محفوظات برائے ”فونیٹک کیبورڈ“ ٹیگ
اگست 12, 2013
17 تبصر ے

اردو کے نام پر یاروں کو روتی پھتو

جیسے پھتو بھائیوں کے نام پر یاروں کو روتی ہے بالکل ایسے ہی احساس کمتری کے مارے کئی لوگوں نے رونا انگریزی کا ڈالنا ہوتا ہے لیکن بہانے بہانے سے نام علاقائی زبانوں یا اردو کا لیتے ہیں۔ ایک پھتو کہتی ہے کہ اردو کا رسم الخط رومن کر دیا جائے تو شرح خواندگی سو فیصد ہو جائے گی اور ملک ترقی کرے گا۔ واہ جی واہ۔ کیا عجیب منطق ہے۔ لگتا ہے پھتو کو زبان، خواندگی اور ترقی کی ذرا بھی سمجھ نہیں۔ کوئی تو اسے سمجھائے کہ رسم الخط تبدیل کرنے سے بات نہیں بنے گی، بات تو تب بنے گی جب پھتو←  مزید پڑھیے
جنوری 6, 2012
24 تبصر ے

اینڈرائڈ کے لئے فونیٹک اردو کیبورڈ لے آؤٹ

اگر آپ کے اینڈرائڈ موبائل وغیرہ پر اردو لکھنے کے لئے اردو کیبورڈ لے آؤٹ موجود نہیں یا پھر آپ فونیٹک کیبورڈ لے آؤٹ چاہتے ہیں تو اس کے لئے آپ کو علیحدہ سے کیبورڈ انسٹال کرنا پڑے گا۔ اس وقت اینڈرائڈ مارکیٹ میں دو اچھے اردو کیبورڈ لے آؤٹ موجود ہیں۔ ملٹی لنگ کیبورڈ اور گو کیبورڈ←  مزید پڑھیے
جون 15, 2011
115 تبصر ے

پاک اردو انسٹالر

اردو کی انسٹالیشن کو مزید آسان بلکہ بہت ہی آسان بنانے کے لئے ”پاک اردو انسٹالر“ تیار کیا ہے۔ ”پاک اردو انسٹالر“ بغیر ونڈوز کی سی ڈی کے تینوں کام خودبخود کر دیتا ہے یعنی اردو ایکٹیو، اردو کی بورڈ لے آؤٹ اور اردو کے چند ضروری فونٹس انسٹال کر دیتا ہے۔ ”پاک اردو انسٹالر“ انسٹال کرنے کے بعد آپ کے کمپیوٹر میں اردو کی مکمل سپورٹ شامل ہو جائے گی۔ جس سے کسی بھی جگہ اردو بہتر انداز میں پڑھنے کے ساتھ ساتھ بالکل آسانی سے اردو لکھی بھی جا سکتی ہے۔ کمپیوٹر پر کسی بھی جگہ جہاں دوسری کوئی زبان لکھی جاتی ہے وہاں پر اردو بھی لکھی جا سکتی ہے۔ حتیٰ کہ ای میل، چیٹ اور کسی فائل یا فولڈر کا نام وغیرہ بھی اردو میں لکھ سکتے ہیں←  مزید پڑھیے
دسمبر 28, 2008
79 تبصر ے

ونڈوز ایکس پی (XP) میں اردو کی تنصیب (Installation)

ونڈوز ایکس پی (Windows XP) میں اردو لکھنے کے لئے سب سے آسان طریقہ یہ ہے کہ ”پاک اردو انسٹالر“ ڈاؤن لوڈ کر کے انسٹال کرلیں۔ جس سے ونڈوز ایکس پی میں اردو لکھنے اور پڑھنے کی مکمل سہولت دستیاب ہو جائے گی۔ ”پاک اردو انسٹالر“ آپ یہاں سے ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ یہاں ”پاک اردو انسٹالر“ کے بغیر ونڈوز ایکس پی میں اردو انسٹال کرنے کا طریقہ دیکھتے ہیں تاکہ اگر کوئی انسٹالر کے بغیر اردو انسٹال کرنا چاہے یا پھر کم انٹرنیٹ سپیڈ ہونے کی وجہ سے ”پاک اردو انسٹالر“ ڈاؤن لوڈ کرنے میں مسئلہ ہو تو پھربھی وہ آسانی سے اردو انسٹال کر سکے←  مزید پڑھیے
دسمبر 28, 2008
14 تبصر ے

اردو کلیدی تختہ (Urdu Keyboard Layout)

کلیدی تختہ (Keyboard) کی تمام کنجیوں یعنی Keys پر حروف ایک خاص ترتیب سے لکھے ہوتے ہیں۔ اس خاص ترتیب کو کی بورڈ لے آؤٹ (Keyboard Layout) کہا جاتا ہے۔ جس میں یہ فیصلہ کیا جاتا ہے کہ فلاں کنجی دبانے سے کونسا حرف لکھا جائے گا اور فلاں دبانے سے کونسا←  مزید پڑھیے