آسانی سے اردو انسٹال کر سکے»»»
««« مکمل تحریر پڑھیے »»»
م بلال م نے اتوار، 28 دسمبر 2008 کو شائع کیا۔
ونڈوز ایکس پی (Windows XP) میں اردو لکھنے کے لئے سب سے آسان طریقہ یہ ہے کہ ”پاک اردو انسٹالر“ ڈاؤن لوڈ کر کے انسٹال کرلیں۔ جس سے ونڈوز ایکس پی میں اردو لکھنے اور پڑھنے کی مکمل سہولت دستیاب ہو جائے گی۔ ”پاک اردو انسٹالر“ آپ یہاں سے ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔
اس کے علاوہ یہاں ”پاک اردو انسٹالر“ کے بغیر ونڈوز ایکس پی میں اردو انسٹال کرنے کا طریقہ دیکھتے ہیں تاکہ اگر کوئی انسٹالر کے بغیر اردو انسٹال کرنا چاہے یا پھر کم انٹرنیٹ سپیڈ ہونے کی وجہ سے ”پاک اردو انسٹالر“ ڈاؤن لوڈ کرنے میں مسئلہ ہو تو پھربھی وہ آسانی سے اردو انسٹال کر سکے»»»
««« مکمل تحریر پڑھیے »»»