محفوظات برائے ”بلاگ کا ایڈمن پینل“ ٹیگ
اپریل 20, 2011
3 تبصر ے

ورڈپریس بلاگ – ایڈمن پینل کا عمومی جائزہ

ورڈپریس بلاگ اور بلاگ کے ایڈمن پینل کے بارے میں تھوڑی بہت تفصیل پہلے اس لنک پر لکھی جا چکی ہے۔ مزید اب بلاگ کے ایڈمن پینل کا چھوٹا سا عمومی جائزہ یہاں لکھ رہا ہوں۔ عمومی جائزے سے پہلے ایک بات۔ وہ یہ کہ اکثر لوگ ورڈپریس پوسٹس (Posts) اور صفحات (Pages) میں فرق نہیں کر پاتے کیونکہ یہ دونوں دیکھنے، لکھنے اور شائع کرنے میں ایک جیسے ہیں۔ دراصل بلاگ بنانے کا مقصد اپنے خیالات اور نظریات وغیرہ کو لکھ کر دوسروں تک پہنچانا ہوتا ہے۔ بلاگ پر روز یا جب کبھی بھی لکھنا ہو تو اپنی تحریر پوسٹ کر دی جاتی ہے۔ یوں آئے دن نئی سے نئی تحاریر»»»←  مزید پڑھیے
اپریل 1, 2011
4 تبصر ے

ورڈپریس بلاگ اور بلاگ کا ایڈمن پینل

ورڈپریس بلاگ کے دو پہلو ہوتے ہیں۔ ایک وہ جو ساری دنیا دیکھ سکتی ہے، آپ کا بلاگ پڑھ سکتی ہے اور تبصرہ یا رائے (Comment) دے سکتی ہے۔ یہ پہلو وہی ہوتا ہے جو بلاگ کا ایڈریس ہوتا ہے مثال کے طور پرمیرے بلاگ کا یہ پہلو www.mbilalm.com/blog ہے۔لیکن ایک دوسرا پہلو بھی ہوتا ہے جو بلاگ کے مالک کے لئے ہوتا ہے اور اسے ایڈمن پینل بولتے ہیں۔ ایڈمن پینل سے بلاگ کو مکمل کنٹرول کیا جاتا ہے۔ ایڈمن پینل کے ذریعے ہی بلاگ پر تحریر/پوسٹ لکھی یا دیگر تبدیلیاں کی جاتی ہیں۔ ایڈمن پینل میں داخل ہونے کے لئے وہی یوزر نیم اور پاسورڈ دیا جاتا ہے جو ورڈپریس انسٹال کرتے ہوئے بلاگ کے ایڈمن کے لئے دیا ہوتا ہے۔ یاد رہے ڈیٹابیس کا یوزر نیم اور پاسورڈ بلاگ انسٹال کرنے کے لئے ہوتا ہے جبکہ اس کے بعد ایک اور یوزر نیم اور پاسورڈ بلاگ کے ایڈمن کے لئے دیا جاتا ہے اور یہ وہی یوزر نیم اور پاسورڈ ہوتا ہے جس کے ذریعے ایڈمن پینل میں داخل ہوا جاتا ہے۔ایڈمن پینل میں داخل ہونے کے لئے ویب براؤزر میں بلاگ کے ایڈریس کے بعد wp-admin لکھا جاتا ہے۔ مثال کے طور پر اگر بلاگ کا ایڈریس mydomain.com/blog ہے تو ایڈمن پینل کا ایڈریس mydomain.com/blog/wp-admin ہو گا۔←  مزید پڑھیے