محفوظات برائے ”چاچا فیقو“ ٹیگ
مارچ 6, 2013
9 تبصر ے

چاچے فیقو کی کہانیاں

چاچا فیقو آج بھی ویسے کا ویسا ہے۔ لڑکیوں کے چکروں کی ایسی ایسی کہانی سناتا ہے کہ اگر وہ کہانیاں انٹرنیٹ پر ڈال دی جائیں تو چند دنوں میں ٹاپ ٹین میں آ جائیں۔ پچھلے دنوں بڑے چسکے لینے والے انداز میں مجھے کہنے لگا کہ سنا پھر انٹرنیٹ پر خوب ننگے پِنڈے (ننگے جسم) دیکھتا ہے یا ابھی تک حاجی ثناء اللہ ہی ہے۔ چاچے کی باتوں اور واقعات پر پوری کتاب لکھی جا سکتی ہے۔←  مزید پڑھیے
مارچ 4, 2013
17 تبصر ے

انجمن قاری کے ساتھ بھاگ گئی

ہم آہستہ آہستہ پیچھے ہٹنے لگے۔ پھر وہ دن آ گیا جب ہمارے لئے واقعی انجمن قاری کے ساتھ بھاگ گئی۔ قاری اب مشہور سٹار بن چکا ہے۔ گاؤں میں آج بھی شاندار محفل تو ہوتی ہے مگر بچہ اِدھر دودھ چھوڑتا ہے تو اُدھر شراب پینا شروع کر دیتا ہے۔ چودھریوں کے اس گاؤں میں بس نام کے چودھری ہیں۔ چاچا فیقو ذرا بھی نہیں بدلا اور آج بھی ویسے کا ویسا ہے۔←  مزید پڑھیے
فروری 26, 2013
19 تبصر ے

گاؤں کی انجمن اور چاچا فیقو

قاری بھی کیا زبردست چیز تھا۔ منت سماجت اور چندہ جمع کرنے میں مہارت رکھتا۔ میں منہ کالا کرنے کی بجائے انجمن کے لئے دیواریں کالی کرتا۔ چاچے فیقو کا کام تو بس انجمن کو چھیڑنا ہی تھا۔ گاؤں کے کئی بڈھے دریائے چناب میں ڈوبکی لگا کر دل پشوری کر لیتے تھے۔ نوجوانوں کے برعکس بڈھے سارے کپڑے اتار کر، ایک ہاتھ آگے، ایک پیچھے رکھا اور دریا میں گھس گئے۔←  مزید پڑھیے