بیاضِ بلال » تصویری اردو اور کمپیوٹر کی اردو میں فرق

میرا یار کمپیوٹر بولا ”اردو صرف اردو ہے“
بسم اللہ الرحمن الرحیم

یارو! کل میری بڑی بے عزتی ہوئی ہے۔ دل تو کر رہا ہے ”کمپیوٹر“ کو اچھی بھلی گالیاں نکالوں کیونکہ اس نے کل وہ کیا جس کی کبھی مجھے امید نہیں تھی۔ خیر کمپیوٹر بھی اپنا یار ہے اس لئے اس کی گستاخی پر درگزر کرتے ہیں۔ ویسے بھی بات چیت کے آخر پر اس نے یاروں کا یار بنتے ہوئے بڑے پیار سے بات کی۔

ہوا یوں کہ کل میں کمپیوٹر کو یہ پوچھ بیٹھا کہ ”یارا! یہ یونیکوڈ اردو کیا ہوتی ہے؟“ کمپیوٹر سر نیچے کیے ہوئے کاغذات کی دیکھ بھال کرنے میں خوب مگن تھا، اس لئے کمپیوٹر نے میرے سوال پر ذرا بھی توجہ نہ دی۔ جب میں نے دوبارہ بڑے پیار سے اپنا سوال دہرایا تو، ناک پر رکھی ہوئی عینک کے اوپر سے آنکھیں تھوڑی زیادہ کھول کر کمپیوٹر میری طرف دیکھتے ہوئے کہنے لگا کہ ”اردو صرف اردو ہے اس لئے کسی یونیکوڈ اردو کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا“۔

مجھے سمجھ نہ آئی تو میں نے مزید سوال کیا کہ کچھ لوگ کہتے ہیں کہ ”کمپیوٹر کی ایک یونیکوڈ اردو اور دوسری تصویری اردو ہوتی ہے“۔

بس میرا یہی کہنا تھا کہ کمپیوٹر کا دماغ گھوم گیا۔ غصے میں عینک اتار کر زور سے میز پر مارتے ہوا بولا ”تم پتہ نہیں کہاں کہاں سے الٹی سیدھی باتیں سن آتے ہو اور آ کر میرا دماغ کھانے لگ پڑتے ہو۔ جب میں نے کہا کہ اردو صرف اردو ہے، تو پھر مزید کسی سوال کی گنجائش باقی نہیں رہتی“۔

اس دوران مجھے صاف پتہ چل رہا تھا کہ کمپیوٹر کو بہت غصہ آیا ہوا ہے۔ کمپیوٹر کے تاثرات سے لگ رہا تھا کہ اسے اپنے اوپر کوئی تہمت لگتی ہوئی محسوس ہو رہی ہے۔

ابھی میں اندازے ہی لگا رہا تھا کہ کمپیوٹر خود بول پڑا ”یار بلال! یہ کچھ اردو والوں نے مجھ پر ”تہمت“ لگا رکھی ہے کہ میری دو قسم کی اردو ہے جبکہ ایسا نہیں۔ جب میں دیگر زبانوں کی ایک ہی قسم رکھتا ہوں تو پھر مجھے اردو کی دو قسمیں رکھنے کی کیا ضرورت ہے؟ بلکہ لوگوں نے ہی میری اردو کے ساتھ ساتھ ایک تصویری اردو لا کھڑی کی ہے۔ ایک تو مجھ سے میری اردومیں بات نہیں کرتے اور اوپر سے مجھ پر دو قسم کی اردو رکھنے کی تہمت لگاتے ہیں۔  اب میں فضل الحق سری پائے اور کوزی حلیم والوں کی طرح جگہ جگہ اصلی اردو اور نقالوں سے ہوشیار رہنے کے بورڈ لگانے سے تو رہا۔ کچھ تم لوگ ہی اپنی کھوپڑی سے کام لے لو۔“

بات کرتے ہوئے کمپیوٹر کے لہجے میں تھوڑی نرمی آئی ہوئی تھی لیکن ساتھ ہی چیخ کر بولا ”تم لوگ ہو ہی ناشکرے۔ میں نے اپنے اندر ایک نظام یونیکوڈ بنایا تاکہ جہاں میں دیگر زبانوں کے لئے اچھے طریقے سے کام آتا ہوں وہاں پر اردو کے لئے بھی بہتر کام آ سکوں۔ میں نے اس جدت کی خاطر کئی پاپڑ بیلے، کئی سالوں تک محنت کی، لیکن تم ناشکرے لوگوں نے میری اس جدت سے فائدہ اٹھانے کی بجائے میری اردو کے مقابلے میں تصویری اردو کو سوتن بنا دیا۔“

کمپیوٹر نے یہاں پر تھوڑا سا سانس لیا۔ میں سمجھا مجھے بات کرنے کا موقع مل گیا ہے، آخر میں بھی اس معاشرے کا حصہ ہوں جہاں پر صرف تنقید برائے تنقید اور پوری بات سنے، سمجھے بغیر لیکن لیکن کہا جاتا ہے، اس لئے میں نے موقع سمجھتے ہوئے سوال کرنا چاہا مگر کمپیوٹر نے مجھے سوال کرنے کا موقع ہی نہ دیا اور بول پڑا۔

”بھائی صاحب! یہ اکیسویں صدی ہے، 2011ء ختم ہو چکا ہے اور 2012ء چل رہا ہے، لیکن تم اردو والے آج بھی 1999ء کی سوچ رکھے ہوئے ہو۔ دنیا نے پچھلے دس گیارہ سالوں میں ٹیکنالوجی کے میدان میں بہت ترقی کی ہے۔ خدا کے لئے تم بھی کوئی ہوش کے ناخن لو۔“

اب کی بار کمپیوٹر تھوڑا چپ ہوا لیکن اس کا غصہ عروج پر تھا۔ میں نے کمپیوٹر کا غصہ کم کرنے اور اس کی مدد کرنے کے لئے کہا ”یار مجھے ٹھیک ٹھیک اور تفصیلی معلومات دے۔ میں چاہے ایک گیا گزرا بلاگر ہی سہی لیکن اگر تو مجھے ٹھیک معلومات دے گا تو میں اس معلومات کو لوگوں تک پہنچاؤں گا اور پھر ہو سکتا ہے لوگوں کو کچھ خیال آ جائے۔“

میرا اتنا کہنا تھا کہ کمپیوٹر نے بڑی نرمی سے کہا ”بتا تو دیا  ہے لیکن پھر بھی تیرا کوئی سوال ہے تو پوچھ“۔

میں نے کہا ”یار! ٹھیک ہے مجھے سمجھ آ گئی ہے کہ تیری اردو ایک ہی ہے، لیکن انگریزی صرف انگریزی ہے اور دیگر زبانیں بھی بالکل ایسے ہی ہیں لیکن یہ اردو کے ساتھ ہی ”یونیکوڈ“ کیوں لگا ہے؟“

کمپیوٹر بولا ”بات صرف اتنی سمجھنے والی ہے کہ میرا پہلے کوئی اور نظام تھا جس میں اردو لکھنے کی گنجائش نہیں تھی۔ تب تم لوگ تصویروں کی صورت میں اردو لکھتے تھے۔ ایسی تصویری اردو نہ کل میری تھی اور نہ آج میری ہے۔ ایسی تصویری حالت میں اردو کو میں نہیں سمجھ سکتا بلکہ میں تو اسے اردو سمجھتا ہی نہیں۔ میرے لئے جیسے دیگر تصاویر ہوتی ہیں بالکل ایسے ہی یہ بھی تصاویر ہی ہیں اور ان تصاویر میں لکھی ہوئی اردو سے تم لوگ عارضی فائدہ تو اٹھا سکتے ہو لیکن اگر مجھ سے کہو کہ میں ایسی تصویری حالت میں موجود اردو کی سائبر لائیبریریوں سے مواد تلاش کر کے دوں تو یہ میرے لئے فی الحال ممکن نہیں۔ جب پرانا وقت تھا تب تو تصویری حالت میں اردو رکھنا تمہاری مجبوری تھی اور مجھے بھی بہت شرمندگی ہوتی تھی کہ میں باقی کئی زبانوں کے لئے تلاش اور دیگر کئی کاموں میں مدد دیتا ہوں لیکن اردو کے لئے سوائے ڈیسکٹاپ پبلشنگ کے اور کسی کام نہیں آ رہا تو پھر مجھے خیال آیا کہ ایسا کوئی نظام ہو جس سے میں زیادہ سے زیادہ زبانوں کو سمجھ سکوں اور انسانوں کو فائدہ پہنچاؤ۔ یوں میں نے ایک نظام بنایا جس کو یونیکوڈ کا نام دیا۔ میں نے اس یونیکوڈ نظام میں اردو کو بھی جگہ دی۔ اب میری زیادہ تر زبانیں اسی نظام میں موجود ہیں۔ میں صرف اسے زبان مانتا ہوں جو میرے زبانوں کے نظاموں کے تحت لکھی جاتی ہیں۔“

ابھی اتنی گفتگو ہوئی تھی کہ بجلی چلی گئی اور بات چیت کا سلسلہ رک گیا۔ میں باہر صحن میں چلا گیا۔ دھوپ میں بیٹھ کر مالٹے کھائے۔ مالٹے کھانا مجبوری تھی کیونکہ ایک بہت پیارے دوست نے سرگودھا سے کافی سارے مالٹے بھیج دیئے ہیں۔ مالٹے کھانے کے ساتھ میں سوچتا رہا کہ آخر کمپیوٹر آج اتنے عجیب و غریب لہجے میں بات چیت کیوں کر رہا تھا۔ خیر اللہ اللہ کر کے پانچ گھنٹے بعد شام کے وقت بجلی نے دیدار کروایا اور میں بھاگتا ہوا کمپیوٹر کے پاس پہنچا تاکہ گفتگو کا سلسلہ دوبارہ شروع کیا جائے اور یوں کمپیوٹر سے دوبارہ بات چیت شروع ہوئی۔

کمپیوٹر سے سلام دعا کے بعد میں نے کہا”تم نے مجھے اتنی لمبی چوڑی تقریر سنا دی ہے لیکن میرا سوال تو وہیں کا وہیں ہے کہ آخر اردو کے ساتھ یونیکوڈ کیوں بولا جاتا ہے؟“

سوال کرنے کی دیر تھی کہ کمپیوٹر بڑے طنزیہ انداز میں بولا ”میں نے تو تم لوگوں کو کب کہا کہ میری اردو کے ساتھ یونیکوڈ لفظ کا اضافہ کرو؟ ٹھیک ہے یونیکوڈ میرے ایک نظام، ایک ٹیکنالوجی کا نام ہے لیکن اس کا مطلب یہ تو نہیں کہ تم اس نظام کے نام کو زبان کے نام کے ساتھ ملا دو۔ بھائی صاحب! میں تو اردو کی طرح کئی دیگر زبانیں بھی یونیکوڈ نظام کے تحت ہی سمجھتا ہوں لیکن کبھی تم نے ان زبانوں کے ساتھ یونیکوڈ کا لفظ لگا دیکھا یا سنا؟ اصل میں تم لوگ پہلے تصویروں کی صورت میں اردو لکھتے تھے۔ جس کا مجھے کچھ پتہ نہیں ہوتا تھا۔ میں ان اردو لکھی تصویروں کو تصویریں سمجھ کر ادھر سے ادھر کرتا اور پرنٹر کو بھیجتا تھا لیکن جب میں نے اردو کو سمجھنا شروع کیا اور جس نظام کے تحت سمجھا تم لوگوں نے اردو کے ساتھ اس نظام کا نام لگا دیا۔  ٹھیک ہے ڈویلپر اور دیگر ماہرین تکنیکی لحاظ سے بات چیت کرتے ہوئے میرے نظام کو زیر بحث لائیں اور بات سمجھنے کے لئے یونیکوڈ اردو کہہ لیں، لیکن لوگوں کو بتا دو کہ میری اردو صرف ”اردو“ ہے کوئی ”یونیکوڈ اردو“ نہیں، اس لئے جب تم لوگ میرے حوالے سے اردو کا ذکر کرو تو زیادہ سے زیادہ یہ کہہ سکتے ہو کہ کمپیوٹر کی اردو۔“

آخر کار میں نے کمپیوٹر سے کہا ”چھوڑ ساری باتوں کو مجھے صرف دو ٹوک بتا کہ اردو کے معاملے میں آخر تو چاہتا کیا ہے؟“

کمپیوٹر نے نہایت ہی نرمی سے کہا ”دیکھو بھائی بلال! پہلی بات تو یہ کہ میری صرف ایک ہی اردو ہے جس کو میں یونیکوڈ نظام کے تحت سمجھتا ہوں۔ دوسری بات اگر چاہتے ہو کہ میں انٹرنیٹ اور ہر جگہ پر اردو کے حوالے سے تم لوگوں کی مدد کر سکوں تو پھر مجھ سے میری اردو میں ہی بات کرو۔ ٹھیک ہے ابھی میں اردو کو بہتر سے بہتر انداز میں دکھانے اور دیگر کئی کاموں  کے لئے نظام تیار کر رہا ہوں اور وقت کے ساتھ ساتھ میں تم لوگوں کو مزید اچھے رسم الخط (فانٹ) میں اردو دکھاؤں گا اور کئی قسم کی زیب و آرائش کر کے دوں گا لیکن یہ سارے نظام میں تب ہی بناؤں گا جب تم میری اردو میں مجھ سے مخاطب ہونا پسند کرو گے۔ اگر آج بھی تم زیب و آرائش کے چکر میں تصویروں میں ہی اردو لکھتے رہے تو پھر سوچ لو میں قیامت تک تم لوگوں کو اردو کے متعلق اچھے نظام نہیں دوں گا۔ تجھے آخری اور خاص بات بتا دوں کہ یونیکوڈ نظام کے تحت لکھی جانے والی اردو کا ہی مستقبل ہے اور یہ بات اردو کے مامے چاچے سافٹ ویئروں کو بھی سمجھ آ چکی ہے جبھی تو وہ بھی خود کو اسی نظام کے تحت لے آئے ہیں۔ باقی اب اٹھو اور جاؤ میرا زیادہ دماغ نہ کھاؤ۔ مجھے اور بھی بہت سے کام کرنے ہیں۔ یہ نہ ہو بجلی دوبارہ چلی جائے اور کام وہیں کے وہیں رکے رہ جائیں۔“

خیر میں نے بھی سوچا کمپیوٹر ٹھیک ہی کہہ رہا ہے باقی کام کاج کر لینے چاہئیں۔ یوں میں کمپیوٹر سے گفتگو کرنے کے بعد اٹھ کر جانے لگا تو کمپیوٹر نے پیچھے سے آواز دی ”اس گفتگو پر تحریر ضرور لکھنا۔ زیادہ نہیں تو لوگوں کو میرا صرف اتنا پیغام دے دینا کہ کمپیوٹر نے کہا ہے کہ میری صرف ایک ہی اردو ہے جسے میں یونیکوڈ نظام کے تحت سمجھتا ہوں، باقی رنگ برنگی تصویروں کو میں اردو نہیں سمجھتا اور میرا ان تصویروں سے اردو کے حوالے سے کوئی لینا دینا نہیں بلکہ فی الحال میرے سامنے چاہے اردو لکھی تصویریں رکھو یا وینا ملک کی تصویریں رکھو، میں دونوں کو ایک ہی کھاتے میں ڈال دوں گا۔“

نوٹ (16 جنوری 2012ء) :- شاید کچھ دوستوں کو اس تحریر پر ہونے والے تبصروں سے اندازہ نہ ہو تو سوچا وضاحت کر دوں۔ دراصل انٹرنیٹ پر ایک صاحب اردو سافٹ ویئر بیچنے کی خاطر زرد مارکیٹنگ کرتے ہوئے لوگوں میں گمراہی پھیلا رہے ہیں تو سوچا تکنیکی لحاظ سے تھوڑی وضاحت کر دوں تاکہ لوگ گمراہ نہ ہوں اور حقیقت کو پہچانیں۔ملتی جلتی تحاریر:-     • کمپیوٹر کی ”اردو“ اور ”تصویری اردو“ میں فرق     • یونیکوڈ کیا ہے؟     • موجودہ دور میں اردو زبان – جواب     • رسم الخط(Font) کیا ہے؟     • پاکستان میں ”انگریزیا“ کی بیماری

کمپیوٹر کی ”اردو“ اور ”تصویری اردو“ میں فرق
سب سے پہلے ایک بات یاد رکھیں کہ کمپیوٹر کی دنیا میں  جس تحریر کو کمپیوٹر سمجھتا ہے وہی اصلی تحریر ہے۔

اب آتے ہیں اردو کی طرف ۔آسان الفاظ میں ہم یوں کہہ سکتے ہیں کہ کمپیوٹر جس اردو تحریر کو مکمل سمجھے اسے ہی کمپیوٹر کی اردو کہا جائے گا۔ اب جیسے ہم کسی فائل یا فولڈر کا نام رکھتے ہیں تو کمپیوٹر اس نام کی پہچان رکھتا ہے اور ہمارے تلاش کرنے پر تلاش کر کے مہیا کر دیتا ہے۔ اسی طرح کسی تحریر میں جب ہم کچھ تلاش کرنا چاہیں تو کمپیوٹر ہمیں تلاش کر کے نتائج دیتا ہے۔

شروع میں کمپیوٹر کے اینکوڈنگ سسٹم میں اردو کی سپورٹ شامل نہیں تھی جس کی وجہ سے کمپیوٹر پر براہ راست اردو لکھنا ممکن نہیں تھا۔ لیکن اردو والوں کی لگن نے کمپیوٹر پر اردو لکھنا ممکن بنایا اور کچھ ایسے سافٹ ویئر بنائے جن کی مدد سے کمپیوٹر پر اردو لکھنا ممکن ہوا۔جیسا کہ صدف، شہکار اور ان پیج وغیرہ نے کمپیوٹر پر اردو لکھنا ممکن بنایا۔ ان سافٹ ویئر کی اردو تحریر یا تو انہیں سافٹ ویئرز میں نظر آتی تھی یا پھر کسی ایک دو سافٹ ویئر میں کاپی پیسٹ ہو سکتی تھی لیکن ان سافٹ ویئرز کی اردو تحریر کو کمپیوٹر براہ راست سمجھ نہیں سکتا تھا۔ اس کی وجہ یہ تھی کہ ان سافٹ ویئرز میں اردو کے حروف اور الفاظ کی تصاویر شامل کر دی گئی تھیں۔ جب کوئی کنجی(Key) دبائی جاتی تو اس کے متبادل اردو کی تصویر سامنے آ جاتی۔ یہ سب کام یہ سافٹ ویئر خود ہی کرتے تھے یعنی آپریٹنگ سسٹم کا اینکوڈنگ سسٹم استعمال نہیں کرتے تھے۔

کمپیوٹر اور انٹرنیٹ کی ترقی کے ساتھ ساتھ کمپیوٹر اور انٹرنیٹ پر اردو کی مزید ضرورت محسوس ہوئی تو اردو والوں نے انہیں سافٹ ویئرز سے اردو تحریر کو تصویر میں تبدیل کر کے استعمال کرنا شروع کر دیا۔ کیونکہ کمپیوٹر اور انٹرنیٹ پر انگریزی کی طرح  براہ راست اردو لکھنا ممکن نہیں تھا۔ اس لئے تصویری اردو سے ہی کام چلایا جاتا۔ وقت کے ساتھ ساتھ یونیکوڈ اینکوڈنگ سسٹم نے ترقی کی اور دنیا کی بڑی کمپنیوں نے اسے استعمال کرنا شروع کر دیا اور سب سے بڑ کر یونیکوڈ والوں نے  اردو کی سپورٹ دی ۔ اور یوں انگریزی کی طرح کمپیوٹر پر براہ راست اردو لکھنا بھی ممکن ہوا۔

جس طرح کسی فائل کا نام یا کسی بھی سافٹ ویئر میں انگریزی لکھی جاتی ہے بالکل اسی طرح اب ہم اردو بھی لکھ سکتے ہیں۔ لیکن جب تصویری اردو کا زمانہ تھا تب یہ ممکن نہیں تھا کیونکہ کمپیوٹر تصویری اردو کو کوئی تحریر نہیں سمجھتا تھا بلکہ ایک عام تصویر ہی سمجھتا تھا لیکن اب ایسا نہیں کیونکہ اب تصویری اردو نہیں بلکہ یونیکوڈ کی وجہ سے بالکل انگریزی تحریر کی طرح کمپیوٹر میں کسی بھی جگہ کسی بھی سافٹ ویئر میں اردو تحریر لکھی جا سکتی ہے۔

مندرجہ بالا تھوڑی بہت تفصیل سے یہ بات واضح ہو گئی ہے کہ کمپیوٹر کی “اردو” وہی ہے جیسے کمپیوٹرباقی زبانوں کی طرح لکھتا اور سمجھتا ہے۔ “تصویری اردو” ایسے ہی ہے جیسے کوئی دوسری تصویر۔

جیسا کہ ہم دنیا کے ساتھ ساتھ ترقی نہیں کر رہے ایسے ہی ہمارے کچھ دوست جو اپنے کام کمپیوٹر پر سرانجام دینے کے لیے کمپیوٹر پر اردو لکھتے ہیں مگر وہ آج بھی اُسی پرانے زمانے میں ہیں جہاں اردو تصویری تھی۔ یہی حال ہمارا انٹرنیٹ پر بھی ہے۔ لیکن کچھ ایسے بھی دوست ہیں جو وقت کے ساتھ ساتھ اردو کو بھی جدید تکنیک کے مطابق لکھتے ہیں۔ ویسے بھی تصویری اردو کو کمپیوٹر ایک تصویر ہی سمجھتا ہے لیکن  اب یونیکوڈ کی وجہ سے کمپیوٹر کی اردو وجود میں آ چکی ہے جسے کمپیوٹر دوسری زبانوں کی طرح لکھتا بھی ہے اور سمجھتا بھی ہے۔ اور جب ہم کمپیوٹر کو اردو میں کوئی سوال کرتے ہیں تو وہ ہمیں جواب بھی دیتا ہے جبکہ تصویری اردو میں ایسا ممکن نہیں تھا۔ اس لئے اے اردو والوں آج سے تصویری اردو کو چھوڑو، کمپیوٹر پر اردو کی تنصیب (Install)کرو اور کمپیوٹر کی اصل اردو کی طرف آ جاؤ۔ ویسے بھی کمپیوٹر پر اردو کی تنصیب کوئی مشکل نہیں  بلکہ ایک دو منٹ میں آپ اپنے کمپیوٹر میں اردو کی تنصیب کر سکتے ہیں۔ اردو کی تنصیب کیسے کی جاتی ہے اُس کے لیے یہاں دیکھیںملتی جلتی تحاریر:-     • میرا یار کمپیوٹر بولا ”اردو صرف اردو ہے“     • یونیکوڈ کیا ہے؟     • کمپیوٹر پر اردو ہماری ترجیح نہیں یا مشکل ہے     • موجودہ دور میں اردو زبان – جواب     • رسم الخط(Font) کیا ہے؟