محفوظات برائے ”راہ چلتے چلتے“ ٹیگ
جون 13, 2013
16 تبصر ے

پانچ سالہ بلاگنگ اور کچھ دل کی باتیں

جب عمار اور شاکر نے کہا تو میں بلاگ کے متعلق سوچنے لگا۔ آخر 10 جون 2008ء کو اپنی پہلی تحریر شائع کی۔ بلاگ لکھتے پانچ سال ہو گئے ہیں اور یہ گھاٹے کا سودا نہیں رہا۔ گو کہ کئی لوگوں نے رسوا کرنے کی کوشش کی مگر اللہ نے مدد فرمائی اور عزت دی۔ یار لوگو! کچھ خیال کیا کرو۔ آخر ”گھوڑا“ بھی انسان ہے اور اس کا بھی دل دکھتا ہے۔ یہ کوئی فرشتہ نہیں، اس سے غلطی بھی ہو جاتی ہے۔←  مزید پڑھیے
فروری 26, 2013
19 تبصر ے

گاؤں کی انجمن اور چاچا فیقو

قاری بھی کیا زبردست چیز تھا۔ منت سماجت اور چندہ جمع کرنے میں مہارت رکھتا۔ میں منہ کالا کرنے کی بجائے انجمن کے لئے دیواریں کالی کرتا۔ چاچے فیقو کا کام تو بس انجمن کو چھیڑنا ہی تھا۔ گاؤں کے کئی بڈھے دریائے چناب میں ڈوبکی لگا کر دل پشوری کر لیتے تھے۔ نوجوانوں کے برعکس بڈھے سارے کپڑے اتار کر، ایک ہاتھ آگے، ایک پیچھے رکھا اور دریا میں گھس گئے۔←  مزید پڑھیے