م بلال م نے جمعرات، 1 مارچ 2012 کو شائع کیا۔
اردو فارمیٹر – شامل پلگ ان بنانے کا بنیادی مقصد ایسے لوگوں کو آسانی فراہم کرنا ہے جو انگریزی کے ساتھ ساتھ اردو بلاگنگ بھی کرنا چاہتے ہیں۔ مزید ان کے ساتھ ساتھ ایسے لوگ بھی شامل ہیں جن کے بلاگ پر اردو اور انگریزی دونوں زبانوں میں تبصرے (Comments) ہوتے ہیں۔ پلگ ان کے نام کے بارے میں یہ نہ سوچئے گا کہ یہ بوڑھے ابو شامل کے نام پر ہے بلکہ یہ ہمارے نوجوان دوست شامل (ابن فہد) کے نام پر ہے
««« مکمل تحریر پڑھیے »»»
م بلال م نے جمعہ، 6 جنوری 2012 کو شائع کیا۔
اگر آپ کے اینڈرائڈ موبائل وغیرہ پر اردو لکھنے کے لئے اردو کیبورڈ لے آؤٹ موجود نہیں یا پھر آپ فونیٹک کیبورڈ لے آؤٹ چاہتے ہیں تو اس کے لئے آپ کو علیحدہ سے کیبورڈ انسٹال کرنا پڑے گا۔ اس وقت اینڈرائڈ مارکیٹ میں دو اچھے اردو کیبورڈ لے آؤٹ موجود ہیں۔ ملٹی لنگ کیبورڈ اور گو کیبورڈ
««« مکمل تحریر پڑھیے »»»
م بلال م نے بدھ، 28 دسمبر 2011 کو شائع کیا۔
یہ سب ایک تحریر”موجودہ دور میں اردو زبان“ کے جواب میں لکھا ہے۔ لگتا ہے لکھاری کو کچھ باتوں کا علم نہیں تھا جبھی وہ کئی جگہوں پر غلطی کر گئے اور ساتھ ساتھ اردو کمپیوٹنگ کی تاریخ میں کافی کچھ چھوڑ گئے۔ تحریر میں کئی باتیں ایسی ہیں جو میرے خیال میں تھوڑی وضاحت طلب ہیں۔ خیر جتنا کچھ میرے علم میں ہے اس کے مطابق جواب اور وضاحت کر دیتا ہوں
««« مکمل تحریر پڑھیے »»»
م بلال م نے سوموار، 28 نومبر 2011 کو شائع کیا۔
کمپیوٹر اور انٹرنیٹ پر اردو پڑھنے، لکھنے اور اس بارے میں مکمل رہنمائی کے لئے صرف ایک ہی چیز چاہئے اور وہ ہے پاک اردو انسٹالر۔ جب عام صارفین اردو لکھنے کی طرف آئیں گے تو اس کا سب سے زیادہ فائدہ بھی اردو ویب سائیٹ اور بلاگ وغیرہ کو ہو گا۔ وہ اس طرح کہ
««« مکمل تحریر پڑھیے »»»
م بلال م نے بدھ، 15 جون 2011 کو شائع کیا۔
اردو کی انسٹالیشن کو مزید آسان بلکہ بہت ہی آسان بنانے کے لئے ”پاک اردو انسٹالر“ تیار کیا ہے۔ ”پاک اردو انسٹالر“ بغیر ونڈوز کی سی ڈی کے تینوں کام خودبخود کر دیتا ہے یعنی اردو ایکٹیو، اردو کی بورڈ لے آؤٹ اور اردو کے چند ضروری فونٹس انسٹال کر دیتا ہے۔ ”پاک اردو انسٹالر“ انسٹال کرنے کے بعد آپ کے کمپیوٹر میں اردو کی مکمل سپورٹ شامل ہو جائے گی۔ جس سے کسی بھی جگہ اردو بہتر انداز میں پڑھنے کے ساتھ ساتھ بالکل آسانی سے اردو لکھی بھی جا سکتی ہے۔ کمپیوٹر پر کسی بھی جگہ جہاں دوسری کوئی زبان لکھی جاتی ہے وہاں پر اردو بھی لکھی جا سکتی ہے۔ حتیٰ کہ ای میل، چیٹ اور کسی فائل یا فولڈر کا نام وغیرہ بھی اردو میں لکھ سکتے ہیں»»»
««« مکمل تحریر پڑھیے »»»
م بلال م نے جمعہ، 2 جنوری 2009 کو شائع کیا۔
میں نے ایک چھوٹی سی کوشش کی کہ اردو کمپیوٹنگ کے متعلق بنیادی معلومات کو ایک جگہ جمع کر سکوں اور اس کوشش کے نتیجہ میں ایک چھوٹا سا کتابچہ ”اردو اور کمپیوٹر“ کے عنوان سے تیار کر دیا ہے۔ اس کتابچہ میں کمپیوٹر پر اردو، اردو فونٹ اور اردو کی بورڈ انسٹال کرنے کے علاوہ کمپیوٹر پر اردو لکھنے کے اصول یعنی اردو ٹائیپنگ کے اصول، کمپیوٹر کی اصل اردو اور تصویری اردو میں فرق، اردو حروف کی یونیکوڈ ویلیوز اور اردو فونٹ کے متعلق تفصیل سے اور کئی جگہ پر تصاویر کے ساتھ وضاحت کی گئی ہے۔ کتابچہ کے شروع میں عام طور پر ذہن میں پیدا ہونے سوالات کو جوابات کے ساتھ درج کیا گیا ہے۔ کتابچہ کے لئے»»»
««« مکمل تحریر پڑھیے »»»
م بلال م نے جمعہ، 2 جنوری 2009 کو شائع کیا۔
کمپیوٹر پر اردو لکھنے اور بہتر انداز میں دیکھنے کے لئے آپ کو تین چھوٹے چھوٹے کام کرنے پڑتے ہیں۔
• اردو کی انسٹالیشن یعنی کمپیوٹر پر اردو کو ایکٹیو کرنا۔
• اردو کی بورڈ لے آؤٹ کی انسٹالیشن۔
• اردو فونٹس کی انسٹالیشن۔
یہ تینوں مراحل بہت ہی آسان اور بالکل چھوٹے چھوٹے ہیں۔
««« مکمل تحریر پڑھیے »»»
م بلال م نے اتوار، 28 دسمبر 2008 کو شائع کیا۔
ونڈوز ایکس پی (Windows XP) میں اردو لکھنے کے لئے سب سے آسان طریقہ یہ ہے کہ ”پاک اردو انسٹالر“ ڈاؤن لوڈ کر کے انسٹال کرلیں۔ جس سے ونڈوز ایکس پی میں اردو لکھنے اور پڑھنے کی مکمل سہولت دستیاب ہو جائے گی۔ ”پاک اردو انسٹالر“ آپ یہاں سے ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔
اس کے علاوہ یہاں ”پاک اردو انسٹالر“ کے بغیر ونڈوز ایکس پی میں اردو انسٹال کرنے کا طریقہ دیکھتے ہیں تاکہ اگر کوئی انسٹالر کے بغیر اردو انسٹال کرنا چاہے یا پھر کم انٹرنیٹ سپیڈ ہونے کی وجہ سے ”پاک اردو انسٹالر“ ڈاؤن لوڈ کرنے میں مسئلہ ہو تو پھربھی وہ آسانی سے اردو انسٹال کر سکے»»»
««« مکمل تحریر پڑھیے »»»
م بلال م نے اتوار، 28 دسمبر 2008 کو شائع کیا۔
جس طرح کمپیوٹر پر انگریزی یا دوسری کوئی زبان لکھتے ہوئے کچھ اصول ہوتے ہیں اسی طرح اردو لکھتے ہوئے بھی کچھ اصول ہیں جو درج ذیل ہیں۔
««« مکمل تحریر پڑھیے »»»
م بلال م نے اتوار، 28 دسمبر 2008 کو شائع کیا۔
عام طور پر ہر بندے کا ہاتھ سے لکھنے کا انداز الگ الگ ہوتا ہے۔ کوئی خوبصورت لکھتا ہے تو کوئی عجیب عجیب لکھتا ہے۔ بس اس لکھنے کے انداز کو ہی رسم الخط یعنی فانٹ (Font) کہتے ہیں۔ کمپیوٹر میں بھی لکھائی کے مختلف انداز یعنی رسم الخط (Font) موجود ہوتے ہیں جو ہمیں پسند ہو وہ ہم استعمال کر لیتے ہیں
««« مکمل تحریر پڑھیے »»»