محفوظات برائے ”direction“ ٹیگ
مارچ 1, 2012
60 تبصر ے

اردو فارمیٹر – شامل پلگ ان – اردو انگریزی بلاگنگ ایک ساتھ

اردو فارمیٹر – شامل پلگ ان بنانے کا بنیادی مقصد ایسے لوگوں کو آسانی فراہم کرنا ہے جو انگریزی کے ساتھ ساتھ اردو بلاگنگ بھی کرنا چاہتے ہیں۔ مزید ان کے ساتھ ساتھ ایسے لوگ بھی شامل ہیں جن کے بلاگ پر اردو اور انگریزی دونوں زبانوں میں تبصرے (Comments) ہوتے ہیں۔ پلگ ان کے نام کے بارے میں یہ نہ سوچئے گا کہ یہ بوڑھے ابو شامل کے نام پر ہے بلکہ یہ ہمارے نوجوان دوست شامل (ابن فہد) کے نام پر ہے←  مزید پڑھیے
اگست 16, 2011
42 تبصر ے

ٹیکسٹ ایڈیٹر میں اردو لکھنا

کمپیوٹر اور انٹرنیٹ پر تقریباً ہر جگہ نہایت آسانی سے اردو لکھی جا سکتی ہے۔ چند ایک سافٹ ویئر جیسے کورل ڈرا اور فوٹوشاپ وغیرہ کے علاوہ کسی بھی جگہ اردو لکھنے میں کوئی دشواری نہیں ہونی چاہئے۔ لیکن بعض دوستوں کو کسی ٹیکسٹ ایڈیٹر جیسے مائیکروسافٹ ورڈ وغیرہ میں کئی دفعہ اردو لکھنے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے جیسے اردو لکھتے ہوئے اگر درمیان میں کوئی انگلش کا لفظ لکھا جائے تو تحریر خراب ہو جاتی ہے۔ مائیکروسافٹ ورڈ میں جیسے انگلش لکھی جاتی ہے بالکل ویسے ہی آسانی سے اردو بھی لکھی جا سکتی ہے۔←  مزید پڑھیے